ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین،بروقت اورمفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر محکمہ صحت کے افسران وہلکاران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کووومن کلینک اینڈٹیلی کام روم میںمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Category: صحت

ڈی ایچ کیو ننکانہ میں وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح۔

شیخوپورہ میں کرونا کے کتنے مریض ہیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا یے کہ ضلع شیخوپورہ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 18 ہے جبکہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے جن میں تحصیل شیخوپورہ ، تحصیل مریدکے اور تحصیل صفدر آباد کے علاقے شامل ہیں انکا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاو کی اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ اسکے پھیلاو کو روکا جا سکے

پولیو کےدو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت ہیں،والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، پولیوکے لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کے لیے پولیو کی ویکسین ہی واحد اور محفوظ طریقہ ہے،ضلع بھر میں پولیو مہم 11جنوری 2021سے شروع ہوکر 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشاہکوٹ ڈاکٹر عدنان اظہر سمیت پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والی پولیوٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمدکو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ46 ہزار5سو 63بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 746ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 654موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، 27ٹرانزٹ پوائنٹ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 746ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصورا حمد نے جنوری میں شروع ہونے والی پولیومہم کے سلسلہ میں کیے گئے پیشگی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت، پولیس ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم کے دوران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیومہم میں اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو پولیو کے علاوہ دیگر مہلک بیماریوں سے بچانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ڈائلسسز سنٹر کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔
ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ سب وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر)پیر اعجا ز احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں نئی سی ٹی اسکین مشین کی منظور ی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ PMUکی ٹیم نے مورخہ 21دسمبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں سی ٹی اسکین روم کا معائنہ کیا اور سی ٹی اسکین مشین لگانے والے روم کو تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹوں کے لیے مزید فی میل سٹاف تعینات کرنے کی بھی منظور دے دی ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ بہت جلد دیہی مرکز صحت بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹ مکمل طور پر فعال کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی بڑاگھر میں 10نئی ٹیمیں منظور کرنے کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس میںڈاکٹر ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت نرسسز شامل ہیں۔ عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریضہ بچی کی دل کی خواہش پوری کردی
ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریض بچی مدیحہ واجد کی خواہش پر اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اپنی کرسی پر بٹھایا پولیس لائنز چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کی وردی میں ملبوس مدیحہ کو سلامی بھی دی گئی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا جھنگ کی رہائشی تیرہ سالہ مدیحہ واجد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک سے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک دن کے لئے ڈی پی او جھنگ بننا چاہتی ہے جس پر سرفراز ورک نے اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او بنا دیا۔
ڈی پی او جھنگ نے تھیلسیمیا کی مریض بچی مدیحہ واجد کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اپنی کرسی پر بٹھایا پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے مدیحہ واجد کو۔سلامی بھی دی گئی @SarfrazKVirk#jhang #thalismiafreepakistan #madihawajid @OfficialDPRPP pic.twitter.com/enEHGBi9MA
— Ayesha (@Ayesha701900053) December 20, 2020
ڈی پی او نے ایک دن کے لئے اپنی کرسی ننھی مدیحہ کے نام کر دی ڈی پی او کی وردی میں ملبوس ننھی مدیحہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ مدیحہ نے ڈی پی او بننے پر جھنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے کہا کہ مدیحہ کو ڈی پی او بنا نے کا مقصد پولیس کا سوفٹ امیج دینا ہے اور وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہری زیادہ سے زیادہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیں۔

ڈی پی او بننے پر ننھی مدیحہ کی خوشی کی انتہا نہ تھی تاہم ڈی پی او جھنگ اور دیگر عملہ بھی سارا دن بچی کی خواہشات پوری کر نے میں مصروف نظر آئے۔

ننھی مدیحہ نے اپنی اس خواہش پوری کئے جانے پر ڈی پی او جھنگ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا-
کرونا وائرس ، فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر زیب النساء کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ تھیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لیڈی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئیں۔ پروفیسر ڈاکٹرزیب النساء نجی ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھیں، حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ڈاکٹر زیب النساء خیبر میڈیکل کالج پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ سربراہ تھیں جہاں سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد کبیر میڈیکل کالج میں پتھالوجی کی سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 28 ہوگئی، صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور بزدارحکومت وطن عزیز سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے،عوام الناس کو کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرکے اس وباءسے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے، کرونا وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے اورعوام الناس کو اس وباءسے بچانے کے حوالے سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانمائندگان سے بریس بریفنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل سمیت صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں،صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن چوہدری رمضان و دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ کرونا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پراب تک ضلع بھر میں 75مارکیٹیں،13ہوٹل،7شادی ہال،25پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ 12سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جس کے دوران 45شاپنگ مال/مارکیٹوں6ہوٹلز،12پبلک ٹرانسپورٹ سمیت 2سکولوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور پر 3لاکھ 25ہزار سے زائد کاجرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیںجہاں کرونا کے سلسلہ میں تشکیل کردہ ٹیمیں فری کرونا ٹیسٹ کررہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے558 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے 528صحت یاب ہوگئے ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے،حکومتی ایس او پیز کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دیہی مرکز صحت واربرٹن کا دورہ۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے دیہی مرکز صحت واربرٹن کااچانک دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنرنے مریضوں کے وارڈ،ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت صفائی ستھرائی اورسیکورٹی سمیت عملہ کی حاضری کاجائزہ لیااور مریضوں اور انکے لواحقین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انچارج رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن نے ڈپٹی کمشنر کومریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آرایچ سی ہسپتال کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے وارڈ ز قائم کیے گئے ہیں جہاں کرونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کوآگاہی ، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دیہی مرکز صحت محمد پورہ،بنیادی مرکز صحت پنواں اور بی ایچ یو نتھووالاکے اچانک دورے
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے دیہی مرکز صحت محمد پورہ،بنیادی مرکز صحت پنواں اور بی ایچ یو نتھووالاکے اچانک دورے کے دوران کیا ۔ہسپتالوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی ،ادویات کے سٹاک سمیت ہسپتال کے عملے کی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتال میں اپنی حاضر ی کوسو فیصد یقینی بنائیں غیر حاضری رپورٹ ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے علاوہ درجہ چہارم کے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کومریضوںاور انکے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی سی راجہ منصور احمدنے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے سہولت بازار ننکانہ سٹی میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات سے زیاد سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ،دالیں، سبزیاں، پھل ودیگراشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر
کورونا آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظرحکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر صباءسحر نے ننکانہ اور شاہکوٹ شہروں میں کورونا آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کورونا کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 12ہزار روپے جرمانہ جبکہ13دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاانتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔حکومتی احکامات کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔کورونا سے تحفظ کے لیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکاروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔ عوام انتظامی اداروں کا ساتھ دیں عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس سمیت تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ











