Baaghi TV

Category: صحت

  • ڈینگی مچھر،لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

    ڈینگی مچھر،لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ ہر شہری تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق, ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل شہزاد, ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر محمد آصف, ایس این اے عقیل عباس شاہ, ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عارف طفیل, انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد مختار سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے قبرستانوں, ٹائر شاپس, جوہر کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں. گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی نہ کھڑا ہونے دیں. انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں کوئل مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں اور ہاف بازو کی بجائے پورے بازو کے کپڑے پہنے۔

  • مصنوعی دل کے ساتھ زندہ رہنے والی برطانوی خاتون

    مصنوعی دل کے ساتھ زندہ رہنے والی برطانوی خاتون

    تصویر میں مسکراتی ہوئی خاتون صلوٰہ حسین ہیں
    یہ برطانیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ..!
    دُنیا میں دل کے بغیر یا مصنوئی دل کے ساتھ زندہ رہنے والی یہ دوسری انسان ہیں ، اور ان کی زندگی میں یہ تبدیلی جب آئی ہے جب انہوں نے اپنے جسم کے اندر مصنوئی دل لگوانے کی ایک ایسی سرجری کروائی تھی ، جو دنیا میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے ،
    تصویر میں وہ اپنے مصنوعی دل کو ایک بیگ میں اٹھائے ہوئے ہیں ۔ یہ بیگ ان کے ساتھ رہتا ہے ،
    جہاں بھی یہ جائیں اور جب تک یہ زندہ ہیں انہیں اس بیگ کے اندر موجود مصنوئی دل کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔
    برطانوی اخبار "ڈیلی میل” میں ان کی یہ خبر سب سے پہلے شائع ہوئی کہ 39 سال کی عمر میں صلوہ حسین ہی وہ خاتون ہیں جو برطانیہ میں اس طبی طریقے سے رہتی ہیں۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں ،
    ان کے ساتھ موجود بیگ میں ، ایک آلہ ہے جس میں دو بیٹریاں ہیں ، جن کا وزن 6.8 کلو ہے ، جو برقی موٹر اور ہوا کو آگے بڑھانے کے لئے ایک پمپ کا کام کرتا ہے۔
    جسم میں خون کی گردش کو برقرار رکھنے کے لئے بیٹریاں ، نلیوں کے ذریعے مریض کے سینے میں پلاسٹک کے تھیلے میں ہوا کو دھکیل دیتی ہیں۔
    صلوا ، جب آپ اپنے مصنوعی دل کو ہاتھوں میں لے کر مسکراتی ہیں تو ہمارے سارے مسئلے اور پریشانیاں آپ کی اس ایک مسکراہٹ کے سامنے شرمندہ ہوتے ہیں اور بہت چھوٹے اور کم پڑ جاتے ہیں ۔
    کسی بھی تھکاوٹ اور افسردگی کا اظہار کرنے سے لاکھ گنا بہتر ہے کے ہم اللّه کریم کا شکر ادا کرتے رہیں
    اللّه کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کے جس نے ہمیں صحت اور تندرستی دی …
    ہمیں ہر حال میں اللّه ربّ العزت کا شکر ادا کرنا چائیے۔
    جو نعمتیں اللہ تعالی نے ہمیں عطا کی ہیں ہم انکا شمار تک نہیں کرسکتے

  • پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر طارق چدھڑ کے خلاف سازش کی حقیقت سامنے آ گئی

    تصویر کا دوسرا حقیقی پہلو
    خصوصی رپورٹ (باغی ٹی وی ) ڈی ایچ کیوہاسپٹل منڈی بہاؤ الدین کے کنسلٹنٹ ماہر نفسیات ڈاکٹر وحید رزاق نے اپنے وڈیو پیغام میں ڈاکٹر انیلہ کی طرف سےصدرپی ایم اے ضلع منڈی بہاؤ الدین ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ پر لگائے جانے والے تشدد کے الزامات کی نہ صرف سختی سے تردید کی ہے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانیلہ نے ڈاکٹر طارق چدھڑ کو نہ صرف دھکا دیا بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ بھی ہیں اور ڈاکٹر انیلہ کا رویہ ہمیشہ سے دوسروں کو بلیک میل کر کے الزامات کی سیاست کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ رہا ہے ۔ان کی دانست میں سارا ہسپتال انہیں ہراساں کرتا ہے جبکہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پورے ہسپتال کا عملہ اسی کام میں لگا ہوا ہے۔ڈاکٹر انیلہ نے ڈاکٹر طارق چدھڑ کی ایک آڈیو کال بھی وائرل کی ہے جس کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور بات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر طارق چدھڑ کے آنے سے پہلے ڈاکٹر انیلہ نے ایم ایس سے بدتمیزی کی،ان کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جاب ایگریمنٹ بڑھانے کے حوالے سے پریشرائز کیا ۔ڈاکٹر طارق چدھڑ اس معاملے کو نپٹانے کیلئے آئے تو ڈاکٹرانیلہ آپے سے باہر ہوگئیں اور نہ صرف چدھڑ صاحب کو دھکا دیا بلکہ تشدد اور تھپڑ مارنے کا بیہودہ الزام بھی لگا دیا جس کا حقیقت سے دور دور کا تعلق نہ ہے۔
    ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سارے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور جو جتنا قصوروار ہےاسے اس کی سزا دی جائے۔
    میں اپنے سوشل میڈیا والے بھائیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ صرف ایک من گھڑت وڈیو بیان کی وجہ سے کسی عزت دار انسان کو برا بھلا کہنا کہاں کی شرافت ہے.
    تھوڑی سی عقل رکھنے والا انسان بھی اگر ڈاکٹر انیلا کا بیان سنے تو اسی وقت سمجھ جائے کہ یہ جھوٹ بول رہی ہے.

  • مریض رُل گئے

    مریض رُل گئے

    مریض رُل گئے
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کے مریض ڈیجیٹل ایکسرے ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز سے کروانے پر مجبور ہیں
    باغی کے ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین موجود ہے لیکن اس کے باوجود مریض کو اس کے لواحقین سٹریچر پر ڈال کر تپتی دوپہر میں ہسپتال سے باہر موجود نجی ایکسرے سنٹرز پر لے جانے پر مجبور کر دیے گئے ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مریض کے لواحقین نے بتایا کہ وہ اپنے مریض کی ٹوٹی ٹانگ کا ڈیجیٹل ایکسرے کروانے کے لیے اسے سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال سے باہر نجی ایکسرے سنٹر لے کر جا رہے ہیں، بے ہنگم ٹریفک سے گزرتے وقت ان کی حالت دیدنی تھی، جبکہ گرمی اس پر مستزاد.

    سوال لیکن یہ ہے کہ جبکہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین
    ہسپتال کے اندر موجود ہے تو پھر کیوں مریض ہسپتال سے باہر سے ایکسرے کروانے پر مجبور کیے گئے
    صحت کی سہولیات کی دستیابی کے دعوے تو بڑے بڑے کیے جاتے ہیں لیکن مذکورہ طرزِ عمل نے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے

  • سونے کی قیمت میں مسلسل کمی جاری

    سونے کی قیمت میں مسلسل کمی جاری

    سونے کی قیمت میں مسلسل کمی جاری

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے تنزلی آنے لگی، رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 931 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہے
    سونا ریکاڑ مہنگا ہونے کے بعداب بتدریج واپس آ رہا ہے. ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ تین روز کے دوران قیمت میں 12ہزار روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1ہزار 933 روپے ہو گئی ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی کمی

  • ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجرکاری میں مصروف

    ضلعی انتظامیہ ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجرکاری میں مصروف

    شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی ٹائیگر فورس کے ہمراہ شجر کاری مہم جاری ہے
    ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر صرف 9 اگست کے دن 55 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں..

    شجرکاری مہم کا افتتاح صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن شیخوپورہ کے قریب پودا لگا کر کیا
    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آج کے دن کو ٹائیگر فورس کے نام منسوب کیا.
    جس سے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی ہوئی ہے ٹائیگر فورس میں جس طرح کرونا وبا کے دوران کام کیا وہ بھی قابل ستائش تھا اور ٹائیگر فورس کے جوان جس طرح شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں اس سے یقینا وزیراعظم کے کلین گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 56 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں اور آج کے دن ضلع شیخوپورہ میں 55 ہزار پودے لگا کر شجرکاری مہم میں ضلع شیخوپورہ کی طرف سے حصہ ڈالیں گے

  • ابلتے گٹروں نے کیا جینا حرام

    ابلتے گٹروں نے کیا جینا حرام

    ابلتے گٹروں نے جینا کیا حرام
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) محلہ رام گڑھا (مدینہ پارک) گنجان آبادی کا حامل شہر کا ایک وسطی محلہ ہے جہاں ابلتے گٹروں کا انکشاف ہوا ہے جس سے اہل محلہ مختلف پریشانیوں کا شکار ہیں
    کیا بچے کیا بڑے سبھی ان ابلتے گٹروں کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں
    نمازی مسجد تک جانے سے قاصر ہیں کیونکہ گلیاں گندے پانی سے بھری پڑی ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی محمد طارق نے بتایا کہ اگر مہمان آجائے تو ہم شرمندہ ہوتے ہیں کیونکہ گھروں کو جانے والا کوئی راستہ صاف نہیں، متعدد مرتبہ متعلقہ اداروں کو درخواست دے چکے، سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا چکے، میونسپل کارپوریشن کو فون کالز کر چکے، لیکن اول تو کوئی آتا نہیں اور اگر میونسپل کارپوریشن والے آتے ہیں تو فی گھر 300 روپے اینٹھتے ہیں، کچھ دیر مشین چلاتے ہیں عارضی طور پر پانی نکالتے ہیں اور رفو چکر ہوجاتے ہیں، لیکن کچھ ہی عرصہ بعد گٹر ہیں کہ پھر سے ابلنا شروع ہوجاتے ہیں یہی نہیں پانی بہہ کر قریبی کھیل کے کھلے میدان میں جمع ہو چکا ہے جس سے بد بو اور تعفن کے ساتھ مچھر کی افزائش ہو رہی ہے، بیماریاں الگ پیدا ہو رہی ہیں
    ہم جائیں تو کہاں، شکایت کریں تو کس سے؟
    یہ بھی شہری ہیں جو اس گندے ماحول میں جی رہے ہیں اور اس ماحول کو صاف کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو بار بار شکایات کر چکے ہیں لیکن ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنے والے شاید اس اذیت ناکی سے واقف نہیں جس سے اہل محلہ گزر رہے ہیں، ورنہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر کب کا حل کیا جا چکا ہوتا
    اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر سے پھر سے درخواست کی ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ حل کروایا جائے

  • گرین بیلٹ مویشیوں کے لیے چراگاہ

    گرین بیلٹ مویشیوں کے لیے چراگاہ

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    تکبیر روڑ منڈی بہاؤالدین
    ڈاکٹر مجاھد مغل کی لاکھوں روپے سے تعمیر کردہ گرین بیلٹ کو کسی ایک شخص نے اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر اپنے مویشیوں کے لیے چراگاہ بنا رکھا ھے. تمام اعلی حکام بے بسی نہ دکھائیں.براے مہربانی نوٹس لیا جاے
    کیا شہر کی خوبصورتی کے لیے آئندہ کسی شہری کو اپنی ذاتی جیب سے خرچ کرنا چاہیے؟؟

  • واٹر فلٹر پلانٹ   کو چالو کروایا جائے

    واٹر فلٹر پلانٹ کو چالو کروایا جائے

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    انتہائی شرمناک
    گوڑھا محلہ منڈی بہاؤالدین میں یہ واٹر فلٹر پلانٹ کچھ عرصہ قبل ایم پی اے حمیدہ وحیدالدین صاحبہ نے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے لگوایا تھا. اس واٹر فلٹر پلانٹ کے اردگرد اب سارے محلے کا گند گرایا جاتا ہے کیا انتظامیہ اس جگہ کو صاف کروا کر اس واٹر پلانٹ کو چالو کروا سکتی ہے؟
    ایل محلہ کا انتظامیہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ اس جگہ کو صاف کروا کر اس واٹر پلانٹ کو چالو کروایا جائے.

  • گرین بیلٹ  مویشیوں کے لیے چراگاہ

    گرین بیلٹ مویشیوں کے لیے چراگاہ

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    تکبیر روڑ منڈی بہاؤالدین
    ڈاکٹر مجاھد مغل کی لاکھوں روپے سے تعمیر کردہ گرین بیلٹ کو کسی ایک شخص نے اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر اپنے مویشیوں کے لیے چراگاہ بنا رکھا ھے. تمام اعلی حکام بے بس.
    کیا شہر کی خوبصورتی کے لیے آئندہ کسی شہری کو اپنی ذاتی جیب سے خرچ کرنا چاہیے؟؟
    براے مہربانی نوٹس لیا جاے.