Baaghi TV

Category: صحت

  • عید قربان پر صفائی کے شاندار انتظامات

    عید قربان پر صفائی کے شاندار انتظامات

    عید قربان پر صفائی کے بہترین انتظامات
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    عید قربان جہاں اپنے اندر بے پناہ خوشیاں سموئے ہوتی ہے وہاں جانور قربان کرنے والے لوگ آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگات ہوئے انہیں کوڑے کے ڈھیروں پر پھینک دیتے ہیں جس سے بدبو پیدا ہوتی ہے لیکن اس بار میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ نے جس بہترین انداز سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی صفائی کی ہے وہ نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ عملی طور پر نمونہ بھی ہےsa
    اس شاندار کارکردگی پر جہاں شہری انتظامیہ داد کے لائق ہے وہاں چیف میونسپل کارپوریشن آفیسر احسن عنایت سندھو بھی تعریف کے لائق ہیں کہ جن کی سربراہی میں یہ سب کام انجام دیا گیا

    اگر یونہی شہر کی صفائی کا خیال رکھا جاتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب شیخوپورہ سے گندگی کے ڈھیروں کا نہ صرف بالکل صفایا ہو جائے گا بلکہ شہر شیخوپورہ ایک صاف ستھرا شہر بن کر ابھرے گا

  • جانور موجود،خریدار موجود، لیکن…..

    جانور موجود،خریدار موجود، لیکن…..

    جانور موجود، خریدار بھی موجود، لیکن…
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے)
    عید قربان جبکہ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے اور بکر منڈی میں جانور بیچنے والوں کا ہجوم ہے تو خریداروں کا بھی ہجوم ہے لیکن بیوپاری ریٹ زیادہ لگا رہے ہیں ایسا کہنا ہے کہ خریداروں کا لیکن خریدار جانور خریدنے کے لیے بہت کم قیمت دے رہے ہیں ایسا کہنا ہے جانور بیچنے والوں کا
    کیا بچے کیا بڑے کیا بوڑھے سبھی جوش و خروش سے جانور خریدنے منڈی پہنچے ہوئے ہیں لیکن بھاو تاو کی راہ میں حائل دشواریاں دیوار بن کر کھڑی ہیں، شہری انتظامیہ کے تحت لگائی گئی بکر منڈی کے سوا شہر کے اندر غیر قانونی جانور منڈیاں بھی قائم ہیں جن میں ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ، رائل پیلس چوک، سبزی منڈی چوک، لُنڈا پھاٹک شامل ہیں
    ایس او پیز پر عمل تو بہرحال حکومتی بکر منڈی میں بھی نہیں ہو رہا غیر قانونی منڈیوں بھی تو صورتحال زیادہ ابتر ہے جہاں بندے پر بندہ چڑھا ہوا ہے اور دھکم پیل کے علاوہ ٹریفک جام کی صورتحال ہے، بیوپاریوں اور خریداروں کو کرونا سے زیادہ حکومتی افسران کے چھاپے کا ڈر ہے جس وجہ سے یہ منڈیاں متحرک منڈیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں اور بیوپاری و خریدار چل پھر کر کاروبار کر رہے ہیں
    منڈیوں میں جانور تو وافر موجود ہیں لیکن کرونا لاک ڈاون نے خریداروں کی قوتِ خرید کو جس برے طریقے سے متاثر کیا ہے اس کے بعد ان سبھی منڈیوں میں سابقہ ادوار کی مانند ہجوم یا جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہا

  • محلہ معراجپورہ صفائی کا منتظر

    محلہ معراجپورہ صفائی کا منتظر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) محلہ معراجپورہ 10 ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل علاقہ ہے جہاں ایک طرف تنگ گلیاں ہیں تو دوسری طرف سیوریج کا ناکارہ نظام، جس بدبو پھیلانے کے ساتھ ساتھ محلے کو بدصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
    انتظامیہ کو کبھی خیال نہیں ہوا کہ اس کی صفائی کی طرف توجہ دی جائے
    تنگ گلیوں کو چھوڑ کر ایک ہی مرکزی راستہ اس محلے کو جاتا ہے جو سپورٹس کمپلیکس کی دیوار کے ساتھ ساتھ گزرتا ہے
    سپورٹس کملیپکس کی دیوار بھی دیوارِ میکسیکو معلوم ہوتی ہے کہ جس کے شمالی جانب تو سجی سجائی بنی سنوری کروڑوں کی لاگت سے کھڑی عالی شان عمارت ہے تو جنوبی جانب گندگی اور کچرے کے بے تحاشہ ڈھیر، یہ تفریق محلہ معراجپورہ کے رہائشیوں کو اس قدر چھبتی ہے کہ وہ اس پر بات کرتے وقت چِلّا اُٹھتے ہیں اور سپورٹس کمپلیکس کو زحمت اور باعثِ کوفت قرار دیتے ہیں

    ان کا خیال ہے کہ پہلے علاقہ مکینوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہیئے تھے پھر سپورٹس کمپلیکس پر پیسہ لگنا چاہیے تھا
    پانچ سال ہوچلے اس کمپلیکس کو بنے لیکن معراجپورہ کو جاتے مرکزی راستے کہ تعمیر تو درکنار یہاں کی صفائی ہی نہیں کروائی گئی، شاید یہ علاقہ شہری انتظامیہ کے زیر انتظام نہیں اس لیے یہاں میونسپل کارپوریشن والے آنا گوارا نہیں کرتے
    مقامی بزرگ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بارش ہوجائے تو یہاں بدبو کے بھبھوکے جینا حرام کر دیتے ہیں کیونکہ اس گہری جگہ سے پانی کے نکاس کی کوئی سبیل تو ہے نہیں، پھر اگر کوئی فوت ہوجائے تو یہی مرکزی راستہ ہے جہاں سے گزرنا ہوتا ہے لیکن گندگی کے ڈھیروں سے اٹا پڑا یہ راستہ جنازے کا راستہ بھی روک لیتا ہے
    ایک دوسرے نوجوان نے بتایا کہ یہی وہ خالی جگہ تھی جہاں ہمارے بچے کھیل لیا کرتے تھے لیکن یہاں پر سپورٹس کمپلیکس بنا کر ہمارے بچوں سے کھیل کی جگہ چھین لی گئی ہے اب اس میں مقامی افراد اور بچوں کا داخلہ بھی منع ہے نہ ہم اس کے اندر صبح کی سیر کرنے جا سکتے ہیں نہ ہمارے بچے کھیلنے جا سکتے ہیں
    بے ہنگم اُگی گھاس سے یہ میدان اٹا پڑا ہے نہ اس کی صفائی کروائی جاتی ہے نہ بچوں کو کھیلنے دیا جاتا ہے
    رضوان نے بتایا کہ انتظامیہ اگر اس راستے کو پختہ نہیں کروا سکتی تو کم از کم گندگی کے ڈھیر اٹھوا کر یہاں مٹی ڈال کر راستہ اونچا اور برابر ہی کر دیا جائے تاکہ گزرنا آسان ہو
    سمیر اور دیگر اہل محلہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس راستے کی فی الفور صفائی کروائی جائے تاکہ بارشوں سے پہلے پہلے یہ راستہ نہ صرف گزرنے کے قابل ہو جائے بلکہ پانی کے پانی کے یہاں جمع رہنے کے احتمال سے بچا جا سکے

  • اوور چارجنگ کرنے پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانے

    اوور چارجنگ کرنے پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانے

    رپورٹ (کاشف تنویر)
    ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نےاچانک شہر کے مختلف اڈہ جات کے اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا, کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز, کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

  • کیا صفائی صرف حکومت کا کام ہے؟

    کیا صفائی صرف حکومت کا کام ہے؟

    کیا صفائی صرف حکومت کا کام ہے؟
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) طارق روڈ شہر شیخوپورہ کی ایک مشہور سڑک ہے جس کے دونوں اطراف گنجان آبادی کے حامل علاقے ہیں لیکن شاید کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کا کوئی موثر بندوبست نہیں یا عوام کو شعور نہیں جس وجہ سے طارق روڈ پر جا بجا کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی کو مذکورہ روڈ کے سروے کے دوران دکانداروں کے منع کرنے کے باوجود لوگ سڑک پر کچرے پھینکتے نظر آئے
    یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صفائی صرف حکومت کا کام ہے یا عوام کو بھی اس سلسلے میں کچھ کردار ادا کرنا ہوگا
    دراصل صفائی ایک رویے کا نام ہے اگر انسان خود نہ چاہے تو صفائی نہیں رہ سکتی
    مقامی انتظامیہ کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ عوامی آگاہی کے لیے ایسی مہم جاری کریں جس میں ذاتی، گھریلو، اور رہائشی علاقے کی صفائی رکھنے بارے ضروری اور اہم تدابیر شامل ہوں
    انتظامیہ ضلع بھر کے سکولز کالجز اور ٹیکنیکل اداروں کے طلبہ کو اس عمل میں شریک کر کے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے
    تعلیمی اداروں میں موجود کثیر تعداد میں طلبہ کی اگر ذہن سازی کر دی جائے تو وہ نہ صرف اپنے گھر علاقے اور تعلیمی ادارے کو صاف رکھیں گے بلکہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی اس پر تیار کریں گے اور اس باہمی زنجیری عمل کی مدد سے شہر بھر کو صاف رکھنے میں تسلسل سے شاندار مدد مل سکتی ہے
    اس کے ساتھ ساتھ اگر شہری انتظامیہ کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کے لیے ایک موثر اور مرطوب نظام وضع کرے تو شہر کے اطراف میں کوڑے کے وسیع ذخائر ملنا بھی بند ہوجائیں گے
    شہر بھر سے جمع شدہ کوڑا شیخوپورہ بائی پاس کے اطراف میں بھی پھینکا جاتا ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور جا بجا چرتے جانور گھاس پھونس کے ساتھ کچرے کے ٹکرے بھی نگل لیتے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں
    اب یہ شہری انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ کس قدر سنجیدگی سے اس مسئلے کے حل کی طرف غور کرتی ہے

  • فیصل آباد روڈ ابتر صورتحال کا شکار

    فیصل آباد روڈ ابتر صورتحال کا شکار

    فیصل آباد روڈ کی ابتر صورتحال
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے)
    فیصل آباد روڈ شہر شیخوپورہ سے نکلتی ایک مرکزی شاہراہ ہے جس پر چھوٹی بڑی ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے چونکہ یہ مرکزی شاہراہ اطراف کے دیہات و قصبات کو ذیلی سڑکوں کی مدد سے ملاتی ہے لہذا ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اسی مرکزی شاہراہ کی مدد سے شہر شیخوپورہ آتے جاتے ہیں لیکن وہ جگہ جہاں بھکی روڈ فیصل آباد روڈ سے آکر ملتا ہے وہاں گٹروں کا ابلتا پانی گذشتہ طویل عرصہ سے درد سر بنا ہوا ہے
    ایک طرف جہاں یہ پانی گزرتی ٹریفک کی وجہ سے پیدل عوام پر چھینٹیں بن کر پڑتا ہے وہاں دوسری طرف سڑک پر مسلسل موجود رہنے کی وجہ سے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنتا ہے
    گذشتہ عرصہ میں چند بار اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں لیکن شہر بھر کے نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے یہاں موجود گٹروں کا ابلتا پانی ایک مرتبہ پھر اسی مرکزی شاہراہ پر جمع ہونا شروع ہو چکا ہے جہاں سے ٹریفک گرزتی ہے اور سڑک کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتی ہے
    اس گندے پانی کی بدبو سے راہگیروں کے لیے مشکلات بھی کھڑی ہیں
    انتظامیہ کو اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی طرف سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا

  • بھکی روڈ یا مسائلستان

    بھکی روڈ یا مسائلستان

    بھکی روڈ یا مسائلستان
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) بھکی روڈ شہر شیخوپورہ کے وسط میں موجود ایک ایسا راستہ ہے جو شہر کے بیچوں بیچ ہوتا ہوا شہر سے باہر فیصل آباد روڈ تک جا پہنچتا ہے اور شہر سے باہر جانے والوں کے لیے ایک اہم راستہ ہے لیکن اپنی زبوں حالی کی وجہ سے اپنی اہمیت کھو بیٹھا ہے جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں
    گٹروں کے گندے اور بارش کے کھڑے پانی کی وجہ ٹوٹی سڑک مسائلستان بنی ہوئی ہے جہاں کبھی کسی مزدور کا سامان سے لدا رکشہ الٹ جاتا ہے تو کبھی کسی مسافر کی گاڑی پھنس جاتی ہے اس اذیت کو وہی جان سکتے ہیں جو اس سے گزرے ہوں،
    دفتروں میں بیٹھ کر چائے کی پیالی میں مسائل ڈبو دینے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے بلکہ اس کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل درکار ہوتا ہے شہر بھر کا نکاسی آب کا معاملہ جہاں درہم برہم ہے وہاں بھکی روڈ کا مسئلہ زیادہ شدید ہے
    ابلتے گٹروں کا پانی مناسب نکاس نہ ملنے کی وجہ سے سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس وجہ سے سڑک ٹوٹ چکی ہے اور یہ گزرگاہ قربان گاہ بن چکی ہے جہاں آئے روز کے حادثات معمول بن چکے ہیں
    نمائندہ باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ بہت مرتبہ یہاں فوٹو سیشن ہوئے، بہت مرتبہ یہاں کا مسئلہ حل کرنے کے دعوے ہوئے لیکن وہ مسئلہ ہی کیا جو حل ہو جائے
    علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور متعلقہ اداروں سے بھکی روڈ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھکی روڈ نہ تو چاند پر واقع ہے کہ جہاں پہنچنا ناممکن ہو اور نہ ہی یہاں کے مکینوں کے انسان سمجھا جاتا ہے ورنہ اب تک یہ مسائل حل ہو چکتے

  • جی پی او متعفن پانی کی زد میں

    جی پی او متعفن پانی کی زد میں

    جی پی او متعفن پانی کی زد میں
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے) جی پی او شیخوپورہ جو شہر کی مصروف ترین جگہوں میں سے ہے جہاں روزانہ سیکڑوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے کے اطراف میں بستے مکینوں نے پانی کا رخ جی پی او کی طرف موڑ رکھا ہے جہاں پانی کو مناسب نکاس نہ ملنے کی وجہ سے پوسٹ آفس کے سامنے پانی جمع ہوکر بد بو دار تعفن کا باعث بن رہا ہے
    جمع شدہ اس پانی کی وجہ سے پوسٹ آفس کے اندر جانے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مچھروں کی افزائش اس پر مستزاد ہے
    جنرل پوسٹ آٰفس کے ایک عہدے دار نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نہ صرف راہگیر بلکہ آفس کا عملہ بھی اس سب سے بہت پریشان ہے
    انہیں نہ صرف موٹر سائیکل پارکنگ میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ آتے جاتے وقت اس گندے پانی کو اینٹوں کی مدد سے عبور کرنا پڑتا ہے
    ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عمر رسیدہ افراد کو اینٹوں کی مدد سے یہ مرحلہ عبور کرنے میں اذیت کا سامنا ہے وہیں متعدد مرتبہ یہاں سے لوگ پھسل کر گر بھی چکے ہیں جس سے انہیں چوٹیں بھی آئی ہیں
    شہر کا مرکزی پوسٹ آفس ہونا ایک اہمیت کا حامل ہے لیکن وہاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ برابر تکلیف میں مبتلا ہیں لہذا ڈپٹی کمشنر،. اسسٹنٹ کمشنر سمیت متعلقہ اداروں سے پر زور درخواست ہے کہ پہلی ہی فرصت میں یہاں نہ صرف صفائی کروائی جائے بلکہ نکاسی آب کا مناسب بندوبست کر کے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ جنرل پوسٹ آفس کا عملہ اور یہاں آنے والے متعلقین سکھ کا سانس لے سکیں

  • ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر

    ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک صفائی کا منتظر
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ایک مصروف جگہ ہے جہاں سے ہر قسم کی گاڑی گزرتی ہے بس ہو یا ٹرک، رکشہ ہو یا موٹر سائیکل، کار ہو یا ویگن الغرض اس چوک پر ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ریت یا مٹی سے بھرے ٹرک یا ٹریکٹر ٹرالی گزرے اور ریت و مٹی سڑک پر گراتی جائے
    ایسی صورتحال پیدل راہگیروں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب یہی مٹی و ریت تیزی سے گزرتی گاڑیوں کی وجہ سے اڑ کر مذکورہ لوگوں پر پڑتی ہے
    میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ نہ صرف سڑکوں کے اطراف کی بروقت صفائی کرواتے رہیں بلکہ عوامی آگاہی کی مہم بھی چلائیں جس میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریت پر پانی چھڑک کر لے جانے اور مٹی کو موٹے گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر لے جانے کا پابند بنایا جائے تاکہ ریت و مٹی اڑ کو یا سڑک پر گر کر عوام کے لیے تکلیف و اذیت کا باعث نہ بنے
    اس وقت بھی ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک سے مین گیٹ تک گری ریت گزرتے لوگوں کے لیے درد سر کا باعث بنی ہوئی ہے جب تیز رفتار گاڑیاں اس گری ریت پر سے گزرتی ہیں تو یہ اڑ کر عوام کی آنکھوں اور ناک کو متاثر کر رہی ہے جس سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ جنم لے رہا ہے

  • شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ غائب

    شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل، انتظامیہ غائب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام خراب ہونے کی بناء پر ایک طرف گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں تو دوسری طرف اس سے موذی امراض پھیلنے کا بھی اندیشہ بڑھ گیا ہے، ڈیرہ خورشید، سول لائن، طفیل شہید روڈ، طارق روڈ، خالد روڈ، محلہ رسول پورہ، پرانا شہر، بھکی روڈ ،ریگل چوک عقب اسلامیہ سکول، خونی قبرستان سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گندگی کے انبار لگنے اور سیوریج کے نظام کے ناکارہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور تعفن نے ناک میں دم کر رکھا ہے اس صورتحال نے میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کے ناقص انتظامات اور بند ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی گلیوں محلوں میں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا گٹروں کا بدبو دار پانی جمع ہونے سے لوگ موذی امراض میں مبتلاء ہونے لگے اہل علاقہ کا گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
    لوگوں کو سیوریج کے بند اور ناقص انتظامات کی وجہ سے پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح حبیب کالونی مین روڈ پر بھی جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں خاکروب یہاں کئی کئی روز تک غائب رہتے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ عملہ صفائی بعض سیاسی شخصیات اور افسران کے گھروں میں کام پر مامور ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جا سکیں س
    جس سے شہری سکھ کا سانس لیں
    شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا زور دار سلسلہ پنجاب میں داخل ہو چکا ہے جس سے 25 جولائی کے بعد شدید بارشوں کی توقع ہے لیکن شہر بھر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب معمولی بارش سے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے اگر شدید بارشیں ہوئیں تو شہر کا کیا بنے گا