قرنطینہ سینٹر منڈی بہاؤالدین میں موجود تبلیغی جماعت کے اراکین کے تازہ ترین خیالات سننے کے لیے ابھی اس لنک پر کلک کریں اور برائے مہربانی ہمارا یوٹیوب چینل بھی سبسکرائب کریں. بہت شکریہ
Category: صحت
-
غیر ملکی تبلیغی اراکین کا قرنطینہ سینٹر منڈی بہاؤالدین سے تازہ وڈیو پیغام
-
منڈی بہاؤالدین میں باپ بیٹےنے کورونا کو شکست دے کر وڈیو پیغام جاری کر دیا
منڈی بہاؤالدین کے بہادر باپ بیٹا. جنھوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر لوگوں کے لئے بڑی مثال قائم کر دی دی. ان کا وڈیو پیغام ضرور سنیں.
https://youtu.be/Ervav10aLiM -
منڈی بہاؤالدین میں آج پھر 5 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
رپورٹ (کاشف تنویر ) کورونا وائرس کے پانچ نئے مریض پازیٹو آگئے، تین تبلیغی جماعت اور دو شہری شامل محکمہ صحت، گوڑھا محلہ قبرستان مسجد اور گلی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
-

منڈی بہاؤالدین میں تبلیغی جماعت کے 10 مزید مریضوں میں کورونا کنفرم
منڈی بہاؤالدین :تبلیغی جماعت کے دس اراکین میں کورونا وائرس کی تصدیق. ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی، اسپتال ذرائع
منڈی بہاءالدین:متاثرہ مریضوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا،
تبلیغی جماعت کے 65 سے زائد افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔
منڈی بہاوالدین میں کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی ۔
تبلیغی جماعت کے افراد جن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
ان میں سے دس افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ان نئے مریضوں میں 3 منڈی بہاوالدین ضلع کے شہری ،
4 انڈونیشیا کے باشندے اور باقی پاکستان کے دوسرے اضلاع کے لوگ شامل ہیں -

دعوت اسلامی فلاح انسانیت کے کاموں میں ایک اورقدم آگے،امیراہلسنت الیاس قادری نے خون دینے کا اعلان کردیا
کراچی :دعوت اسلامی فلاح انسانیت کے کاموں میں ایک اورقدم آگے،امیراہلسنت الیاس قادری نے خون دینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ملک میں 49 ہزار تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی خطرے میں ہے،
امیراہلسنت الیاس قادری نے کہا ہےکہ خون کے عطیات میں کمی کے بعد تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانا مشکل ہوگیا ہے، خون کے عطیات نہ ہونے کے سبب بچوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑ رہا ہے جو کسی بڑے انسانی المیہ کا باعث بن سکتا ہے۔
امیر اہل سنت نے مزید کہا کہ طبی ماہرین کے مطابق یہ وہ مریض طبقہ ہے جس کو مسلسل خون کی ضروت ہوتی ہے، اب اسپتال تک پہنچنا اتنا آسان نہیں اس لئے لوگ گھروں میں پریشان بیٹھے ہیں لہذا ہمیں ان تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلابچوں کیلئے سوچنا ہوگا کہ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں ان مریض بچوں کی مدد کرنی ہے۔
امیر اہل سنت نے کہا کہ میری دعوت اسلامی سے وابستہ ذمہ داران وکارکنان اور پوری قوم سے اپیل ہے کہ ملک بھر میں ان بچوں کیلئے خون کے عطیات دیں اورصرف لاک ڈان کے دوران ہی نہیں بلکہ بعد میں بھی تھیلیسیمیا کے مریضوں بچوں کے لئے خون کے عطیات دیتے رہیں۔
امیراہلسنت الیاس قادری نے کہا کہ غریب والدین تھیلیسمیا کے مریض بچے کا علاج نہیں کروا سکتے کیونکہ جب تک بچہ زندہ ہے اس وقت تک علاج چلتا رہتا ہے ، اس مرض میں خون یا تو بنتا نہیں یا بہت کم بنتا ہے اس لئے مریض باہر کے خون پر ہی زندہ رہتا ہے۔
امیر اہل سنت نے تمام اہل ثروت افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں یا ایسے لوگوں کو تلاش کریں جن کے گھر میں تھیلیسیمیا کا مریض ہو، ان کا ماہانہ علاج کا خرچ اپنے ذمہ لے لیں اس طرح ان بیچاروں کی مالی طور پر مدد ہو جائیگی، آخر میں امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے نے ان مریضوں اور انکی مدد کرنیوالوں کیلئے دعا بھی فرمائی۔
-

ضلع گجرات ٹریفک کو روکنے کے مکمل لاک ڈاؤن،تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں شام 7 بجے کے بعد کرفیو لگنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، گردونواح کے مختلف دیہاتوں میں پولیس کی جانب سے سے مساجد میں اعلانات کیے جارہے ہیں کہ جو بندہ شام 7 بجے کے بعد سے بلاوجہ گھر سے باہر نکلے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اس وجہ سے کیونکہ پنجاب میں لاہور کے بعد گجرات میں مریضوں کی تعداد میں دن با دن اضافہ ہوتا جارہا۔ اب لوگ گھروں تک ہی محدود رہے گے۔۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کو کرفیو نہ سمجھیں یہ صرف آپ لوگوں کی بلائ کے لیے ہے۔ کیونکہ گجرات پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے لہذا ہماری عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
-

کورونا وائرس کا ازخود معائنہ کرنے اور اس سے بچاؤ کے آسان طریقے
کسی بھی شخص کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی صورت میں ایسی کوئی علامات سامنے نہیں آتیں کہ جس سے اندازہ ہو سکے کہ اسے یہ بیماری ہے تو یہ کیسے پتہ چلے گا کہ اسے یہ بیماری لاحق ہے ؟جب تک انہیں بخار یا کھانسی کی شکایت ہوتی ہے اور وہ ہسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک پھیپھڑے پچاس فیصد تک فائبروسس کا شکار ہو چکے ہوتے ہیں کورونا کا ازخود معائنہ کرنے کے آسان طریقے ماہرین نے بتائے ہیں جس سے پتہ لگاہا جا سکتا ہے کہ کورونا ہے یا نہیں
تائیوانی ماہرین کا ازخود معائنے کا آسان طریقہ :
تائیوان سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ازخود معائنہ کرنے کا آسان طریقہ بتایا ہے جو روزانہ صبح اٹھنے کے بعد عام آدمی اپنا کر اپنا معائنہ کر سکتا ہے صبح سو کر اٹھنے کے بعد قدرے صاف فضا میں سانس اندر کھینچ کر دس سیکنڈ کے لئے اگر آپ بغیر کھانسے یا کسی بھی مشکل کا سامنا کئے بغیر یہ عمل تکمیل دے لیں تو اس کا مطلب ہے آپکے پھیپھڑوں میں فائبروسس کا مسئلہ نہیں ہے جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ آپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں آج کل کے حالات میں بہتر ہے کہ روزانہ صبح صاف فضا میں یہ تجربہ کر کے ضرور دیکھیںجاپانی ڈاکٹروں کا پانی کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ :
کورونا وائرس کا علاج کرنے والے جاپانی ڈا کٹرز کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنا منہ اور گلا مسلسل تر رکھنے کے لئے ہر پندرہ منٹ میں ایک مرتبہ چند گھونٹ پانی پینا ضروری ہے ایسا کرنا کیوں ضروری ہے؟ کورونا وائرس اگر آپ کے منہ میں ہو تو اگر آپ پانی پی لیں تو یہ آپ کے معدے میں پہنچ جاتا ہے تو اس کے بعد معدے می مختلف قسم کے تیزاب اس کو ختم کر دیتے ہیں اگر آپ بار بار پانی نہیں پئیں گے تو یہ آپ کے سانس کی نالی سے پھیپھڑوں میں داخل ہو جائے گا پھر یہ انتہائی خطرناک واقع ہو سکتا ہےزکام کا مطلب کورونا وائرس نہیں :
اگر آپ کو زکام ہے اور ناک بہہ رہی ہے تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں یہ ٹھنڈ لگنے کی نشانی ہے کورونا وائرس نمونیہ میں خشک کھانسی ہوتی ہے اور ناک نہیں بہتی یہ وائرس اونچے درجہ حرارت میں سروائیو نہیں کر سکتا اور صرف چھبیس سے ستائیس ڈگری درجہ حرارت میں ختم ہو جاتا ہے یہ سورج کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا اگر کورونا وائرس کا کوئی مریض چھینکتا ہے اور اس کے جراثیم اس کے منہ سے باہر آ جاتے ہیں تو یہ دس فٹ ہوا میں تیرنے کے بعد امین پر گر جاتا ہے اور پھر ہوا میں موجود نہیں رہتا تاہم اگر یہ کسی دھاتی چیز پر گر جائے تو کم ازکم 12 گھنٹے بچ سکتا ہے لہذا اگر آپ کسی دھاتی چیز کو ہاتھ لگائیں تو فوراً اپنے یاتھوں کو سھو لیں کپڑے پر یہ وائرس چھ سے 12 گھنٹے بچ سکتا ہے برس والے جوسز اور پانی پینے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھ با ر بار دھوئیں کیونکہ یہ وائرس ہاتھوں پر پندرہ منٹ تک بچ سکتا ہے اگر اس دوران آپ اپنی آنکھوں ناک یا منہ پر ہاتھ مل لیں تو یہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہےکورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟
سب سے پہلے یہ وائرس گلے پر حملہ کرتا ہے اور تقریباً تین سے چار دن آپ کا گلا پکا رہتا ہے اس کے بعد یہ ناک کے مواد میں شامل ہو کر سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں داخل ہو کر نمونیہ کا موجب بنتا ہے اس کے بعد یہ تقریباً پانچ سے چھ دن اور لیتا ہے نمونیہ کے دوران تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سا منا رہتا ہے اس دوران معمولی انداز میں ناک بند نہیں ہوتی بلکہ آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے گویا کہ آپ ڈوب رہے ہیں اگر آپ کو ان صورتحال کا سامنا ہو جائے تو فوری طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریںممتاز عالم دین علامہ ہشام الہی ظہیر کا کورونا سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-

ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
کرونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے،
گورنر پنجاب کی مدد سے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز، ہسپتالوں میں ہجوم کم کرنے کے لیئے ٹیلی فون پر رہنمائی دیں گے ۔آج سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات اور گورنر پنجاب چوہری محمد سرور کے اشتراک سے ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکا افتتاح کمشنر ڈویژن گوجرانوالہ جناب گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب نے کیا۔ ڈاکٹرز ہمہ وقت ٹیلی فون پر رہنمائی اور معلومات دیں گے۔
UAN
03041112101
ملائیں اور متعلقہ شہر کے لیئے دیا گیا نمبر ڈائیل کریں۔
تمام شہروں میں بات کرنے کے لیئے اوپر دیا گیا یو اے این نمبر ملائیں ۔
ڈاکٹرز اور مریضوں کو آسان علاج کی سہولت مہیا کرنے میں مدد کرنے پر ہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کے شکر گزار ہیں۔
*ڈاکٹر سعود افضل*
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات.*ڈاکٹر احتشام الحق*
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات -

سرگودہا میں اس وقت کرونا وائرس کے صرف دو مریض ہیں محکمہ صحت کی تصدیق
سرگودھا(عمیر ضیاء) باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع سرگودہا سے تعلق رکھنے والے کل 83 ۔زائرین ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں پچھلے 11دن سے موجود ہیں جن میں سے صرف 10۔زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقی تمام کلیئر قرار دیئے گئے ہیں ۔ سرگودہا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ صرف 2 مریض ہیں جو بیرون ملک سے سفر کر کے آئے اور ان کا گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں علاج جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے ۔ محکمہ صحت نے ایسی تمام خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران سے 400۔زائرین کا قافلہ سرگودہا پہنچ رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کے 10ہسپتالوں میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں سمیت علاج معالجہ کی تمام سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ شہر سے باہر زرعی کالج میں 150 بیڈز کا قرنطینہ بنایاگیا ہے ضرورت پڑنے پر اس کی توسیع کر کے 450 بیڈز تک کیا جا سکے گا ۔ضلع بھر میں بیرون ملک سے آنے والے 1243 ۔افراد میں سے 850 کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے ۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں او رخود کو اپنے گھروں میں محدود رکھ کر کورونا کو گھروں سے پہنچنے سے روک سکتے ہیں ۔ حکومت نے عوام کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر رکھے ہیں او رعوام کو جاری ہدایت نامہ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔ عوام سے درخواست ہے کہ افواہ ساز فیکٹریوں پر توجہ نہ دیں اور سوشل میڈیا پر خوف وہراس کی فضا کو پروان نہ چڑھائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
-
شیخوپورہ شہر میں 90 فیصد لاک ڈاون
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں 90 فیصد لاک ڈاؤن جبکہ دیہات میں سرعام خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شہر میں آج صبح 9 بجے کے بعد تقریبا 90 فیصد لاک ڈاؤن ہے جبکہ گردونواح کے دیہات لاک ڈاؤن محض 10 فیصد ہے لوگ کاسمیٹکس،کپڑے،موبائل شاپس کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کا اکھٹے ہونا ممنوع ہے مگر پھر بھی لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور موٹر سائیکلوں کا بھی گاؤں دیہات میں خوب زور شور ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لوگ گھروں میں بیٹھنے کی بجائے گلی محلوں میں گھوم پھر رہے ہیں چونکہ پولیس کی جانب سے ابھی دیہی علاقوں میں فلیگ مارچ نہیں کیا گیا اور دکانیں بھی بند نہیں کروائی گئیں اس لئے لوگ سوچ رہے ہیں شاید دیہات میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لہذا ضلعی انتظامیہ اور پولیس دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن یقینی بنائے تاکہ حکومتی منشور کو پورا کیا جا سکےتفصیل کے مطابق ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک، بتی چوک، جناح پارک چوک، ٹراما سنٹر چوک میں پولیس کی نفری تعینات ہے جو ڈبل سوری کو روک کر سخت وارننگ دے رہے ہیں لیکن لوگ اس پابندی میں گھر بیٹھنے کی بجائے اس فارغ وقت کو گھوم پھر کر انجوائے کرنا چاہ رہے ہیں جو کہ دفعہ 144 کی صریح خلاف ورزی ہے
ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک اور بتی چوک میں پردیسی مسافروں کا رش ہے جو کہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے جو چند ایک بسیں صبح سے اب تک گزری ہیں وہ سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی اور چھتیں بھی مسافروں سے لدی ہوئی تھیں ان حالات میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ مسافر ان سب سے لاپرواہی برت رہے ہیں
پولیس موبائلز لوگوں کو اکھٹے ہو کر کھڑے ہونے کی بجائے فاصلے پر رہنے کی تلقین بھی کر رہی ہیں لیکن سب کو اپنی اپنی پڑی ہے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ انہیں کیا نصیحت کی جا رہی ہے
رپورٹ محمد فہیم شاکر
ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی شیخوپورہ