سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر خوشاب میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین نے کی اس کے بعد
ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیراھتمام ڈینگی آگاھی واک ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کی زیر نگرانی ھوئی جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ جنگلات، محکمہ بہبودآبادی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی.
ڈاکٹر راؤگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر اور میڈم سعدیہ فیروز انچارج بینظیر پروگرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ مسرت جبین صاحبہ کو ڈینگی آگاھی سیمینار میں ویلکم کیا.

Category: صحت

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے زیر اہتمام سیمینار اور واک

ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، مزید بڑھنے کا خدشہ
ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق :ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، اگلے 10 دنوں میں تعداد مزید بڑھ سکتی ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔انہوں نےکہا کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے.
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے
اس سے پہلے مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ افسران کومعطل کرکےنااہل حکمران مجرمانہ غفلت،نالائقی پرپردہ نہیں ڈال سکتے، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء، مشیراسپتالوں میں دفاتر کھولیں، پورےملک میں ایمرجنسی نافذکی جائے،ڈینگی کےٹیسٹ،دوائی کومفت کیاجائے، ڈینگی ہیلپ لائن جوشہبازشریف بناگئےتھےاُس کو24گھنٹوں کیلئےکھولاجائے، سرکاری خرچ پرپریس کانفرنسوں،سوشل میڈیا،بیانات سےڈینگی کاخاتمہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہےکہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 10ہزار ہو چکی ہے

لوگ کیسے بیمار نہ ہوں ؟ جب گھی اور کوکنگ آئل ہی مضر صحت ہوں ، فوڈ اتھارٹی کے چھاپے
لاہور: ناقص اور مضر صحت گھی اور کوکنگ آئل نے عوام الناس کو بیمار کرنا شروع کردیا . اطلاعات کے مطابق اسی جرم کی پاداش میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کام کرنے والی 317 تیل اور گھی کی کمپنیوں کے نمونوں کی رپورٹ جاری کردی،
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کےمطابق کھانے میں استعمال ہونے والے تیل اور بناسپتی گھی کے لیے گئے نمونوں کی چیکنگ رپورٹ جاری کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 317 میں سے 47 برانڈ مضر صحت، 56 کمپنیوں کے نمونوں میں معمولی نقائص پائے گئے، مختلف برانڈز کا 68ہزار 120کلوگھی اور غیرمعیاری تیل تلف کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق گھی اور کوکنگ آئل کی کوالٹی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تما م برانڈ زکے تفصیلی نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں، نمونےپاس ہونےتک کسی بھی برانڈکوپروڈکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈینگی کے حملے میں مزید 5 افراد دم توڑ گئے ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ بوگس ہونے کا انکشاف
لاہور: ڈینگی وائرس نے پورے ملک کو آزمائش میں ڈال دیا ہے، ملک بھر سے اموات کی خبروں نے مزید پریشان کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، محکمہ صحت نے 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کی اموات کی تصدیق کر دی۔
کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کپتان نکلا ، 4 سال کا عبداللہ زبردست بیٹنگ کرتا ہے ، ویڈیووائرل
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے مرنے والے افراد میں سے اسلام آباد سے 2 اور راولپنڈی کےمزید 3 مریض دم توڑ گئے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 465 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، صوبے میں رواں برس 2464 افراد مرض کا نشانہ بنے، جب کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4385 ہو گئی ہے۔

احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان
احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے، فردوس عاشق اعوان
باغی ٹی وی رپورٹ :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عام آدمی کےساتھی ہیں،احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے،بیماری سے بڑھ کر کوئی بےبسی نہیں ہوتی،یہ دونوں پروگرام ناداروں کیلیےسنگ میل ثابت ہوں گے،7لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا،صحت کارڈ سےناداروں کاعلاج ممکن ہورہاہے.ڈیڑھ کروڑ افراد کوانصاف صحت کارڈز دیئےجائیں گے.وزیراعظم عام آدمی کامعیارزندگی بلند کرناچاہتےہیں،
اس سے پہلے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے معذور افراد کے لئے ’’ہم قدم’’جیسے پروگرام کے تحت ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ جس کی مدد سے صوبہ بھر کے معذور افراد کے مالی مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے خواتین بیواءوں ،بزرگوں اور دیگرمحروم طبقات کے لئے معاشی طور پرآسانیاں پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ پنجاب بھر کے 65سال سے زائد عمر کے افرادکے لئے’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت3ارب روپے کا فنڈقائم کیا جارہا ہے جس سے بزرگ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر الاءونس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزریراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

فقط ایک جڑی بوٹی ” لونگ”جسے اللہ نے شفا سے بھر دیا ، 23 بڑی بیماریوں کا علاج ، پڑھنا نہ بھولیئے
لاہور : اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ میں نے کوئی چیز بھی بےکار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے اور اللہ رب العزت یہ بھی فرماتے کہ میں نے ہر بیماری کا علاج بھی پیدافرما دیا ہے ، اب آتے ہیں دیسی جنہیں یونانی طریقہ علاج کہا جاتا ہے اس میں جڑی بوٹیوں کےخوص کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ، ان میں سے ایک "لونگ ” بھی ہے
ماہرین طب کےمطابق لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں ،لونگ ایک جنگلی درخت کی خشک شدہ کلیاں ہیں جن کے اوپر کی طرف چار دندانے سے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گول سا ابھار ہوتا ہے۔ لونگ مصالحہ جات کا اہم جزو ہے۔ اس کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم و خشک درجہ سوم ہوتا ہے جبکہ ذائقہ تیز اور بو بھی تیز ہوتی ہے۔ اس کی مقدار خوراک آدھ ماشہ سے ایک ماشہ تک ہے۔ جبکہ اس کے روغن کی مقدار خوراک ایک قطرہ سے تین قطرے تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
لونگ کے فوائد
1- لونگ مفرح اور دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔2- ریاح غلیظ کو تحلیل کرتی ہے۔3- اعضائے رئیسہ کو قوت اور فرحت بخشتی ہے۔4- فالج‘ لقوہ‘ سکتہ‘ درد سر اور دماغ کے تمام بارد اور رطب امراض کو مفید ہے۔5- دماغ میں ذہن اور فکر کی محافظ اور مقوی ہے۔6- سوداوی مزاجوں کے موافق ہے۔7- منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔8- کھانوں کو خوش ذائقہ اور لذیذ بناتی ہے۔
9- دانتوں کے درد کو دور کرتی ہے اور مسوڑھوں کی جملہ تکالیف میں بے حد مفید ہے۔ماہرین طب مزید اس کے فوائد بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
10- اس کا سرمہ مقوی بصر ہے اور جالے کو دور کرتا ہے۔ آنکھ کو طاقت دیتا ہے۔11- مقوی معدہ ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔12- کھانسی‘ نزلہ‘ زکام‘ دمہ‘ وسواس‘ خوف‘ وہم اور خفقان میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔13- جن لوگوں کو کھانا کھاتے ہی الٹی آ جاتی ہو انہیں پسی ہوئی لونگ دن میں چار مرتبہ ہمراہ پانی چار چار رتی کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔14- گردے اور جگر کو طاقت دیتی ہے۔15- ہچکی‘ قے اور متلی کو روکتی ہے۔16- ریاح اور اورام کو تحلیل کرتی ہے۔17- پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔18- دانت درد کی صورت میں اگر دانت پر روغن لونگ روئی کے ساتھ لگا کر ملا جائے تو فوری آرام ہو جاتا ہے۔ اگر دانت میں سوراخ ہو تو اس میں ایک لونگ رکھنا بہت ہی فائدہ دیتا ہے۔یہ جڑی بوٹی مزید کیا خصوصیات رکھتی ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں
19- لونگ چبا کر لعاب کا طلاء کرنا ملذذ ہے۔20- لونگ سے کشید کیا ہوا تیل ڈکاروں ہچکی‘ نفخ شکم اور قولنج میں مفید ہے اس کی خوراک دو قطرے روغن ایک کپ دودھ میں ڈال کر پینا مفید ہے۔21- روغن لونگ مجلوقین کو بطور طلاء استعمال کرایا جاتا ہے جو کہ بے حد مفید ہے۔22- اس کے روغن کو کنپٹیوں پر ملنا سردی کے سر درد کو دور کرتا ہے۔ اگر درد شدید ہو تو پھر اس کا اثر نہیں ہوتا۔23- لونگ‘ سونٹھ‘ جائفل اور حرمل کو روغن کنجد (تلوں کا تیل) میں پکا کر ملنا جوڑوں کے دردوں کیلئے بے حد مفید ہےیہ تو ہیں لونگ کے بڑے بڑے فوائد اورخواص حکما کے مطابق یہ جڑی بوٹی اور بھی بیماریوں میں بڑی کارآمد ہے
مشیر وزیر پنجاب اور پی ایم اے کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیا
مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خط لکھنے کے معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ڈاکٹروں کی تنظیم پی ایم اے نے الزام عائد کیا ہے کہ مشیر وزیر اعلی کے خط کے بعد معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مبینہ طور پر حمایتیوں کی من پسند میڈیکل رپورٹ نہ بنانے پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر سردار خرم لغاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ڈاکٹر محمد علی کی برطرفی کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو خط لکھا تھا۔مشیر وزیراعلی پنجاب کے خط پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا.ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق مشیر وزیر اعلی سردار خرم لغاری کے پرسنل اسسٹنٹ محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہی کے دباؤ پر محکمہ صحت کی شکایات کمیٹی نے گزشتہ روز اچانک ڈاکٹر علی کو انکوائری کے لئے طلب کیا.جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر علی اور ان کے خلاف درخواست دینے والے شخص کو 24 ستمبر کو طلب کیاگیا تھا.ڈاکٹر یوسف نسیم کیمطابق ڈاکٹر محمد علی نے گزشتہ روز شکایات کمیٹی کو تمام شواہد اور بیان جمع کروادیا جبکہ پی ایم اے شکایات کمیٹی پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کی بھرپور مزاحمت کرے گی.
مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری




ڈاکٹر محمدعلی

سردار خرم لغاری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو لکھا گیا خط


وال مارٹ نے امریکہ میں ای سگریٹ کی فروخت بند کردی
امریکہ میں کاروبار کے سب سے بڑے بروکر وال مارٹ نے الیکٹرنک سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ، اس پابندی کی بڑی وجہ الیکڑانک سگریٹ کے باعث نوجوانوں میں پھیلنے والی سانس کی بیماریاں ہیں،
وال مارٹ کی انتظامیہ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں الیکٹرانک سگریٹ اور نکوٹین کے نوجوانوں میں استعمال بڑھنے کے اثرات کا زکر کیا گیا تھا ، اس رپورٹ میں واضع زکر تھا کہ کتنے فیصد امریکی نوجوان اس نشے کی لت میں دھت ہو کر یا بیمار ہو چکے ہیں یا اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، اور وال مارٹ نے اپنے کسٹمر کی حفاظت کی غرض سے یہ قدم اٹھایا اور الیکٹرانک سگریٹ کو بند کر دیا ،
پاکستان بھرمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار ہوگئی
اسلام آباد: ڈینگی آ گیا ، ڈینگی چھا گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، ملک میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا اور تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں متاثرہ ہونے والے 18 افراد دورانِ علاج جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرسے24گھنٹوں کےدوران ڈینگی کے497کیسزرپورٹ ہوئے، خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ 169 مریض متاثر ہوئے۔
ذرائع کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد1814ہوگئی جبکہ پنجاب میں2410 افرادکو ڈینگی وائرس نےمتاثرکیا، اسلام آباد میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1505ہوئی، سندھ میں24گھنٹوں کےدوران67مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سندھ میں ڈینگی وائرس سے2268افرادمتاثرہوئے، قبائلی علاقہ جات میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد134ہوگئی، بلوچستان میں 1772شہری ڈینگی وائرس کاشکارہوئے،آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 110 ہوئے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسپتال کے مالکان نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھٹوکی نگر ایڈز زدہ ہوگئی ، مریضوں کی تعداد 1050 ہوگئ ، سندھ حکومت لاپرواہ
لاڑکانہ :بھٹوکی نگری میں ایڈز کا مرض اس قدر پھیل گیا ہےکہ اب اس پر خصوصی توجہ دینے کے لیے خصوصی وقت نہیں ، اطلاعات کے مطابق رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 50 سے تجاوز کر گئی
ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے تعلقے رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 56 تک جاپہنچی ہے۔رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کو روکنے کے لیے گلوبل فنڈ کا رتو ڈیرو میں ایڈز کے متاثرہ مریضوں کے لیے ایک ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کی پاکستان آمد بھی اگلے مہینے متوقع ہے، ڈیلبو ایچ او کی ٹیم رتو ڈیرو میں ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ میں انفیکشن کنٹرول ٹریننگ کرائے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ءمیں 22 ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے ، ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور5 ہزار900 خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔
پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں














