Baaghi TV

Category: صحت

  • اساتذہ کی ریشنلائزیشن ، مراد راس نے ٹویٹرکے ذریعے پیغام دے دیا

    اساتذہ کی ریشنلائزیشن ، مراد راس نے ٹویٹرکے ذریعے پیغام دے دیا

    لاہور : مراد راس نے تو حد ہی کردی ، ٹویٹ پیغام کے ذریعے نئی حکمت عملی سے آگاہ کردیا ، فارغ رہنے والے اساتذہ ہوجائیں تیار، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اکتوبر میں اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا اعلان کردیا

    حکومت کے پاس پیسے نہیں‌، 5بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    مراد راس کی ٹویٹ کے مطابق ریشنلائزیشن کے ذریعہ زیادہ تعداد والے سکولوں سے اساتذہ کو کم تعداد والے سکولوں میں تبادلہ کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار میرٹ پر آن لائن ریشنلائزیشن کی جائے گی انھوں نے کہا کہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے بعد ڈیڈلاک اور بیواؤں کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی، انکا کہنا ہے کہ باہمی تبادلوں پر ڈیڈلاک پر پورا سال پابندی نہیں ہوگی۔

  • کنیئرڈ کالج کے میڈیا اسٹوڈنٹس کی پلاسٹک کے خلاف آگاہی واک، گورنر سمیت اہم شخصیات کی تائید و شرکت

    کنیئرڈ کالج کے میڈیا اسٹوڈنٹس کی پلاسٹک کے خلاف آگاہی واک، گورنر سمیت اہم شخصیات کی تائید و شرکت

    کنیرڈ کالج کی میڈیا طلبہ نے "سوچ” کے نام سے ایک آن لائن آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔ ان نوجوان لڑکیوں نے اپنی قوم کو متعدد مختلف سماجی مسائل پر تعلیم دینے کی وسیع ذمہ داری قبول کی ہے۔ پہلا وجود ‘پلاسٹک آلودگی کے خطرات ہیں’.

    علی ظفر ، گورنر پنجاب جیسے متعدد مشہور شخصیات مسٹر چودھری سرور ، اینکر پرسن عارف حمید بھٹی ، اینکر پرسن محسن بھٹی ، بیرسٹر احتشام امیرالدین ، ​​ان کے مقصد کو فروغ دینے اور آئندہ بھی ان کی مکمل حمایت کو یقینی بنانے کے لئے آگے آئے ہیں۔

    ان میں سے ہر ایک کا خیال تھا کہ اس ملک کی نوجوان نسل کو پاکستان کے ایسے ذمہ دار شہری بننا دیکھنا روشن خیال ہے۔ مزید برآں ، انھوں نے یہ محسوس کرتے ہوئے بہت اچھا محسوس کیا کہ ان نوجوان خواتین کو جو بھی طریقوں سے وہ اس قابل رہ سکتے ہیں کہ وہ یہاں رہنے کے لئے ایک بہتر تر ریاست بنائیں۔

    پلاسٹک کے ضرورت سے زیادہ استعمال اور آلودگی نے ہمارے ماحول ، صحت اور سیاحت کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ لہذا ، پلاسٹک کی گندگی اور افادیت کا خاتمہ اس قوم کے ترقی پسند کام کے لئے لازمی ہے۔

  • حکومت کے پاس پیسے نہیں‌، 5بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    حکومت کے پاس پیسے نہیں‌، 5بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    لاہور :محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بجٹ فراہم کرنے کی بجائے ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کواپنے وسائل سے مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا،

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کے دورے کے دوران رواں ماہ کے اوائل میں ہدایت کی تھی کہ میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال، جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کی ری ویمپنگ کی جائے اور طبی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے متعدد میٹنگز کیں لیکن اب اس میگا پراجیکٹ کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی بجائے تمام تر ذمہ داری ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ پر ڈال دی ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ری ویمپنگ کا عمل اپنے وسائل سے مکمل کریں جبکہ دوسری جانب شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتال گزشتہ مالی سال میں ایک چوتھائی بجٹ ہی نہ ملنے پر شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں

  • قے اور متلی کو روکنے ، جلد کی رنگت کو نکھارنے کیلئے ملھٹی سے بڑھ کرکوئی چیز مفید نہیں : طبی ماہرین

    قے اور متلی کو روکنے ، جلد کی رنگت کو نکھارنے کیلئے ملھٹی سے بڑھ کرکوئی چیز مفید نہیں : طبی ماہرین

    لاہور:دیسی یا یونانی حکمت پھر اپنا رنگ جمانے لگی ، لوگ ایلوپیتھی اور ہومیوپیتھی سے تنگ آگئے . دیسی جڑی بوٹیوں کے فوائد کو نہ صرف یونانی طریقہ علاج میں‌ اہمیت حاصل ہے بلکہ ایلوپھتی اور ہومیوپیتھی طریقہ علاج نے بھی تسلیم کرلیا ہے ، طبی ماہرین نے کہاہے کہ ملٹھی پیاس، قے اور متلی کو روکتی ، جلد کی رنگت کو نکھارنے، بینائی میں اضافے، بالوں کو ملائم و سیاہ اور چمکدار کے ساتھ گنجا پن دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔

    ذرائع کے مطابق طبی ماہرین کا کہناہے کہ ملٹھی کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے جسمانی قوتیں بحال ہوتی ہیں اس کو پیاس کی شدت کھانسی اور سانس کی تکلیف دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے استعمال سے جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے بال سیاہ ملائم اور چمکدار ہوتے ہیں بلغم اور خون کی اکثر بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔

    طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مسلسل استعمال عمر میں اضافہ کا سبب بنتا ہے، ایلوپیتھک ادویات میں یہ بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے ،معدے کے امراض اور درد کے لئے انتہائی عمدہ چیز ہے، معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے خشک جڑ کے ٹکڑے رات کو پانی میں بھگو کر صبح چاولوں کی پچھ کے ساتھ کھانا معدے کا السر ختم کرتا ہے.

    گلے کی خراش کے لئے ملٹھی کا چھوٹا سا ٹکڑا چبانے یا چوسنے سے گلے کو آرام ملتا ہے، حلق سے متعلق تمام بیماریوں کے لیے ملٹھی کا استعمال نہایت مفید ہے،ملٹھی قبض کے لیے نہایت موثر ہے، اسکا سفوف پانی اور چینی کے ساتھ لینا جلاب کا کام دیتا ہے،ماہرین نے بتایا ملٹھی دور کی نظر میں خرابی کی صورت میں نہایت کارآمد ہے، پٹھوں کا درد دور کرتی ہے .

    طبی ماہرین نے کچھ ترکیبات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹھی کی جڑوں کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھنے کے بعد صبح اسکا پانی پینے سے جوڑوںکا پرانے سے پرانا درد دورہوتا ہے،یہ بھی اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ گنجا پن دور کرنے میں بھی ملٹھی نہایت مفید ہے، ملٹھی کے ٹکڑے پیس کر دودھ اور ایک چٹکی زعفران ملا کر پیسٹ بنا کر رات کو سوتے وقت سر کے گنجے حصے میں لگا لینے سے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں،ملٹھی پاکستان میں بلوچستان کے شمالی علاقہ جات میں خود رو ملتی ہے

  • ادویات میں اضافہ

    ادویات میں اضافہ

    ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
    تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے ادویات غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں محض 5 سے 6 ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے چند ماہ قبل اسی گورنمنٹ کے دور حکومت میں Septran DS فی بلسٹر 10 گولی 25 روپیہ تھا جو کہ اب 55 روپیہ اسی طرح Resochin 8 روپیہ سے 25 روپیہ Coldrex 12 روپیہ سے 24 روپیہ Basoquin 14 روپیہ سے 28 روپیہ Axidox12 روپیہ سے 32 روپیہ Basqopan plus 17 روپیہ سے 40 روپیہ Flygel 12 روپیہ سے 21 روپیہ Kestine 20 mg 207 روپیہ سے 277 روپیہ Stemetil 4 روپیہ سے 9 روپیہ فی بلسٹر پیک ہو گئے ہیں لوگ حیران ہیں کہ صرف چند ماہ میں ایسا کونسا معرکہ سر ہو گیا کہ ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں درج بالا تمام ادویات فرسٹ ایڈ استعمال ہونے والی ہیں جبکہ جان بچانے والی ادویات سینکڑوں کے بجائے ہزاروں فی فیصد مہنگی ہو گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ کیا کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی سے استدعا کی ہے کہ آپ کے نوٹس کے باوجود بھی کمپنیوں نے اضافی واپس نہیں لیا لہذہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں میں استحکام لایا جائے

  • بالآخر ڈینگی پکڑا گیا ، محکمہ صحت نے خوشخبری سنادی ، کہاں سے پکڑا گیا اہم معلومات سامنے آگئیں‌

    بالآخر ڈینگی پکڑا گیا ، محکمہ صحت نے خوشخبری سنادی ، کہاں سے پکڑا گیا اہم معلومات سامنے آگئیں‌

    لاہور :ڈینگی کے خلاف محکمہ صحت کو بہت بڑی کامیابی مل گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران سرولینس39 11 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، 83 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔

    ڈینگی ٹیموں نے دوران سرولینس شہر کے متعدد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی تصدیق کر دی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 ہزار 398 گھروں اور آؤٹ ڈور سرولینس کے دوران 15 ہزار 186 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہسپتال بھی ڈینگی ایس او پیز اپنانے میں ناکام رہے،

    ذرائع کے مطابق لاہور میں‌عمر ہسپتال جوہر ٹاؤن، حیات میموریل ہسپتال اور ممتاز بختاور ہسپتال سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا، انتظامیہ کو ایک روز کے اندر ڈینگی سرولینس کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی کے خلاف ملک بھر میں‌ کارروائی کی جارہی ہے اور جہاں جہاں ڈینگی کے پیداہونے کا امکان ہے وہاں‌صفائی ستھرائی اور اسپرے کا بھی حکم دیا گیا ہے

  • امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا

    سان ڈیاگو:امریکی ماہرین طب نے دل کی مرمت کرنے والا ہائیڈرویل انجکشن تیارکرلیا ، طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ، دوسری طرف یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے کہا ہے کہ طبّی ماہرین نے دل کے مریضوں کے لیے ایک نئے ہائیڈروجیل کی انسانی آزمائشیں شروع کردی ہیں جسے انجکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔ یہ ہائیڈروجیل خون میں شامل ہو کر دل تک پہنچتا ہے اور متاثرہ دل کی مرمت کرتے ہوئے اسے بحال ہونے میں مدد دیتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے کچھ عرصہ پہلے یہ ہائیڈروجیل ایجاد کیا تھا ، یونیورسٹی طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ انہوں نے تجارتی سطح تک پہنچانے کے لیے ’’وینٹرکس‘‘ کے نام سے ایک ’’اسپن آف‘‘ کمپنی بھی قائم کردی گئی تھی۔ اسی کمپنی کے تحت پہلے مرحلے میں چوہوں پر آزمایا گیا۔ اس مرحلے میں کامیابی کے بعد ’’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ کی اجازت سے اوّلین انسانی آزمائش (فیز 1 کلینیکل ٹرائل) کا آغاز کیا گیا۔

    ڈولفن پولیس اہلکاروں کی مستیاں اور خرمستیاں ، ریس کے شوقین ڈیوٹی سے عاری ، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز کا کہنا ہے کہ اس ہائیڈروجیل کی تیاری میں وہی مادّہ استعمال کیا گیا ہے جو قدرتی طور پر دل کے پٹھوں (مسلز) اور بافتوں کی تشکیل کرتا ہے؛ اور جسے ’’ایکسٹرا سیلولر میٹرکس‘‘ (ای سی ایم) کہتے ہیں۔ مذکورہ ہائیڈروجیل کو ’’وینٹری جیل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ڈرپ لگانے والی موٹی سرنج کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس انجکشن کے موثر ہونے کے حوالے سے مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اس ہائیڈروجیل کا مقصد رگوں کو مضبوط کرتے ہوئے نظامِ دورانِ خون کو بہتر بنانا ہے لیکن پہلے مرحلے میں اسے ان مریضوں پر آزمایا گیا جنہیں 2 ماہ سے 36 ماہ پہلے دل کا دورہ پڑ چکا تھا؛ جس کی وجہ سے ان کا دل کمزور ہوچکا تھا۔

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انجکشن کے ذریعے وینٹری جیل کے استعمال سے ان مریضوں میں دل کی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے معمولاتِ زندگی میں بھی بہتری آئی۔ مثلاً وہ زیادہ لمبے فاصلے تک چلنے کے قابل ہوئے اور ان میں دل کے افعال (ہارٹ فنکشنز) بھی پہلے سے بہتر ہوئے۔

    یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سان ڈیاگو کے بایو انجینئرز نے اس کامیاب طریقہ علاج سے فیز 1 کلینیکل ٹرائل کا نام دیا گیا اب اس میں کامیابی کے بعد اب اس کی اگلی آزمائشوں (فیز 2 کلینیکل ٹرائلز) کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

  • ڈینگی آگیا، ڈینگی چھاگیا، پوراملک ڈینگی کی زد میں، دوا کے ساتھ اب دعا کی بھی ضرورت ، اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر

    ڈینگی آگیا، ڈینگی چھاگیا، پوراملک ڈینگی کی زد میں، دوا کے ساتھ اب دعا کی بھی ضرورت ، اللہ کے لشکروں میں سے ایک لشکر

    لاہور: مچھر سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ڈینگی بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ افوسناک امر ہے کہ ملک کی سب سے بڑی صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ کی جانب سے تاحال ہنگامی بنیادوں پر وہ اقدامات اٹھتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کے حالات متقاضی ہیں۔ ناکافی اقدامات کے باعث ہر گزرتا دن مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

    مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ، یہ آزمائش ہے جس کے لیے دوا کے ساتھ ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہے

    ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

    حکومت پاکستان کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت ڈینگی مچھر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہی

     

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 348 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ڈینگی کنٹرول پروگرام کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ان کے پاس موجود اعداد و شما رکے تحت اس وقت پورے ملک میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار 674 ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے دو ہزار 158 پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد، خانیوال ، اوکاڑہ ، سرگودھا ، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی ایک ایک ڈینگی کے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹو‌ں میں لاہور 4،اٹک 3،گوجرانوالہ ،جھنگ اورسیالکوٹ میں2،2 افراد میں‌ ڈینگی مچھر کے جراثیم اور حملے کی تصدیق ہوگئی ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 198 مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ اعداد و شما رکے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے جو نئے متاثرہ مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے ہیں ان میں سے راولپنڈی کے 127 مریض شامل ہیں جب کہ لاہور سمیت دیگر چار شہروں سے تعلق رکھنے والے مریضو ں کی تعداد 19 بتائی جارہی ہے۔

  • ڈینگی بلوچستان پہنچ گیا ، لسبیلہ میں بھی ڈینگی نے 14 افراد کو ڈنگ مارکر بیمار کردیا

    ڈینگی بلوچستان پہنچ گیا ، لسبیلہ میں بھی ڈینگی نے 14 افراد کو ڈنگ مارکر بیمار کردیا

    کوئٹہ : مچھر ہویا مکھی ، ہوائیں ہویا بادل ، بارشیں ہویا طوفان یہ سب اللہ کے لشکر ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے ان لشکروں سے اپنے بندوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کام لے سکتا ہے، ڈینگی بھی ان لشکروں میں سے ایک لشکر ہے ، جسے اللہ نے پاکستانی قوم پر آزمائش کے لیے کچھ ذمہ داریاں دے رکھی ہیں ،

    ڈینگی مچھر نے جس طرح اس برس پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، اور اس کے خلاف تمام تر حکومتی کوششیں اور جدید ترکرم کش ادویات استعمال کی گئیں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں ،

    ڈینگی مچھر نے لاہور سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے اب بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے باسیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، اطلاعات کےمطابق لسبیلہ میں اب تک 14افرادمیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، صوبائی سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد نےڈینگی کے خلاف حکومتی کوششوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقے لسبیلہ میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں،

    صوبائی سیکریٹری حافظ عبدالماجد نے مزید کہا کہا بلوچستان میں ڈینگی پر قابو پانے کےلیےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت متاثرین کے علاج معالجے کے لیے بھی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی

  • ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

    ڈینگی ملتان پہنچ گیا ، 13 پر حملہ ثابت دیگر پرخطرہ بڑھ گیا ، حکومت بے بس ہوگئی

    ملتان : ڈینگی نے اپنے اگلے ہدف میں‌ ملتان کو نشانہ بنا لیا ،محکمہ صحت کے مطابق ملتان اور گردونواح سے ڈینگی کے حملے کی اطلاعات ہیں ، محکمہ صحت نے ملتان کے نشترہسپتال ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کے زیرعلاج ہونے کی تصدیق کردی ہے ،

    ذرائع کے مطابق نشترہسپتال ملتان کے میڈیکل سپریڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں سے 13 مریضوں کو ہسپتال لایا گیا ہے ، ان میں‌سے 9 میں‌ڈینگی کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 4کی رپورٹس کاانتظارکیا جارہا ہے،

    ایم ایس کے مطابق علاقے میں ڈینگی سے بچاوکے لیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے، اور عوام الناس کو باخبر کردیا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر کے حملے کی صورت میں فی الفور رابطہ کریں‌