Baaghi TV

Category: صحت

  • ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    اسلام آباد ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھا گیا ، ملک میں ڈینگی کی صورت میں نئی آزمائش نے پریشان کردیا ، اطلاعات کےمطابق جڑواں شہروں میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا۔ 24گھنٹوں کے دوران مزید 100سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں گزشتہ روز سے اب تک ڈینگی کے مزید 33 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 645 ہوچکی ہے۔

    صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 75نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں

  • قصور ہسپتال میں مرضی کے ریٹ

    قصور ہسپتال میں مرضی کے ریٹ

    قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کے قبضے میں
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایکسرے وارڈ میں بیٹھے سرکاری ملازمین نے محمد طفیل منڈی عثمان والا کے رہائشی سے منیر اور عاطف ملازمین ہسپتال نے MLC رپورٹ دینے کیلئے مبلغ 92 ہزار رقم وصول کی اور اسی طرح احسان علی جو کہ رحمان ٹاؤن کا رہائشی ہے نے بتایا کہ منیر ایکسرے انچارج اور عاطف نے مجھ سے MLC رپورٹ کیلئے 20 ہزار روپے مانگے جس کی رپورٹ میں نے میڈیا نمائندگان کو کی جب میڈیا کی ٹیم ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں پہنچہی تو منیر ایکسرے انچارج اور اس کے بیٹے نے میڈیا کا کیمرہ چھیننے کی کوشش کی ایکسرے ٹیکنیشن منیر احمد نے اپنے بیٹے عاطف اور رشتہ دار علی نامی نوجوان کو سرکاری ہسپتال میں پرائیویٹ طور پر افسران کی ملی بھگت سے رکھوا رکھا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ہسپتال میں سرکاری ملازم بن بیٹھے ہیں جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال میں ایکسرے فیس 60 روپے کے قریب ہے جب کہ سرکاری فیس کی مد میں ایکسرے فیس 250 روپے کے قریب وصول کی جاتی ہے مریضوں کو جعلی ایکسرے رپورٹ بنانے کی فیس 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک وصول کی جاتی ہے جس سے ایکسرے ٹیکنیشن لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگا کر اربوں کی جائیداد بنانے کے ساتھ ساتھ لگژری لائف سٹائل میں مصروف ہے اس ہسپتال میں آئے مریضوں کے لواحقین اور قصور کی سماجی تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی سی قصور اور ای ڈی او ہیلتھ ایکسرے ٹیکنیشن منیر احمد کے خلاف کرپشن کرنے پر سخت سے سخت کاروائی کریں آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے اور لاکھوں روپے روزانہ کی کرپشن کرنے کے جرم میں ایکسرے ٹیکنیشن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کو سرکاری ہسپتال سے ریلیف مل سکے

  • انسداد ڈینگی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ):حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پر اقدامات کر رہی ہے ڈینگی لارواکے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں ۔جن علاقوں میں گذشتہ سالوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیاد ہ توجہ دی جائے اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری نے ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،رانا شکیل اسلم،ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سی ای ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑخانوں ،قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے ساز گار ہے اس لیے ان ایام میں خصوصی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا تمام متعلقہ محکمے Sops کے مطابق کام کریں اور اس حوالے سے غفلت ،لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے سی ای ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادڈینگی کی تشکیل کردہ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں ڈینگی کی روک تھام کے متعلق شعور بیدار کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈاریکڑ لوکل گورنمنٹ عارف طفیل کے انسداد ڈینگی سے متعلقہ کام کو سراہا اور شاباش دی

  • ڈینگی کے بعد کانگو : اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    ڈینگی کے بعد کانگو : اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    اسلام آباد:ڈینگی کے بعد اب کانگووائرس نے حملے شروع کردیئے ،اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔کانگوسے متاثرہ یہ مریض پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں گزشتہ رات لایا گیا جس کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ذرائع کے مطابق کانگو کےمریض کو پمز کے آئسیولیشن وراڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل کراچی میں کانگو وائرس اور دماغ خور جرثومے نگلیریا نے دو افراد کی جان لے لی۔ تھیرواں سال کانگو سے پندرہ اور نگلیریا سے بارہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اس سے قبل لاہور میں بھی کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا تھا۔

    دوسری طرف کانگوسے متاثرہ شخص کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہہ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض محمد عارف شیرا کوٹ کا رہائشی اور گذشتہ روز 21 اگست سے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا۔متاثرہ شخص کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔

  • ڈینگی وحشی ہوگیا ، حکومتیں بے بس ، کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

    ڈینگی وحشی ہوگیا ، حکومتیں بے بس ، کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی

    پشاور: ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے پی میں‌بھی پھیلنے لگا ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 900 سے زائد افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی، صوبائی حکومت ڈینگی کے خلاف مسلسل مزاحمت کررہی ہے ، لیکن فی الحال ڈینگی کسی کے قابومیں آنے کا نام نہیں‌لے رہا ،

    ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، تحقیق نے تصدیق کردی

    وفاقی وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کےمطابق اب تک خیبر پختونخوا میں 900 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ پشاور میں سب سے زیادہ 715 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق سوات میں 74، ایبٹ آباد 31، کوہاٹ 23، بٹگرام 17، صوابی 13 اور ہری پور میں اب تک ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ دل کی صحت کے لیے انتہائی  مفید ہے، تحقیق نے تصدیق کردی

    ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، تحقیق نے تصدیق کردی

    لندن : جو حفظان صحت کا نظریہ آج سے 14 سال قبل پیش کیا گیا آج کی سائنس نے اسے سچ اور 100 فیصد درست مان لیا ہے ، اطلاعات کےمطابق برطانوی طبی ماہرن نے ایک تحقیق کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ دن کے اوقات میں کچھ دیر نیند لینے یعنی ’’قیلولہ‘‘ کرنے کے فوائد اور نقصانات پر برسوں سے بحث جاری ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیلولہ ہماری صحت کےلیے مفید ہے جبکہ بعض طبّی ماہرین اسے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

    قیلولہ لے حوالے سے لیوزین یونیورسٹی ہاسپٹل، سوئٹزرلینڈ میں 35 سے 75 سال کے افراد پر 5 سال تک کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ کرتے ہیں ان میں دل کے دورے، فالج اور دل کی خرابی کے خطرات 48 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

    یہ تحقیق ڈاکٹر نیڈائن ہازلر کی نگرانی میں کی گئی جبکہ اس میں امراضِ قلب سے متعلق ایک وسیع البنیاد مطالعے ’’کولاس‘‘ (CoLaus) کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے تھے، جو 5 سال تک جاری رہا تھا۔

    ان طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان تمام اعداد و شمار میں سے صحت اور انفرادی معمولات سے متعلق دیگر عوامل کے اثرات نفی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ کیا کرتے تھے، وہ قیلولہ نہ کرنے والوں کے مقابلے میں امراضِ قلب سے 48 فیصد زیادہ محفوظ رہے۔

    اس تحقیق میں یہ بات اخذ کی گئی کہ اگر کسی رضاکار نے ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ بھی قیلولہ کیا تو اس کے دل کی صحت کو پہنچنے والا فائدہ ویسا ہی رہا جتنا ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ قیلولہ کرنے والوں میں دیکھا گیا، چاہے وہ صرف چند منٹ تک ہی کیوں نہ کیا گیا ہو۔

  • دنیا کی طرح 1122 بھی آج فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منارہی ہے

    دنیا کی طرح 1122 بھی آج فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منارہی ہے

    لاہور : فرسٹ ایڈ کا عالمی دن ، دنیا بھر کی طرح 1122 بھی فرسٹ ایڈ کو عالمی دن کے طورمنا رہی ہے، اس بات کااعلان ترجمان ریسکیوپنجاب نے اپنے اعلان میں کیا ہے ،

    این سی ایچ ڈی ملک گیر ادارہ ، تعلیم ، صحت ، ہنگامی حالات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ، امیراللہ خاں مروت

    اس دن کو عالمی دین کے طور پر منانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا تھ اکہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں فرسٹ ایڈ کی تربیت کی اہمیت کواجاگر کرنا ہے، انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ کی مرکزی تقریب ایل او ایس میں جاری ہے

    ریسکیوذرائع کے مطابق آج کی اس تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے ریسکیو رضاکار کثیر تعداد میں شریک ہوئے ہیں‌،ریسکیو رضاکار تربیت کے عملی مظاہرے کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ آگاہی واک بھی کی گئی ہے ،

  • پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

    پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت رہی ہیں انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پولیوپروگرام کو صرف وفاقی حکومت نہیں چلاتی ،یہ پروگرام پوری دنیا چلاتی ہے ،فوکل پرسن کل کہہ رہے تھے گھبرائیں مت ،کیا اس طرح کے لوگوں سے امید رکھ سکتے ہیں ،ہمارے دور میں بلوچستان میں تین کیسز تھے،انسداد پولیو مہم میں وفاقی حکومت کی صوبائی حکومت سے کوئی کوآرڈینیشن نہیں،جن علاقوں میں پولیو کیسز تھے وہاں جانا بھی ناممکن تھا،پولیو اشتہاروں ،سوشل میڈیا اورٹوئٹر پر ختم نہیں ہوگا،ہمارے دور میں پنجاب پولیو فری تھا،اپریل2019کے بعد گھرگھرایک بھی مہم شروع نہیں کی جا سکی،

  • لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہور : تقدیر کے سامنے تدبیر بے بس ، حکومتی کوششیں بھی بے اثر ہونے لگیں‌ ، ڈینگی بے قابو ہوگیا، اطلاعات کے مطابق لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی , 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے5نئے مریض سامنے آگئے۔مچھروں کی افزائش کیلئے موزوں موسم ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کی پیدائش بھی بڑھ گئی

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، شالامار ٹاؤن کی رہائشی 69 سالہ زرینہ بی بی اور ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی 23 سالہ رابعہ بی بی کے شالامار ہسپتال میں ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے نیشنل ہسپتال میں ڈیفنس کے رہائشی 77 سالہ محمد منیر، سروسز ہسپتال میں اوورسیز سوسائٹی رائیونڈ روڈ کے رہائشی 28 سالہ عبدالمنان اور حمید لطیف ہسپتال میں ماڈل ٹاؤن کے رہائشی 32 سالہ عدنان خالد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے, شہر میں سرکاری طور پر ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

  • قدرت نے عام غذاوں میں بھی طاقت ور دواوں سے زیادہ طاقت اور مدافعت رکھ دی ہے ، برطانوی ماہرین طب کا دعویٰ

    قدرت نے عام غذاوں میں بھی طاقت ور دواوں سے زیادہ طاقت اور مدافعت رکھ دی ہے ، برطانوی ماہرین طب کا دعویٰ

    ہارورڈ: اللہ تعالیٰ‌نے انسان کے استعمال کی عام غذاوں میں بھی وہ طاقت اور مدافعت پیدا کردی ہے جو بڑی طاقت ور ادویات میں بھی نہیں‌پاگئی جاتی ، برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو بیری سے لے کر شاخ گوبھی تک کئی طرح کے پھل امراض کو روکتے ہیں اور جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرتے ہیں۔

    عام استمعال کی غذاوں کی افادیت کے بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے اپنی نئی کتاب میں ایسی غذاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ہے جو طاقتور دواؤں کے طور پر کام کرتی ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کا خیال ہے کہ غذا خود بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر سمندری غذاؤں میں دریافت ہونے والے بایو ایکٹیو کیمیکلز اور دیگر مرکبات زبردست تاثیر رکھتے ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص آنتوں کے کینسر سے شفایاب ہوگیا ہے اور وہ ہفتے میں 14 اخروٹ کھائے تو مرض دوبارہ لوٹنے کا خدشہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح چھاتی کے سرطان میں سویا کا پروٹین بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کا کہنا ہے کہ ہمارے استعمال کی عام چیزیں مثلا کیوی، گاجریں اور بیریاں جسم میں شکستہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں کیونکہ ڈی این اے کی شکستگی کینسر سمیت کئی امراض کی بنیادی وجہ ہے۔ ڈاکٹر ولیم کہتے ہیں کہ اگر آپ صحت کی نعمت پانا چاہتے ہیں تو ہر سرخ گلابی پھل ضرور کھائیے؛ جن میں انار، تربوز، گلابی امرود اور گریپ فروٹ شامل ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کہتے ہیں‌کہاگر آپ وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پالک، سرخ شملہ مرچ، گاجر، دالیں، لوبیا، مشروم، انڈے اور تیل دار مچھلیاں استعمال کریں۔ ان کا استعمال کسی سپلیمنٹ سے کم نہیں۔کافی اور ہلدی، جسم کے حفاظتی جین کو جگاتی ہیں اور یوں ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو دور کرتی ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے حد کردی تحقیق کرتے ہوئے یہ دعویٰ کردیا کہ قدرت کی پیدا کی ہوئی کوئی چیز بھی بیکار نہیں بلکہ اس میں بے پناہ خزانے چھپے ہوئے ہیں، پروفیسر ولیم کہتے ہیں‌کہ سرخ اور گہری رنگت کی بیریاں بھی اپنے اندر شفا کا خزانہ رکھتی ہیں۔ دوسری جانب سپرفوڈ میں شاخ گوبھی یا بروکولی بھی کسی سے کم نہیں اور اس میں کئی طرح کے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں۔ اگر صرف 10 روز تک ایک پاؤ بروکولی روزانہ کھائی جائے تو ڈی این اے کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔