Baaghi TV

Category: صحت

  • لاہوری اب کدھر جائیں گے  ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہوری اب کدھر جائیں گے ، ڈینگی وائرس کے حملوں میں شدت آگئی

    لاہور : لاہوریوں کے لیے ایک نئی آزمائش ، ڈینگی وائرس نے پھر سراٹھا لیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور پر ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے، میو ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اس سال ابھی تک لاہور میں رواں برس ڈینگی بخار کے اب تک 22 مریضوں کی سرکاری طور پر تصدیق کی جاچکی ہے تاہم حالیہ موسم میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی کی تشخیص کیلئے مشین اور دو ٹیکنیشنز راولپنڈی بھجوا دیئے،

    ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ڈینگی بخار کے راولپنڈی میں وبائی شکل اختیار کرنے کے باعث جنرل ہسپتال نے بھی آٹو کیمسٹری اینلائزر مشین اور دو ٹیکنیشنز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی روانہ کیے، جنرل ہسپتال کی ٹیم ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے مریضوں کے ٹیسٹ کرے گی تاکہ ان کا بروقت علاج معالجہ ہوسکے۔

  • واٹر فلٹریشن پلانٹس بیماریوں کے موجب

    واٹر فلٹریشن پلانٹس بیماریوں کے موجب

    قصور
    واٹر فلٹریشن پلانٹس مضر صحت پانی فراہم کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دور حکومت میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے جو کہ اکثر بند پڑے ہیں اور جو چند ایک چل رہے ہیں ان کےفلٹرز انتظامیہ نے کبھی تبدیل نا کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اتنے عرصے سے ان پلانٹس کی کوئی صفائی نہیں ہوئی اور نا ہی ان کے فلٹرز بدلے گئے جس سے لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ صحت کی بجائے بیماریا ں بانٹنے لگے ہیں
    لوگوں نے انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جو پلانٹ بند پڑے ہیں انہیں چالو کیا جائے اور دوسرے پلانٹوں کی صفائی بھی کی جائے

  • مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

    لاہور:اللہ رب العزت معذوری اور بیماری سے سب کو محفوظ رکھیں ، مصرکا ایک لڑکا جو کہ ذہنی مریض ہے ، بھوک لگنے پر چمچ ، کانٹے اور زیورات ہی نگل گیا ، اطلاعات کے مطابق مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیاءنکال لیں ہیں ۔

    المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کے پیٹ سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاءنکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔اپریشن کے بعد ذہنی مریض نوجوان کی حالت اب بہتری کی طرف جارہی ہے

    مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاءاور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاءاس کے بیٹے نے نگل لی ہیں. لیکن جب نوجوان لڑکےنے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی تو ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاءکے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود تھیں۔

  • ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں  وبائی صورت اختیار کر لی

    ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں وبائی صورت اختیار کر لی

    اسلام آباد:ڈینگی ناراض ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 2900 سے زاید افراد ڈینگی کا شکار بن گئے۔محکمہ صحت نے 2 مریضوں کی اموات کی بھی تصدیق کر دی ہے، راولپنڈی کی رہایشی نادیہ اور بابر دوران علاج دم توڑ گئے

    محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 53 جب کہ پنجاب میں مزید 200 سے زاید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو ہزار نو سو سے زاید افراد شکار بن چکے ہیں۔

    اسلام آباد سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں‌ پمز اسپتال میں 31، پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔

    ڈینگی سے متعلق آگاہی دینے والے ادارے کے مطابق صورت حال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713، پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
    کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔

  • 2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری ، کس شعبہ کے لیے جاری ہوئے خبرآگئی

    2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری ، کس شعبہ کے لیے جاری ہوئے خبرآگئی

    اسلام آباد:ملک بھر میں صحت کی بہترین سے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں مجموعی طور پر اب تک2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 13 ارب 37 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پمز اسلام آباد میں ایچ وی اے سی پلانٹ روم کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ 90 لاکھ، پرائمنسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز II کے لئے 60 کروڑ، کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ، ای پی آئی پروگرام کے لئے 14 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، یاد رہے کہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں‌کہ وہ صحت کی بہترین سے بہترین سہولیات پہنچانےکے لیے خصوصی طور نگرانی کررہے ہیں

  • فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آبادی بھی ڈینگی کے حملوں کی زد میں آگئے

    فیصل آباد : ملک کے دیگر اضلاع کی طرح فیصل آباد بھی ڈینگی کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تقداد 27 تک پہنچ گئی ۔فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں زیرعلاج ڈینگی سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہارگیا، چودہ سالہ آریان راولپنڈی کا رہائشی تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ پہلی موت فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال میں رپورٹ ہوئی

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت فیصل آباد نے شہر میں ہنگامی طور پر ڈینگی کے خلاف آپریشن کردیا ہے . اور شہر کے مختلف حصوں میں‌اسپرے جاری ہے، یاد رہے کہ اس سال ملک بھر میں‌ڈینگی کے مریضوں‌کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہےجس کے وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.
    ·

  • شوگراور چھوٹے قد کے درمیان تعلق نے پریشان کردیا

    شوگراور چھوٹے قد کے درمیان تعلق نے پریشان کردیا

    برلن: طبی ماہرین بھی روز کوئی نہ کوئی ایسی پشین گوئی یا تحقیق پیش کردیتے ہیں‌کہ جو مریض نہیں بھی ہوتا اسے مریض کردیتے ہیں‌، ایسے ہی جرمنی میں کی گئی ایک دلچسپ طبّی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چھوٹے قد والے لوگوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ، طویل قامت افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

    جرمی میں کی گئی تحقیق کے اعدادوشمار کے مطابق27,500 افراد پر کیا گیا تھا جبکہ اس میں شریک افراد کی عمریں 35 سال سے 65 سال کے درمیان تھیں۔صحت سے متعلق مختلف عوامل مدنظر رکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ مردوں کے قد میں ہر 10 سینٹی میٹر (تقریباً 4 انچ) اضافے کے ساتھ ان کے ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 33 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں جبکہ خواتین میں یہی شرح 41 فیصد تک دیکھی گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق صرف ذیابیطس اور قد کے مابین تعلق واضح کرنے کےلیے کی گئی تھی، جس سے ہر گز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ چھوٹے قد والوں کےلیے ذیابیطس میں مبتلا ہونا لازم ہے۔ اس لیے چھوٹے قد والوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ بھی تسلی دی گئی کہ ایسی تحقیقات سے پریشان نہیں‌ہونا کیونکہ طبی ماہرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنے والے حالات کے بارے میں تحقیق کرتے رہتے ہیں

  • راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیر صحت کو بھی ہوش آ گیا

    راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، وزیر صحت کو بھی ہوش آ گیا

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنڈی کی بے نظیر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر نے ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خصوصا ڈینگی مریضوں کوعلاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 436 ہو گئی ہے.

    سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے لواحقین اور دیگر آنے والے لوگوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایس او پیز ہونے کے باوجود ڈینگی کے مرض کا بروقت تدارک کیوں نہیں کیا گیا؟ ہر سال ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جاتے تھے، اب غفلت کیوں ہوئی؟جہاں تاخیر اور غفلت ہوئی ہے، اس کی انکوائری ہوگی .

  • پاکستانی ڈاکٹرز لائن آف کنٹرول پار کرنے کو تیار، دعاؤں کی اپیل

    پاکستانی ڈاکٹرز لائن آف کنٹرول پار کرنے کو تیار، دعاؤں کی اپیل

    پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے کشمیری بھائیوں کے علاج معالجے کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنے کیلئے مظفر آباد کے علاقے چکوٹھی پہنچ گئے، باغی ٹی وی کو وصول ہونے والی تفصیلات کیمطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی 29 ڈاکٹرز کا قافلہ اپنی مدد آپ کے تحت کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے مظفر اباد کے علاقے چکوٹھی پہنچ گیا اس قافلے میں تین لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق چکوٹھی کے مقام پر تمام ڈاکٹرز کی طرف سے پہلے مطاہرہ کیا جائے گا مطاہرے کے بعد قانونی طریقے سے بھارتی حکام سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کیلئے اجازت مانگی جائے گی اور اگر بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں علاج معالجے کی خاطر جانے کی درخواست رد کر دی گئی تو مظفر آباد واپس آ جائیں گے ، یادرہے کہ اس احتجاج و علاج معالجے کا اہتمام پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے کیا گیا ہے،

  • ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ، کہاں ہوئے رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    ویکسین سے انکار پر 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ، کہاں ہوئے رپورٹ نے کھلبلی مچادی

    کراچی: پولیووائرس نے پھر سر اٹھا لیا ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی سے بھی پریشان کن خبریں آنے لگیں‌، اطلاعات کےمطابق شہر قائد میں 2 مزید بچے پولیو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کا یہ نتیجہ نکلا کہ بچے پولیو کا شکار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 8 ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، 10 ماہ کے ایک بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے جس کا تعلق جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا سے ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بچوں کے والدین نے پولیو ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے ویکسین پلوانے سے انکار کیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 62 ہو گئی ہے، خیبر پختون خوا سے 35، قبائلی اضلاع سے 11 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔