Baaghi TV

Category: صحت

  • بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ

    لاہور : مریضوں کو بہتر سے بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات پہنچانے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ ، اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا ٹیچنگ ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کا فیصلہ، آڈٹ کے دوران ڈاکٹر اورعملے کی حاضری چیک کرنے سمیت ہسپتالوں میں موجود سہولیات، طبی مشینری کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلینیکل آڈٹ کی ٹیمیں جلد کام شروع کر دیں گی۔

    سپیشلائزڈ ہیلتھ محکعمے کی طرف سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتیں اور علاج کی فراہمی پر مریضوں کے اعتماد کا جائزہ لیا جائے گا، کلینیکل آڈٹ میں ہسپتالوں کے پاس دستیاب طبی مشینری اور املاک کی دیکھ بھال، صفائی سمیت انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کا بھی احاطہ کیا جائے گا

  • سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم عدم توجہی کا شکار، محکمہ تعلیم نے رپورٹ مانگ لی

    لاہور: ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیا ، محکمہ تعلیم نے رپورٹ طلب کرلی ، اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مانیٹرنگ افسران کو آن لائن رپورٹنگ کرنے کی ہدایت کردی، مانیٹرنگ افسران کیلئےدورہ کےدوران سکول کی صفائی ستھرائی کی دو تصاویرویب سائٹ پرلازمی اپ لوڈکرنا ہونگی۔

    سکول ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق احکامات سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئے مستقل اقدامات نہ کیے جانے پر جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق مانیٹرنگ افسران دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کی تصاویر لازمی لیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم اوز کو ہر سکول سے کم از کم دو تصاویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایم اوز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

  • روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    روزانہ کولڈ ڈرنک پینے موت کاخطرہ بڑھ جاتا ہے، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    پیرس:کولڈ ڈرنک پینے والوں کے لیے ایک حوالے سے بری خبر کہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کو موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لیکن دوسری طرف اچھی خبر اس لیے کہ آخر ماہرین نے کولڈ ڈرنک پینے والوں کو نقصانات سے آگاہ کرکے اس سے بچنے کا موقع فراہم کردیا ہے. اس حوالے سے دس یورپی ممالک میں 451,000 افراد پر بیس سال تک کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کولڈ ڈرنک پینے والوں کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور ان کےلیے ناگہانی موت کا خطرہ، کبھی کبھار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

    تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کی بات کریں تو روزانہ دو یا دو سے زیادہ بوتل کولڈ ڈرنک پینے والے لوگوں کی اوسط عمر، مہینے میں ایک سے دو بار کولڈ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں 16 سال تک کم ہوجاتی ہے جبکہ ان میں ناگہانی موت واقع ہونے کا خطرہ بھی غیرمعمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ’’شوگر فری‘‘ یا ’’ڈائٹ‘‘ اور شکر والی کولڈ ڈرنک، دونوں کے اثرات میں بہت زیادہ فرق نہیں دیکھا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اس کی وجہ شکر نہیں بلکہ وہ دوسرے اجزاء ہیں جو کولڈ ڈرنک کی تیاری میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں؛ البتہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ طویل عرصے تک زیادہ کولڈ ڈرنک پینے والے لوگ کولون کینسر اور پارکنسن کے علاوہ مختلف دماغی امراض کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں؛ دل اور شریانوں کی کوئی بیماری ان کی جان لے سکتی ہے؛ جبکہ وہ پیٹ کی کسی جان لیوا بیماری کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔ یعنی کسی بھی طبّی وجہ سے ان کی ناگہانی موت کے امکانات، کولڈ ڈرنک نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں واقعی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق کی تفصیلات میڈیکل ریسرچ جرنل ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

  • مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت واپس کیوں لی ، شہری نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں سرکاری ہپستالوں سے متعلق حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں مفت علاج اورٹیسٹ کی سہولت ختم کرنےپرقانونی اعتراضات اٹھائےگئے، یہ درخواست رانا سکندر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے

    ·
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت ختم کرنے کا اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق درخواست گزار رانا سکندر نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے غریب آدمی سے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت واپس لے کر ظلم کیا ہے. عدالت نے اس درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے،

  • تمام ہسپتال سرکاری رہیں گے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، وزیراعظم

    تمام ہسپتال سرکاری رہیں گے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے،

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے ، بہترانتظامات سے مریضوں کوسہولتیں ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ اسپتالوں کے انتظامی اموربہتربنانے کیلئے ہے،

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

    سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے پر اپوزیشن میدان میں آ گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نام پرعوام کو گمراہ کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی کے نام پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں انتظامیہ کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز اور سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کوسرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گی ،پنجاب حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے جوناقابل قبول ہے

  • لاہور  شہر میں جان لیواء وائرس ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور شہر میں جان لیواء وائرس ، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    لاہور : لاہور شہر میں پولیووائرس کی شکایت اور خبر کے بعد محکمہ صحت کی دوڑیں لگی ہوئیں ہیں‌ اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سودمند نہ ہوسکے، اگست میں سیوریج کے حاصل کردہ تمام نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے خلاف محکمہ پرائمری ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہر ممکن کوشش کے باوجو لاہور کو پولیو سے پاک نہیں کیا جاسکا ہے۔ شہر کے سیوریج میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اگست میں آوٹ فال روڈ، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔

    این آئی ایچ کی جانب سے جانچ کے بعد رپورٹ دی گئی ہے کہ سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں شہر بھر کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے۔

    یاد رہےکہ لاہور میں گزشتہ ایک برس سے زائد عرصہ سے پولیو وائرس کی موجودگی بدستور سامنے آرہی ہے اور رواں برس شہر میں پولیو کے اب تک چار کیسز سامنے آچکے ہیں

  • ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا،پی ایم اے کا ہسپتال بند کرنے کا اعلان

    ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا،پی ایم اے کا ہسپتال بند کرنے کا اعلان

    پی ایم اے پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس پی ایم اے ہاؤس میں ہوا۔ جس کی صدارت پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعودُالسید نے کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تمام ڈویژنل صدور، تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔ آج کی اس میٹنگ کا یک نکاتی ایجنڈا MTI ایکٹ تھا۔ میٹنگ میں تمام نمائندگان نے اپنے اپنے اضلاع کی نمائندگی کی اور واضح کیا کہ جو فیصلہ پی ایم اے پنجاب کرے گی ہم اس پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔ اور اس میں تمام تر اختیارات پی ایم اے پنجاب کے آفس کو تفویض کر دیئے گئے۔

    اعلامیہ میں یہ طے پایا کہ گورنمنٹ نے ہماری اخلاقی ذمہ داری کو کمزوری سمجھا اور مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ ہماری تمام تر گزارشات کو جو کہ مریض اور تمام میڈیکل سٹاف کی بہتری کی عکاس تھیں کو آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود یکطرفہ فیصلہ دیا اور ہماری مذاکراتی کمیٹی سے دھوکا کیا۔ اب مکمل طور پر یک زبان یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اس کیلئے تمام تر میڈیکل آرگنائزیشنز (ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس تنظیموں) سے مشاورت کے بعد مکمل اور سخت احتجاج اختیار کیا جائے گا۔

    اجلاس میں طے پایا کہ گورنمنٹ سے کسی بھی قسم کا مشاورتی عمل نہیں کیا جائے گا۔ اس بل کو قومی اسمبلی، سینٹ، صوبائی اسمبلی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فلور سے رجوع کیا جائے گا۔ اور اس غیر قانونی، دھونس دھمکی اور سول سرونٹ اختیارات کا سلب ہونا چیلنج کیا جائے گا۔ محرم کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جس میں مرحلہ وار احتجاج، ریلیاں، دھرنے اور ہسپتال بند کیئے جائیں گے۔

  • محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے اجتجاج

    محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے اجتجاج

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )محرم ڈیوٹی لگانے پر سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا، انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی گرمی اور حبس کے باعث رضیہ بی بی اور متعدد بزرگ لیڈی ہیلتھ ورکرز بے ھوش،ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد حالت غیر ھونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلا ت کے مطابق محرم الحرام میں سینکڑوں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو جلوس کےروٹس اور مجالس پر ڈیوٹیاں لگانے کے خلاف کام چھوڑ کر ای ڈی آفس سے باہرسڑک پر نکل آئیں اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ،احتجاجی ریلی ڈی ایچ کیو سے کمشنر آفس تک جاری رہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ہم پولیو ڈیوٹی بھی دیں ہوم ڈیوٹی بھی دیں فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ان محرم میں جلوسوں کے ساتھ ڈیوٹی بھی دیں ہم بھی انسان ہیں کو ئی روبوٹ نہیں ہیں الیکشن ڈیوٹیاں بھی لگا دی جاتی ہیں ہم خواتین ان انتظامی امور چلانے والوں کے لئے کھلونا بنے ہوئے ہیں جب چاہیں جہاں چاہیں ڈیوٹی لگا کر بلیک میل کیا جاتا ہے احتجاج کرنے والی سینکڑوں خواتین نے پینا فلیکسیز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے متعدد لیڈی ورکرز کی گرمی اور حبس کے باعث حالت خراب ہو گئی رضیہ بی بی جو چک نمبر163شمالی سے آئی ہوئی تھی احتجاج کے دوران گرمی کی وجہ سے حالت غیر ہونے پربے ہوش ہو گئی ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تا حال لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مزاکرات کیلئے کوئی افسرنہیں پہنچا‘روڈ بلاک اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہر بھر کی ٹریفک جام رہی

  • راوالپنڈی میں ڈینگی سے 60 سالہ خاتون جانبحق ، وزیراعلیٰ‌پنجاب حرکت میں آگئے

    راوالپنڈی میں ڈینگی سے 60 سالہ خاتون جانبحق ، وزیراعلیٰ‌پنجاب حرکت میں آگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کے لئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہیے۔وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت سے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    ذرائع کے مطابقرراوالپنڈی میں ڈینگی وائرس سےایک 60 سالہ خاتون جانبحق ہوگئی تھی ، یہ ڈینگی مریضہ بے نظیرا سپتال میں زیرعلاج تھیں ، یاد رہے کہ راوالپنڈی سے ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ بڑی تعداد میں‌شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں

  • کوئٹہ: 17 ماہ کے بچے کو پولیوہوگیا

    کوئٹہ: 17 ماہ کے بچے کو پولیوہوگیا

    کوئٹہ:17 ماہ کےبچے میں‌پولیو وائرس کی موجودگی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ، اطلاعات کےمطابق قلعہ عبداللہ میں 17 ماہ کے بچے میں‌ پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے بچےکےوالدین پولیوویکسین پلانےسےانکاری تھے

    ·
    ذرائع کےمطابق قلعہ عبداللہ میں17ماہ کےبچےمیں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی طور پر اس علاقے میں‌پولیوویکسین نہ پلانے والے والدین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے احکامات دیے دیئےگئے ہیں،محکمہ صحت کے حکام نے پولیوکے حوالے سے جو نئے احکامات دیئے ہیں‌ان کے مطابق ویکسین نہ پلانے والے والدین بچے کی صحت کے ذمہ دار ہوں‌گے