Baaghi TV

Category: صحت

  • اصلی ڈاکٹرکون ؟ 2 لاکھ 33 ہزار ڈاکٹروں نے رجسٹریشن کرا دی

    اصلی ڈاکٹرکون ؟ 2 لاکھ 33 ہزار ڈاکٹروں نے رجسٹریشن کرا دی

    لاہور: ملک میں ڈاکٹروں کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور اب تک ملک بھر سے 2 لاکھ 32 ہزار 980 ڈاکٹروں نے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے، ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کےباوجود ابھی تک بڑی تعداد میں ڈاکٹر اپنی رجسٹریشن نہیں کرواسکے ،

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذرائع کے مطابق صرف 45ہزار378بی ڈی ایس ڈاکٹروں کی ڈگریاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوسری طرف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈاکٹروں کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروا لیں‌،

    ·
    ·

  • سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی اور نہ کریں گے ، یاسمین راشد

    سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی اور نہ کریں گے ، یاسمین راشد

    لاہور:پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے تازہ صورت حال سامنے آگئی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نام پرعوام کو گمراہ کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی کے نام پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی مدد سے سرکاری اسپتالوں میں انتظامیہ کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابقہ بدعنوان حکومتوں نے سرکاری اسپتالوں کو اپنا سیاسی بھیٹک بنایا ہوا تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سرکاری اسپتالوں کے بر باد شدہ ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ سے کسی بھی سرکاری ملازم یا افسر کی نوکری کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت اسپتال کے اندر ہی پریکٹس جاری رکھنے کی سہولت دی گئی ہے۔

  • سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے پر اپوزیشن میدان میں آ گئی

    سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے پر اپوزیشن میدان میں آ گئی

    سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے پر اپوزیشن جماعتیں میدان میں آ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹ اداروں کے ذریعے چلانے کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے ،اگرطاقت کےزورپر کچھ کریں گےتوکل ڈاکٹرزبھی اس کےخلاف کھڑےہوں گے،آرڈیننس کوئی ریگولرقانون سازی نہیں،آرڈیننس کے ذریعے ڈھائی سوارب کا قرضہ معاف کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کا اس معاملے سےلاعلمی کا اظہارکرنا حیران کن ہے.

    مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ آرڈیننس کولانے کے لیے اسمبلی کا اجلاس موَخرکیا گیا ، پہلے فری میڈیسن بند کی اس کےبعدپرچی کو50روپےتک بڑھایا،ہم سب صحت اورتعلیم کےشعبےمیں بہتری چاہتے ہیں،سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنے سے غریبوں کومشکلات کا سامنا کرنا ہو گا ،سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائزکرنے سےغریبوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا،

    پنجاب کے تمام سرکاری تدریسی ہسپتال خودمختار انتظامیہ کے سپردآرڈیننس جاری کردیا گیا ہے ، اس آرڈینینس کی مدد سے سرکاری ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، اس سسٹم کے تحت اب سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے نجی شعبہ سے بورڈ آف گورنرز کی ایسی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو سارے معاملات کا بغور جائزہ لے کر ہیلتھ سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گا، دوسری دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ افراد کو حکومت کا یہ رویہ اچھا نہیں‌لگا، جبکہ شہری بھی یہی کہتے ہیں‌کہ مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی، پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری، گورنر کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا۔

    پنجاب حکومت نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنر کے سپرد کردیا گیا، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا، کوئی سرکاری ڈاکٹر بھرتی ہوگا نہ نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی پرائیوٹائزڈ ہوگا۔

    اس نے سسٹم کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام چلانے کیلئے پرنسپل اور ایم ایس کاعہدہ ختم کردیا گیا، ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز کاعہدہ متعارف، ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے فنانس ڈائریکٹرز کا عہدہ بھی متعارف کرا دیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ بورڈ آف گورنر کی صوابدید پر ہوگا۔بورڈ آف گورنر کے پاس ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرر و تبادلوں کا اختیار ہوگا، بورڈ آف گورنر ہی ٹیچنگ ہسپتالوں میں نظام چلانے کا مجاز ہوگا۔

  • ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی  برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا ہنگامی اجکاس

    ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا ہنگامی اجکاس

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈیم مسرت جبین صاحبہ کی زیر صدارت پہلی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی ڈی سی کانفرنس روم میں ھوئی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سرویلینس بھر پور انداز میں کریں. ھاٹ سپاٹ مکمل طور پر کور کریں.تحصیل نوشہرہ میں ڈینگی سرویلینس کو خصوصی اھمیت دیں کیونکہ اس علاقہ کی آب وھوا ڈینگی کی افزائش کیلئے انتہائی موزوں ھے. کیس رسپانس لازمی کریں. محکمہ تعلیم سکولوں میں پانی کی ٹینکی، واٹر کولرز اور تمام ممکنہ ھاٹ سپاٹ کو ریگولر چیک کریں. مھکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو تمام قبرستان اور تایر شاپس کو چیک کریں. دیگر محکمہ جات بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کریں -اجلاس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ڈاکٹر راو گلزار یوسف ، ایم ایس ٹی ایچ کیو خوشاب ڈاکٹر اعجاز ملک،ڈاکٹر محمد سلیم ڈی ایچ او ایم ایس،ڈاکٹر اورنگ زیب ڈائیریکٹر ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیولپمنٹ سنٹر ڈاکٹر صائمہ اکرام ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ،ڈی دی ایچ اوز ڈاکٹر مختار نیازی، ڈاکٹر طاھر حیات، ڈاکٹر ثروت مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، عمر شھزاد ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسراور ہیلتھ کے اوردیگر افسران کے علاوہ محکمہ تعلیم،انوائرئمنٹ فشریز وغیرہ کے افسران بھی موجود تھے – انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن نے ڈینگی تدارک کے ضمن میں اب تک کی سرگرمیوں کے بارے صدر اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ مریضوں کے کیسوں کا جائیزہ بھی لیا جا رہا ہے،ہر مریض کے گھر اور اس کے آس پاس گھروں کی سرویلنس کی جارہی ہے.

  • سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی

    سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی

    سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 36شمالی کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی۔

  • ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

    ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور: سیاست کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کو ایک اورایشو مل گیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے نجکاری آرڈیننس کو چیلنج کرنے کااعلان، ترجمان مسلم لیگ( ن) پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ منتخب لوگ چوروں ڈاکوؤں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارتے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے بعد حکومت نے عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت بھی چھین لی ہے۔

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    پی ایم ایل این کے ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کا عہد ہ ختم کرنے کا مقصد ہسپتالوں کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنانا ہے اور پنجاب کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اختیار بورڈآف گورنر کو دینے کا مطلب وزراء، مشیروں اور حواریوں کے ہی مفت علاج ہونگے اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار تلاش کررہی ہے،

     

    انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

     

    عظمیٰ بخاری نے کہا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسیں ہماری حکومت کے اچھے فیصلوں کیخلاف بھی سڑکوں پر ہوتے تھےاور ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھی تبدیلی سرکاری کی اصلیت دیکھ لی ہو گی۔دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز بڑی بڑی تنخواہیں تو لیتے ہیں لیکن کسی مریض کو چیک کرنا اور علاج کرنے کو مصیبت اور مریضوں‌پر احسان سمجھتے ہیں . جب مریضوں کو فائدہ ہی نہیں‌ہونا تو پھر بہتر یہی ہے کہ پرائیویٹ اتھارٹی ان کے معاوضے کے مطابق کام لے کر ان کی بگڑی ہوئی طبیعتوں کو ٹھیک کردے گی

  • انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    لاہور: حکومت دن رات ڈینگی وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوشاں اور محکمہ صحت کے حکام اسے مذاق سمجھ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی شامت آگئی، ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    ذرائع کے مطابق لاہور کے افسران کی غلطی کی وجہ سے شہر میں ڈینگی نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا کہنا ہے کہ جو افسران غفلت برتیں گے، ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

  • سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری خودمختارانتظامیہ بورڈ آف گورنرز سپرد

    سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری خودمختارانتظامیہ بورڈ آف گورنرز سپرد

    لاہور :پنجاب کے تمام سرکاری تدریسی ہسپتال خودمختار انتظامیہ کے سپردآرڈیننس جاری کردیا گیا ہے ، اس آرڈینینس کی مدد سے سرکاری ہسپتالوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، اس سسٹم کے تحت اب سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے نجی شعبہ سے بورڈ آف گورنرز کی ایسی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو سارے معاملات کا بغور جائزہ لے کر ہیلتھ سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گا، دوسری

    دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں سے وابستہ افراد کو حکومت کا یہ رویہ اچھا نہیں‌لگا، جبکہ شہری بھی یہی کہتے ہیں‌کہ مہنگائی کے بعد اب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی، پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری، گورنر کی منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا۔

    file:///C:/Users/amin/Downloads/the-punjab-medical-teaching-institutions-reforms-ordinance-2019-pdf.pdf

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آرڈیننس جاری کردیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنر کے سپرد کردیا گیا، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا، کوئی سرکاری ڈاکٹر بھرتی ہوگا نہ نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف بھی پرائیوٹائزڈ ہوگا۔

    اس نے سسٹم کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام چلانے کیلئے پرنسپل اور ایم ایس کاعہدہ ختم کردیا گیا، ڈین، ہسپتال ڈائریکٹرز، میڈیکل ڈائریکٹرز، نرسنگ ڈائریکٹرز کاعہدہ متعارف، ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے فنانس ڈائریکٹرز کا عہدہ بھی متعارف کرا دیا گیا، ٹیچنگ ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ بورڈ آف گورنر کی صوابدید پر ہوگا۔بورڈ آف گورنر کے پاس ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقرر و تبادلوں کا اختیار ہوگا، بورڈ آف گورنر ہی ٹیچنگ ہسپتالوں میں نظام چلانے کا مجاز ہوگا۔

  • کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا چارج سنبھال لیا

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا چارج سنبھال لیا

    حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا چارج سنبھال لیاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 اگست کوپنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے تحت کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری ہیلتھ تعینات کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا چارج سنبھالتے ہوئے مختلف ونگز کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ ونگز سربراہان نے سیکرٹری ہیلتھ کو محکمانہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

    یاد رہے کہ کیپٹن (ر) محمد عثمان ستائیسویں کامن کے پی اے ایس آفیسر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کا محکمہ انتہائی اہم ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سہولیات کی یقینی فراہمی واحدمشن ہے۔ محکمہ کی تمام ترجیحات کا جائزہ لے کر عوامی مسائل کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا.

    سیکرٹری پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی تمام ونگزسربراہان سے ملاقات کی۔ادارے کی پالیسی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

    سیکرٹری پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے اجلاس میں پولیو پروگرام کے اگلے مرحلے کی تیاری کے آغاز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔پراچیکٹ ڈائریکٹر پولیو پروگرام نے سیکرٹری ہیلتھ کو پولیو کے اگلے مرحلے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پولیو پروگرام کو بہتر طریقے سے چلانے میں ہیلتھ ورکرزکے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ترقی کے حوالے سے پرپوز ل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو پروگرام سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز صحت کے حوالے سے بہت سے اہم فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    سیکرٹری پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پولیو پروگرام کا اگلا مرحلہ شروع ہونے سے قبل ہی تمام تیاریاں مکمل کرنے اورپنجاب کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام تر انرجی بروئے کار لانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی بہتر کارکردگی کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

  • سردار طالب نکئی کا وعدہ

    سردار طالب نکئی کا وعدہ

    سردار طالب حسین نکئی نے ایک اور وعدہ تکمیل تک پہنچا دیا

    تفصلات کے مطابق سردار طالب حسین نکئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد الللہ میں نے اپنی قوم کے لیے ایک اور وعدہ تکمیل تک پہنچایا دیاہے آپ لوگوں کی دعا محبتوں کا شکریہ
    سردار طالب حسن نکئی ایم این اےNA 140 نے تحصیل پتوکی کے ہسپتال کو اپ گریڈ کروایا دی جس کی منظوری وزیراعظم پاکستان کے آفس سے ہو چکی ہے انشاءالللہ جلد ہی پتوکی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا جس میں نمایاں سہولیات درج ذیل ہیں
    1 اندونی اور بیرونی ہسپتال کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن
    و ہسپتال کی ایمرجنسی کی واڑ کی اپ گریڈیشن
    3 زچہ بچہ واڑ کی اپ گریڈیشن 20 نئے بیڈ کے ساتھ
    4 بچوں کی نرسری واڑ کی منظوری
    5 سرجیکل اپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن نئی مشینوں کے ساتھ

    ICU اور CCU 6
    واڑڈز کی اپ گریڈیشن نئی مشینوں کے ساتھ جو ابھی تک موجود نہیں ہیں
    7 پتوکی ہسپتال میں دانتوں کے علاج کا نیا یونٹ بنانے کی منظوری
    8 نیا 200KVA جنیرٹیر کی منظوری
    9 پتوکی ہسپتال میں نئے فرنیچر کی منظوری
    10 صاف پینے کے پانی کے پلانٹ کی منظوری جس کی روزانہ 2000 لیڑ پانی کی صلاحیت ہو گی