Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    ٹورنٹو: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پی آئی اے کا فضائی میزبان ایازقریشی کینیڈا پہنچ کرسلپ ہوا ہے،رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے کریوز کی تعداد 5 ہوگئی گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے ،پاکستان سے کینیڈا آپریٹ ہونے والی پروازپی کے 784 کے ذریعے اسٹیورڈ ایاز قریشی نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے-

    ترجمان پی آئی اے نے فضائی میزبان ایاز قریشی کے کینیڈا میں لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ترجمان نے کہا کہ کینیڈین حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایاز قریشی اگر غیرقانونی رہائش کیلئے سلپ ہوا ہے تومحکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی کینیڈا میں فضائی عملے کے غائب ہونے کے واقعات کے سدباب کیلئے ضوابط کو مزید سخت کررہے ہیں۔

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 نومبر کو پاکستان سے کینیڈا جانے والے دو فلائٹ اسٹیورڈز خالد محمود آفریدی اور فداحسین شاہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈا اور یورپی ممالک جانے والے فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کی تھی۔

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

  • بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

    دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ دنوں بند کیا گیا افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: افغان میڈیاکےمطابق ممبئی کی قونصل جنرل ذکیہ وردک اور حیدرآباد کے قونصل جنرل سید محمد ابراہیم خیل نے نئی دلی میں سفارتخانےکی ذمہ داریاں سنبھال لیں،بھارت میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی درخواست پر لیاگیا۔
    https://x.com/AfghanUrdu/status/1730510751830532240?s=20
    گزشتہ دنوں افغانستان کی وزارت خارجہ کےتحت ہونےوالی آن لائن میٹنگ میں سابقہ دور میں تعینات ہونےوالےممبئی کی قونصل جنرل ذکیہ وردک اور حیدرآباد کے قونصل جنرل سید محمد ابراہیم خیل نے شرکت کی تھی جس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ …

    بلومبرگ نے سابق افغان سفیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے تعینات کردہ کئی سفارتی اہلکار نوکریوں سے مستعفی ہوچکے ہیں اور باقی رہ جانے والے طالبان کی حمایت کرر ہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں افغان سفارتخانہ24 نومبرکو بند کردیاگیا تھا، گزشتہ دنوں افغان نائب وزیرخارجہ عباس ستانکزئی نے بھارت میں سفارتخانہ کھولے جانے کی توقع ظاہرکی تھی۔

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

  • فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ،سونامی کا امکان

    فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ،سونامی کا امکان

    منڈاؤنا: جنوبی فلپائن زلزلے سے لرز اٹھا-

    باغی ٹی و ی: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی فلپائن کے علاقے منڈاناؤ میں ہفتے کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے سے شہری خوف زدہ ہوگئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے بعد سونامی کا بھی امکان ہے زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا۔

    فلپائن کی زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا کہنا ہے کہ یہ لہریں آدھی رات (مقامی وقت کے مطابق 16 بجے) تک فلپائن سے ٹکرا سکتی ہیں اور کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں جبکہ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا ہے کہ فلپائن کے کچھ ساحلوں پر 3 میٹر تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر …

    سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،چیف سلیکٹر وہاب ریاض

    ن لیگ پہلا پارلیمانی بورڈ اجلاس اختتام پذیر: آئندہ الیکشن کیلئے سرگودھا سے امیدواروں کے …

  • پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ  ڈالر سے  تجاوز

    پی آئی اے کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے تجاوز

    جکارتہ: قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کا بیرون ملک پارکنگ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اےکےدو لیزنگ طیارے ائیربس 320 ستمبر 2021 سے جکارتہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پارکنگ فیس ایک ماہ کی 6 لاکھ ڈالر ہے، دونوں طیاروں کی 26 ماہ کی پارکنگ فیس 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہوچکی ہے۔

    رپورٹ کےمطابق لیزنگ کمپنی سے تنازع پر پی آئی اے کے دو طیارے جکارتہ ائیرپورٹ پر کھڑے ہیں، آڈیٹر نےمعاملے کو انتظامیہ کی غفلت قرار دیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات حل کرلیے ہیں، طیارے جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔

    نگران وزیر اعظم کی شام کے وزیر اعظم سے ملاقات

    دوسری جانب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نے انجن میں آگ لگنے سے ہنگامی لینڈنگ کی، ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کی ، پرواز پی کے 743 نے صبح 5 بج کر چار منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔

    نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

    حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن ٹیم فوری پہنچی اور کپتان سمیت فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا،مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

  • 24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

    24 بچوں کے باپ اور 4 بیویوں کے شوہر کی شاہ رخ خان کو دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دے دیا تاہم 24 بچوں کے ایک باپ نے شاہ رخ خان کو بڑے نقصان کی دھمکی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہ رخ خان اکثر ہی اپنے مداحوں کیلئے سول و جواب کا سیشن رکھتے ہیں، جس میں وہ مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہیں،انہوں نے فلم ”ڈنکی“ کے حوالے سے بھی ایک ایسا ہی سیشن رکھا جس میں اداکار نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے-

    دوران سیشن ایک مداح نے شاہ رخ خان کو دھمکی دے ڈالی، مداح نے شاہ رخ خان کو کہا کہ مجھ سے محبت کریں ورنہ میں اپنی چار بیویوں، چوبیس بچوں اور پچاس پڑوسیوں کو ڈنکی دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، ساتھ ہی پوچھا کہ کیا اتنا بڑا نقصان برداشت کر پاؤ گے؟

    نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

    https://x.com/iamsrk/status/1730839732886855869?s=20
    شارخ خان بھی مداح کی دھمکی کا جواب دیئے بغیر نہیں رہ سکے اداکار نے اس مزاحیہ دھمکی کا جواب مزاح میں ہی دیتے ہوئے لکھا، کہ بھائی تُو ویسے ہی اتنا مصروف رہتا ہوگا، کہاں ملے گا وقت کچھ بھی اور کرنے کابرائے مہربانی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزارو، بچوں کے ساتھ اچھے سے پیش آؤ اور اپنی بیویوں کو فلم ڈنکی دکھانے لے کر جانا۔

    ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے ایک چھوٹے سے پرستار کی ویڈیو ری پوسٹ کی ہے جو لٹ پٹ گیا پر ڈانس کر رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا یہ بہت پیارا ہے ، برائے مہربانی جب آپ فلم دیکھنے جائیں تو اسے بھی لے جائیے گا، ڈنکی صاف ستھری انٹر ٹینمنٹ اور ایموشنز پر مبنی ہے، جسے بزرگ اور نوجوان یکساں طور پر انجوائے اور بہت پسند کریں گے۔ (بہت سارا پیار)۔
    https://x.com/whoavesh/status/1730222080824644002?s=20

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    واضح رہے کہ یہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے دوسری طرف شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان کی فلم ’دی آرچیز‘ 7 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر اسٹریم ہوگی فلم پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ خان کی اس برس ریلیز ہونے والی یہ تیسری فلم ہے۔

  • آسٹریلوی وزیر اعظم کی  پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

    آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت

    سڈنی: آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے-

    باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے ، دوسری جانب آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

    پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک، آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا …

    یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچنے پر نہایت نارواسلوک کیا گیا ، کھلاڑی اپنے بیگ بھی ٹرک میں خود لوڈ کرتے ہوئےدکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

    احسن اقبال کے خلاف بیان بازی پر دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

  • گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی،انتونیو گوتیریس

    گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی،انتونیو گوتیریس

    قوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا،
    ان کاکہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی۔ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دگنا نہ کریں ، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں، منافع پر ونڈفال ٹیکس اپنائیں۔ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنا ہونگے ۔عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیریس نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی انصاف بہت پہلے لازم ہوچکا، ترقی پذیر ممالک ان آفات سے تباہ ہو رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج صرف ایک اور ’ان باکس مسئلہ‘ نہیں بلکہ ماحولیات کا تحفظ کرنا دنیا کی ’قیادت کا سب سے بڑا امتحان‘ ہے۔

  • بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو کیا گیا چھریوں کے وار سےقتل

    بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو کیا گیا چھریوں کے وار سےقتل

    بھارت میں 36 سالہ اسرائیلی خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا

    واقعہ کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک اسرائیلی خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا،خاتون کی لاش اس کے گھر سے ملی، خاتو ن کا ساتھی جس کی عمر 70 برس ہے اس پر بھی چاقو سے وار کئے گئے ہیں جس سے وہ زخمی ہو گیا، زخمی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی خاتون اور مرد تقریب ایک دہائی سے ایک ساتھ بھارت میں رہ رہے تھے،دونوں کولم میں مقیم تھے، جس شخص کو زخمی کیا گیا وہ یوگا انسٹرکٹر تھا اور جلدی بیماری میں مبتلا تھا، پولیس نے قتل سے کیس کا رخ موڑنے کے لئے دعویٰ کیا کہ دونوں‌نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور خود کو چھریاں ماریں،تاہم پولیس نے اس دعوے بارے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے

    اسرائیلی خاتون کی شناخت ستوا عرف رادھا کے طور پر ہوئی ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق کرشنا پرساد اپنی خراب صحت کی وجہ سے اپنے ساتھی کو اسرائیل واپس لے کر جانا چاہتا تھا لیکن وہ اسے چھوڑنے کو تیار نہیں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ امکان یہی ہے کہ انہوں نے خود کو مارا ہے تاہم تحقیقات میں سب واضح ہو جائے گا.

    ہنزہ سٹیل مل، صنعتی دنیا میں ایک اہم پیشرفت

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

  • موسمیاتی تبدیلی کے متعلق تمام دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،نگران وزیر اعظم

    موسمیاتی تبدیلی کے متعلق تمام دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،نگران وزیر اعظم

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دبئی کے ایکسپو سٹی میں کل سے شروع ہونے والی 28ویں یو این کانفرنس آف پارٹیز (COP 28) کے اعلیٰ سطحی حصے میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیر اعظم یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں قومی بیان دیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔


    نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگراں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی COP 28 میں شرکت کریں گے۔
    امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، سب جانتے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ممالک اور معیشتوں پر فیصلہ تھوپنے کی بجائے ایماندارانہ مباحثہ اہم ہے۔ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلق یو این فریم ورک پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
    نگراں وزیر اعظم نے کہا ہم نے کوئلہ پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایسے مخصوص منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

  • قطر،وقت سے پہلے پہنچے پر جرمن صدر کے استقبال کیلئے 30 منٹ تک کوئی نہ آیا

    قطر،وقت سے پہلے پہنچے پر جرمن صدر کے استقبال کیلئے 30 منٹ تک کوئی نہ آیا

    جرمن صدر قطر پہنچے تا ہم وقت سے پہلے قطر پہنچ جانے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی انتظار کرنا پڑا،30 منٹ تک جرمن صدر انتظار کرتے رہے،

    جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ طیارے میں کھڑے ہیں،انہوں نے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اور وہ انتظار کر رہے ہیں، جرمن صدر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی بات کےلیے قطر آئے تھے ۔ ایئر پورٹ پر جرمن صدر پہنچے تو ریڈ کارپٹ بچھا ہوا تھا، لیکن قطری حکام استقبال کے لئے موجود نہیں تھے

    واضح رہے کہ جرمن حکومت نے اسرائیل آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔قطری حکومت نے جرمن صدر کو بہت بڑی سفارتی ہزیمت سے دوچار کر دیا،جرمن صدر دوہا پہنچ کر جہاز کے دروازے میں جھانکتے رہے۔ جرمن صدر کا استقبال کرنے قطری امیر کے بجائے قطری وزیر خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا مگر وزیر خارجہ بھی آدھا گھنٹہ جرمن صدر کو انتظار کروانے کے بعد ائیر پورٹ پہنچے.

    جرمن میڈیا کے مطابق جرمن صدر دوحہ میں شدید گرمی میں انتظار کرتے رہے ،قطری وزیر خارجہ تیس منٹ بعد انکو لینے ایئر پورٹ پہنچے،جرمن صدر کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بعد میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی۔

    جرمن صدر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر عسکریت پسند گروپ کے حملے کے بعد حماس کے زیر حراست بقیہ جرمن مغویوں کی رہائی کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے ملک میں تھے۔کئی جرمن شہری ان 200 سے زائد یرغمالیوں میں شامل تھے جنہیں حماس نے اس کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا،

    قطر حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر کی میزبانی کرتا ہے۔ فلسطینی مسلح گروپ کے ساتھ اس کی قربت نے دوحہ کو یرغمالیوں کی رہائی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم بنا دیا ہے،