Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی:حماس کے جنوبی اسرائیل میں دھاوا بولنے کے تین دن بعد، وائس آف امریکہ کے ایک ایڈیٹر نے عملے کی ایک ای میل میں کہا کہ حماس کو "دہشت گرد” کہنے سے گریز کریں اب، ریپبلکن قانون ساز VOA میں لفظ کے انتخاب پر اعتراض کر رہے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    https://x.com/washingtonpost/status/1729998944363503937?s=20
    رپورٹ کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہےادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو پابند کیا گیا ہےکہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق

  • غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق

    غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خبریں تھیں کہ ثالثیوں نے اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق فہرست مہیا کی لیکن اسرائیل نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے قیدیوں کی تبدیلی پر اصرار کیا ہے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی، مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی، اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی بھی ٹائم فریم کی وضاحت کے بغیر بیان دیا گیا ہے کہ ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں معاہدےکے تحت یرغامالیوں کی رہائی کاعمل جاری رہےگا، ثالثیوں کی کوششوں کے نتیجے میں طے شدہ فریم ورک کے تحت آپریشنل وقفہ جاری رہےگا۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    قبل ازیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا اختتام قریب پہنچنے کے ساتھ اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات تیز ہوگئے تھے،خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے عوض مزید 7 خواتین اور یرغمالی بچوں کو لینے سے انکار کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کیا ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ہلاک ہوئے۔

    رائٹرز کے مطابق حماس نے اپنے جنگجوؤں کو پیغام جاری کیا ہےکہ اگر جنگ بندی میں توسیع نہ ہوئی تو وہ لڑائی کے لیے تیار رہیں القسام بریگیڈز نے اپنی فورسز کو جنگ بندی معاہدے کے آخری گھنٹوں میں ایک بڑی لڑائی کی تیاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 …

  • سکھ قتل کیس:  امریکی انکشافات کے بعد کینٰڈا  کا بھارت سے  تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ

    سکھ قتل کیس: امریکی انکشافات کے بعد کینٰڈا کا بھارت سے تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ

    ٹورنٹو: کینیڈا نے ایک اور سکھ رہنما کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی انکشاف کے بعد بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ نے اس نے سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا ہےخالصتان کے حامی سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجار 18 جون کو کینیڈا میں قتل کیے گئے تھے 18 ستمبر کو کینیڈا کی حکومت نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اب بھارت پراس حوالےسے عالمی سطح پر بھی دباؤ ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا سے آنے والی خبریں اس بات کی مزید نشاندہی کرتی ہیں اور ہم شروع سے ہی اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    امریکی محکمہ قانون نے بدھ 30 نومبرکو سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں 52 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر چارج شیٹ بھی عائد کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اہلکاراس قتل کیلئے نکھل گپتا کو ہدایات دے رہا تھا اور اسی اہلکار نے کینیڈا میں سکھ رہنما نجار سنگھ کو قتل کروایا،جبکہ اسی کیس میں امریکا نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کر دی۔

    امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا نے نیویارک میں بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سازش کو ناکام بنایاہم امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے، امریکا یا بیرون ملک امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہیں۔

    ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں،وکیل نواز شریف

    امریکا کی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تقریبا 2 ماہ قبل کینیڈا کا کہنا تھا کہ جون 2023 میں وینکوور کے مضافاتی علاقے میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا ’قابل اعتماد‘ الزام ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم نے تحقیقات میں تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم معاملے کی تہہ تک پہنچ رہے ہیں۔

    کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بھی گزشتہ روز بھارت پرزور دیا کہ وہ قتل کی جاری تحقیقات میں زیادہ شفافیت دکھائے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور اوٹاوا کے درمیان مصالحت کے امکانات مستقبل قریب میں کم دکھائی دیتے ہیں کیونکہ کینیڈا میں قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مئی تک قومی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی پٔیش نہ ہو سکے

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت پر الزام عائد کیا تھاکہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے جب کہ کینیڈا نے بھارتی ایجنسی کے ’را‘ کے عہدیدار کو بھی ملک بدر کیا تھا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد سینیئر سفارتکاروں کو بھی ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جب کہ دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔

  • ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم  ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم

    زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
    جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے

    معراج فیض آبادی

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کے ایک بہترین شاعر سیّد معراج الحق المعروف معراجؔ فیض آبادی،2 جنوری 1941 میں ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فیض آباد کے قصبے کولا شریف میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم فیض آباد میں حاصل کی اس کے بعد انہوں نے لکھنو یونیورسٹی سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ، تعلیم سے فراغت کے بعد سنّی وقف بورڈ میں ملازمت کی اور 2013ء میں ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ان کا ایک شعری مجموعہ ” ناموس“، 2004ء میں شائع ہوا ، وہ بیرون ممالک کےعالمی مشاعروں میں بڑی عزت کے ساتھ بلائے جاتے تھے ۔30 نومبر 2013ء کو ان کا لکھنو میں انتقال ہوا۔

    معراج فیض آبادی کی شاعری سے انتخاب

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم
    اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم

    کیوں ہمیں لوگ سمجھتے ہیں یہاں پردیسی
    ایک مدت سے اسی شہر میں آباد ہیں ہم

    کاہے کا ترک وطن کاہے کی ہجرت بابا
    اسی دھرتی کی اسی دیش کی اولاد ہیں ہم

    ہم بھی تعمیر وطن میں ہیں برابر کے شریک
    در و دیوار اگر تم ہو تو بنیاد ہیں ہم

    ہم کو اس دور ترقی نے دیا کیا معراجؔ
    کل بھی برباد تھے اور آج بھی برباد ہیں ہم

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تھکی ہوئی مامتا کی قیمت لگا رہے ہیں
    امیر بیٹے دعا کی قیمت لگا رہے ہیں

    میں جن کو انگلی پکڑ کے چلنا سکھا چکا ہوں
    وہ آج میرے عصا کی قیمت لگا رہے ہیں

    مری ضرورت نے فن کو نیلام کر دیا ہے
    تو لوگ میری انا کی قیمت لگا رہے ہیں

    میں آندھیوں سے مصالحت کیسے کر سکوں گا
    چراغ میرے ہوا کی قیمت لگا رہے ہیں

    یہاں پہ معراجؔ تیرے لفظوں کی آبرو کیا
    یہ لوگ بانگ درا کی قیمت لگا رہے ہیں

    اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔

    ہم غزل میں ترا چرچا نہیں ہونے دیتے
    تیری یادوں کو بھی رسوا نہیں ہونے دیتے

    اپنے کعبے کی حفاظت تمہیں خود کرنی ہے
    اب ابابیلوں کا لشکر نہیں آنے والا

    زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دینا
    پاؤں بخشے ہیں تو توفیق سفر بھی دینا

    زندہ رہنا ہے تو حالات سے ڈرنا کیسا
    جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم
    اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم

    اے یقینوں کے خدا شہر گماں کس کا ہے
    نور تیرا ہے چراغوں میں دھواں کس کا ہے

    اے دشتِ آرزو مجھے منزل کی آس دے
    میری تھکن کو گردِ سفر کا لباس دے

    ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب
    پڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے

    مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑ
    میرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

    پیاس کہتی ہے چلو ریت نچوڑی جائے
    اپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا

    آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والے
    گھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے

    گفتگو تو نے سکھائی ہے کہ میں گونگا تھا
    اب میں بولوں گا تو باتوں میں اثر بھی دینا

  • حماس نے  اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط  پیش کر دیں،12  یرغمالی رہا

    حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط پیش کر دیں،12 یرغمالی رہا

    غزہ: حماس نے ثالثوں کو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عارضی جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دورانیے میں توسیع اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    غزہ میں حماس کے سابق وزیر صحت باسم نعیم کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اپنی شرائط ثالثوں کے آگے پیش کردی ہیں حماس نے تمام اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے دورانیے میں مزید توسیع سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے حماس نے واضح کردیا ہے کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اپنے فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو اسے پہلے غزہ پر اپنی جارحیت بند کرکے غزہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا اور پھر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا جس کے بدلے میں حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے گا۔

    دوسری جانب غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج چھٹا اور آخری روز ہے، حماس نے مزید 12 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دئیے، جن میں دو روسی خواتین بھی شامل ہیں اسرائیل کی جانب سے 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے، چھ دن کی جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کی تعداد 93 ہوگئی، جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید 180 فلسطینیوں کو آزادی ملی۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    دوسری جانب جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس نے جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہےعرب میڈیا کے مطابق حماس جنگ بندی میں چار روز کی توسیع چاہتی ہے، جبکہ اسرائیل نے 24 گھنٹے میں 10 یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی ہے۔

    اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیاسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا قطر اور مصر کی کوششوں سے جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے تاہم عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں،اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو پورا خطے لپیٹ میں آ جائے گا۔

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے تاہم حماس نے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے اسرائیلی پرپوزل کو مسترد کر دیا ہے۔

    العربیہ کی خبر کے مطابق حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے منصوبے پر حماس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع کیلئے اسرائیلی پرپوزل میں پیش کی گئی تجاویز بہتر نہیں ہے۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    خیال رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی طور پر چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی تکمیل پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی تھی، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی میعاد آج ختم ہو جائے گی اس لیے مصر اور قطر دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں ایک اور توسیع کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں-

  • نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

    نوبیل انعام یافتہ امریکی سفارتکار ہنری کسنجر کا 100 سال کی عمر میں انتقال

    واشنگٹن: امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کے نوبیل انعام یافتہ، انتہائی متنازعہ مگر قابل احترام سفارت کاروں میں سے ایک سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر ایک سو برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہنری کسنجر کا انتقال بدھ کو ریاست کنکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے۔

    ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے جبکہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارت کاری اور قیادت سے متعلق غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے،ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

    مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر

    انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکا اور چین کے تعلقات کی راہیں کھلی تھیں شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر جن پنگ شی سے ملاقات کی تھی-

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی اور اسرائیل کے عرب ممالک سے تعلقات میں بھی وہی پیش پیش تھےہنری کسنجر نے پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ طویل عرصے سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اس پالیسی پر کسی نہ کسی طرح اپنے نقوش رکھتے تھے۔

    شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے …

  • برقع پہن کر طالبات نے کی کیٹ واک،مذہبی رہنماؤں کا احتجاج

    برقع پہن کر طالبات نے کی کیٹ واک،مذہبی رہنماؤں کا احتجاج

    بھارت میں ایک کالج کی طالبات نے برقع پہن کر کیٹ واک کی جس پر مذہبی حلقوں نے احتجاج کیا ہے

    بھارتی مظفر نگر کے شری رام گروپ آف کالجز میں فیشن شو ہوا،شو کے آخری دن طالبات نے برقع پہنے کیٹ واک کی، جس پر مذہبی جماعتوں مسلم سماج، جمعیت نے احتجاج کیا اور کہ برقع میں کیٹ واٹ قابل مذمت ہے، تعلیمی اداروں میں تعلیم کی بجائے طلبا کو غلط کاموں‌پر لگایا جا رہا ہے،برقع فیش نہیں ہے بلکہ ہمارے مذہب کا حصہ ہے، خواتین کو پردے کا حکم ہے، برقع کو کسی فیشن شو کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا، برقع کے ساتھ ایسا مذاق قابل مذمت ہے،کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے جنہوں نے طالبات سے برقع میں کیٹ واک کروائی.

    نجی کالج کے فیش شو میں ہالی ووڈ اداکاہ منداکنی، ٹی وی اداکارہ رادھیکا نے بھی شرکت کی تھی اور برقع میں طالبات کی کیٹ واک کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انکے تیار کردہ ملبوسات کا بھی مشاہدہ کیا تھا،نجی کالج میں بھارتی وزیراعظم مودی کے نعرے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت فیشن شو میں 13 طالبات نے برقع میں ریمپ پر کیٹ واک کی،

    کیٹ واک میں شریک ایک طالبہ علینہ جس کا تعلق سہارنپور سے تھا کا کہنا ہے کہ ہم نے کیٹ واک میں یہ دکھایا کہ برقع کو بھی فیشن میں شامل کیا جا سکتا ہے، ضروری نہیں کہ صرف چھوٹے کپڑے پہن کر ہی کیٹ واک کی جائے،ہم نے معاشرے کو برقع میں کیٹ واک کر کے یہ پیغام دیا کہ برقع بھی پہنا جا سکتا ہے،ہم فیشن ڈیزائننگ کی طالبات ہیں، ہمیں یہ سب کر کے اچھا لگا ہے،

    شری رام کالج کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منوج دھیمان کا کہنا ہے کہ برقع کو فیشن سے جوڑا گیا ،برقع میں کیٹ واک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ طالبات کو کالج میں آزاد ی ہے اسی وجہ سے بھارت میں لڑکیاں آگے بڑھ رہی ہیں تعلیم میں کوئی مذہب شامل نہیں کیا جا سکتا، لڑکیوں کو پڑھنا چاہیے۔ لڑکیوں نے حجاب پر بہت محنت کی اور اپنی بہترین پریزنٹیشن دی.

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • بچوں کے لئے بھارت آئی،بچوں کو پاکستان لے کر جاؤنگی،انجو

    بچوں کے لئے بھارت آئی،بچوں کو پاکستان لے کر جاؤنگی،انجو

    فیس بک کی دوستی، بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرکے دوبارہ بھارت جانیوالی انجو مشکلات کا شکار ہو گئی، تحقیقاتی اداروں نے انجو سے کئی سوالات کئے ہیں

    راجھستان کی رہائشی انجو نے پانچ ماہ قبل پاکستان آ کر نصراللہ سے شادی کی تھی وہ پانچ ماہ بعد واہگہ کے راستے بھارت گئی تو پنجاب پولیس، اور آئی بی نے اس سے تحقیقات کی،انجو سے تحقیقاتی اداروں نے پاکستان میں رہائش، شادی، اداروں کے ساتھ تعلقات بارے سوال کئے، انجو نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ اس نے عیسائی مذہب ترک کر کے اسلام قبول کیا اور پاکستانی شہری نصراللہ سے شادی کی جو خیبر پختونخواہ صوبے کا رہائشی ہے، جب اس سے شادی بارے ثبوت مانگا گیا تو انجو کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، انجو نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ اس کے شوہر نصراللہ کا پاکستان میں کاروبار ہے اور 2018 سے فیس بک پر اس سے رابطہ ہوا تھا دوستی گہری ہوئی اور وہ پاکستان چلی گئی،اور نصراللہ سے شادی کر لی

    انجو نے کہا کہ میری شادی ہوئی تو بھارتی میڈیا اور پاکستانی میڈیا میں میری کافی خبریں چلیں ،ہر طرح کا ردعمل سامنے آیا ، انجو نے پاکستانی دفاعی اہلکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی،انجو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سابق شوہر اروند سے طلاق لیں گی اور اپنے بچوں کو بھارت سے پاکستان لے جائیں گی.انجو امرتسر ایئر پورٹ سے دہلی جائے گی،انجو کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے لئے بھارت آئی ہے

    انجو 24 جولائی کو ویزہ لے کر بھارت سے پاکستان پہنچی تھی، 25 جولائی کو اس نے اپنا مذہب تبدیل کیا اور اسلام قبول کرتے ہوئے فاطمہ نام رکھا اور نصراللہ سے شادی کی، دونوں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،دونوں کے مابین سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، چار سال تک دوستی کے بعد انجو پاکستان پہنچی تھی،

    انجو اب بھارت پہنچ چکی ہے تا ہم اسکا سابق شوہر اروند اور انجو کے بچے اپنی ماں سے ناراض ہیں، انکا کہنا ہے کہ انجو نے دوسری شادی کر کے غلط کیا،انجو نئی دہلی جائے گی ،اسکے بچے اپنے والد کے ساتھ مقیم ہیں، انجو کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انجو سے نہیں ملنے دے گا،اس ضمن میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے

    انجو نے پاکستان سے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز ہیں، میں جہاں بھی گئی لوگوں نے عزت کی، احترام کیا،مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی،پولیس نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا، کوئی تکلیف نہیں ہوئی،جب سے میں آئی ہوں ہمیں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہوئی، کچھ فیل نہیں ہونے دیا، میں بہت خوش ہوں،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

     ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

    بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

     اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • دوران پرواز جہاز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو وائرل

    دوران پرواز جہاز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو وائرل

    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے ان دنوں مشکلات کا شکار ہے تا ہم ایسے لگتا ہے کہ ایئر انڈیا کی اس سے بھی بری حالت ہے، ایئر انڈیا کی ایک پرواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دوران سفر جہاز سے پانی ٹپک رہا ہے،جس سے طیارے میں سوار مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا کی پرواز سے تو بھارت کی بسیں اچھی ہیں کم از کم ان میں تو پانی نہیں ٹپکتا،مسافروں نے ایئر انڈیا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا تو عملے نے آ کر جہاز میں آنیوالاپانی صاف کیا،جس مقام پر پانی ٹپک رہا تھا عملے نے وہاں سے مسافروں کو اٹھا کر دوسری جگہ سیٹیں دیں،ایئر اندیا کی جس پرواز میں پانی ٹپکا وہ دہلی سے لندن جا رہی تھی

    ایئر انڈیا میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ایئر انڈیا کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہیں،ایک پرواز میں دوران سفر ایئر انڈیا کا اے سی خراب ہو گیا تھا

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

  • نگران وزیر اعظم اقوام امتحدہ کے آٹھائیسویں کانفرنس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

    نگران وزیر اعظم اقوام امتحدہ کے آٹھائیسویں کانفرنس میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عزت مآب عبد اللہ سلطان بن عوادالنعیمی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔


    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کریں گے۔

    قبل ازیں پاکستان اور کویت نے تحفظ خوراک، زراعت، پن بجلی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان 7 معاہدوں اور 3 مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب میں شرکت کی.ریاست کویت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول فوڈ سکیورٹی،زراعت، پن بجلی، پینےکیلئے صاف پانی کی فراہمی اور کان کنی کی سرگرمیوں میں تعاون کیلئے کان کنی فنڈ کا قیام، ٹیکنالوجی زونز ڈویلپمنٹ اور مینگروو کے تحفظ سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور ثقافت اور آرٹ ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کیلئے 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔