Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جنازے  پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی

    جنازے پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی

    بغداد: جنازے پر فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ،اطلاعات کے مطابق عراق میں جنازے کے ایک اجتماع پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر یثرب میں جنازے کے ایک اجتماع پر جدید اور خودکار اسلحے سے لیس جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری داعش پر عائد کی گئی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور جنازے کا اجتماع کس کا تھا کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    ادھر امریکی اتحادی افواج اور عراقی فوج کے ساتھ برسوں کی جھڑپ کے بعد ملک کے کچھ ہی حصے میں سمٹ جانے والی شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اس جنازے کے اجتماع پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • عربوں کی دوستی بھی کام نہ آئیں‌ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی

    عربوں کی دوستی بھی کام نہ آئیں‌ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس :عربوں کی دوستی بھی کام نہ آئیں‌ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی ،اطلاعات کے مطابق فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔

    فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جب کہ ربڑ کی گولیوں لگنے کے باعث 50 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

  • افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول اُٹھے

    افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول اُٹھے

    واشنگٹن:افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچا توبائیڈن بھی بول اُٹھے ،اطلاعات کے مطابق کل شام تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ ہیں جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس موقعے پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن اس اعتبار سے ایک اہم سنگ میل ہے کہ ہم نے افغانستان کے شہریوں سے جو وعدہ کیا تھا، اس کی تکمیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ وہ شہری ہیں جنہوں نے گزشتہ بیس برس کے دوران امریکی فوجیوں اور سفارت کاروں کی کاندھے سے کاندھا ملا کر مدد کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام امریکیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان بہادر افغان شہریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی، ان میں ہمارے قابل فخر سابق فوجی بھی شامل ہیں، جو مسلسل ان افغان شہریوں کی وکالت کرتے رہے، جو ان کے ساتھ افغانستان میں دوش بدوش کھڑے رہے۔

    وائٹ ہاوس کے حکام نے چودہ جولائی کو ‘آپریشن ایلائیز ریفیوج’ کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق جنگ میں مترجموں سمیت جن افغانیوں نے حکومت امریکہ کی مدد کی، انہیں اور ان کے خاندانوں کا بحفاظت انخلا کیا جائے گا، کیوں کہ ان کی زندگیوں کو طالبان سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اس موقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ کہ ان بہادر مرد و خواتین نے اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگی خطرے میں ڈال کر امریکی اور اتحادی فوجوں اور ہمارے سفارت کاروں کی مدد کی۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے جمعے کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی یہ دیرینہ روایت ہے کہ ہم مہاجرین، تارکین وطن اور دیگر افراد کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج کی پرواز اس کی تازہ مثال ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز میں تقریباّ دو سو افراد امریکہ پہنچے ہیں، جبکہ مزید سات سو افراد کے خصوصی امیگرینٹ ویزا کے اجرا کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور اگلے چند ہفتوں میں ان کا انخلا مکمل ہوجائے گا۔

    ادھرذرائع کے مطابق ان کے علاوہ وہ افغان شہری جن کے خصوصی امیگرینٹ ویزوں کی جانچ جاری ہے اور ابھی سفر کی منظوری نہیں دی گئی، انہیں اور ان کے خاندانوں کو اگلے چند ہفتوں میں تیسرے ملک روانہ کیا جائے گا، جہاں ان کی سیکورٹی کلیرنس کے بعد امریکہ بھیج دیا جائے گا۔

    ادھر خبر رساں ادارے رائیٹر نے جمعہ کو خبر دی ہے کہ ہلمند صوبے کے دارالحکوم

  • وزیر خارجہ نےعہدہ چھوڑ کر تحقیق و تدریس سے وابستگی کا اعلان کردیا

    وزیر خارجہ نےعہدہ چھوڑ کر تحقیق و تدریس سے وابستگی کا اعلان کردیا

    تہران :وزیر خارجہ نےعہدہ چھوڑ کر تحقیق و تدریس سے وابستگی کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدہ چھوڑنےکا اعلان کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جواد ظریف نے سفارتکاری چھوڑ کر تدریس اور تحقیق سے وابستہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    دریں اثنا ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کو خط لکھا ہے جو کہ 200 صفحات پر مشتمل کتاب کی صورت میں شائع کردیا گیا۔

    اس میں جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران ڈیل پر عمل ٹرمپ کے آنے سے پہلے ہی مسائل کا شکار کردیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ 6 برس سے مغرب ایران نیوکلیئرڈیل پر عمل نہیں کررہا ہے۔ ان 6 برسوں میں میرا سفارتکاری اور قانون کی بالادستی پر اعتماد کرنا چیلنج رہا۔

    جواد ظریف نے مزید کہا کہ میری بات سے اختلاف کیا جائے گا مگر میرا کوئی خط مسترد نہیں کیا جاسکا۔ میرے کسی بھی خط کو رد کرنے

  • بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی  ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    ممبئی: پولیس نے بھارتی اداکارہ نندیتا دتہ کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے نیو ٹاؤن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا-

    بڈھن نگر پولیس کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے کترانے لگے

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے…

  • انگلینڈ کرکٹر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہرقسم کی کرکٹ سے دستبردارہو گئے

    انگلینڈ کرکٹر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کیلئے ہرقسم کی کرکٹ سے دستبردارہو گئے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤ نڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے بین سٹوکس نے کہا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

    قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، بعد ازاں انگلینڈ نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

  • کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں،ہرشل گبز کشمیر پریمیر لیگ کے خلاف بھارتی سازشوں پر پھٹ پڑے –

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سائوتھ افریقن کرکٹر ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی سازشیں مضحکہ خیز قرار دے دیں انہوں نے کہا کہ بھارتی دبائو غیر ضروری ہے-

    ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے کرکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارتی بورڈ نے دبائو ڈال کر مجھے کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی –

    ہرشل گبز نے بتایا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں-

    واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

  • مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

    مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

    مودی کا بھائی مودی کیخلاف میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی مودی کے خلاف میدان میں آ گئے

    مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے اور تاجروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے، اگر مودی مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہئے

    مودی کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ مودی تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے؟ انہیں سننا پڑے گی، پرہلاد مودی آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنے مطالبات قبول کرانے کے لئے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کریں

    مہاراشٹر میں احتجاج کے دوران پرہلاد مودی کا کہنا تھا کہ کہ احتجاج ایسا ہونا چاہیئے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعظم نریندر مودی خود آپ کے دروازے تک آئیں۔ پہلے کاروباری مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات کے حوالہ سے خط لکھیں کہ ہم مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی ادا نہیں کریں گے۔ ہم جمہوریت میں ہیں، غلامی میں نہیں ہیں۔

    مودی کے بھائی کے بیان کی تاجر برادری نے تائید کی اور کہا کہ ہم جی ایس ٹی نہیں دیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج بھی وسیع کریں گے،تاجر جو کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں اور پولیس انہیں تنگ کر رہی ہیں، ایس او پیز کی وجہ سے مقدمے درج کئے جا رہے ہیں اور دکانیں بند کی جا رہی ہیں، مودی کے بھائی ان تاجروں کو ملنے تھانے گئے اور سخت احتجاج ریکارڈ کروایا،اور کہا کہ مودی سرکار کو اب تاجروں کو ریلیف دینا ہی ہو گا

    وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون ہیک کرنے کا انتخاب بھارت نے کیا،تہلکہ خیز انکشاف

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

    بھارتی فوجی خواب میں بھی ڈرون سے ڈرنے لگے

  • سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

    آسٹریلیا: سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے 300 فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    ریاستی وزیر برائے پولیس اور ہنگامی حالات ڈیوڈ ایلیوٹ نے کہا کہ سڈنی کے کچھ عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا ضوابط پر عملدرآمد ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لہذا اس اقدام کا مقصد ان کی اس سوچ کو بدلنا اور کورونا لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

    آسٹریلیا کی ڈیفنس فروس کی فوج کو پیر سے غیرمسلح گشت شروع کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی عوم سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف بہت ضروری کاموں جیساکہ شاپنگ اور طبی علاج معالجہ اور دیگر ضروری کاموں کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

    واضح رہے کہ این ایس ڈبلیو کے پولیس کمشنر مک فلر نے جمعرات کو وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے اے ڈی ایف کی مدد کی درخواست کے بعد کہا تھا کہ فوجیوں کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس نے آنے والے دنوں میں سڈنی میں اپنی نفاذ کی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے –

    کمشنر فلر نے ایک بیان میں کہا ،اے ڈی ایف کی مدد پچھلے 18 مہینوں میں ضروری رہی ہے – خاص طور پر پچھلے سال کے سرحدی آپریشن کے دوران ، جاری ہوٹل قرنطینہ آپریشن اور پولیس آپریشن سینٹر میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی امداد میں ایے ایف ڈی نے اہم کردار ادا کیا-

    بعد ازاں وزیر دفاع پیٹر ڈٹن نے تصدیق کی تھی کہ درخواست منظور کر لی گئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا آنے والے دنوں میں 300 تک دفاعی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ این ایس ڈبلیو حکام کو کوویڈ 19 کی پابندی کے تعمیل کے اقدامات میں مدد دی جا سکے۔”

    انہوں نے بتایا تھا کہ دفاعی ارکان جمعہ 30 جولائی کو تعیناتی شروع کریں گے تاکہ ہفتے کے آخر میں تربیت لیں اور پیر 2 اگست کو این ایس ڈبلیو پولیس کی ہدایت پر کام شروع کریں۔

  • اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے کی بھی شرکت

    اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے کی بھی شرکت

    اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار تمغے کے اعزاز کیلئے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد، پاک فوج دستے نے بھی شرکت کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے اسٹیبلائزیشن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو دا کوسٹا نے جمہوریہ کانگو میں پاک فوج کے دستے کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا معائنہ کیا-

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کثیر تعداد رکھنے والی کلیدی فوج ہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ، اقوام متحدہ کے تمغے کے اعزاز کے لیے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چین ، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے یونٹس نے پاکستانی دستے کے ساتھ شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران پاک فوج کے امن دستوں نے چیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا جبکہ امن مشن اورانسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یواین میڈلزکا اعلان بھی کیا گیا غیر مسلح جنگی مشقیں ، ثقافتی شو کی نمائش اقوام متحدہ کے ماحول میں کثیر القومی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بھی تقریب کا حصہ تھیں جبکہ فوجی بینڈز نے بھی مسحور کن دھنیں بکھیریں-

    روایت کو زندہ رکھتے ہوئے ، پاکستانی امن دستوں نے تنازع زدہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے چیلنجنگ کام کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے آپ کو ممتاز کیا ہے –

    رنگا رنگ تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی اور سویلین معززین نے بھی شرکت کی ایونٹ کے انعقاد کو مشن ہیڈ کوارٹر ، فورس کمانڈر اور اقوام متحدہ حکام نے سراہا ہے۔