Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • گرمی ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش نے سب کو حیران کردیا

    گرمی ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش نے سب کو حیران کردیا

    دوبئی :گرمی ختم کرنے کے لیے مصنوعی بارش نے سب کو حیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش برسادی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چند دنوں‌سے دبئی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

    اس کے لیے حکام نے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جس نے بادلوں کو الیکٹرک شاک کے ذریعے قریب لانے اور بارش برسانے کے لیے متحرک کیا۔

    بارش کی ویڈیو یو اے ای کے محکمہ موسمیات کی جانب سے شیئر کی گئی۔

    جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہاں اس طرح بارش ہورہی ہے جیسا کہ مون سون کے سیزن کے دوران ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل میں انھوں نے جس تکنیک کا استعمال کیا ہے وہ ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کا مقصد اس امید کے ساتھ کنڈینسیشن کو بڑھانا ہے تاکہ بادل بارش برسائے۔

  • برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

    برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

    لندن:برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ مارچ کے بعد پہلی بار ایک ہی روز میں چھیانوے اموات ہوئیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً سنتالیس ہزار نئے کورونا وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسپتال میں داخل کیے جانیوالے ساٹھ فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز کے لحاظ سے برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق برطانیہ میں اس وقت صورت حال حکومت کے کنٹرول سے باہرہوتی جارہی ہے

    دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگرویکسینیشن کے بعد بھی کرونا کیسز میں کمی نہیں آتی توپھردنیا کی زندگی کو خطرہ ہے

  • عید کے دنوں میں طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    عید کے دنوں میں طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    عید کے دنوں میں طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عید الاضحی کی چھٹیوں کاروائیاں نہیں‌کریں گے . صرف اپنے دفاع کے سوا لڑائی کا کوئی جارحانہ اقدام نہیں کرے گی۔ تاہم تحریک نے سرکاری طور پر فائر بندی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    طالبان کی جانب سے افغانستان میں وسیع پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی جار ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران میں انہوں نے ملک میں اراضی اور سرحدی گزر گاہوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے،

    طالبان ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہم عید کے دوران میں دفاعی پوزیشن میں ہیں”۔ ترجمان نے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

    ماضی میں عید کے مواقع پر طالبان تحریک حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا کرتی تھی۔ اس کے نتیجے میں افغانوں کو سکون کا سانس لینے اور نسبتا پر امن حالات میں اپنے گھر والوں سے ملاقات کا موقع مل جاتا تھا

  • حکومتی خارجہ پالیسی بہتر لیکن داخلہ پالیسی کمزورکیوں؟    تحریر: عادل شیر اعوان

    حکومتی خارجہ پالیسی بہتر لیکن داخلہ پالیسی کمزورکیوں؟ تحریر: عادل شیر اعوان

    دنیائے سیاست کے قوانین کے تحت حکومت اور اپوزیشن پرمشتمل ہر دومخالف سیاسی پارٹیاں ایکدوسرے پرجائزتنقیدکے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرتی اورانہیں حل کرنے کیلئے لائحہ عمل بتاتی اور تشکیل دیتی ہیں لیکن ہمارے ملک میں تھوڑا مختلف ہے کہ یہاں اپوزیشن میں ہوتے ہوئےتوحکومت کے ہرکام میں کیڑے اور عوام کے چھوٹے چھوٹے اجتماعی توکیاانفرادی گھریلو مسائل بھی نظرآتے ہیں لیکن حکومت ملتے ہی پتہ نہیں وہ عالی اور روشن دماغ کہاں چلے جاتے ہیں جن کے پاس اپوزیشن میں ہوتے توہرمسئلہ کا حل ہوتا ہے لیکن حکومت میں آتے ہی سب کچھ بھول جاتاہے،
    بلکل ایساہی ہمارے وزیراعظم اپنی 22سالہ جدوجہد”حصول حکومت”میں کرتے نظرآئے اورایک ریڑھی والے مزدور،کسان،فیکٹری میں کام کرنیوالے نچلے درجے کے لوگوں اوربچے بوڑھےمردوخواتین پرمشتمل ہرصنف کے مسائل کی نشاندہی کرتے اور چٹکیوں میں ان کا حل بتاتے رہے جس سے ہرپڑھالکھاباشعورفردیہ سمجھنے لگا کہ یار یہ بندہ پاکستان کیلئے ضرورکچھ کریگاکیونکہ آکسفورڈکاپڑھاہونے کے باوجود اسے عام آدمی کے مسائل اوراس سے بڑھ کرانہیں حل کرنے کا علم اور صلاحیت بھی ہے توہمارے ملک کی روایت کے مطابق کسی نئے چہرے کوآگے آنے کیلئے جس نئی سوچ یانعرے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی تیزی سے پروان چڑھی کہ "تبدیلی کو ووٹ دو”اورچشم فلک نے دیکھا کہ ملک کے باشعور،پڑھے لکھے طبقہ اور نوجوان نسل نے اس نعرے کو قبول کیااورتحریک انصاف کو ووٹ دیکروزارت عظمی کی کرسی پربٹھادیااورعمران خان نے وزیراعظم بن کر عنان حکومت سنبھال لیا جس کا فوری اثر یہ ہوا کہ چونکہ عمران خان کی شہرت پہلے سے ہی ایک سنجیدہ اور سخت طبیعت منتظم کے طورپرپھیلی ہوئی تھی جس نے ہر سرکاری ملازم کو اسکے خول میں بندکردیااوروہ ڈرگیاکہ اب اگرکام نہ کیاتوپتہ نہیں کیاہوجائے گااورشایدبغیرحساب کتاب کے جیل یاگھرجاناپڑجائے یہی وجہ ہے کہ ہرمحکمہ کو سانپ سونگھ گیااوریکدم ہرکرپٹ اور رشوت خورنے جان ہے تو جہان ہے والے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اپناگورکھ دھندابندکردیاکہ یارجب اس نے تین بارکے طاقتور ترین وزیراعظم نوازشریف کو نہیں چھوڑاتوایک سرکاری ملازم کی کیا اوقات ہے اوراسی وجہ سے دوچارماہ تمام سرکاری دفاترچپ سادھ گئے اور عوام سے تھوڑا بہت تعاون کرنے لگے لیکن انہیں یاوزیراعظم کوشایدپتہ نہیں تھاکہ پاکستانی نظام سیاست کاطرہ امتیازہی مثبت سے زیادہ منفی سوچ کیساتھ ملک اور قوم کی محبت کو بالائے طاق رکھ کر صرف اپنی زات کیلئے ہی کام کرنا ہے جو انہوں نے کرنا شروع کردیااورپرپرزے نکالنا شروع کردئیے جبکہ عمران خان کی سابقہ تقریروں کو دیکھ کر جن سے یہ پتہ لگتاتھاکہ اسے اپنی قوم کے ہر مسئلہ کا علم ہے لیکن بدقسمتی سے اسے یہ علم نہیں تھاکہ ایک کونسلرسے لیکراسمبلی ممبرتک جوسیاستدان کروڑوں لگاکراسمبلی میں آتا ہے وہ ملک کی نہیں بلکہ اپنی نسلوں کی تقدیر بدلنے کیلئے آتا ہے،ایک درجہ چہارم سے لیکرگریڈبائیس تک کاجوسرکاری ملازم لاکھوں کروڑوں کی رشوت دیکرکوئی عہدہ حاصل کرتاہے وہ ملک اور قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنے لئیے کام کرے گااورپھرسابقہ حکومتوں کے بھرتی کردہ سفارشی سرکاری ملازم جو کئی سالوں کی سروس کے بعدترقی کرتے کلرک سے افسر بن گئے ہیں وہ کس طرح اسکی تبدیلی کے نعرے کو قبول کرینگے اور تعاون کرینگے اور وہی ہوا جس کا خدشہ پڑھے لکھے تجزیہ نگارظاہرکرتے آرہے تھے کہ عمران خان کے بے رحم احتساب کے ڈر سے بجائے اپنے آپکوسیدھاکرنے کے سب اپنوں اوربیگانوں نے اسے ہی سیدھا کرنے کیلئے گٹھ جوڑکرلیااورتعاون کرناچھوڑدیااورجوچندایک سیاستدان یا سرکاری ملازم کرپشن وغیرہ میں پکڑے گئے ہمارے کمزورعدالتی اور احتساب کے نظام کی بدولت بچ گئے اور یوں ہرکرپٹ عمران خان اور اسکی تبدیلی کے نعرے کا مذاق اڑاتے اپنے سابقہ کاموں میں جت گیااورعمران بے بسی سے سب کودیکھتارہ گیاجسکی دلیل کبھی چینی کبھی آٹے اورکبھی پٹرول کا بحران کہ جس چیزکابھی وزیراعظم نے نوٹس لیاوہ عوام کی پہنچ سے دورکردی گئی،
    جسکی دلیل سانحہ ماڈل ٹاون وساہیوال میں ملوث ملزمان کاباعزت بری ہوجانااورحکومت کادیکھتے رہ جانا،
    جسکی دلیل راوانواراورعزیربلوچ جیسے سینکڑوں بے گناہوں کے قاتلوں کابچ جانااورحکومت کا کچھ نہ کرسکناہیں جسکی دلیل ہر چھوٹے بڑے مافیا کے سامنے حکومت کاگھٹنے ٹیک دینا ہے،
    لیکن میں کہوں گا کہ اس میں نظام کی خرابی نہیں بلکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا زیادہ عمل دخل ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے تو آپکے پاس سومعاشی ماہرین کی ٹیم تھی لیکن حکومت میں آتے ہی وہ کہاں گئی کیونکہ اگر وہ ٹیم موجود ہوتی تووہ آپ کو ملکی معیشت پراثرانداز پرائیویٹ اداروں کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے انہیں قومیانے یا انکے مقابلہ میں سرکاری اداروں کے مضبوط کرنے کا مشورہ دیتی مثال کے طورپہ آپ چینی مافیاپہ ہاتھ ڈالنے سے پہلے ملک میں موجودعرصہ دراز سے بندسرکاری شوگر ملوں کو ٹھیک کرکے چلاتے تاکہ پرائیویٹ چینی مافیاجونہی اسکابحران پیداکرتاآپکی بجائے آپکی سرکاری شوگرملیں اسکا مقابلہ کرتیں اور بحران پیدا نہ ہوتا؛
    آٹے کے بحران سے بچنے کیلئے آپ کسان سے براہ راست ساری گندم خودخریدکرزخیرہ کرتے تاکہ بوقت ضرورت اسے آٹے کی صورت میں حکومتی مقرر کردہ نرخوں میں عوام کو فراہم کرتے؛
    اور جب پٹرول کا بحران پیداہواتوآپ پی ایس اوکے ذریعے وافرمقدارمیں تیل خریدتے تاکہ بجائے اسکے کہ جہاں آپ پٹرول کیلئے پرائیویٹ سیکٹرکی منتیں کرتے رہے وہ آپکے ترلے کرتے اور یہ بحران بھی پیدا نہ ہوتا؛
    اور سب سے بڑی بات کہ ہمارے تجربہ کے تحت تو کبھی بھی قومیں عوام کی منت سماجت سے نہیں بنتیں بلکہ قانون کی پیروی اوراسکے لاگو کرنے میں سختی کرنے سے بنتی ہیں جسکی حالیہ مثال ہمارے ملک میں جاری کرونالاک ڈاون ہے کہ آپ نے اس پرعملدرآمدکروانے کیلئے سختی نہیں کی اور ہم نے عمل بھی نہیں کیااورجہاں قانون کی گرفت اتنی کمزوریوکہ ایک عام آدمی بھی اس سے خوفزدہ نہ ہو وہاں مختلف مافیازکاقانون سے بچ نکلنایااسے گھرکی لونڈی سمجھ لیناکوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے اور قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے ہم جن مغربی اقوام کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے اصل میں وہ لوگ بھی ہم جیسے لاپرواہ اور بے ایمان ہی ہیں لیکن قانون کے نفازمیں سختی اور بھاری جرمانوں کے ڈر نے انہیں قوم بنارکھاہے جس کی مثال سابقہ لاک ڈاون میں امریکہ میں ایک سیاہ فارم کے قتل پرہونیوالااحتجاج ہے جس کے دوران ہونیوالی لوٹ مارنے انکے مہذب پن کی ساری قلعی کھول کے رکھ دی ہے لیکن ہم میں اور ان میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ اسطرح کی لوٹ مارکاجوموقع انہیں کبھی کبھارمیسرآتاہے ہمیں ہرروزدستیاب رہتا ہے کیونکہ اول توہمارے ہاں قانون پرعملدرآمدنہیں ہوتااوراگرہوتاہے تونظرنہیں آتااوریہی وجہ ہے کہ ہم لوگ بحثیت قوم ایک ہجوم ہیں جس میں شامل ہرفردکی کوئی اجتماعی نہیں بلکہ انفرادی منازل اورمقاصد ہیں جن کے حصول کیلئے ہم ہرجائزناجائزحربہ استعمال کرتے چلے آرہے ہیں اورکوئی پوچھنے یاٹھیک کرنے والا بھی نہیں حتی کہ
    عمران خان صاحب آپ بھی نہیں

    اس لئیے مجبوری سے کہناپڑرہاہے کہ اگراجازت ہوتو

    آپکی خارجہ پالیسی بہترلیکن داخلہ پالیسی بہت کمزورہے

    @adiiawan8

  • اسرائیلی وزیر اعظم  نے یونی لیور کو سخت انتباہ جاری کردیا

    اسرائیلی وزیر اعظم نے یونی لیور کو سخت انتباہ جاری کردیا

    اسرائیلی وزیر اعظم نے یونی لیور کو سخت انتباہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے یونی لیور کے سربراہ کو خبردار کردیا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں آئس کریم فروخت کرنے پر پابندی لگائی تو بین اور جیری کے اس فیصلے پر جارحانہ اقدام کرے گا.

    برطانوی کنزیو کمپنی یونیلیور نے سن 2000 میں ورمونٹ میں بین اینڈ جیری آئس کریم کمپنی حاصل کی تھی ۔ بین اینڈ جیری نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے اپنے دیرینہ لائسنس دہندگان کو آگاہ کردیا ہے – جو اسرائیل میں آئس کریم کی تیاری اور تقسیم کے ذمہ دار ہیں ۔

    بینیٹ کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے یونی لیور کے سی ای او ایلن جوپ کے ساتھ اس بارے میں بات کی جس پر انہوں نے بین اینڈ جیری کے اس اقدام کو "واضح طور پر اسرائیل مخالف قدم” قرار دیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کے "سنگین نتائج ، قانونی اور دوسری صورت میں پیدا ہوسکتے ہیں ۔اگر اس کے شہریوں کے خلاف بائیکاٹ کی ہدایت کی گئی .

    بین اینڈ جیری کا یہ اعلان مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کے سب سے زیادہ کارپوریٹ پابندیوں میں سے ایک تھا ، یہ علاقہ اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔ بین الاقوامی برادری کے بیشتر افراد ان بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی اور فلسطینیوں کے ساتھ امن کے لئے رکاوٹ سمجھتے ہیں

  • ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا       سلمان خان

    ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا سلمان خان

    بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا-

    بغی ٹی وی : اداکار سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان کے شو ’پنچ‘ میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جوابات دیئے ارباز خان نے ایک صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنی فلم کی ٹکٹ کے ذریعے مجھ سے پیسے لوٹے، انہیں فوراً مجھے پیسے والے کرنے چاہییں۔

    صارف کے اس سوال پر سلمان خان نے جواب میں کہا کہ پیسہ نہیں بلکہ دل چرایا ہے۔

    ارباز خان نے ایک اور سوشل میڈیا صارف کے کمنٹ کا ذکر کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ سلمان خان دکھاوے والی اداکاری کرتے ہیں۔

    اس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ دکھاوے والی اداکاری کے لیے بھی بڑے دل اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار اپنے اندر کی شخصیت کو پوری زندگی نہیں چھپا سکتا۔‘

    ساتھ ہی سلمان خان نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید پر کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم کچھ بھی کہہ کر بچ جائیں گے لیکن سائبر کرائم سیل انہیں سیکنڈوں میں پکڑ سکتا ہے۔

    ابالی ووڈ سلطان نے کہا کہ کسی مسئلہ پر رائے نہ دینا بھی خود ایک مسئلہ ہے، رائے نہ دینے پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس بارے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتے۔

  • اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی          کنگنا رناوت

    اپنی نئی آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی کنگنا رناوت

    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر راج کندرا کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ اسی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کو گٹر کہتی رہی ہیں۔

    متنازع اداکارہ نے کہا کہ ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی، میں اپنی آئندہ آنے والی پروڈکشن جسے ’تیکو ویڈز شیرو‘ کا نام دیا گیا ہے اس میں بالی ووڈ کے اندر چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کروں گی۔

    کنگنا نے کہا کہ ہمیں تخلیقی انڈسٹری کے اندر مضبوط اقدار اور ضمیر کی ضرورت ہے، اور یقیناً اس میں کردار کی بڑی اہمیت ہے۔

    واضح رہے کہ راج کندرا کو، جو پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں انہیں پیر کی رات ممبئی پولیس نے غیراخلاقی فلموں کی پروڈکشن اور ان کی ایپس پر اسٹریمنگ کے کیس میں حراست میں لے لیا ہے۔

  • اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں اُس نے ہمیں کورونا وبا کے باوجود سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا       ثناءخان

    اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں اُس نے ہمیں کورونا وبا کے باوجود سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا ثناءخان

    سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں بھی سُنتِ ابراہیمی ادا کررہے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کا لازمی شُکر ادا کریں۔

    باغی ٹی وی : اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی روزی چھن گئی ہے۔


    اُنہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے میں اگر آپ اب بھی سُنتِ ابراہیمی کو انجام دینے کے قابل ہیں تو پھر 2 رکعت شکرانے کی نفل ادا کریں اور اس نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا۔

    خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی اور شادی سے قبل شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا-

  • حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا

    حکومت پاکستان نے ایک بار پھر ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔


    جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • ماری عید پردیس میں  تحریر: عزیز الرحمن

    ماری عید پردیس میں تحریر: عزیز الرحمن

    (یو اے ای) اور سعودی عرب میں ہمارے بھائیوں کی عید کس طرح ہوتی ہے میں خود ایک خود ایک اوورسیز پاکستانی ہوں اور عید کا نماز پڑھا اور گاڑی میں سفر کر رہا تھا اور سوچا کہ ہماری عید مسجد سے لے کر کپمنی کے رہائش تھا ہے اور ہر کوئی گھر میں فون کرتے ہے کہ عید مبارک اور کچھ دوست مسجد سے آئے سو جاتے ہے ، اللہ بہتر جانتا ہے پردیسیوں کی عید کچھ لوگوں تو اس عید میں اپنے اپنے ملک ہی نہیں گئے کیوں کورونا کی وجہ سے فلیٹ نہیں مل رہی تھی بار حال اس میں بھی اللہ کی رحمت اور رضا کی شامل ہوگی ۔
    اور کچھ دوست تو ایک دوسرے کے پاس ملنے جاتے ہے اور خواب ایک دوسرے کو تسلی دے رہا ہے ۔ کہ ایک دن ہمارا پاکستان بھی ترقی کرگا اور ہم پردیسی ان شاء اللہ اپنے ہی ملک میں کام کرگئے یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوتی کہ یہاں پر ہمارا مزدور طبقہ اس طرح سوچا رہا ہے ۔ الحمدللہ یہ بہت ہی خوشی کی بہت ہے ۔ لہذا میرا پیغام ہے سب پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور یہاں پر( یو اے ای) میں رہنا والے کو بہت بہت عید الاضحی مبارک اللہ پاک سب کو ہمیشہ خوش رکھے امین ثمہ آمین ۔

    @Aziz_khattak1