Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    امریکی گلوکارہ والد اور بہن کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

    مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا کہنا ہے کہ میرے باپ اور بہن کا میری زندگی پر اختیار "ظلم” ہے-

    باغی ٹی وی: 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔

    والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی سپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ”ظلم“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

    برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔

    برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔

  • بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    بغداد میں بم دھماکہ 10 افراد جاں بحق

    عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ مشرقی بغداد کے علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت لوگ عیدالاضحیٰ کیلئے خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے کی وجہ سے کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروپ نے قبول نہیں کی۔

    عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

  • افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

    افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق، جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا

    قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے بعد کہا گیا فریقین مزید امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں دونوں اس کوشش میں ہیں کہ ان میں کوئی سیاسی مفاہمت طے پا جائے-

    باغی ٹی وی : افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان سفارتی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 17 جولائی سنیچر کو شروع ہو ئے تھے اور 18 جولائی اتوار کے روز ختم ہوئے۔ اس کے اختتام پر فریقین نے کہا کہ وہ مزید امن بات چیت کے لیے پر عزم ہیں۔

    عبداللہ عبداللہ کی قیادت میں 7 رکنی حکومتی وفد اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان 2 روز سے مذاکرات جاری تھے۔

    بات چیت کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے، وہ ایک ایسے تصفیہ تک پہنچنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں افغانستان کے تمام مرد اور خواتین کے مفادات اور خواہشات کا جواب دیتی ہے جب تک اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اس وقت تک وہ اعلی سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔

    ” فریقین نے ملکی سطح پر، ”انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے اور تمام فریق اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سویلین انفراسٹرکچر کو تحفظ فراہم کیا جائے ، شہری ہلاکتوں کو روکا جائے افغانستان میں کورونا وبا کے پیش نظر ، وہ اہلکاروں کی حفاظت کے لئے ویکسینیشن سمیت تمام مناسب اقدامات اٹھائیں گے ، اور شفافیت کے ساتھ کوویڈ 19 کے علاج کے لئے درکار آکسیجن اور دیگر کی بے دریغ نقل و حمل اور فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

    دونوں وفود نے افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کے لئے ریاست قطر کی طرف سے فراخ دلی سے تعاون کرنے کی تعریف کی۔ انہوں نے امن عمل میں تعاون کرنے پر پڑوسی اور علاقائی ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ادھر طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔”

    طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیاہے:افغان حکام کا دعویٰ

    مذاکرات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر قطری افسر مطلق القحطانی کا کہنا تھا کہ فریقین نے، ”عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے کام کرنے پر تو اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔’

    خیال رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات کا سلسلہ تعطل کے ساتھ جاری رہا تاہم افغانستان سے غیرملکی افواج کے حتمی انخلا کے آخری مرحلے کے دوران طالبان کی جانب سے میدان جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد بات چیت کی رفتار سست پڑگئی تھی۔

    طالبان نے حالیہ دنوں میں افغانستان میں اپنے حملے تیز کردیے ہیں اور ملک کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان کا پچاسی فیصد علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے۔

    کابل: طالبان قندھار میں داخل ہو گئے افغان میڈیا

    پاکستان کے ساتھ لگنے والی اہم جنوبی سرحدی کراسنگ کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے افغان فورسیز اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان اسپین بولدک میں گزشتہ جمعہ زبردست جھڑپیں ہوئیں۔

    جنوبی سرحد پر ہونے والی لڑائی ہفتوں سے جاری پورے افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں کے سلسلے کا حصہ ہے جہاں طالبان متعدد عسکری کارروائیوں کے ذریعے درجنوں اضلاع میں حیرت انگیز طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

    طالبان کے یورپین سیکشن کے سربراہ کی سوئس سفیر و دیگر سے ملاقات اہم یقین دہانی…

  • سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں جو ش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : یورپ،امریکا اور کینیڈا میں بھی مسلمان آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں مکہ مکرمہ،مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی دیں گے-

    مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کیو ور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

    منیٰ، مکہ، جدہ مدینہ اور دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے مذبح خانوں کا رخ کریں گے-

    عیدالاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں ہوا جس میں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی جس کے بعد حجاج قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھولیں گے پھر حجاج کرام آج رمی کیلئے جمرات کبریٰ روانہ ہوں گے۔

    پاکستان، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

  • تحریر: وسیم اکرم عنوان: کشمیر کی داستان

    تحریر: وسیم اکرم عنوان: کشمیر کی داستان

    کشمیر ایک جنت کی وادی ہے جہاں لوگ دور مقامات سے سیر کرنے کیلئے آتے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے اس جنت نظیر وادی کو نظر لگ گئی ہے وہاں کے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں

    مگر افسوس صد افسوس! مسلم امہ انکھوں پہ پٹی باندہ کہ سوئ ہوئی ہے کسی کو کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم نظر نہیں آ رہے کیا ان کا قصور ہے کہ وہ مسلمان ہیں یا اپنا حق مانگتے ہیں؟

    ہم سب کو چاہیے کشمیر یا جہاں بھی مسلمانوں پہ ظلم ہو رہا ہے اس کو اجاگر کریں اور لوگوں کو دیکھیں کہ دیکھیں کتنے معصوم بچے یتیم ہوگے کتنی بہنیں، بیٹیاں یتیم ، لاوارث ہوگئیں

    یاد رکھو بے ضمیر مسلمانوں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے ۔ ظلم جب حد اے بڑھ جاتا ہے مٹ جاتا ہے میں سلام پیش کرتا ہوں عمران خان صاحب کا اور ان انصافین کا جنہوں نے اپنے اکاؤنٹ کی پرواہ کئے بغیر ظلم کو لوگوں تک پہنچایا اور دیکھایا کہ دیکھو اے بے حس لوگ 73 سال سے وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں مگر آج تک ان کو ان کا حق نہیں دیا گیا اب تو نسل کشی شروع کر دی ہے

    میں پوچھتا ہوں ان لوگوں سے جو دوسرے ممالک میں رہتے ہیں کیا اپ کو اپکا حق نہیں دیا گیا کیا اپ پرجہاں رہتے ہیں ظلم کے پہاڑ تو نہیں توڑے گے پھر ایسا دوہرا معیار انڈیا میں کیوں؟

    زرا سوچیئے سب ممالک اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں دکھ تکلیف اسی کو ہوتی ہیں جس کو درد ہوتا ہے دکھ درد اسی کو ہوتا ہے جس کے گھر کوئی چلا گیا ہو یا معزور کر دیا جاتا ہے

    میرا کشمیر جہاں انسان کی حیثیت جانوروں سے بھی بدتر بنا دی گئی ہے۔ کل کا واقع ہے جہاں ایک بزرگ کشمیری خاتون کوانڈین آرمی نے جس بیدردی، سفاکیت سے فوجی گاڑی تلے کچلا اور شہید کیا اسکے بیان کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

    کہاں ہے عالمی برادری؟ کہاں ہے اقوام متحدہ؟

    کشمیریوں کی یہ قربانیاں پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام پر قرض ہیں۔ کیا پاکستان کے حکمران یا مقتدر قوتیں آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟

    @MalikGii06

  • اشیائےضروریہ کی قیمتوں  کو کم کرنے کےلیے وزیراعظم نے  اٹھایا اہم حکم

    اشیائےضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیے وزیراعظم نے اٹھایا اہم حکم

    اشیائےضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیے وزیراعظم نے اٹھایا اہم حکم

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائےضروریہ کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا. چیف سیکریٹری پنجاب اورخیبر پختونخواویڈیو لنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوئے.چینی کی قیمت میں کمی کیلئے30 نومبر 2021 تک سیل ٹیکس کےنفاذکوواپس ایکس مل قیمت پرلےجانےکا فیصلہ ہوا .

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ چینی کی ضروریات کا جائزہ لیں گی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے،تعین شدہ قیمتوں پرعملدرآمدکویقینی بنانےمیں غفلت کےمرتکب افسران کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا

    خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کے تعین کےحوالےسےنظام تشکیل دینےکا بھی فیصلہ ہوا. وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کےڈیٹاشیئرنگ کےحوالےسےقانون کوجلداز جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی .

  • طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیاہے:افغان حکام کا دعویٰ

    طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیاہے:افغان حکام کا دعویٰ

    کابل : طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیاہے:افغان حکام کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ترجمان افغان افواج نے طالبان کے زیرقبضہ24 اضلاع کا کنٹرول واپس لینےکا دعوٰی کیا ہے۔

    افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کےدرمیان جھڑپیں جاری ہیں، افغان وزارت دفاع نےگذشتہ 24گھنٹوں میں افغان فورسزکےآپریشن میں 233طالبان کی ہلاکت کا دعوٰی کیاہے۔

    افغان حکام کے مطابق طالبان کو ننگر ہار،غزنی،قندھار،ہلمند،تخاراور قندوز میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

    افغان فورسز نے آج طالبان کےزیرقبضہ صوبےسمنگان کےضلع درہ صوف اور ہلمند کے ضلع گرمسیرکا قبضہ واپس لینے کادعوٰی بھی کیا ہے۔

    ترجمان افغان افواج کا کہنا ہےکہ اب تک طالبان کے زیر قبضہ 24 اضلاع کا کنٹرول واپس لیا جاچکا ہے

    افغان حکومت کے ان دعووں کی تائید یا تصدیق ابھی تک افغان طالبان کی طرف سے نہیں کی گئی ،دوسری ذرائع کایہ کہنا ہےکہ دونوں دھڑوں میں سخت جنگ ہورہی ہے

  • ایران نے اسٹیلتھ  جنگی کشتی  تیار کر لی ، اسرائیل پریشان

    ایران نے اسٹیلتھ جنگی کشتی تیار کر لی ، اسرائیل پریشان

    ایران نے اسٹیلتھ جنگی کشتی تیار کر لی ، اسرائیل پریشان

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ایران نے اپنی ایک نئی چپکے سے کیٹامران "میزائل کارویٹس” جنگی کشتی بنا لی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بات کا اس وقت علم ہوا جب بہت سے افراد ایرانی مکران جنگی جہاز کی نگرانی کرنے میں‌مشغول تھے . جو رواں ہفتے برطانیہ کے قریب سفر کررہے تھے۔ یہ اسٹیلتھ کشتی ہے

    ایک نئی کشتی پچھلے ہفتوں میں سمندر میں اتاری گئی ۔ "یہ کشتی بڑی رازداری سے تیار کی گئی اس کو 27 جون سے 2 جولائی کے درمیان قشم جزیرے کے ایک صحن میں لانچ کیا گیا تھا۔

    اپریل میں ، پلٹن لیبز کے ایک مصنوعی سیارہ کی تصویر سے تجزیہ کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایران کی کیٹامران جہاز سیریل کا تیار کیا ہوا تیسرا بحری جہاز ہے .

    یہ پہلا کیٹمامران نہیں ہے جو ایرانی بحریہ نے سمندر میں شامل کیا ہے۔امریکا نے ایک اور ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جس میں ایرانی کشتی کسی امریکی جہاز کو ڈراتی دکھائی گئی ہے .

  • 2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک انکشاف

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک انکشاف

    ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور سمندروں کی آبی سطح میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے لیکن اب ناسا نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک نیا اور خطرناک اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں ایک خوفناک انکشاف کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر ہونے والی ہلچل کے باعث زمین پر بہت ہی خطرناک طوفانی سیلاب کا خطرہ ہے۔

    ناسا کے ذریعہ کی گئی تحقیق پر مبنی رپورٹ “نیچر” رسالہ میں گزشتہ ماہ شائع ہوئی تھی اس رپورٹ میں چاند پر ہونے والی ہلچل کی وجہ سے زمین پر آنے والے خطرناک سیلاب کو”نیوسنس فلڈ” کہا گیا ہے۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی کے پیچھے ایک بڑی وجہ چاند بھی ہو سکتا ہے ناسا نے مستقبل قریب میں چاند کے اپنے ہی محور پر ڈگمگانے کا امکان ظاہر کیا ہے جس طرح سے ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے اور سمندر کی آبی سطح بڑھ رہی ہے، ایسے میں 2030 میں چاند اپنے محور پر ڈگمگا سکتا ہے۔ چاند کے اس طرح سے ڈگمگانے سے زمین پر تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔

    حالانکہ جب کبھی بھی زمین پر ہائی ٹائیڈ آتا ہے اس میں آنے والے سیلاب کو اسی نام سے جانا جاتا ہے لیکن ناسا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2030تک زمین پر آنے والے نیوسنس فلڈ کی تعداد کافی بڑھ جائے گی پہلے ان کی تعداد بھلے ہی کم ہوگی، لیکن بعد میں اس میں تیزی آ جائے گی۔

    ناسا کی تحقیق کے مطابق چاند کی حالت میں آنے والی تھوڑی سی بھی تبدیلی زمین پر زبردست سیلاب کی وجہ بن سکتی ہے –

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کے مطابق چاند کی کشش ثقل جو طوفان کی وجہ بنتی ہے، ایسی ماحولیاتی تبدیلی زمین پر آنے والے سیلاب کی بڑی وجہ ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین پر آنے والا سیلاب چاند، زمین اور سورج کی حالت پر منحصر کرے گا کہ اس میں کتنی تبدیلی ہوتی ہے۔

  • انڈونیشیا: کورونا کی بھارتی قسم سے دو ہفتوں میں 114 ڈاکٹرز ہلاک

    انڈونیشیا: کورونا کی بھارتی قسم سے دو ہفتوں میں 114 ڈاکٹرز ہلاک

    انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم سے 17 روز میں 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اور یکم جولائی سے 17 جولائی تک 114 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے ملک بھر کے 95 فیصد ہیلتھ ورکز کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ہیلتھ ورکرز عالمی وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔

    انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے ملک بھر میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے گزشتہ 7 دن کے ٹریک ریکارڈ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے –

    انڈونیشیا کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے سینئر رہنما مہیسا پرانا دیپا کا کہنا ہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 545 ڈاکٹرز موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کو اس بات پر تحفظات لاحق ہیں کہ ہمارا طبی نظام اس مسئلے سے نمٹنے کا اہل نہیں ہے اور یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو ہمارے پاس رپورٹ ہوئے ہیں اور جو رپورٹ نہیں ہوئے وہ الگ ہیں ہمیں ممکنہ طور پر طبی نظام کے مفلوج ہو جانے کا ڈر ہے۔

    انڈونیشیا میں اب تک 44 ہزار 721 کیسز اور ایک ہزار 93 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔