Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری

    افغانستان کے 26 صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑوں شہروں پر قبضہ کے لیے گھمسان کا رن جاری ہے، کابل سمیت کئی بڑے شہروں میں بے یقینی کی صورت حال ہے۔ افغان میڈیا

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے 34 میں سے 26صوبوں میں حکومتی فورسز اور طالبان کے مابین لڑائی میں 24گھنٹے میں200کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے قندھار، قندوز، کابل، تخار، بامیان، پروان اور بلخ صوبوں میں طالبان نے افغان فورسز پر حملے کئے ہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغانستان فورسز نے 200کے قریب طالبان جنگجووں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان نے حکومتی فورسز کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ قندھار شہر میں پولیس اسٹیشن اور کئی چیک پوسٹوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

    افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا

    طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبہ قندوز میں حکومتی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔ صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی اہلکار مزاحمت کئے بغیر طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

    ادھر افغان عوام حکومت اور طالبان سے جنگ بندی کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کابل کے شہریوں کا کہنا ہے چار دہائیوں سے بدامنی میں رہنے پر مجبور ہیں، اب ان کے ملک میں امن ہو جانا چاہے۔

    شہری کا کہنا تھا کہ فریقین لڑ رہے ہیں اور عوام بیچ میں پھنس چکے ہیں۔ افغان شہریوں نے موجودہ صورت حال پر امریکا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں۔

    صدر اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس سے چار جنریٹر کیوں منگوائے

  • ارب پتی  برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن نے خلا میں‌ قدم رکھ دیئے

    ارب پتی برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن نے خلا میں‌ قدم رکھ دیئے

    لندن: ارب پتی برطانوی بزنس مین رچرڈ برینسن نے خلا میں‌ قدم رکھ دیئے،اطلاعات کے مطابق برطانوی ارب پتی بزنس مین اپنی ہی کمپنی کے جہاز میں خلا کی سیر کر آئے۔ ستر سالہ رچرڈ برینسن کمرشل سپیس شپ میں خلا کی سیر کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے خلائی جہاز میں سپیس کا دورہ کیا۔

     

    برطانوی معروف اخباردی ڈیلی میل کے مطابق رجرڈ برینسن اپنی کمپنی کے کمرشل سپیس فلائٹ پر خلا کا سفر کرنے والے پہلےشخص بن گئے ہیں۔

     

    خیال رہے کہ پہلی بار ایک مختلف نوعیت کے خلائی جہاز میں کسی نے خلا کا سفر کیا ہے۔ سپیس شپ نے زمین سے اڑان نہیں بھری بلکہ ایک منفرد ڈیزائن والے جہاز نے سپیس شپ کو 44 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر ریلیز کیا جہاں سے خلائی جہاز راکٹ پاور انجن کے ذریعہ زمین کی سطح سے نواسی اعشاریہ نو کلومیٹر بلندی پر گیا۔

     

    اونچائی پر پہنچ کر راکٹ پلین نے انجن کچھ لمحوں کے لئے بند کر دیا، جہاں سپیس شپ میں سوار افراد انتہائی کم کشش ثقل ہونے کے باعث ہوا میں تیرتے رہے۔راکٹ نے چند لمحوں بعد واپسی کا عمل شروع کیا اور سپیس پلین خیریت کے ساتھ واپس لینڈ کرگیا۔ ٹیک آف سے لینڈنگ کے دوران کل ایک گھنٹے کا وقت لگا۔

     

    سپیس شپ کو دو پائلٹس چلا رہے تھے جبکہ تین ٹیکنیکل ماہرین بھی ہمراہ تھے۔

     

    خیال رہے کہ رچرڈ برینسن نے 2004ء میں خلائی کمپنی ورجن گیلاٹک کی بنیاد رکھی تھی جس نے آخر کار 17 برس بعد پہلی کامیاب کمرشل سپیس فلائٹ مکمل کی۔برطانوی بزنس مین نے کاروباری حریف جیف بیزوس کی خلائی کمپنی پر سبقت لے جانے کے لئے اچانک سپیس کاسفر کرنے کا اعلان کیا۔ جیف بیزوس نے بیس جولائی کو خلا کا سفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا

    افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا

    کابل:افغان طالبان آگئے توبہت ماریں گے: بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر بھارت نے قندھار کا قونصل خانہ بند کر دیا۔

    ادھر ذرائع کے مطابق کابل سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی سے بھارت گھبرا گیا، 50 بھارتی سفارتکاروں سمیت اسٹاف کے ارکان کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس نئی دلی بلا لیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، کابل کا سفارت خانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ بدستور امور سر انجام دے رہے ہیں۔

    ادھر چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں اور عجلت میں فوجی دستے نکالے، امریکا نے اس عمل سے افغان عوام، خطے کے دیگرممالک پر ملبہ ڈال دیا۔ افغان مسئلے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چین نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اپنے 210 شہری نکال لئے۔

    برطا نوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ماہرین کی نظر میں روس افغانستان کے بارے میں غیر جانبداری کی پالیسی کو ترک کر کے طالبان کی حمایت پر آمادہ نظر آتا ہے۔ روس کی اعلان کردہ پالیسی یہ ہے کہ اسے وسطی ایشیا میں اپنے اتحادی ممالک کو منفی اثرات سے بچانا ہے۔

    روس کے کیا ارادے ہیں یہ واضح نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد روس نے افغان حکومت سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں اور حکام ایسی باتیں کر رہے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ نیٹو افواج کی روانگی کے بعد اشرف غنی کی حکومت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں بنتا۔

  • جب انوشکا شرما نے اعتراف کیا اگر انہیں موقع ملا تو شاہ رخ کا بنگلہ ‘منت’ چرائیں گی

    جب انوشکا شرما نے اعتراف کیا اگر انہیں موقع ملا تو شاہ رخ کا بنگلہ ‘منت’ چرائیں گی

    بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ سُپراسٹار شاہ رخ خان سے ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لیں گی۔

    باغی ٹی وی : انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا اور پھر کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن سیریز ’یاروں کی بارات‘ میں جب انوشکا شرما سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ شاہ رخ خان کی کون سی چیز چرانا چاہیں گی؟


    اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسی کتنی ساری چیزیں ہیں سب سے پہلے تو میں شاہ رخ خان کی تمام گھڑیاں چرا کر انہیں فروخت کر دوں گی

    انوشکا شرما سے مزید پوچھا گیا کہ اس کے بعد کیا چرانا پسند کریں گی؟ انوشکا شرما نے کہا ظاہر ہے میں ان کا بنگلہ ’منت‘ چرا لوں گی۔‘ انوشکا شرما کے اس جواب پر میزبان سمیت ناظرین نے خوب قہقہے لگائے جبکہ اداکارہ کے جواب سے ساتھ بیٹھے شاہ رخ خان حیران رہ گئے۔

    مادھوری ڈکشت اور روہت شیٹھی کی شگفتہ علی کے لئے فراخدلانہ مالی امداد

    سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے عائزہ خان

  • نیویارک میں بارش، سب وے اسٹیشنز اورکئی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں

    نیویارک میں بارش، سب وے اسٹیشنز اورکئی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں

    امریکہ کے شہر نیویارک میں سمندری طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد کئی سڑکوں اور سب وے سٹیشنز میں سیلابی پانی کا ریلہ داخل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : نیویارک میں بارش کے بعد سب وے اسٹیشن اور شاہراہ پانی میں ڈوب گئے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ایلسا کے ٹکرانے سے مزید بارشوں اور سیابی ریلوں کی پیش گوئی کی ہے-

    دوسری جانب امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس سے اب تک اوریگون میں 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جبکہ کیلیفونیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے قبل ڈیتھ ویلی میں 1913 میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا-

  • درجنوں بھارتی مسلمان خواتین  کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    درجنوں بھارتی مسلمان خواتین کی آن لائن نیلامی ، ذمہ دار کون؟

    گذشتہ اتوار کو ، ہندوستان میں درجنوں مسلم خواتین کوخوفناک انکشاف ہوا کہ انہیں آن لائن فروخت کے لئے رکھا گیا ہے جس کے بعد سے پولیس حکام درجنوں مسلمان خواتین کی تصاویر اور ذاتی معلومات آن لائن نیلامی کے لیے شیئر کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گذشتہ چند ہفتوں میں 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر ان کی اجازت کے بغیر ’گٹ ہب‘ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہیں جس کے ساتھ لکھا گیا تھا ’آج کی سلی ڈیل‘۔ سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    ایئر لائن پائلٹ حنا محسن نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے ان کی سہیلی نے ایک ویب سائٹ کی جانب توجہ مبذول کروائی جس پر خواتین کی متعدد تصاویر موجود تھیں ان میں سے چوتھی تصویر میری تھی۔ اس دن کے غلام کے طور پر مجھے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔


    حنا کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے نے انہیں انتہائی خوفزدہ کر دیا ہے، تب سے اب تک وہ مسلسل غصے کی کیفیت میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا ، "میں نے 83 نام گنے۔ اس سے بھی زیادہ ہوسکتے ہیں۔” "انہوں نے ٹویٹر سے میری تصویر لی تھی اور اس میں میرا صارف نام تھا۔ یہ ایپ 20 دن سے چل رہی تھی اور ہمیں اس کے بارے میں بھی نہیں معلوم تھا۔

    گٹ ہب ویب سائٹ کے مطابق ’متعلقہ صارف نے ہراسیت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے حوالے سے ان کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی طرح کی کوئی نیلامی نہیں ہوئی تھی – ایپ کا مقصد صرف ہراس اور ذلیل و خوار تھا۔

    دہلی کی پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت نہ ہونے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادرے اے ایف پی کے مطابق فروخت کے لیے پیش کی جانے والی درجنوں مسلمان خواتین میں سے 34 سالہ ثانیہ احمد کی تصاویر اور ذاتی معلومات بھی شیئر کی گئی تھیں۔ انڈیا میں ایک میڈیا کمپنی کے ساتھ منسلک ثانیہ احمد نے اس تمام واقعے کا ذمہ دار سخت گیر ہندوؤں پر مشتمل آن لائن ٹرولرز کی فوج کو ٹھہرایا ہے جو حالیہ چند سالوں میں مزید پھیل گئے ہیں۔

    ثانیہ احمد کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے جو بدسلوکی سے شروع ہوتا ہے اور موت اور ریپ کی دھمکیوں تک بڑھ جاتا ہے گزشتہ سال ان کے ساتھ ہونے والی آن لائن ہراسگی کے 782 سکرین شاٹس ان کے پاس موجود ہیں جو اکثر ٹوئٹر صارفین کے ہیں۔

    ثانیہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹرولرز کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جو انڈیا کی قوم پرست حکومت کے تحت بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا حصہ ہے آن لائن ٹرولرز صحافیوں اور سماجی کارکنوں سمیت دیگر افراد کو ہزاروں کی تعداد میں ہتک آمیز پیغامات بھیجتے ہیں کہ چند صارفین اپنا اکاؤنٹ بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے سترہ کروڑ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ دوسرے درجے کے شہری بن چکے ہیں۔
    گائے کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے سخت گیر ہندوؤں کے مسلمانوں پر تشدد کے واقعات نے مسلمان کمیونٹی کو خوف و مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔
    انڈین صحافی فاطمہ خان کو بھی گٹ ہب ویب سائٹ پر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    متاثرہ صحافی فاطمہ خان نے اس واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کس طرح سے قابل قبول ہے؟ اس کی کیا سزا ہوگی؟ اگر کوئی سزا یہ (خواتین کی) فہرست بنانے والوں کو دی گئی تو۔


    انہوں نے سوال اٹھایا مسلمان مردوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے اور آن لائن فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ سب کب بند ہوگا۔


    صحافی فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ مسلمان خواتین کے روایتی تصور کے مطابق نہیں ہیں جب ہم ان میں سے نہیں ہیں، تو وہ ہمیں خاموش کرنا چاہتے ہیں۔

    "مسلمان عورتیں برائے فروخت”بھارت میں باقاعدہ ایپ لانچ کردی گئی

  • صدر اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس سے چار جنریٹر کیوں منگوائے

    صدر اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس سے چار جنریٹر کیوں منگوائے

    صدر اشرف غنی نے بگرام ایئر بیس سے چار جنریٹر کیوں منگوائے

    باغی ٹی وی : صدر اشرف غنی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے امریکیوں کے خالی کئے گئے بگرام ائربیس سے چار ڈیزل جنریٹر جلال آباد پہنچائے جائیں.

    صدارتی حکمنامے میں‌کہا گیا ہے کہ جنریٹر 10میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کام آئیں گے، امریکی فوجوں نے چند روز پہلے بیس سال کا عرصہ گزارنے کے بعد خالی کر گئے ہیں ،

    افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان اور افغان سکیورٹی فورسزمیں جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے مغربی سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے کل 421 اضلاع میں سے ایک تہائی حصے پرکنٹرول حاصل کر چکے ہیں تاہم طالبان کا دعوی ہے کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں200 سے زائد اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بدخشاں میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ اکثر علاقوں میں طالبان نے حکومت قائم کر لی ہے۔

    افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    باز آ جائیں کوئی بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں قابل قبول نہیں، افغان طالبان

    افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    تاجکستان کی سرحد پر افغان شہریوں کے لیے پناہ گزین کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سفارت خانے کی بندش کے بعد افغان شہر مزار شریف میں روسی قونصل خانہ بھی بند کردیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے بھی اپنے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • کمال آر خان کو  پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    کمال آر خان کو پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا

    بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال آر خان عرف کے آر کے کو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چند ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی طلاق سے متعلق تھی۔


    اپنے ٹوئٹ میں کے آر کے نے جوڑی کے رشتے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا نک جونس آنے والے دس سالوں میں پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

    کے آر کے کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کے آر کے اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں انہیں لوگوں کی ذاتی زندگی کے متعلق تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔


    https://twitter.com/mayurthumma1/status/1413939274194374657?s=20
    ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا آپ اداکار بن نہیں پائے، تنقید نگار بننے کی کوشش کرتے کرتے اب نجومی بننا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔آپ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے حد پار کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/purvi_sr/status/1413857844546347010?s=20


    ادیتیہ نا می صارف مے کمال آر خان کے ہی سٹائل میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی زندگی سے متعلق غیر منقول پیش گوئوں کے لئے ، آئندہ ایک سال میں کے آر کے کو عوامی طور پر پیٹا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد کے آر کے نے نہ صرف ان کی فلم کا جائزہ لیا تھا بلکہ سلمان خان کی ذات اور ان کے برانڈ بینگ ہیومن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا تھا اور عدالت نے کے آ ر کے کو سلمان خان کے خلاف کچھ بھی بولنے سے منع کیا تھا-

  • سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف

    سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف

    مشرقی سوڈان کے علاقے ’کسنا‘ میں 4100 مربع کلومیٹر پر سینکڑوں سال قبل مسلمانوں کے بنائے ہوئے ہزاروں مقبروں میں کہکشانی جھرمٹوں جیسی پراسرار ترتیب کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی تی وی :لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق 10 ہزار سے زیادہ کی تعداد میں یہ چھوٹے بڑے مقبرے کم از کم پانچ سو سال پرانے ہیں جو ’کسنا‘ میں ایک بہت وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیںان مقبروں میں دو طرح کی ساخت زیادہ نمایاں ہے ٹیومیولس اور قبہ ۔

    ٹیومیولس ایک عام کچی قبر جیسی ساخت ہوتی ہے جو ارد گرد کی سطح زمین سے کچھ بلند ہوتی ہے جبکہ ’قبہ‘ میں مقبرے کی چاردیواری اور چھت بھی ہوتی ہے جس پر گنبد موجود ہوتا ہے۔

    اتنے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ان ہزاروں مقبروں میں بظاہر کوئی ترتیب نہیں لیکن اٹلی کی نیپولی یونیورسٹی میں افریقہ اور بحیرہ روم کے آثارِ قدیمہ کے ایک ماہر اسٹیفانو کونسٹانزو کو چند سال پہلے شبہ ہوا کہ شاید اس بے ترتیبی میں بھی کوئی ترتیب ہے۔

    زمین پر نظر رکھنے والے مصنوعی سیارچوں سے لی گئی تفصیلی تصویروں کی مدد سے انہوں نے اس پورے علاقے میں پھیلے ہوئے مقبروں کا مجموعی نقشہ مرتب کیا جس میں ہر نقطہ ایک مقبرے کو ظاہر کرتا تھا۔ یہیں سے ان مقبروں میں ترتیب کی جھلکیاں نمایاں ہونے لگیں۔

    اپنے برطانوی اور سوڈانی تحقیق کار ساتھیوں کی مدد سے انہوں نے ایک خاص تکنیک استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جسے ’’نیمین اسکاٹ کلسٹر پروسیس‘‘ کہا جاتا ہے۔

    ’’نیمین اسکاٹ کلسٹر پروسیس‘‘ استعمال کرنے پر ہونے والا انکشاف خود ان ماہرین کےلیے بھی حیرت انگیز تھا: تمام مقبروں کی ترتیب کہکشانی جھرمٹوں جیسی تھی یعنی درمیان والے مقبروں کا ایک جھرمٹ اور اس کے گرد پھیلے ہوئے مقبروں کے مزید جھرمٹ جنہیں بعد کے زمانوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    اس ترتیب کو سامنے رکھتے ہوئے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ درمیان والے مقبرے غالباً زیادہ اہم اور ’’مقدس‘‘ ہستیوں کے ہیں جبکہ ان کے ارد گرد پھیلے ہوئے چھوٹے مقبرے، ان ہستیوں سے عقیدت رکھنے والوں کے ہیں۔

    اس طرح یہ ترتیب بالکل ویسی ہوگئی ہے جیسی کسی کہکشاں میں ستاروں کے جھرمٹوں کی، یا پھر کہکشاؤں کے جھرمٹوں میں ہوتی ہے –

    اتنا سب کچھ معلوم ہوجانے کے باوجود، ماہرین یہ نہیں جان پائے ہیں کہ آخر یہ مقبرے اس پراسرار کائناتی ترتیب ہی میں کیوں تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کےلیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے جو شاید ایک طویل عرصے میں مکمل ہوسکے۔

  • مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے

    مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے

    فیس بُک کی ایپ وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ہائی ریزولیشن تصویر اور ویڈیو بھیجنے کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے تاہم مستقبل قریب میں واٹس ایپ صارفین ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کے اہل ہوجائیں گے-

    باغی ٹی وی : چاہے اسمارٹ فون کا کیمرہ 64 میگا پکسل ہو یا 108 میگا پکسل، واٹس ایپ صارفین ہمیشہ یہی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے کو اپنی ہائی ریزولیشن تصاویر اور ویڈیوز نہیں بھیج سکتے۔

    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی’’بیٹا انفو‘‘ ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی پریشانی کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہےمستقبل قریب میں صارفین ایک دوسرے کو ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے اہل ہو جائیں گے۔


    ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے ورژن میں جب کوئی صارف کسی دوسرے کو تصویر بھیجے گا تو اسے تین آپشنز دیے جائیں گے جو درج ذیل ہیں:

    پہلا آپشن آٹو (Auto) ہے جس کا انتخاب کرنے پر تصویر درمیانی ریزولیشن میں بھیجی جا سکے گی۔ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے تجویز کردہ ہوگا۔
    دوسرا آپشن بیسٹ کوالٹی (Best Quality) کا ہوگا جس میں صارف تصویر کو اس کی حقیقی ریزولیشن میں بھیج سکے گا تیسرے آپشن ڈیٹا سیور (Data Saver) میں واٹس ایپ تصویر کی ریزولیشن کو خودبخود کم کرے گا۔

    واٹس ایپ کا ہائی ریزولیشن تصویر والا فیچر اس وقت بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے تاہم اس پر مزید کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام استعمال کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔