Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • افغان طالبان کے خوف سے افغان صدر کا خاندان ، دوست احباب طیارے پربیٹھ کرفرارہوگئے

    افغان طالبان کے خوف سے افغان صدر کا خاندان ، دوست احباب طیارے پربیٹھ کرفرارہوگئے

    کابل:افغان طالبان کے خوف سے افغان صدر کا خاندان ، دوست احباب طیارے پربیٹھ کرفرارہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ملنے والی اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کابل کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں اورکابل میں موجود کٹھ پتلی افغان حکومت کے بڑے بڑے حکام نے فرار ہونا شروع کردیا ہے

    ادھر کابل سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی اطلاعات ہیں‌کہ افغان صدر اشرف غنی کا خاندان ، رشتہ دار ، دوست احباب اوردیگر حمایتی ایک طیارے پربیٹھ کرشمال کی جانب فرار ہوگئے ہیں یہ طیارہ کہاں اترتا ہے یا رکتا ہے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی حتمی خبر نہیں ہے

     

     

    اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ کابل میں اس وقت بڑی بے چینی کی کیفیت ہے اورہروہ شخص جوکابل انتظامیہ کےلیے استعمال ہوتا رہا ہے اب اس پر خوف کے سائے ہیں‌ ، لوگوں کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کدھر اورکس کے پاس جائیں ، یہ بھی معلوم ہو اہےکہ بہت سے حکومتی اہلکاروں نے افغان طالبان سے معافی کی درخواست کررکھی ہے اوران کوامید ہے کہ ان کی جان بخشی ہوجائے گی

    ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے وہ افغان جو براہ راست امریکہ اوردیگرنیٹو اتحادیوں کےلیے استعمال ہوتے رہے ان کی تعداد بھی ایک لاکھ کے قریب ہے اوروہ بھی ملک سے فرار ہورہے ہیں ، ان میں سے اکثرکوتوامریکہ نے قبول کرلیا ہے جبکہ دیگرکوامریکہ کے کہنے پرملکوں میں تقسیم کردیا گیا ہے

  • "مسلمان عورتیں برائے فروخت”بھارت میں باقاعدہ ایپ لانچ کردی گئی

    "مسلمان عورتیں برائے فروخت”بھارت میں باقاعدہ ایپ لانچ کردی گئی

    نئی دیلی :”مسلمان عورتیں برائے فروخت”بھارت میں باقاعدہ ایپ لانچ کردی گئی:مسلمانوں پرخوف کے سائے طاری ،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں ہندوتوا کے نظریہ کو فروغ دینے اور مسلمانوں خصوصا خواتین کو ہراساں کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی اطلاعات منظرعام پر آئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک عورت کو ٹرول کرنا یعنی اس کا مذاق اڑانا بہت سے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ آسان کام ہوتا ہے اور یہ ٹرولِنگ زیادہ تر ذاتی حملوں پر مبنی ہوتی ہے۔لیکن انڈیا میں مسلمان خواتین کی ہراسانی کے لیے کم ظرفی کی تمام حدیں پار ہوتی نظر آتی ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائرکے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد مسلم خواتین کی تصویروں کے ساتھ ایک اوپن سورس ایپ بنائی گئی ہے جس کا نام سلی فار سیل رکھا گیا ہے۔

    سلی ایک توہین آمیز اصطلاح ہے جو مسلمان خواتین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔اس ایپ میں استعمال ہونے والی مسلمان خواتین کی معلومات ٹوئٹر سے لی گئی۔ اس میں 80 سے زائد خواتین کی تصاویر، ان کے نام اور ٹوئٹر ہینڈلز دیے گئے تھے۔

    اس ایپ کے اوپری حصے میں لکھا تھا فائنڈ یور سلی ڈیل۔اس پر کلک کرنے پر ایک مسلمان خاتون کی تصویر، نام اور ٹوئٹر ہینڈل کی تفصیلات صارفین سے شیئر کی جا رہی تھیں۔
    ساوتھ ایشین وائرایڈیٹر گلڈس آف انڈیا نے مسلم خواتین اور خواتین صحافیوں پر اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں کو ڈرانے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال تشویشناک ہے۔

    اس اوپن سورس ایپ کو گٹ ہب پر تیار کیا گیا جو انٹرنیٹ ہوسٹنگ کمپنی ہے۔ تاہم پیر کی شام اسے گٹ ہب نے ہٹا دیا۔اگر مسلم خواتین بولتی ہیں تو انھیں ریپ کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ذاتی معلومات فروخت کی جاتی ہیں۔

    اس ایپ کو 14 جون کو شروع کیا گیا۔اس پر سب سے زیادہ سرگرمی چار سے پانچ جولائی کے درمیان ہوئی۔ یہ ایک اوپن سورس کمیونٹی ایپ تھی جو سافٹ ویئر کوڈنگ فراہم کرنے والے پلیٹ فارم گٹ ہب پر تیار کی گئی۔

    ‘سلی فار سیل’ ایپ اب گٹ ہب پر موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس کے بارے میں کچھ پتا چل پایا ہے کہ اسے کس نے ڈیزائن کیا تھا۔ایپ پر جن مسلم خواتین کی معلومات شیئر کی گئی ان میں سے کچھ کا تعلق انڈین دارالحکومت دلی اور کچھ کا دوسرے شہروں سے ہے۔

    دلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی پولیس کو نوٹس بھیج کر ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔گٹ ہب سے پولیس نے آئی پی ایڈریس، لوکیشن اور اس کے ساتھ ہی ایپ کو بنانے کے لیے استعمال ہونے والا ای میل آئی ڈی اور فون نمبر بھی پوچھا ہے۔اس کے علاوہ ٹوئٹر سے کچھ قابل اعتراض ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے اور اس ہینڈل کو چلانے والوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔

    دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو)نے دہلی پولیس سے دریافت کیا ہے کہ انھوں نے کیا کارروائی کی ہے ۔ڈی سی ڈبلیو کے سربراہ سواتی مالیوال نے ڈپٹی کمشنر پولیس سے معاملے میں درج ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے اور ملزموں کی شناخت اور گرفتار ہونے کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہا۔ جنوبی ایشین وائر کے مطابق ، مالیوال نے پولیس کو تفصیلات فراہم کرنے کے لئے ایک ہفتہ دیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر سے اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ڈی سی ڈبلیو نے کہا ، "دہلی کمیشن برائے خواتین نے انٹرنیٹ پلیٹ فارم پر بہت سے مسلمان لڑکیوں کی تصاویر ان کی رضامندی کے بغیر اپ لوڈ کرنے کی میڈیا خبروں پر از خود نوٹس لیا ہے

  • بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

    بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

    بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسرئیل سے ایک بار پھر مدد مانگ لی

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اسرائیل کے نو منتخب نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے، اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب کو نو منتخب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا

    اسرائیلی وزیر دفاع نے کرونا وبائی امراض کے دوران بھارت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب سے جموں کشمیر میں ڈرون حملے کے بعد اینٹی ڈرون سسٹم کے حوالہ سے بھی بات کی جس کی اسرائیلی ہم منصب نے یقین دہانی کروائی

    قبل ازیں بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی قوم ایک امن پسند قوم ہے جو کبھی بھی کسی بھی قسم کی جارحیت کا سہارا نہیں لیتی لیکن ساتھ ہی ساتھ اشتعال انگیزی کی صورت میں موزوں جواب دینے کے لئے بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

    ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

  • بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار

    بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار

    بابری مسجد کہاں ہے؟ پتہ پوچھنے پر دعوت اسلامی کا رکن گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بابری مسجد کا پتہ پوچھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ اترپردیش میں آیا، جہا‌ں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے،گزشتہ روز ایک شخص نے ایودھیا میں پولیس اہلکاروں سے بابری مسجد کا پوچھا تو پولیس والے حیران رہ گئے اور اس شخص کو گرفتار کر لیا،بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رام مندر کے قریب ہی ناکے پر ایک شخص جس کا نام بلال ہے نے بابری مسجد کا پتہ پوچھا کہ بابری مسجد کہاں ہے جس پر اسے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ اس مقام کے قریب تھا جہاں بابری مسجد تھی اور اسی جگہ پر اب رام مندر کی تعمیر اسکی آنکھوں کے سامنے ہو رہی تھی ،

    پولیس کا کہنا تھا کہ بلال کو اسلئے گرفتار کیا گیا کہ کہیں اسکے ارادے غلط نہ ہوں، بلال کو تھانے منتقل کیا گیا جہاں سے اسے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی مزید تحقیقات کے لئے ساتھ لے گئی ،اطلاعات کے مطابق بلال مراد آباد کا رہنے والا ہے اور وہ تین دن قبل ہی ایودھیا پہنچا ہے۔ بلال نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہدعوتِ اسلامی کا کارکن ہے اور اس نے اپنے ادارہ کے کارکنوں سے بابری مسجد کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ اب وہاں مندر بن رہا ہے وہ اس جگہ کو دیکھنا چاہتا تھا جہاں بابری مسجد تھی۔

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

    بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی نظریں ایک اور تاریخی مسجد پر

    بھارت میں ہوا انصاف کا قتل ،شہید بابری مسجد کے تمام ملزم بری

  • امریکی وزیرخارجہ کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوفون:افغانستان پربات چیت

    امریکی وزیرخارجہ کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوفون:افغانستان پربات چیت

    اسلام آباد: امریکی حکام نے پاکستان سے توقعات لگا لیں:وزیرخارجہ کا وزیرخارجہ کوفون:افغانستان پربات چیت ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلکن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ گہرے دو طرفہ اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور علاقائی امن کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر محیط، وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔

     

     

    وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے جیو اکنامک وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔دونوں اطراف نے امریکی مالی تعاون سے وسط ایشیاء سے براستہ افغانستان پاکستان کے لئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبہ جات پر بھی بات چیت کی۔

    وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے مابین مربوط اور اعلیٰ سطح مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ بااعتماد شراکت دار کے طور پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے ذمہ دارانہ انخلا سے افغان امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ افغانستان میں دیرپا امن کا قیام افغان قیادت، علاقائی و عالمی متعلقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغان گروہوں پر جامع مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیں۔

    وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت پر امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کیلئے، دو طرفہ ربط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرآیا یا نہیں آیا،خبرضرور آگئی

    سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرآیا یا نہیں آیا،خبرضرور آگئی

    ریاض‌: سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظرآیا یا نہیں آیا،خبرضرور آگئی ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظرآنے یہ نہ آنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں میں اس وقت ٹھہراو آگیا جب پتہ چلا کہ سعودی عرب میں آج ذی الحج کا چاند نظرنہیں آیا

     

     

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی تھی تاہم اب ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یکم ذی الحج 11 جولائی اتوار کو ہوگی جبکہ حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کواداکیاجائے گا۔

     

    عیدالاضحیٰ منگل 20 جولائی کو ہوگی۔مقامی میڈیا کے مطابق چاند کی رویت سے متعلق سرکاری سطح پر ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

    دوسری طرف پاکستان میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ اگرسعودی عرب میں عیدالاضحی 20 جولائی کوہوگی تو پاکستان میں 21 جولائی کو عید ہوگی

  • ادھر انسان بھوکے سونے پر مجبور ادھر کتوں کا ریسٹورنٹ بھی کھل گیا

    ادھر انسان بھوکے سونے پر مجبور ادھر کتوں کا ریسٹورنٹ بھی کھل گیا

    ادھر انسان بھوکے سونے پر مجبور ادھر کتوں کا ریسٹورنٹ بھی کھل گیا

    باغی ٹی وی : اب کتے ریسٹورانٹ میں جا کر آرڈر دیں گے ، فلاں چیز لاؤ بھئی مجھے بہت بھوک لگی ہے . ویٹر تم نے دیر کری جلدی کرو کب کا انتظار کر رہا ہوں‌. یہ باتیں اور گفتگو تو انسانوں کی ہیں‌ جب وہ ہوٹل میں‌ جا کر اپنی پسند کی چیز کا آرڈر کرتے ہیں . لیکن جان کر حیران ہو جائیں گے کہ جب اس آرڈر کے لیے کتوں کا ریسٹورانٹ بھی کھل گیا ہے .

    ٹورانٹو میں انسانوں کے ہوٹل کے ساتھ کتوں کی آو بھگت بھی ہو گی ، ان کے لیے چار ڈشز کا اہتمام کیا گیا ہے ، ہوٹل انتظامیہ کتوں‌ کو ویلکم کرنے کے لیے تیار ہوگی اور ان کی خاطر نواضع کی جائے گی .

    اس ہوٹل کے مینو کے مطابق اپنے کتے کو اپنے ساتھ لانے والے مالکان کو اپنے کھانے کے لیے چار اعلی معیار کے برتنوں میں سے انتخاب کرنے کا موقع ملے گا:

  • افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس

    افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس

    ماسکو : افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا:فغان طالبان کی ماسکومیں پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے افغان طالبان نےدعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے 85 فیصد علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہے ۔

    ماسکو میں موجود طالبان کے ایک وفد نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ افغانستان کے 85 فیصد علاقے اس وقت طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ طالبان کے وفد نے ایک مرتبہ پھر روس کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔

    افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے بعد نیٹو افواج اس ملک سے اپنا انخلا تیز کر چکی ہیں جبکہ طالبان کو پے در پے کامیابیاں مل رہی ہیں اور وہ ملک کے مزید علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہیں۔افغانستان کے بڑے حصے پر قبضے کا دعویٰ ماسکو میں موجود طالبان وفد کی سربراہی کرنے والے شیخ شہاب الدین دلاور نے کیا۔تاہم اس حوالے سے افغان حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغان ایران سرحدی قصبے اسلام قلعہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور افغان فورسز اس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں نے کہا کہ وہ افغانستان کے انتظامی مراکز پر حملہ کرنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ انہوں نے امریکا سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا کہ وہ انہیں نشانہ نہیں بنائیں گے

  • پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس میں‌کس بات کو ہدف بنا لیا

    پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس میں‌کس بات کو ہدف بنا لیا

    پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس میں‌کس بات کو ہدف بنا لیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹارگٹ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا تھا اور اس کو حاصل کرنےکے بعد اب ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ اولمپک میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں گا.

    ٹوکیو اولمپکس کے لیے ارشد ندیم کی تیاریاں مکمل ہیں ، ارشد ندیم دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور کی فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کر رہے ہیں، ٹوکیو اولمپکس کی دنیا بھر میں تیاریاں جاری ہیں ان میں‌پاکستانی کھلاڑی بھی پورے زور شور سے تیاری کر رہے ہیں.

    ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولپمکس میں جاپان کی جانب سے کورونا صورتحال کی وجہ سے مقامی شائقین کی شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس کے مقابلوں میں شائقین نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو کہ8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کرلیا

    بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ کی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان کی بہن الویرا خان اور دیگر سات افراد کو سمن جاری کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چندی گڑھ پولیس نے سلمان خان اور ان کی بہن الویراخان کو مبینہ طور پر دھوکا دہی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سلمان خان، الویرا خان اور سلمان خان کے فلاحی ادارے ’’بینگ ہیومن‘‘ کے دیگر سات افراد کا نام لیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارون گپتا نامی تاجر نے سلمان خان، ان کی بہن الویرا، بینگ ہیومن کے سی ای او سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

    تاجر نے دعویٰ کیا ہے کہ بینگ ہیومن کے دو ملازموں نے ان سے چندی گڑھ میں "بینگ ہیومن جیولری” فرنچائز کھولنے کے لیے کہا، میں نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔


    تاجر نے کہا بینگ ہیومن کے ملازمین نے بتایا کہ شوروم کھولنے میں سرمایہ کاری کی لاگت 2 کروڑ روپے آئے گی اور انہوں نے یہ کہہ کر بھی مجھ پر دباؤ ڈالا کہ شوروم کے افتتاح کے لیے سلمان خان آئیں گے۔

    تاجرارون گپتا نے الزام لگایا ہے کہ شوروم کھولنے کے بعد انہیں کوئی اسٹاک نہیں ملا۔ بعد ازاں بینگ ہیومن کے ملازمین نے ان کی سلمان خان کے ساتھ ایک میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جب کہ اداکار سلمان خان نے اس معاملے کو سنبھالنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم شوروم کھلنے کے ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔

    چندی گڑھ پولیس کے ایس پی کیتن بنسل نے اس کیس کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان سمیت دیگر افراد کو جواب دینے کے لیے 13 جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی پائی جاتی ہے یا کوئی مجرم ہوا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔