Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جو نہ بولے جئے شری رام ، بھیج دو اس کو قبرستان : نفرت انگیز گیت بنانے پر 4 ہندو انتہاپسند گرفتار

    جو نہ بولے جئے شری رام ، بھیج دو اس کو قبرستان : نفرت انگیز گیت بنانے پر 4 ہندو انتہاپسند گرفتار

    نئی دہلی : چند دن قبل انتہا پسند ہندووں کی طرف سے گائے جانے والے انتہائی نفرت انگیز ، مسلم کش ہندوانہ گیت کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں‌میں‌سے 4 کو اترپردیش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ہندو انہتا پسندوں نے جو نفرت انگیز ہندوانہ گیت گایا اوروائرل کیا اس کا ٹائٹل تھا ” جو نا بولے جئے شری رام …. بھیج دو اس کو قبرستان”

    یاد رہے کہ اس ہندوانہ گیت کے بعد بھارت کے اندر اقلیتوں پر خوف کے سائے قائم ہوگئے تھے . خصوصا مسلمان کمیونٹی میں‌ بڑا خوف ہراس پایا جارہاتھا . اس ہندوانہ گیت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں‌بہت تنقید کی جارہی ہے.

  • ڈنمارک، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

    ڈنمارک، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

    یورپی ملک ڈنمارک کے شہر اوگوس میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے میں امتیازی سلوک برتنے کے خلاف کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں فلسطینی، عرب کمیونٹی کے باشندے ، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکن شریک تھے۔

    مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

  • شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ بھی ہو جائیں حیران

    شوہر نے سر راہ بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا، آپ بھی ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ضلع نرسنگھ پورکے کریلی علاقے میں سر راہ ایک شخص نے اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کردی جس سے وہ بے حال ہو گئی۔ مارکٹائی کا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا جس کا ویڈیو بھی وائرل ہو گیا ہے۔شخص نے بیوی کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا۔
    بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار
    اس دوران کئی گاڑیان وہاں سے گزریں لیکن کسی نے خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

    اس واقعے کا ویڈیو سی سی ٹی کیمرے میں محفوظ ہوا ۔ شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا اور اسے سرراہ ہی پیٹ ڈالا۔بیوی کو اس قدر بے رحمی سے مارا گیا کہ دیکھنے والوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔

    ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی

    بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے دہلی کیمپس میں ایک ہی خاندان کے 3افراد نے خود کشی کر لی۔کیمپس کے سینئر لیب اسسٹنٹ، اس کی بیوی اور ماں کی لاش خواب گاہ اور برآمدے میں لٹکی ہوئی ملی۔پولیس اس معاملے کی تحقیق میں مصروف ہے ۔
    بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل
    جمعہ کوسینیر لیب اسسٹنٹ گلشن کمار کی ساس کرشنا دیوی نے انھیں کئی بار فون کیا۔ جب پورے دن میں ایک بار بھی کسی نے فون نہیں اٹھایا تو کرشنا دیوی نے پولس کو اس کی اطلاع دی۔ گھر کے برآمدے میں گلشن کی لاش ایک راڈ سے بندھے دوپٹے کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ گھر کے الگ الگ بیڈروم میں گلشن کی ماں کانتا دیوی اور اس کی بیوی سنیتا کی لاش بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

    ابتدائی تحقیق کے مطابق تینوں لاشوں پر کسی بھی طرح کی چوٹ کا کوئی نشان نظر نہیں آیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی سے بھی جوڑ رہی ہے۔

  • فرانس، قدیم ترین ڈائنو سار کی باقیات دریافت

    فرانس، قدیم ترین ڈائنو سار کی باقیات دریافت

    فرانس میں دنیا کے سب سے پرانے اور دیوہیکل جانور ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنچ جغرافیہ دانوں نے فرانس میں ڈائنا سور کی2میٹر لمبی ران کی ہڈی دریافت کی ہے۔

    ماہرین کےمطابق فرانس کے علاقے چارینٹ سے ملنے والی باقیات 14 کروڑ سال پرانی ہیں۔
    پیرس کے نیشنل نیچرل ہسٹری آف میوزیم کے جغرافیہ دان رونن الائن نے کہا کہ یہ ایک بڑی دریافت ہے۔ابھی بھی 40سے 50ٹن وزنی جانور موجود ہیں۔

    ماہرین کے مطابق دریافت کی گئی ہڈی کاوزن 500 کلو گرام ہے ۔واضح رہے کہ 2010 میں بھی فرانس سے مختلف جانوروں کی 7 ہزار500 باقیات برآمد کی گئیں تھیں۔

  • 6 سالہ کورین بچی نے اربوں روپے کما لیے ، کس طرح کمائے اور وہ پیسے کہاں خرچ کیئے ؟ ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    6 سالہ کورین بچی نے اربوں روپے کما لیے ، کس طرح کمائے اور وہ پیسے کہاں خرچ کیئے ؟ ضرور جانیئے اس رپورٹ میں

    سئیول : انٹر نیٹ پرآن لائن کمائی کے قصے کہانیاں تو روز ہی سنتے ہوں گے،لیکن اس سے پہلے 6 سالہ بچی کی طرف سے اربوں روپے کمانے کا واقعہ اس سے پہلے نہیں‌سنا ہوگا ،یوٹیوب پر کروڑوں مداح رکھنے والی چھ سالہ جنوبی کوریائی یوٹیوب اسٹار نے اربوں روپے مالیت کا گھر لے لیے۔

    کورین ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ سالہ بورم کے یوٹیوب پر دو چینلز ہیں جن کے مجموعی طور پر تین کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ بچی نے ملک کے دارالحکومت سیول میں حال ہی میں پانچ منزلہ گھر خریدا ہے۔اس سے قبل بچی نے شہر کے پوش علاقے گنگنم میں پانچ منزلہ جائیداد خریدی تھی۔

    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بورم کی ایک مشہور ویڈیو میں وہ پلاسٹک کے کھلونے کے ذریعے نوڈلز کھارہی ہیں۔ اس ویڈیو کو 30 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بورم کی کچھ ویڈیوز تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں والد کے پرس سے پیسہ چراتے دکھایا گیا جبکہ ایک اور میں وہ گاڑی چلانے کی نقل کررہی ہیں۔

  • ممبئی ، موسلا دھار بارش اور سیلابی پانی کے باعث مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں پھنس گئی

    ممبئی ، موسلا دھار بارش اور سیلابی پانی کے باعث مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں پھنس گئی

    بھارتی شہر ممبئی میں بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔اسی دوران 2000مسافروں کو لے کر جانے والی مہالکشمی ایکسپریس بارش کے پانی میں گھری ہوئی ہے۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اب تک خواتین اور بچوں سمیت اب تک کم و بیش 500لوگوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ریسکیو کی ٹیمیں 8کشتیوں کی مدد سے مسافروں کو نکال رہی ہیں۔
    بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر
    دریں اثنا گزشتہ کئی گھنٹوں سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے ممبئی کے متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز بھی زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    دوسری طرف ممبئی کے بدلا پور اسٹیشن کے ٹریک پر پانی بھر گیا ہے۔

  • والد کی لاپرواہی جڑواں بہن بھائی کی جان لے گئی ، لاپرواہی پر پھر کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    والد کی لاپرواہی جڑواں بہن بھائی کی جان لے گئی ، لاپرواہی پر پھر کیا ہوا ؟ ضرور جانیئے

    نیویارک:نیویارک میں باپ کی لاپرواہی کی وجہ سے دو جڑوان بچے ہلاک ، پولیس نے باپ کی لاپرواہی پر نوٹس لیتے ہوئے باپ کو حراست میں‌لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    امریکی حکام کے مطابق نیویارک کے 37 سالہ رہائشی والد نے اپنی ملازمت کی جگہ پر جب گاڑی پارک کی تو اس وقت جڑواں بچے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھے لیکن وہ دیکھے بغیرچلا گیا جہاں صبح آٹھ بجے سے شام تقریباً ساڑھے چار بجے تک اس نے دفتری فرائض سر انجام دیے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کوجب وہ گاڑی چلا کر واپس گھر آرہا تھا تو اچانک اس کی نظر پڑی کہ اس کا ایک سالہ بیٹی اور بیٹا پچھلی نشست پہ موجود تھے ، باپ نے گاڑی روک کرایمرجنسی میں 911 کو فون کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آٹھ گھنٹے تک سخت گرمی میں گاڑی کے اندر بند رہنے کے باعث بچے دم توڑ چکے تھے۔

  • فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، 8 افراد ہلاک ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، 8 افراد ہلاک ، ہر طرف تباہی پھیل گئی

    منیلا:فلپائن زلزلوں سے لرز اٹھا ، ایک گھنٹے کے وقفے سے دو زلزلوں نے تباہی مچا دی . تفصیلات کے مطابق فلپائن میں ایک گھنٹے کے وقفے سے دو زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،جس کے باعث8 افراد ہلاک اور9زخمی ہوگئے۔

    فلپانئی حکام کے مطابق یہ زلزلہ فلپائن کے صوبے بٹانیس کے دو جزیروں میں آیا، یوایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 اور 5.9 تھی، دونوں زلزلوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ تھا،

    حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بعض سڑکوں میں گڑھے دیکھے گئے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔زخمیوں اورہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل

    بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل

    بھارتی صوبہ بہار کے ضلع نالندہ کے ایک مندر میں بزرگ سادھو کومار مار کر قتل کردیا گیا۔ 70 سالہ سادھو امیش داس کو کل رات دیر گئے بے رحمی سے مار مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے قاتل رجنیش عرف چھوٹو کو پکڑ کر خوب پٹائی کی، بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ امیش داس گزشتہ ڈیڑھ برس سے اس مندر میں پوجا پاٹھ کررہے تھے۔
    بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    یاد رہے کہ امیش داس سے پہلے رام پریت شرن اس مندر میں پجاری تھے۔ دو تین دن پہلے رجنیش نے رام پریت شرن کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس میں پجاری امیش داس نے بیچ بچاو کروایا تھا۔رجنیش اس بات سے ناراض تھا۔ اسی ناراضگی میں رجنیش نے سادھو کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔

    پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے گدے کو برآمد کر لیا ہے۔ قاتل کی صرف چار دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دی گیا ہے۔