Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔ ٹرمپ

    امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر نے ملک میں ٹیکس لگانے کا نیا طریقہ وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی شراب پر ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی سے بہت بہتر ہے۔

    فرانس میں امریکی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالےس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر اگر کوئی ملک ٹیکس عائد کر سکتا ہے تو وہ خود امریکہ ہے۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ فرانس نے امریکی کمپنیوں پر بھاری ٹیکس عائد کیا ہے، ہم میکرون کی اس حماقت پر جوابی کارروائی بہت جلد کریں گے۔11 جولائی کو فرانسیسی سینیٹ نے ان بڑی کمپنیوں پر 3 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جو ان کے ملک میں کام کر رہی ہیں .

    بعد ازاں مائیکروسافٹ، گوگل، فیس بک اور ایمازون کے نمائندوں پر مبنی ایک گروپ نے ان تحقیقات کو یورپ میں بڑھتے ہوئے امتیازی ٹیکسوں کے خلاف امریکی قیادت کا پختہ اظہار قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔

  • بھارت، مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد

    بھارت، مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد

    بھارتی صوبہ اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد ہو ئے ہیں۔

    ان سکوں پر عربی، فارسی زبان میں اس کی قیمت درج ہے۔ یہ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ آثار قدیمہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ ہماچل میں ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھے. جہاں پر ایک باکس میں بند سکے ملے۔ بعد میں مزدوروں اور ٹھیکیدار میںان کی تقسیم کے لیے تنازعہ ہو گیا۔ جس کی شکایت پولیس میں کر دی گئی اور پولیس نے ان سکوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ مرادآباد کے مونڈھا پانڈے علاقے کے برولا گاوں کے رہائشی محمد نبی کو یہ سکے سڑک کھدائی کے دوران ملے۔

  • بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    بھارتی صوبہ بہارکے ضلع پٹنہ میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
    بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی
    پولیس ذرائع کے مطابق گابھ تل محلہ کی رہنے والی 45سالہ سیما دیوی اور اس کی بیٹی22سالہ تروتما دیوی گھر میں اکیلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان کا گلا کاٹ دیا۔

    لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دانا پور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

    مقتولہ کے بیٹے رشی کمار نے تھانے میں آکر واقعہ کی اطلاع دی۔ رشی پرائیوٹ بینک میں ملازم ہے۔

  • امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری امداد بحال کر دی

    امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری امداد بحال کر دی

    امریکا نے پاکستان کو لاجسٹک اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
    پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے
    پینٹا گون کے مطابق امریکی کانگریس نے 125ملین امریکی ڈالر کی ملٹری سیلز کی منظوری دی جس سے پاکستانی ایف 16طیاروں کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہو سکے گی۔

    امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق جنوری 2018میں صدر ٹرمپ نے جو سیکورٹی امداد معطل کی تھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔ صرف وہی امداد بحال کی گئی ہے جس کا تعلق بارڈر ٹینشن سے ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس سیل کے ذریعے امریکی فارن پالیسی اور نیشنل سیکورٹی کو بھی فائدہ ہو گا اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے ایف 16 کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہو سکے گی۔

    امریکا نے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

  • افغانستان: بم دھماکے میں 4 افرادہلاک،20زخمی

    افغانستان: بم دھماکے میں 4 افرادہلاک،20زخمی

    افغان صوبہ غزنی کے ضلع آب بند میں بم دھماکہ سے 4افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی کے ضلع آب بند میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ۔
    افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ طالبان کی پورے افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ جمعرات کو بھی غزنی صوبہ میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹہ طویل جھڑپ ہوئی جس میں ضلعی پولیس چیف اور تین دیگر آفیسر مارے گئے تھے۔

  • اسرائیلی فوج نے غزہ میں کتنے گھر مسمار کئے،جانئے اس رپورٹ میں

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں کتنے گھر مسمار کئے،جانئے اس رپورٹ میں

    گذشتہ 11 سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے 46 ہزار مکانات مسمار کردیے۔
    اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ
    المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ 2008ء سے 2019ء کے وسط تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے 11 ہزار 290 مکانات مکمل طورپرتباہ کر دیے جب کہ 35 ہزار 290 مکانات جزوی طورپر متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق لاکھوں فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 3لاکھ 92ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جن میں ایک لاکھ 36 ہزار خواتین اور ایک لاکھ 92ہزار بچے شامل ہیں جو غزہ کی کل آبادی کا 19 اعشاریہ چھ فی صد ہیں۔

  • امریکہ نے بھارت کو خوش کر دیا . پاکستان امریکی ڈبل گیم پر حیران

    امریکہ نے بھارت کو خوش کر دیا . پاکستان امریکی ڈبل گیم پر حیران

    واشنگٹن: پاکستان کے بعد اب امریکہ نے بھارت کے لیے بھی ایک خوشخبری چھوڑی ہے.بھارت نے امریکہ کو ایف 17 میں‌ تکنیکی مدد فراہم کر کے پاکستان سے حساب برابر کردیا ہے.

    بھارت نے امریکہ کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کا فطری اتحادی ہے اور ایف 17 میں تکنیکی مدد معاہدے کا حصہ ہے

    دوسری طرف امریکی حکام نے واشنگٹن میں پالسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کو ترجیح دیتا ہے اور دنوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل پر زور دیتا ہے. امریکہ کی بھارت کو تکنیکی مدد بھارت میں جنگی جہازوں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے.

  • امریکی وزیرخارجہ کی برطانوی وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی وزیرخارجہ کی برطانوی وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف عالمی مسئلوں پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ مائک پومپیو نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف اہم عالمی مسئلوں پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم(ناٹو)کو مضبوط کرنے اور ایران کے بڑھتے نیوکلیائی پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔

  • گرفتاری کاخوف، سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے دورہ سوئٹرز لینڈ منسوخ کر دیا

    گرفتاری کاخوف، سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے دورہ سوئٹرز لینڈ منسوخ کر دیا

    سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے خوف سے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔
    اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا
    عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کے مطابق ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر 2008ءمیں بہ طور وزیراعظم فلسطین پر جنگ مسلط کرنے اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔

    سوئس حکام نے اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو پیغام بھیجا تھا کہ سابق وزیراعظم کو کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے ایہود اولمرٹ سے کہا کہ ان کا دورہ سوئٹرزلینڈ اسرائیل کے لیے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دورہ منسوخ کریں۔

  • بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار

    بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار

    بھارتی شہر نئی دہلی میں 16 سالہ بچے کو چوری کے شک میں کچھ لوگوں نے اس قدر مارا کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعہ کی خبر پھیلنے کے بعد پولیس نے 6 افرادکو گرفتار کر لیا ہے۔
    بھارت:4عمر رسیدہ افراد کے قتل میں ملوث 8افراد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آدرش نگر کے لال باغ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک گھر میں نابالغ لڑکا گھسا تو لوگوں نے چوری کے شبہ میں اس کو پیٹنا شروع کر دیا۔یہاں تک اس نے دم توڑ دیا۔

    پولس نے مقدمہ درج کر 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    یاد رہے کہ پورے بھارت میں موب لنچنگ عام ہو چکی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان اور دیگر اقلیتیں بنی ہیں۔