Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو تنبیہ ، سازشوں سے باز رہیں ورنہ ؟

    شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کو تنبیہ ، سازشوں سے باز رہیں ورنہ ؟

    پیانگ یانگ: امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالات پھر کشیدہ ہونے لگے،امریکی رویے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے واضح کیا ہے کہ اس کے حالیہ میزائل تجربات دراصل جنوبی کوریا کے جنگ پسندوں کے لیے تنبیہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سمیت ملک کو لاحق دیگر شدید خطرات میں کمی کرنے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم زیادہ طاقتور ہتھیار بنا رہے ہیں۔

    دوسری طرف شمالی کوریا کے بدترین ’دشمن‘ سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کو کم جونگ ان نے ’ڈبل ڈیلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وہ امن کا دعویٰ کرتا ہے تو دوسری جانب امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہوئے اسلحہ بھی خریدتا ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو امریکہ کے ساتھ کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں پرکڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔امریکہ ہر سال جنوبی کوریا کی افواج کے ساتھ مل کر دو بڑی فوجی مشقیں کرتا ہے۔ ان مشقوں کا شمار دینا کی چند بڑی فوجی مشقوں میں کیا جاتا ہے۔

  • یدی یورپا بھارتی ریاست کرناٹک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب

    یدی یورپا بھارتی ریاست کرناٹک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب

    بھارتی ریاست کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا نے چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

    حلف برداری کی تقریب راج بھون میں منعقدہوئی ۔گورنر وجو بھائی والا نے حلف لیا۔ گورنر نے انہیں ایک ہفتہ کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

    قبل ازیں، کرناٹک بی جے پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے کرناٹک کے گورنر سے ملاقات کی۔یدی یورپا نے انہیں 105 ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط دیا۔

  • یوگنڈا ، روڈحادثہ میں 7افراد ہلاک

    یوگنڈا ، روڈحادثہ میں 7افراد ہلاک

    یوگنڈا میں روڈ پر ہوئے حادثہ میں 7افراد ہلاک جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع نگورا میں ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ مسافر مبیل قصبے سے سروتی قصبے کی طرف جا رہے تھے۔

    ایک مسافر اوڈونگو کے مطابق ، ٹیکسی ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ جب ٹیکسی کا ایک ٹائر پھٹا تو وہ اس پر قابو نہ پا سکا ۔ شدید زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • 19سالہ برطانوی لڑکی کے ریپ میں ملوث اسرائیلی عدالت میں پیش

    19سالہ برطانوی لڑکی کے ریپ میں ملوث اسرائیلی عدالت میں پیش

    برطانیہ کی ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسرائیلیوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت فارنزک ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ سنا سکتی ہے۔پولیس شناختی پریڈ کے ذریعے لڑکی سے ملزموں کی پہچان کرا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ ملزموں میں سے کچھ کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ تمام ملزمان کا تعلق اسرائیل سے ہے۔

    لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ آئی لینڈ کنٹری سائپرس کے ائی نپا پیمبوس روکس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ اسی ہوٹل کے سیکنڈ فلور پر ایک اسرائیلی لڑکا بھی اپنے دوست کے ساتھ تھا۔ لڑکی کے مطابق جب وہ وہاں گئی تو تبھی نشے میں دھت دیگر دوست بھی وہاں آگئے اور سبھی نے اس کے جنسی زیادتی کی۔لڑکی کے جسم پر کئی چوٹ کے نشان بھی ملے ہیں۔

    پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ساتھ ہی وہ ویڈیو بھی برآمد کرلیا ہے جو لڑکوں نے موبائل میں بنائی تھی۔

  • آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک

    آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کے تحفظ کے برطانوی مشن کے حامی ہیں: ڈنمارک

    ڈنمارک نے آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے برطانیہ کی طرف سے یورپی قیادت میں مشن کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈینش حکام کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی مشن میں شمولیت پر غور کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ جیب کوفوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت برطانیہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے مجوزہ اقدام کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے۔

    ان کا مزید سمندر کے کنارے واقع ہونے والے ملک کی حیثیت سے ڈنمارک کا آزادانہ آبی ٹریفک کی روانی کو ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈینش پارلیمنٹ آبنائے ہرمز میں کسی بھی سیکیورٹی مشن میں شمولیت پر غور کرے گی۔

    ادھر برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی بحری جنگی جہاز ‘مائونٹ روز’ اس وقت خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ برطانوی علم بردار مزید بحری جہاز بھی اس میں شامل ہوں گے۔

  • برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی ہلاکتیں

    برازیل: بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی ہلاکتیں

    برازیل کے شمال مشرق میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ حکام کے مطابق صوبہ پرنیمبوکو کے شہروں ریسیفی، اولیندا، ابرییو اور لیما میں شدیدبارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے اور کم از کم 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 6 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

    آفات سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں اور بعض سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ریسیفی میں گذشتہ مہینے کی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کےنتیجے میں بھی 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا ‘عظیم شاہکار’

    مکہ معظمہ میں تاریخی شاہی محل فن تعمیر کا ‘عظیم شاہکار’

    مکہ معظمہ کے دیگر تاریخی مقامات میں’ المعابدہ’ کالونی میں واقع ‘السقاف’ محل جسے شاہی محل بھی کہا جاتا ہے شہر میں پرانے فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی و تاریخی ریکارڈ مرتب کرنے والے سرکاری ادارے ‘دارۃ الملک عبدالعزیز’ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں مکہ معظمہ کے اس تاریخی محل’ قصر السقاف’ پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ محل 9 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے 1346ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کے پہلے فرمانروا شاہ عبدالعزیز اس شاہی محل میں سرکاری مہمانوں کا استقبال کرتے۔ شاہ فیصل مرحوم کے دور تک السقاف محل ہی شاہی تھا۔

    تاریخ مکہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے بتایا کہ اس وقت یہ محل رابطہ عالم اسلامی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ محل کے ایک حصے میں مکہ پولیس کا ہیڈکواررٹر قائم کیا گیا جب کہ محل کی مغربی سمت کی عمارت کو وزارت خزانہ کے دفاتر میں استعمال کیا جاتا ہے۔

  • ترکی کا شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے کی راہدری کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم

    ترکی کا شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے کی راہدری کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا عزم

    ترک صدر طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہارپارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس فوجی کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کو پہاڑوں میں روپوش ہونے کی بجائے میدانوں ہی میں ان کا خاتمہ کرنا ہے ۔ کامیابی کی صورت میں ہمیں مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔
    امریکیF-35 نہیں توروسی SU -35 لے لیں، ترکی کو روس کی پیشکش

    اردگان نے امریکا کے ساتھ شام میں سکیورٹی زون قائم کرنے کے بارے میں جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کا کیسا ہی حل کیوں نہ نکلے ہم شام میں دریائے فرات کے مشرقی دہانے پر موجود دہشت گردی راہ داری کا مکمل صفایا کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔

    ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے ہمیں ایف- 35 جنگی طیارے فراہم نہ کیے تو ہم پھر دیگر متبادل پر بھی غور کریں گے۔

  • بھارتی سپریم کورٹ نے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سمیت 10 ریاستوں کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں جن میں حکومتوں سے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو بھی نوٹس جاری کیا ہے جب کہ 10 ریاستوں میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، دلی اور راجستھان کی حکومتوں سے بھی جواب مانگے گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ نے یہ نوٹس شوبز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وال شخصیات کی جانب سے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے کھلے خط کے بعد لیا۔بھارتی وزیراعظم کے نام لکھے گئے کھلے خط میں مسلمانوں سمیت دلت اور دیگر اقلیتوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مودی کے نام لکھے گئے خط میں قتل کے واقعات کو ایک مخصوص طبقے پر ظلم اور غلط بیانیہ قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے تحفظ اور اس کا گوشت بیچنے کے الزامات میں کئی مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ بعض ریاستوں میں نچلی دِلت ذات کے لوگوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانے بنانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کی روک تھام کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے چند اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور عدالت نے تشدد کی روک تھام کے حوالے سے گیارہ نکات پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا تھا۔
    بھارت میں انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی حد سے بڑھ گئی، گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا روز کا معمول بن گیا ہے۔

    ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپڑ میں مسلمانوں پر تشدد کرنے کی ایک اور وڈیو سامنےآئی ہے جس میں انتہا پسندوں کو 65 سالہ شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دو روز قبل ہاپڑ میں گائے ذبح کرنے کے الزام میں قاسم نامی 45 سالہ شخص کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔اترپردیش میں پولیس اہلکاروں کے سامنے مسلمانوں پر تشدد کیا گیا تھا جس پر یوپی پولیس نے معافی مانگی ہے۔پولیس نےواقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

    بھارت میں گزشتہ 12 روز میں 5 مسلمان گائے کے تحفظ کا بیڑہ اٹھانے والے انتہا پسند ہندوؤں کی بھینٹ چڑھائے جاچکے ہیں۔

  • حماس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

    حماس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

    فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس کے مطابق محض اعلانات نہیں بلکہ فلسطینی اتھارٹی کواپنے اعلانات اور دعووں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
    فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کردیئے
    حماس نے صدر عباس کے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کوقابل تحسین قرار دیا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ یہ اعلان بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ اب فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات اور تعاون ختم کرنا ہوگا۔
    یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے نیشنل کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعمل درآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
    واضح رہے فلسطین صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے تمام اقدامات غیرآئینی اور باطل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی سنچری ڈیل جیسی خوفناک سازش کو مستردکرتی ہے۔ القدس قابل فروخت نہیں اور نہ ہی یہ کوئی جائیداد کا جھگڑا ہے۔