سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ مرینا کا سرگودھا سے تعلق نکلا ہے. مرینا کی والدہ دیپ سنگھ یہیں کی تھیں. چار سال پہلے بورس جانسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی بیوی کی فرمائش ہے کہ کبھی سرگودھا کا چکر لگائیں.
لیکن افسوس 25 سال کے ساتھ کے بعد چند ماہ پہلے ان میں علیحدگی ہوگئی ہے. مرینا اور بورس بچپن کے دوست تھے، وہ بورس کی ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت سے تنگ تھی. اب طلاق کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے.ان کے چار بچے ہیں.بورس کی اس سے پچھلی شادی چھ سال چلی تھی. مرینا بیرسٹر ، مصنفہ اور کالم نگار ہے.
Category: بین الاقوامی
-

نئے برطانوی وزیر اعظم کی اہلیہ کا تعلق سرگودہا سے ہے تاہم ان میں علیحدگی ہو چکی ہے
-

آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی
آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب کی منظوری دے دی . لیب میں قومی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے،ٹیسٹ سنٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جاسکیں گی .پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کردہ بائیومیکنکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سنٹر ہے.اس سے قبل برسبین، لف برا، چنئی اور پریٹوریا سنٹر کام کررہے ہیں.بائیو میکنکس لیب کی منظوری پی سی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش ہے، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان.ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اس بارے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لمز میں قائم کردہ بائیو میکنکس لیب بولرز کی مشکلات دور کرنے میں مدد کرے گی،
جنرل منیجر کرکٹ آئی سی سی جیف الارڈائس نے کہا کہ لیب کی منظوری پی سی بی کی مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے،
-

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حق میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حق میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ویٹو کر دیا.
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اتحادیوں کو اربوں ڈالراسلحہ کی فروخت پر پابندی کے لیے کانگرس کے تین بل ویٹو کرتےہوئے اتحادی ممالک کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
امریکی سینٹ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگرس کی جانب سے اسلحہ کی فروخت پر پابندی کے بل امریکا کےاس کے اتحادیوں کےساتھ تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے اتحادیوں کو اسلحہ کی فرخت پرپابندی عاید کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں یمن جنگ طول پکڑسکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے عرب اتحادیوں کو اسلحہ کی فروخت سے متعلق بل ویٹو کیا ہے۔
-

روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں
ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک بھی روسی دفاعی نظام خریدنے میںدلچسپی لینے لگے
تفٍصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰکیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
-

ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے
ترک فضائیہ نے "پی کے کے ” کے 4 جنگجو ہلاک کر دیے.
تفصیلات کے مطابق ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے اہداف کا نشانہ بناتےہوئے 4 علیحدگی پسند جنگجو کو ہلاک کر ڈالا ہے ۔
ترک محکمہ دفاع کے مطابق ، 27 مئی سے شرو ع کردہ "آپریشن پنجہ ” کے تحت شمالی عراق کے علاقوں زاپ اور متینہ پر فضائی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ کاروائی میں پی کےکے کے اسلحے کے گوداموں اور پنا گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بناتےہوئے 4 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا ۔
-

چین نےامریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کو مات دے دی
بیجنگ :معاشی میدان میںنمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اب چین نے امریکہ کواسلحہ سازی کے میدان میں مات دے دی ہے.تفصیلات کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیاں چوٹی کی 100 صنعتوں کی فہرست میں آگئیں،سال2018 کیلئے دنیا کی 100 اعلیٰ ترین کمپنیوں میں تمام کی تمام چینی کمپنیاں ہیں اور پہلی بار چینی کمپنیوں نے امریکہ کی سات بڑی کمپنیوں کو اس فہرست سے باہر نکال دیا ہے۔
سب سے بڑی 15 کمپنیوں میں سے چھ چین کی ایسی کمپنیاں ہیں جو دفاعی ساز و سامان بناتی ہیں اور انہیں برآمد کرتی ہیں،اگرچہ چینی دفاعی کمپنیوں کی پیداوار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عمومی طور پر ظاہر نہیں کیا جاتا، 2018 کے دوران ان 100 چینی کمپنیوں کی اسلحے کی فروخت سے آمدنی 4 کھرب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان میں سے آٹھ سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کی مجموعی آمدنی 97 ارب ڈالر رہی۔دوسری طرف عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی تیزی سے ہونے والی پیش رفت کے باعث خریدار ملکوں کیلئے یہ انتخاب مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کا دفاعی ساز و سامان امریکہ سے خریدیں یا پھر چین سے۔
بین الاقوامی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں صرف امریکہ اور چین ہی دو ایسے ملک ہیں جو اپنا تیار کردہ اسلحہ برآمد نہ بھی کریں تو اندرون ملک مانگ کو پورا کرتے ہوئے بھی اپنی آمدنی کا معیار برقرار رکھ سکتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں روسی اور یورپی کمپنیوں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کیلئے برآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ لہذا، دیگر ممالک کی اسلحہ ساز کمپنیوں کو مقابلے بازی میں مات کھا جانے کا حقیقی خطرہ درپیش ہے۔
-

ناکام فوجی بغاوت کے بعد متعدد اعلیٰ افسران گرفتار
خرطوم:سوڈان میںبغاوت پر بغاوت ،سوڈان میں فوجی بغاوت ناکام ہونے پر متعدد افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ فوج کے سربراہ کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گزشتہ رات گئے جاری ہونے والے ایک بیان میں فوج نے بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف، جنرل ہاشم عبد المطلب بابکر اور کم از کم ایک درجن اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے فوج کے افسران کے علاوہ نیشنل کانگریس پارٹی کے اسلامی تحریک سے وابستہ قائدین کو بھی اس سازش میں شامل کر لیا گیا ہے،اس ماہ تختہ الٹنے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس ماہ کے آغاز پر ملٹری کونسل جس نے اپریل میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹایا تھا، بتایا ہے کہ اس نے 11 جولائی کو ناکام بغاوت کے بعد کم از کم 16 حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو گرفتار کیا گی۔
سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ناکام بغاوت شاندار انقلاب کی جگہ لینے اور نیشنل کانگریس کی سابق حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔ اور متوقع سیاسی حل جس کا مقصد سویلین ریاست قائم کرنا ہے، اسے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سوڈانی فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا.
-

ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیار بیچنے سے متعلق کانگریس میں پاس کی جانے والی قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے
قرارداد کا متن تھا کہ امریکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھار بیچنے سے باز رہے تا کہ خطے میں امن و ترقی کا بول بالا ہو، کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں پر امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو ہتھیار بیچنے کا مقصد ایران کی طرف سے کی جانے والی کسی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرنا ہے
مائک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکہ نے اگر اب اپنے خلیجی اتحادیوں کا ساتھ نہ دیا تو یہ بڑی ناانصافی ہوگی اور اس سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکہ مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے

امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار بیچنے والا ملک ہے، ایک ایسا ترقی یافتہ ملک ہے جس کی آمدن کا 70 فیصد انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہے جس میں لوکی ہیڈ مارٹن اور بوئنگ جیسی نامور کمپنیاں پوری دنیا میں اربوں ڈالر کے ہتھار برآمد کرتی ہیں، ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے ممبران کی طرف سے لائے جانے والی قرارداد کو رد کرنے کیلئے ویٹو کر دیا ہے،
-

میں چین کے صدر اور معاشی روڈ میپ سے بہت متاثر ہوں ،بورس جانسن کے بیان سے یورپ اور مغرب میں نئی بحث چھڑ گئی
لندن : نو منتخب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ٹویٹ پیغام میںچین کے حوالے سے اپنی سوچ اور فکر کا جس طرح اظہار کیا ہے اس سے یورپ اور مغرب میںایک نئی بحث چھڑ گئی ہے.
https://twitter.com/IndoPac_Info/status/1154100744124977152
اپنے ٹویٹر پیغام میںبورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر لی پنگ سے بہت متاثر ہیں اور مجھے کوئی کہے کہ آپ چین کے حوالے سے کیا موقف رکتھے ہیں تو میر اجواب ان کے لیے یہ ہے کہ میں پروچینی ہوں

چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ چینی صدر کی معاشی کامیابیوں اور تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں. بورس جانسن نے چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ سمیت دیگر یورپین ممالک میںسرمایہ کاری کرنے کی دعوت بے دے دی ہے.چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ وہ بہت جلد چینی سرمایہ کاروں کو برطانیہ میں آنے کی دعوت دیںگےاور ان کے لیے برطانیہ کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی بھی دے دی جائے گی.برطانوی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںچین کے One Belt One Road (OBOR) سے بہت ہی متاثر ہوں کیوںکہ اس سے دنیا بھر میںسرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع ہیں. چین کا یہ منصوبہ دنیا کو ایک ہی مارکیٹ میں اکھٹا کردیتا ہے.
ایک سوال کے جواب میں بورس جانسن نے کہا کہ وہ ایشیا میںچینی منصوبوں میںدلچسپی بھی رکھتے ہیں. اور ون بیٹ ون روڈ کے ذریعے ایشیا کے ممالک تک رسائی بھی چاہتے ہیں. بورس جانسن کا اشارہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کوریڈور کی طرف تھا. بورس جانسن بار بار اپنی گفتگو میں ون بیلڈ ون روڈ کا بار بار ذکر کرتے ہیں اور یہ ون بیلٹ ون روڈ پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے ہی شروع ہوکر ایشیا کے مختلف ممالک سے گزرتا ہوا یورپ اور پھر مغرب تک پہنچتا ہے.
-

راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے
سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی قاتلہ نلینی سری ہران کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
مدراس ہائی کورٹ نے اسے بیٹی کی شادی کے انتظامات کے لیے ایک ماہ کے پیرول پر رہا کرنے کا کہا۔عدالت نے اسے اس دوران میڈیا سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔قبل ازیں نلینی نے چھ ماہ کی پیرول کی رہائی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر کے 30دن کا وقت دیا۔
نلینی جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے گذشتہ 28برس سے جیل میں ہیں۔
نلینی اور دیگر 6قاتلوں کو 1991میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پہلے اسے سزائے موت ہوئی تھی لیکن تامل ناڈو کے گورنر نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔