Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • قرض کا بوجھ ، نوجوان کی خودکشی، بیوی اور بیٹی کا کیا بنا؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    قرض کا بوجھ ، نوجوان کی خودکشی، بیوی اور بیٹی کا کیا بنا؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    نئی دہلی : بھاری شہر جگت پورہ کے علاقے شاہدرہ کا 35 نوجوان نے قرض تلے دبنے کی وجہ سے خود ،بیوی اور ننھی بیٹی سمیت عمارت سے چھلانگ لگادی . سریش تو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں .تفصیلات کے مطابق سریش کمار نے کریڈٹ کارڈز پر بہت زیادہ قرض لے رکھا تھا جو اب اس کے لیے مصیبت بن کر رہ گیا تھا اور وہ قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا

    شاہدرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سریش کمار قرض کے بوجھ تلے دبنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا .جس پر جمعرات کے روز سریش کمار نے بیٹی کو اپنے ہاتھوں میں‌لیتے ہوئے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور اس کے ساتھ ہی اس کی بیوی منجیت کور نے بھی چھلانگ لگادی

    پولیس ذرائع کے مطابق سریش کمار پر 8 لاکھ قرض کا بوجھ پڑچکا تھا اور ہر آنےوالا دن اس کے لیے بوجھ بنتا جارہا تھا.پولیس نےکہا ہے کہ سریش کمار کافی دنوں سے دباو میں تھا اور قرض ادا نہ کرپانے کی وجہ سے پریشان تھا

  • امریکہ میں  پھانسی کا قانون پھر سے لاگو، جب تک مجرموں کو پھانسی نہیں‌ہوگی امن نہیں آئے گا ،اٹارنی جنرل

    امریکہ میں پھانسی کا قانون پھر سے لاگو، جب تک مجرموں کو پھانسی نہیں‌ہوگی امن نہیں آئے گا ،اٹارنی جنرل

    واشنگٹن : امریکہ میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پھر سے پھانسی کا قانون لاگوکرنے کا امریکی حکومت کا فیصلہ ، امریکی حکومت نے 1988 سے اب تک صرف 3 مجرموں کو پھانسی دی، یہ پھانسیاں 2003 میں دی گئیں.

    امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے فیڈرل بیور آف پرائزنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان 5 افراد کو پھانسی دینے کے انتظامات کریں جن کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے. اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پھانسی کو دوبارہ سے اس لیے لاگو کیا جارہا ہے تاکہ مجرموں سے جن خاندانوں کو صدمات پہنچے ہیں ان کی داد رسی ہوسکے .

    اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ امریکہ میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے اور اس سزا کو لاگوکرنے کے سوا اب کوئی چارہ کار نہیں رہا . مجرموں کو سزائیں ملیں گی تو امن بحال ہوسکے گا

    دوسری طرف صدارتی امیدوار برنی سنیڈرز نے حکومت کے اس اعلان پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھانسی کی سزاکو بحال کیا تووہ اقتدار میں آکر اسے ختم کر دیں‌گے

  • افغان درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 15 افراد ہلاک

    افغان درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، 15 افراد ہلاک

    کابل :افغانستان کے درالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر کابل کے ہپستال منتقل کردیا گیا

    کابل سے ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا صبح کے وقت کابل کے علاقے ماکرورایانِ کوہنا میں ہوا جب وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ملازمین کو لے جانے والی بس میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    نصرت رحیمی ترجمان افغان وزارت داخلہ کےمطابق بس میں دھماکا ہونے کے فوراً بعد اسی علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

    نصرت رحیمی کے مطابق تیسرا دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 9 میں ایک کار میں ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی اور کہا کہ انہوں نے غیرملکی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس میں غیر ملکی افواج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے اور دو گاڑیاں تباہ ہوئیں تاہم اس دعوے کی حکومت نے تصدیق نہیں کی ہے۔

  • جرمنی اور پاکستان  کے درمیان 2 ارب روپے کا معاہدہ ، پیسے کہاں خرچ ہوں گے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان 2 ارب روپے کا معاہدہ ، پیسے کہاں خرچ ہوں گے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

    اسلام آباد:پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی رشتے پروان چڑھنے لگے. پاکستان اور جرمنی نے صحت کے شعبے میں دو ارب روپے کے منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور جرمنی نے صحت کے شعبے میں دو ارب روپے کے منصوبہ پر دستخط کردیئے۔

    اسلام آباد سے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور جرمن ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں ممالک کی اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں.

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اعلامیے کے مطابق جرمنی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں صحت کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ یورو گرانٹ فراہم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے

  • برطانوی وزیراعظم کی ای میل ہیک ، باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    برطانوی وزیراعظم کی ای میل ہیک ، باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    لاہور: باغی ٹی وی نے برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن کی خفیہ ای میل حاصل کرلی ہے. جس میں بورس جانسن نے اپنے ایک قریبی دوست کو پیغام دیا کہ اب وہ بریگزٹ کے معاملے پر مزید تاخیر نہیں‌کریں گے .

    اس ای میل میں‌نو منتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے دوست سے کچھ اہم باتیں شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ہم نے مزید تاخیر کی تو لیبر پارٹی کے جیرمی کاربن اقتدارپر قبضہ کرلیں گے جس کے کے ہم کسی صورت میں‌متحمل نہیں‌ہوسکتے ،

    بورس جانسن کا اپنی ای میل میں مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا وقت آگیا ہے. اور ہم برطانیہ کو یورپ سے الگ کرکے اس کے مستقبل کو روشن بنائیں گے .وہ مزید کہتے ہیں کہ ہم ہر صورت یورپی یونین کو 31 اکتوبر تک چھوڑ دیں گے اس طرح ہم پھر اپنی تمام توانائیاں اپنی عوام پر صرف کرسکتے ہیں.

    اپنے دوست سے مخاطب ہوتے ہوئے بورس جانسن کہتے ہیں کہ اگرتم میری حمایت اور مدد کرتے ہوتو پھر جتنی جلدی ہوسکے کنزرویٹو پارٹی سے جڑ جاوپھر ہم جیرمی کاربن کو اقتدار سے دور کرسکتے ہیں.

    بورس جانسن اپنے دوست سے کہتے ہیں کہ اے میرے دوست تمہاری مدد سے میں 20 ارب پاوند نیشنل ہیلتھ سروس پر خرچ کرکے مزید ہسپتال بناوں گا . نوجوان لوگوں کو اپنے گھر حاصل کرنے میں میری مدد کرو ، میں‌برطانیہ سے جرائم کو ختم کرکے دم لوں گا،یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے. جو لیبر پارٹی کا جیرمی کاربن نہیں کرسکتا

    اپنے ای میل پیغام میں بورس جانس اپنے دوست کو کہتے ہیں کہ جیرمی کاربن کی حکومت اس وقت انتشار کا شکار ہے اور اس کے پاس بریگزٹ کے لیے کوئی پلان نہیں ہے.ان حالات میں غیر یقینی کیفیت کا مطلب سرمایہ کاری نہیں ہوگی جس کا براہ راست نقصان برطانیہ کو ہوگا.

    بورس جانسن نے اپنی ای میل میں جیرمی کاربن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس ٹیکس بڑھانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں

  • حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے سہی، بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف سولہ گرانے کیلئے اب کرے گی یہ کام، اہم خبر

    حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے سہی، بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف سولہ گرانے کیلئے اب کرے گی یہ کام، اہم خبر

    پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد سے ہندوستانی فضائیہ، فوج اور حکومت ابھی تک یہ زخم بھلا نہیں‌ پا رہے، بھارتی فضائیہ کو پلوامہ حملہ کے بعد نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے ذریعہ چند درختوں کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد دنیا بھر میں سخت خفت اٹھانا پڑی تھی لہٰذا اب اس خفت کو دور کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے نیا طریقہ تلاش کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیاروں‌کی تباہی کے بعد پاکستان نے انڈیا کا ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا تھا جسے بعد میں خیرسگالی کے تحت چائے پلا کر رہا کر دیا گیا تھا، اس دوران بھارتی حکومت اور فضائیہ نے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستانی ایف سولہ بھی گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تمام عالمی اداروں اور ذرائع ابلاغ‌ نے بھارت کے اس دعویٰ کو جھوٹ قرار دیا اور کہا تھا کہ انڈیا کے پاس کوی ثبوت ہے تو وہ اسے دنیا کے سامنے لائے اور ایف سولہ طیارے کا ملبہ ہی دکھا دے مگر انڈیا اپنے اس دعویٰ کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا تھا،

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایک ویڈیو گیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس گیم میں ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے جو مبینہ دہشت گردوں سے بدلہ لیتے ہیں، یہ گیم موبائل پلے اسٹور پر اینڈرائڈ اور آئی اوایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہو گی، اس گیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شروعات اسی جنگی طیارے مگ۔21 سے ہوتی ہے جس سےابھینندن نے خیالی طور پر پاکستان کے ایک ایف سولہ طیارے کو مار گرایا تھا، گیم میں ابھی نندن مگ۔21 طیارے کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے. اس ویڈیو گیم کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے ہی سہی، پاکستانی ایف سولہ طیارے گرانے کا موقع تو ملے گا،

  • بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی

    بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع سے ایک چونکانے والی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں لفٹ دینے کے بہانے تین لوگوں نے ایک طلبہ سے جنسی زیادتی کی۔ اسکول کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں ایک لیفٹیننٹ کرنل کا ملازم بھی شامل ہے۔
    بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکار طالبہ نے بتایا کہ جب وہ اسکول جا رہی تھی تو تین لوگوں نے اسے لفٹ دینے کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا۔ اسی دوران گاڑی میں بیٹھے دو افراد نے اس کلوروفارم سنگھاکر بیہوش کر دیا اور پھر باری باری اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعہ کے بعد ملزمان اسے سٹرک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    متاثرہ طالبہ نے گھر پہنچ کر اپنے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • تیونس کے صدر باجی قائد السبسی وفات پا گئے

    تیونس کے صدر باجی قائد السبسی وفات پا گئے

    تیونس کے 92سالہ صدرباجی قائد السبسی وفات پا گئے۔
    صدر کوحال ہی میں دوبارہ سے دارلحکومت کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی انہیں 27 جون کو ناساز طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ یکم جولائی کو ڈسچارج ہوئے تھے۔

  • سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد

    سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد

    سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں.سعودی اتحاد

    تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہےکہ ایران نوازحوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملے میں کوئی صداقت نہیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے سوعدی عرب کے شہر خمیس مشیط میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    عرب اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے شاہ خالد فضائی اڈے پرحملے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس طرح کے دعوے حوثیوں کی مجرمانہ مایوسی کا بین ثبوت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغی نہتے شہریوں اور معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی قانون کے تحت حوثیوں کی طرف سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔ عرب اتحاد حوثی باغیوں کی دہشت گردی سے یمنی قوم اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کے خلاف لڑ رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر، لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک چھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا پھسل کر نالے میں جاگرا۔اس کے گھروالوں اور ہمسایوں نے فوری طور اسے نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    واقعہ ہارڈن سیور نامی گاﺅں میں موسلادھار بارش کے دوران پیش آیا۔
    دریں اثناءلولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔