Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کا ناطقہ بند کر دیا

    فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کا ناطقہ بند کر دیا

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دہشت گردی کے سوال پر بھارتی میڈیا کا منہ بند کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل کی اینکر نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق سوال پوچھا جس پر فواد چوہدری نے انتہائی اطمینان کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی مؤثر کارروائی کی ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس سلسلے میں بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت غلط فہمیاں ہیں، کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جو حل ہونا ہے اور ہندوستان جتنا جلدی اس بات کا ادراک کر لے اتنا اچھا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سب کے سامنے کی ہے، اگر بھارت اپنی آنکھیں اور کان بند کر لے تو اس کا تو کوئی علاج نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو امریکہ سے جھاڑ پڑی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی طور پر بے عزتی ہوئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب گاندھی اور جواہل لال نہرو کا ملک نہیں رہا یہاں ان کے خیالات سے بالکل مختلف حکومت اقتدار میں موجود ہے۔
    واضح رہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا پر کشمیر کی بازگشت ایک بار پھر چہار دانگ سنائی دے رہی ہے . دنیا بھر میں اب کشمیر کا اشو ڈسکس ہو رہا ہے .عمران خان کا بطور وزیر اعظم مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی بات کرنا بھارت کو بہت ناگوار گزرا ہے اور اس پر ان کی اسمبلی میڈیا اور ہر فورم پر گرما گرمی ہے. اس موقع پر فواد چوہدری کا بھارتی میڈیا کو مسکت جواب ہضم نہیں ہو رہا.

  • امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر بات چیت ہو سکتی ہے. ایران

    امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر بات چیت ہو سکتی ہے. ایران

    ایرانی صدر نے کہاہےکہ امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر مزاکرات ہو سکتےہیں

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نےکہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    تاہم ایرانی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کے مذاکرات پر آمادہ ہے؟ البتہ انہوں نے امریکا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نئی شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

  • بھارت کا وہ علاقہ جہاں اب لڑکیاں جنم نہیں لیتیں

    بھارت کا وہ علاقہ جہاں اب لڑکیاں جنم نہیں لیتیں

    اس دور میں‌اگر آج کوئی کہے کہ دنیا میں ایسا ضلع بھی ہے جہاں 3 ماہ سے لڑکی نے جنم نہیں لیا تو یہ بات من کو نہیں بھائے گی.لیکن یہ بات حقیقت ہے دنیا میں ایسا ضلع موجود ہے اور وہ بھی وہان جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ہے . ایسا جمتکار بھارت میں ہو رہا ہے
    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اُترکھنڈ میں132 گاؤں پر مشتمل ضلع اُترکشی میں پچھلے 3 مہینوں کےدوران 216 بچوں نے جنم لیا جس میں ایک بھی لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی۔
    مقامی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار جاننے کہ بعد یہ تشویش ناک بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 3 مہینوں کے دوران ایک بھی لڑکی کی پیدائش نہیں ہوئی جس کی وجہ لڑکیوں کا پیدا ہونے سے پہلے قتل ہے۔

    اترکشی کے مجسٹریٹ اشیش چوہان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں اسقاطِ حمل کے ذریعے لڑکیوں کی پیدائش سے پہلے ہی اُنہیں ختم کر دیا جاتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں لڑکوں کو کمانے اور اپنا خرچہ خود اُٹھانے کی بناء پر اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بہت تشویس ناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں 1994 میں ایک قانون پاس کیا گیا تھا جس کے تحت لڑکیوں کو پیدا ہونے سے پہلے قتل کرنے پر پابندی عائد کر کے ان کی نسل کشی کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے مگر ملک میں یہ روایت غیر معمولی طور پر ابھی تک جاری ہے کیونکہ آج تک اس ’سلیکٹو ابورشن‘ پر کوئی سزا عمل میں نہیں آئی ۔

    ۔واضح رہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں بھارت میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد کافی حد تک کم ہو گئی ہے، بھارت میں 2011 میں ہونے والی آخری مردم شماری کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1000 مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد 943 تھی۔

  • پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی کشمیر بھی شامل ہوگا، بھارتی وزیر دفاع

    پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی کشمیر بھی شامل ہوگا، بھارتی وزیر دفاع

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ کشمیر پر بات نہیں کی اور اس مسئلے پر مداخلت کا کوئی امکان نہیں کی۔
    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن
    راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا سوال ہی نہیں کیونکہ یہ شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
    وزیردفاع کے مطابق کشمیر ہمارے لئے قومی مسئلہ ہے۔ اگر کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت ہوگی تو اس میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر بھی شامل ہوگا.
    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں کشمیر کے مسئلے پر ثالث کا کہا تھا۔

  • ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کچھ حرج نہیں ، وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ

    ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کچھ حرج نہیں ، وزیر ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ

    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلمپنٹ کی وزیر امارتی دیوی نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ ٹوائلٹ کے اندر کھانا پکانے میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ”اگر کسی ٹوائلٹ اور کچن کے درمیان پارٹیشن موجود ہے تو کھانا تیار میں کوئی حرج نہیںہے۔“
    امرتی دیوی کے مطابق ان دنوں ہمارے ہاں کمروں کے ساتھ ہی باتھ روم بنے ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ شووا پوری ضلع میں سلانگر پوکھر گاوں میں بچوں کے لئے دوپہرکے کے کھانے کی تیاری کے لئے ٹوائلٹ کی سیٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
    یہ گاوں بھوپال سے 350 کلو میٹر واقع ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔کھانا 50 سے زائد بچوں کے لئے تیار کیا گیا تھا۔
    ویمن اینڈ چائلڈ ڈیویلممنٹ کے آفیسر کے مطابق ”گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوائلٹ کا کنٹرول لیا اور اسے عارضی باورچی خانے کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔ سپروائزر اور کارکنان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔“

  • عالمی تجارتی منڈی خطرےمیں ، عالمی معاشی شرح نمو میں کمی ہورہی ہے. آئی ایم ایف

    عالمی تجارتی منڈی خطرےمیں ، عالمی معاشی شرح نمو میں کمی ہورہی ہے. آئی ایم ایف

    نیویارک :پاکستان ہی نہیں‌پوری دنیا اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور یہ سلسلہ طویل سے طویل ترہوتا جارہاہے. عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نےورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ،بین الاقوامی مارکیٹ میں بےیقینی کےباعث عالمی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کردی۔

    ایم ایف کی جانب سے عالمی معیشت پرجاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی معاشی شرح نموتین اعشاریہ دوفیصدرہےگی جو پہلےکی گئی پیشن گوئی سےکم ہے۔

    آئی ایم ایف کےمطابق عالمی شرح نمومیں کمی کی وجہ تجارتی جنگ اوراس کو بڑھاو دینےوالی پالسیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی چیف اکنامسٹ گیتا گوپی ناتھ کاکہناتھاکہ شرح نمو میں کمی کی وجوہات خود ساختہ ہیں۔تجارتی جنگ اوربریگزیٹ کےحوالےسے موجود بے یقینی اب ختم ہونی چاہیئے۔

    آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی شرح نمو3.2فیصدرہےگی اور اس کا سبب عالمی طاقتوں کی تجارتی جنگ کوبڑھاوہ دینےوالی پالیسیاں ہیں، شرح نمو میں کمی کی وجوہات بڑے ممالک کی خودساختہ ہیں۔

    آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق عالمی تجارتی منظرنامے پر جاری یہ بےیقینی اب ختم ہونی چاہیئے،آئی ایم ایف کا کہناہےکہ پاکستان،افغانستان اورخلیجی ممالک کے ریجن کی معاشی شرح نموصرف ایک فیصد رہےگی تاہم سال دوہزار بیس میں یہ بڑھ کر تین فیصد تک ہوسکتی ہے

  • بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ

    بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ

    نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کی دوسری مدت جاری ہے لیکن بے روزگاری کم کرنے کے محاذ پر مودی حکومت اب تک بری ناکام رہی ہے۔
    تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اگلے 4 سالوں میں ملک میں ملازمتوں پر بحران بڑھ سکتا ہے اور اس میں 37 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ملک میں نئی ملازمتیں کم ہوں گی۔ اکنامک ٹائمز نے ایک خبر شائع کی ہے جس کے مطابق ای کامرس، بینکنگ، فائنانشیل سروس، انشورنس اور بی پی اوآئی ٹی سیکٹر کی ملازمتوں میں سال 23-2019 کے دوران 37 فیصد کی کمی آسکتی ہے

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ، زراعت، ایگرو کیمیکل، ٹیلی کمیونی کیشنز، بی پی او،آئی ٹی، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر اور فارماسیوٹیکل جیسے اہم شعبوں میں بھی ملازمتوں کی کمی ہو سکتی ہے۔ ایگریکلچر اور ایگروکیمیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ ملازمتوں کا بحران پیدا ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سیکٹر میں آئندہ سالوں میں 70 فیصد تک ملازمتوں میںکمی آ سکتی ہے۔
    کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیQٹ سیکٹر میں 44 فیصد ملازمتوں کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل اور الائیڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع مل سکتے ہیں۔

  • فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع

    فلسطینی صحافی محمد انور کی قید میں تیسری بار 4ماہ کی توسیع

    اسرائیلی حکام نے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت سینیر صحافی محمد انور منیٰ کی قید میں تیسری بار 4 ماہ کی توسیع کردی۔
    صہیونی فوج کی طرف سے محمد انور منیٰ کی مدت حراست میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس پرعدالت نے ان کی قید مزید چار ماہ تک بڑھا دی۔
    اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے

    یاد رہے کہ 37 سالہ صحافی انور منیٰ کو اسرائیلی فوج نے اگست 2018ءکو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اب تک 7 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
    قبل ازیں محمد انور کو سات اگست 2013ء کو کیا گیا تھا اوراپریل 2015ء کو رہا کیا گیا تھا۔

  • مکہ میں ‘زمزمی صغیر’ کے نام سے حجاج کا استقبال، ننھے منے پھول پیش کرتے رہے

    مکہ میں ‘زمزمی صغیر’ کے نام سے حجاج کا استقبال، ننھے منے پھول پیش کرتے رہے

    اس سال حجاج کےلیے سعودی حکومت خاص اہتمام کر رہی ہے اس کی ایک جھلک مکہ میں ‘زمزمی صغیر’ کے نام سے حجاج کا استقبال کی صورت دیکھی جا سکتی ہے جب ننھے منے پھول پیش کرتے رہے
    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی خدمت اور ان کے استقبال کے لیے کام کرنے والے ‘زمازمہ کنسولی ڈیڈٹ مرکز’ کی طرف سے عازمین حج کے استقبال کی ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔ ‘زمزمی صغیر’ کے عنوان سے جاری اس مہم میں مکہ اور مدینہ منورہ کوملانے والی مرکزی

    شاہراہ پر بچے پھول اور زمزم کی بوتلیں لیے عازمین حج کا استقبال کرتےہیں۔ بچے یہ پھول اور زمزم اللہ کے مہمانوں میں تقسیم کرکےان سے داد تحسین وصول کرتے ہیں۔

    زما زمہ’ مرکز کے چیئرمین کے ڈپٹی ڈائریکٹرامیر عبید نے کہا کہ مہم کی سرپرستی رابطہ واطلاعات شعبے کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد عازمین حج اور ان کے اہل وعیال کی خوشیاں دوبالا کرنا اور انہیں یہ احساس دلانا کہ ان میں اپنائیت کا احساس پیدا کرنا ہے۔

    عبید کا کہنا تھا کہ اس مہم کا ایک دوسرا مقصد عوام میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے عازمین حج کے لیے ہرطرح کی سہولت اور خدمت کے جذبے کوآگے بڑھانا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ‘زمزمی صغیر’ مہم کو سوشل میڈیا اور عوام الناس میں غیرمعمولی پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا ہے۔

  • چین میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک کی موت، چھ لاپتہ

    چین میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک کی موت، چھ لاپتہ

    چین کے صوبہ گوئیڑو میں دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک ، چھ دیگر لاپتہ ۔
    تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کے مطابق ہجیانگ کاونٹی کے ایک گاوں میں زیر تعمیر مقام کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر لاپتہ ہو گئے۔
    مظفر آباد لینڈ سلائیڈنگ، فیصل آباد مدرسہ کے پانچ طلباء بھی لاپتہ، تبلیغ کیلئے گئے تھے

    شہر کے پبلیسٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لوپانشوئی شہر کے ایک گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک اور واقعہ میں 20 سے زائد گھر زمین بوس ہوگئے۔ کم از کم 10 افراد کو بچا لیا گیا۔