Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ہے،

    عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی ہے، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اورپاکستان کےسفیربھی ملاقات میں شریک ہوئے،

    وزیر اعظم عمران خان اور مائیک پومپیو کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک امریکاتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،

  • بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

    بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

    لندن: کنزرویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بورس جانسن حکومتی پارٹی کے سربراہ کے ساتھ برطانیہ کے نئے وزیراعظم بھی ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کل برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔

    سابق وزیراعظم تھیریسا مے نے بورس جانسن کو پارٹی سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباددی ہے۔بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک میں بریگزٹ کے حوالے سے نئی بحث چھڑنے کا اندیشہ ہے.

  • پرجوش استقبال اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ، وزیر اعظم عمران خان

    پرجوش استقبال اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ، وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے پرجوش استقبال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےامریکی صدرکی طرف سے وائٹ ہاؤس کادورہ کرانے پربھی شکریہ اداکیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کوکامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گا،


    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا نکتہ نظر بہتر طریقے سے سمجھا، وزیراعظم عمران خان نےجلسےمیں بڑی تعدادمیں شرکت پرپاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا،

  • وزارت خارجہ کا بیان کافی نہیں، مودی خود ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

    وزارت خارجہ کا بیان کافی نہیں، مودی خود ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ نریندر مودی نے انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے، پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی وزیرا عظم پر سخت تنقید کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرٹرمپ کا دعویٰ صحیح ہے تو ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے مفاد کیخلاف کام کیا اور1972 کے شملہ معاہدے کو دھوکہ دیا ہے، اس معاملے پروزارت خارجہ کا بیان کا فی نہیں ہے، بھارتی روزیراعظم نریندرمودی کو خود جواب دینا چاہئے،

    راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید ہی کافی نہیں ہے، نریندر مودی کوقوم کوبتانا چاہئے کہ ٹرمپ اوران کے درمیان میٹنگ میں کیا ہوا تھا، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران نریندر مودی سے متعلق کہا تھا کہ انہوں‌ نے میرے ساتھ مسئلہ کشمیر پرثالثی کرنے کے لئے کہا ہے. امریکی صدر کے اس دعویٰ پر آج بھارتی لوک سبھا میں بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے،

  • فلسطینیوں کے گھر گرائے جانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قطر

    فلسطینیوں کے گھر گرائے جانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قطر

    قطرنے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی گرانے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ قطرکے مطابق اسرائیل عالمی قوانین کے ساتھ کھیل رہا ہے۔
    قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ دوحا فلسطینیوں کے گھروں کے گرائے جانے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ عالمی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر فلسطینیوںکی آزاد ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    امریکی صدر کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ پر ثالثی کے بیان پر بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آ رائی ہے، بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ خود بیان دیں تا ہم بھارتی وزیراعظم مودی ابھی تک خاموش ہیں.

    بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جس پر بھارت کی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی ہے، ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے دوپہر 12 بجے جیسے ہی وقفہ سوالات کا اعلان کیا اپوزیشن پارٹیوں-کانگریس، ترنمول کانگریس ، سماجوادی پارٹی اور بایاں محاذ کے اراکین اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ،

    ایڈز پھیلے، تھر میں بچے مریں،لیکن سندھ کے صوبائی وزیر بلاول کے بنے ذاتی خادم

    کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما ایوان میں کھڑے ہوئے اوربات کرنے کی اجازت مانگی لیکن اجازت نہیں دی گئی، احتجاج کے بعد جب شرما کو اجازت ملی تو انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر قومی مفادات کے سلسلے میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو وزیر اعظم اس پر وضاحت کرتے ہیں ۔ یہ ایوان کی روایت اور وقار رہا ہے۔ لہذا وزیر اعظم مودی کوجواب دینے کے لئے ا یوان میں آنا چاہئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایوان میں آئے اور بیان دے اس کا اپوزیشن فیصلہ نہیں کرے گی، جس پر بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی.

    بعد ازابں بھارتی حکومت نے منگل کو ایوان میں وضاحت پیش کی کہ مودی نے ٹرمپ سے اس طرح کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

  • افغانستان کے بارے میں ٹرمپ ذرا زبان سنبھال کر بات کریں، افغانستان دنیا کے نقشے پر ہے اور رہے گا. افغان حکومت کا سخت ردعمل

    افغانستان کے بارے میں ٹرمپ ذرا زبان سنبھال کر بات کریں، افغانستان دنیا کے نقشے پر ہے اور رہے گا. افغان حکومت کا سخت ردعمل

    کابل:افغانستان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی نے افغانوں کو للکار دیا ۔افغانستان حکومت اور قوم امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔افغانستان کو ختم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ،افغانستا ن آج بھی قائم دائم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز جملوں پر افغانستان حکومت اور عوام کی طرف سے سخت ردعمل آگیا ہے۔


    کابل سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا گیا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری قسمت کا فیصلہ کرنے والے
    ۔ہمیں ان دھمکیوں پر وضاحت چاہیے ۔ افغانوں نے نہ پہلے کسی کی دھمکی برداشت کی اور نہ آئندہ کرے گا۔ کابل انتظامیہ نے سخت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ تو بتائیں کہ دنیا کے نقشے سے افغانستان کے مٹ جانے کا کیا مطلب ہے۔ امریکہ یاد رکھے کہ جو بھی افغانستان لڑنے کے لیے آیا وہ یہاں سے سلامت واپس نہیں گیا ۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین نہیں تو پہلے جو ممالک افغانوں سے پنچہ آزمائی کرچکے ہیں ان کا حال تو دیکھ لے

    کابل انتظامیہ کی طرف سے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل کے بعد یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغانستا ن کے مختلف حصوں سے امریکہ ،ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کی جنگ جیتے کے لیے ایک کروڑ افغانیوں کا قتل عام کرسکتا ہے۔ افغانوں کے خلاف ایسی کارروائی کی جاسکتی ہے جس سے افغانستا ن کا دنیا کے نقشہ سے وجود مٹ جائے گا لیکن امریکہ فی الحال ایسا نہیں کرنا چاہتا ۔

  • بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    نئے برطانوی وزیراعظم کا اعلان کردیا گیاہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس نے نئے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم کا اعلان کیا۔
    یاد رہے کہ چند پشتوں پہلے بورس جانسن کا خاندان مسلمان تھا اور ان کے پڑدادا کا شمار سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔

  • برطانیہ اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے، امریکی سیکرٹری مائک پمپیو

    برطانیہ اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے، امریکی سیکرٹری مائک پمپیو

    امریکی سیکرٹری خارجہ مائک پمپیو نے برطانیہ کوکہا ہے کہ خطے میں تہران اور مغرب میں بڑھتی کشیدگی کے بعد آبنائے ہرمز میں اپنے جہازوں کی خود حفاظت کرے۔
    ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا
    مائک پمپیو نے فوکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلی ذمہ داری برطانیہ کی ہے۔ پمپیو نے کہا کہ امریکا کی ذمہ داری اپنے حصہ تک کی ہے لیکن کھلے سمندروں کے اندر دنیا کا بھی بڑا کردار بنتا ہے۔
    ایران اور امریکہ کے درمیان گذشتہ سال سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ جون میں ایران نے امریکی ڈرون کو مار گرایا تھاجس کے جواب میں ٹرمپ نے جوابی ہوائی حملے کا حکم دیا تھا۔

  • راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    راجھستان : بھارتی پولیس نے ایک غریب شہری پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کرگرفتار کرلیا

    راجھستان : بھارتی پولیس نے اٹاری گاوں کے ایک غریب شخص پر پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا ،بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی خفیہ ادارے کو اہم بھارتی معلومات فراہم کرتا تھا ،

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے اس شخص کو پاکستان کے سرحد سے 3 کلومیٹر دور ایک بھارتی گاوں اٹاری سے گرفتار کیا ہے. پولیس حکام کے مطابق اس شخص کے کیمرے سے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی تصویریں برآمد ہوئی ہیں. حکام کے مطابق اس شخص کے پاس سے کچھ ایسی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں سرحدی علاقوں میں بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کو محفوظ کیا گیا ہے.

    امرتسر سے بھارتی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتا تھا . بھارتی وزارت دفاع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کی خفی ایجنسی کے لیے کام کررہا تھا