یروشلم : اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے گھر گرانا شروع کر دیئے ، مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز نے ایک بڑے سکیل کے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مشرقی یروشلم میں فلسطینی گاؤں سُربحرسے اس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،
اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق بارڈر کے قریب بنائی گئیں تمام بستیاں غیر قانونی طور پر آباد کی گئی ہیں جو کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بڑے خطرے کا سبب بن سکتیں ہیں اور ان بستیوں کو ہٹانے کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے
تصویر کے دوسرے رخ کے مطابق اسرائیل یہ آپریشن اس لیے کر رہا ہے یہ مشرقی یروشلم جو کہ قانونی طور پرفلسطین کا حصہ ہے پر اپنا کنٹرول مزید بڑھانا چاہتا ہے،
Category: بین الاقوامی
-

اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینیوں کے مکان گرانا شروع کردئیے
-

بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے
بھارتی شہر اورنگ آباد میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے دو مسلم نوجوانوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور انہیں زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوانتہا پسند اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار مسلم نوجوانوں کو روکا اور انہیں زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا، ہندوانتہاپسندوں نے نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے زبردستی نعرے لگوائے، یہ واقعہ اورنگ آباد میں بجرنگ چوک میں پیش آیا ہے. اس واقعہ کے بعد علاقہ کے مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،
بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے، یاد رہے کہ اورنگ آباد میں اس سے پہلے بھی ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے آئے دن مسلم نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، چند دن قبل عمران پٹیل نامی مسلم نوجوان کو بھی اسی طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،
-

فیس بک کی دوستی، عاشق نے محبوبہ کی خاطر ہاتھ کاٹ ڈالا، محبوبہ کے ساتھ پھر کیا کیا؟ پڑھیے
عاشق نے محبوبہ کی خواہش پوری کرنے کے لئے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا، سیلفی بنائی اور پھر محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جہاں ایک گیسٹ ہاؤس سے دو لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا. پولیس کے مطابق عاشق کا نام ارون تھا اور بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ کا رہائشی تھا، ایف اے تک تعلیم کے بعد ارون بزنس کرتا تھا، اس کی محبوبہ پرتیما ایک بینک میں ملازم تھی، جن کی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی.
پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے اپنے گھر بتایا کہ وہ وارانسی جا رہا ہے، وہ ٹرین کے ذریعے وہاں گیا، کلیان ریلوے اسٹیشن پر اترنے کے بعد وہ اپنی محبوبہ پرتیما سے ملا اور دونوں نیلم گیسٹ ہاوس میں پہنچے ۔ پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کمرے میں جانے کے بعد باہر نہیں نکلے، رات کو جب کھانے کے لئے ویٹر کمرے مین گیا اور دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس طلب کی گئی.
پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا تو عاشق ارون پنکھے سے لٹک رہا تھا جبکہ اس کی محبوبہ کی لاش بیڈ پر تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ ارون نے محبوبہ کی خاطر اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا بعد ازاں تکیے سے گلا دبا کے اسے قتل کر دیا، محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد ارون نے خود بھی پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی
-

کینڈین شہری کے ساتھ ڈکیتی، بھارتی شہری گرفتار
دہلی میں تین افراد کو کینڈین شہری سے ڈکیٹی کرنے کے جرم میں کینٹ ایریا میں پولیس نے گرفتار کر لیا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دہلی میں تین بھارتی شہریوں کو ڈکیتی کرتےہوئے گرفتار کر لیا جب وہ انڈی گو ایئر لائن کے کینڈین نژاد پائلٹ سے ایک لاکھ 30 ہزار چھیننے کی کوشش کر رہا تھا.آصف سلمانی، آصف اور فرمان کو پولیس نے اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے گرفتار کیا گیا.تینوں مجرموں نے کینڈین شہری سے چاقو کو استعمال کر کے یہ ڈکیٹی کی تھی.
-

‘ امریکہ پابندیاں لگا کر خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہے ‘
انقرہ: ترکی کے وزیرحارجہ میولٹ کیویسگلو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایس فور ہنڈرڈ کے معاملے میں ترقی اپنے موقف پر قائم ہے کہ روس سے ایس فور ہنڈرڈ کا معاہدہ صرف اور صرف دفاعی قوت کو بڑھانے کیلئے کیا ہے نہ کہ کسی ملک پر دھاوا بولنے کیلئے، اور اگر امریکہ ہم پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے تو جوابی وار کیلئے بھی تیار رہے،
تفصیلات کیمطابق ٹی جی آرٹی براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی پر کوئی پابندیاں نہیں لگانا چاہتے اور نہ وہ ایسا وائٹ ہاؤس کو کرنے دینا چاہتے ہیں -

ایران نے برطانوی ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا
ایران نے برطانوی ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد اس پر اپنا پرچم لہرا دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پر اپنا پرچم لہرا دیا ہے.ایران نے ٹینکر کو عمان کے پانیوں میں پکڑا تھا.
ایران نے ٹینکر کو عمان کے پانیوں میں پکڑا ہے،ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا تھا۔ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں جزیرہ لارک کے قریب ایک بحری جہاز کو روکا گیا جس پر دس لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا تھا۔
-

ایران اور حزب اللہ ہماری سیکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں : بولٹن
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے متعلق کہا ہےکہ وہ ہماری سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو سپورٹ کر رہے ہیں … اور مغربی کرہ ارض کے ممالک کے لیے براہ راست خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
بولٹن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "ایران اور حزب اللہ میڈورو کے غیر قانونی آمرانہ حربوں کی حمایت کرتے ہیں جو وینزویلا کے بے قصور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، عقوبت اور قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ علاوہ ازیں یہ دونوں علاقائی سیکورٹی کے لیے بھی براہ راست خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں”۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق میڈورو کے شراکت داروں اور مغربی کرہ ارض میں پھیلاؤ کے لیے ایرانی کوششوں کو رسوا کن انداز سے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے. اس کے علاوہ ایران نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے سی آئی اے کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور امریکی جاسوس اپنی حراست میں لیے ہیں. -

ایران نے سی آئی اے کے جاسوس پکڑنے کا دعوٰی کر دیا
ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔
ایرانی نیوز ادارے کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے.
-

وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان
1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزانہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔
-

آسٹریلیا، کوئلے کے مخالف احتجاج کی فلم بنانے پر فرانسیسی ٹی وی عملہ گرفتار
آسٹریلیا میں ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کے رپورٹر اور اس کے عملہ کو آسٹریلیا کی شمال مشرقی ریاست کوئینذ لینڈ میں کوئلے کی بندرگاہ کو روکنے کے لئے مظاہرے کی کوریج پر گرفتار کر لیا۔
ریاستی پولیس نے بتایا کہ چار فرانسیسیوں سمیت 7 افراد کو ابوبٹ پوائنٹ کوئلہ ٹرمینل میں ایک ریلوے اسٹیشن پر ٹرانسمیشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے کسی کی شناخت نہیں کی۔
فرانسیسی کونسلر جنرل نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔