Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • ایرانی اقدام اور تصرفات کو مسترد  کرتےہیں، عادل الجبیر

    ایرانی اقدام اور تصرفات کو مسترد کرتےہیں، عادل الجبیر

    آبنائے ہرمز میں ایران کی طرف سے برطانوی جہاز کو قبضہ میں لیےجانےپرسعودی وزیر خارجہ نے ایرانی اقدام کو کھلے بندوں مسترد کر دیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    اپنی ٹویٹ میں الجبیر نے مزید کہا کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ اپنی حرکتوں اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کی حقیقت کو جانے۔ ان میں خلیج عربی میں برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لینے سمیت شہری جہازوں کا راستہ روکا جانا شامل ہے۔ یہ تمام امور یکسر طور پر مسترد کیے جاتے ہیں۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے۔

    یاد رہے کہ ایران نے جمعے کی شام برطانوی پرچم بردار بحری جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز پر 23 افراد سوار تھے اور وہ الفجیرہ کی بندرگاہ سے سعودی عرب جا رہا تھا.
    ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے.

  • اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے

    اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے

    اسرئیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریک ڈاؤن کے دوران 102 فلسطینی محنت کش گرفتار کر لیے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی محنت کش جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ سے بغیر اجازت گذرنے کی کوشش کررہی تھے۔
    فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

    رپورٹ کے مطابق گرفتار فلسطینی الظاھریہ چیک پوسٹ سے گذر کرفلسطین کے دوسرے علاقوں میں جانے کی کوشش کررہے تھے۔انہیں گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی مزدرو پیشہ شہریوں کو گرفتار کرنے کا پہلا موقع نہیں۔

  • فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

    فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

    قابض صہیونی حکام نے فلسطینی خاتون سماجی کارکن صفاء ابو سنینہ کو 13 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ صفاء سے 9000شیکل جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔
    صفاء ابو اسنینہ کو جون 2018ء میں گرفتار کر کے عسقلان جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اسے 13 ماہ قید اور 9000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔
    واضح رہے کہ صفاء چار بچوں کی ماں ہیں۔

  • فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جانے کی تیاری

    فلسطینی مکانات کی مسماری کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں جانے کی تیاری

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ عالمی فوج داری عدالت میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کے ظالمانہ اقدامات کی عالمی تحقیقات کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

    فلسطینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جنوب مشرقی بیت المقدس کے علاقے صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے تل ابیب پرمختلف اطراف سے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں فلسطین نے عالمی عدالت انصاف سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ صور باھر کے متاثرہ فلسطینیوں اور گھروں کی مسماری کے خطرے کاسامنا کرنے والے شہریوں‌ نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست کی عدالت کی طرف سے صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے 16 گھروں کی مسماری روکنے کی درخواست دی گئی تھی۔ اس کالونی میں فلسطینی گھروں کی تعداد ایک سو سے زاید ہے.

    خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پرفلسطینیوں کے 16 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینیوں‌نے مکانات مسماری روکنے کے لیےاسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا مگر عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالتی فیصلہ آنے کےبعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے کل اتوار کو وادی حمص کالونی کا گھیرا کیا۔

  • لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے

    لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے

    لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں نے وزیر برائے لیبر کے نسل پرستانہ اور متنازع قانون کے خلاف 26 جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے۔فلسطینی تنظیموں کی طرف سے پناہ گزینوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ چھبیس جولائی کو وزیرلیبر کے متنازع قانون کے خلاف تمام پناہ گزین کیمپوں میں ہڑتال کریں۔
    قبل ازیں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی طرف سے دو روز قبل بھی کیمپوں میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔
    بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے ‘یوم الغضب’ منایا  اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کئے۔

    قبل ازیں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکالنے کا کہا گیا تھا۔ لبنان میں فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی۔

  • نائیجیریا 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا

    نائیجیریا 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا

    مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں مزید 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی سے موصول معلومات کے مطابق نائیجیریا کے مغربی صوبے الورین میں جمعہ کی رات 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔

    اطلاع کے مطابق مذکورہ ترک شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے اور مغوی افراد کی رہائی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی نائیجیریا کے کھلے سمندر میں مسلح افراد نے 18 ترک شہریوں پر مشتمل ایک بحری جہاز پر حملہ کر کے 10 ترکوں کو اغوا کر لیا تھا۔

    حالیہ واقعے کے بعد ملک میں اغوا کئے جانے والے ترکوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

  • فسطائی طاقتیں بھارت کو ہندو ملک میں تبدیل میں مصروف، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    فسطائی طاقتیں بھارت کو ہندو ملک میں تبدیل میں مصروف، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (پی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ کنبہ فسطائی طاقتیں ہیں اور وہ قوم اور قوم پرستی کو ہندو ملک میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں اس لئے ان کے خلاف پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
    انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بحران سے گزر رہا ہے۔ اگرچہ انتخابات میں بائیں بازوکی ترقی پسند طاقتوں کو شکست ہوئی ہے لیکن ملک میں ابھی بھی لوگوں کو اس پر اعتماد ہے اور عوامی تحریکوں میں اس پارٹی کا اثر ہے۔
    دوسری طرف پارٹی کے سینئر لیڈر اتل کمار انجن نے اعلان کیا کہ اترپردیش کے سون بھدر میں دس قبائلیوں کے فائرنگ میں مارے جانے کے واقعہ کے خلاف 25جولائی سے ضلعی سطح پر دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک وزیراعلی اور وزیراعظم اس معاملہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

  • یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

    یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع صوبے عمران میں 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل شام، حوثی کمانڈروں میں سے محمد الشتوی اور مجاہد کشیرا سے منسلک، مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

    حوثیوں کی طرف سے جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ جھڑپ، حوثیوں کے درمیان اِب، قعطبہ اور الضالع کے راستے پر، مسافروں سے وصول کردہ لگان کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا سامنا ہے اور ایک تواتر سے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کی حامل حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

  • بھارت، چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

    بھارت، چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے گملا میں نامعلوم افراد نے چار عمررسیدہ افراد کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا گیا۔
    مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ چامپا اوراؤں (62) اور ان کی اہلیہ پھیری اوراؤں (60) کے علاوہ سنا اوراؤں (65) اور پھگنی دیوی (62) کا قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائن کے شبہ میں گزشتہ رات تقریبا ایک بجے 10 سے 12 لوگوں نے چامپا کے گھر پر حملہ بول دیا اور ایک ایک کرکے چاروں کو گاوں باہر لے جا کر قتل کردیا۔
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھارکھنڈ پولیس کے ایس پی انجنی کمار جھا، انسپیکٹر بیجو اوراوں، ایس ڈی پی او دیپک کمار، سسائی تھانہ انچارج سدھیر پرساد ساہو جائے واقعہ پر پہنچے۔
    واضح رہے کہ مقتولین اوجھا تھے اور جھاڑپھونک کا کام کرتے تھے۔ اسی کی بنیاد پر انہیں ڈائن بتاکر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ واردات کے بعد صبح جائے واقعہ کے پاس پٹاخے پھوڑے جانے کی بھی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات ہیں۔

  • یمنی فوج کا حوثیوں کے اہم علاقوں  پر قبضۃ

    یمنی فوج کا حوثیوں کے اہم علاقوں پر قبضۃ

    یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ سمیت اہم علاقوں میں فتح کا جھنڈا لہرا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج نے اتوارکے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز حوثی ملیشیا کے گڑھ سمجھے جانے والے شمالی علاقے صعدہ میں میدان جنگ میں اہم کامیابیاں‌حاصل کرتے ہوئے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔

    یمنی فوج کے بریگیڈ 3 کے سربراہ کرنل ائل القشائی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے شمالی صعدہ میں باقام ڈاریکٹوریٹ کے اطراف میں‌پھیلے تزویراتی اہمیت کے حامل جبل النار کے بیشتر مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں۔

    انہوں‌نے کہا کہ جبل النارمیں سرکاری فوج کی پیش قدمی صعدہ کے دیگر علاقوں تک رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کامیابی کے بعد باقم ڈاریکٹوریٹ کے مرکز تک پہنچنا کافی آسان ہوجائے گا۔

    بریگیڈیئرالقشائی کا کہنا تھا کہ صعدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے توپ خانے کی مدد حاصل تھی۔ انہوں‌ نے بتایا کہ لڑائی کےدوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس نے اسلحہ کے متعدد ذخائر بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

    یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ کے جبل النار، جبال رمدان، النعمان اور دیگر مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کےبعد ان پر جمہوریہ یمن کا پرچم لہرا دیا۔