Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • یمن میں حوثی باغیوں کی لوٹ مار سے امدادی کاروائیاں بند ہونےکا خدشہ

    یمن میں حوثی باغیوں کی لوٹ مار سے امدادی کاروائیاں بند ہونےکا خدشہ

    حوثی باغیوں کی لوٹ مار اور بد انتظامی کے باعث امدادی کارواائیاں بند ہونےکا خدشہ ،عالمی ادارہ خوراک

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کےباعث حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

    بین الاقوامی فوڈ پروگرام کی طرف سے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول اور شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے 20 جون تک تمام ضروری قانونی تقاضے پورےکریں ورنہ عالمی ادارہ امداد کی فراہمی بند کردے گا۔۔

    عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ پیزلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب میں کہا کہ اگر یمن میں حوثیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ جاری رہتی ہے تو ادارہ امدادی سامان کی ترسیل عارضی طورپر بہ تدریج روک سکتا ہے۔

  • اسرئیل کی ٹرمپ کے نام پر نئی یہودی بستی

    اسرئیل کی ٹرمپ کے نام پر نئی یہودی بستی

    اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے پر امریکی صدر ترمپ کے نام سےبستی بسا دی

    تفصیلات کے مطابق .اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے پر امریکی صدر ترمپ کے نام سےبستی بسا دی
    اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ان ہی کے نام پر ٹرمپ ہائٹس ( ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریک صدر ٹرمپ نے تب کہا تھا کہ’’ گولان پر اسرائیلی خود مختاری کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کا اب وقت آگیا ہے‘‘۔نیتن یاہو گذشتہ کئی ماہ سے امریکی صدر پر گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کے باون سال سے کنٹرول کے بعداب امریکا کو کوئی اقدام کرنا چاہیے اوراس کی اس علاقے پر خود مختاری تسلیم کر لینی چاہیے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی مشرقِ اوسط کی چھے روزہ جنگ کے دوران میں قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور امریکا کے سوا دنیا کے تمام ممالک گولان کو ایک مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔

  • ایران کی عالمی تنظیم کو دھمکی

    ایران کی عالمی تنظیم کو دھمکی

    ایران کی جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

    تفصیلات کے مطابق ایران نے دھمکی دی ہے کہ جوہری معاہدے کے فریق ممالک نے ایران کی خواہش کے مطابق اقدامات نہ اٹھائے تو یہ جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے کنارہ کشی کو ایجنڈے میں لائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ مہلت 8 جولائی کو پوری ہو رہی ہے اگر اس سے قبل تک مطلوبہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر این پی ٹی کی نگرانی کی اجازت دینے والے اضافی پروٹوکول کو التوا میں ڈال دیا جائیگا اور عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جاری تعاون پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا جائیگا۔

    یورپی یونین کی امریکہ کے ساتھ 900 ارب ڈالر کی تجارت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مجتبیٰ زُننور کا کہنا تھا کہ "یورپ کسی بھی صورت 900 ارب ڈالر کی 20 ارب ڈالر کے لیے قربانی نہیں دے گا، نکلیئر معاہدہ یورپی یونین کے مفاد میں ہے تا ہم یہ اس کے لیے کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کرے گی۔”

  • چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی،تفصیل جانیےرپورٹ میں

    چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی،تفصیل جانیےرپورٹ میں

    چین کےصوبے سیچوان میں زلزلےسے 12افراد کی اموات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کےصوبے سیچوان میں زلزلےسے 12افراد کی اموات ہوگئیں اور125زخمی ہیں،بیجنگ:سیچوان میں زلزلہ گزشتہ رات آیا،شدت6.0رکارڈ کی گئی.زلزلےسے سیچوان کے 10گاؤں اورقصبےبری طرح متاثر ہوئے ہیں.
    زلزلےسےعمارات،سڑکیں ،بجلی اورمواصلات کےنظام کونقصان ہواہے.زلزلےسےمتاثرہ مقامات پر امدادی کام،امدادی اشیا کی ترسیل جاری ہے
    یہ ابتدائی اطلاعات ہیں مزید نقصان اور اموات کی امید کی جارہی ہے.

  • امریکا نے مزید کتنی فوجیں مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا،پڑھیے اس خبر میں

    امریکا نے مزید کتنی فوجیں مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا،پڑھیے اس خبر میں

    مریکہ نے مزید 1000 فوجیوں کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماریکی وزارت دفاع نے مشق وسطی میں مزید 1000 فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے امریکی نائب وزیردفاع پیٹرک شاناھن نے کہا کہ خطے میں فضائی، بری اور بحری خطرات سے نمٹنے میں مدد لی جاسکے۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے حالیہ ایام میں ہونے والے حملوں کے شواہد بتاتے ہیں کہ تہران معاندانہ روش پرعمل پیرا ہے۔ خطے میں امریکا اور اس کے مفادات کو ایرانی فوج اور اس کے حمایت یافتہ عناصر سے خطرات لاحق ہیں۔

    جنرل پیٹرک کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد خطے میں امریکی مفادات اور وہاں پرکام کرنے والے امریکی شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے۔ ہم خطے میں اپنے مفادات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر انٹیلی جنس اداروں کی مصدقہ معلومات کی روشنی میں سیکیورٹی پلان تیار کرتے ہیں

  • تیل بردار جہازوں‌ کا روٹ کھلا رکھنا عالمی برادری کیلئے نہایت اہم ہے، سعودی وزیر توانائی انجینئر خالد الفالح

    تیل بردار جہازوں‌ کا روٹ کھلا رکھنا عالمی برادری کیلئے نہایت اہم ہے، سعودی وزیر توانائی انجینئر خالد الفالح

    سعودی عرب کے وزیر توانائی وپٹرولیم انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل کی گذرگاہوں کا کھلا رہنا بین الاقوامی برادری کے لیے بہت اہم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی برادری کو تیل کی ترسیل کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم انجینئر خالد الفالح نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک’ اور روس سمیت دیگر غیر پیداواری ممالک جولائی کے پہلے ہفتہ میں‌ تیل کی پیداوار بڑھانے یا کم کرنے پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارتی تنازعات کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کے مستحکم رکھنے اور تیل کی طلب 100 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ کرنے پر اتفاق ہے، انہوں نے کہا کہ جون اور جولائی میں سعودی عرب کی تیل پیداوار حالیہ چند ماہ کی پیداوار کے برابر رہے گی۔

    انجینئر الفالح کا کہنا تھا کہ تمام ملکوں‌ کو تیل کے استحکام کے مسئلے میں تعاون کرنا ہو گا تاہم انہوں‌ نے یہ نہیں بتایا کہ 13 جون کو خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد کسی نوعیت کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ خالد الفالح کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے کی صورت حال کشیدہ ہے۔

    واضح رہے کہ پچھلے ہفتے خلیج میں‌ دو تیل بردار جہازوں‌ کو میزائل حملوں‌ کا نشانہ بنایا گیا جس سے ایک جہاز میں آگ لگ گئی اور دوسرا محفوظ رہا تھا. اس واقعہ کے بعد دونوں ملکوں‌ میں‌ مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے. امریکہ اور برطانیہ نے تیل بردار جہازوں پر حملوں‌ میں‌ واضح طور پر ایران کو ملوث قرار دیا ہے.

  • دنیا کی عدالت کی سزا نہ دے سکی، مصر کی سابق صدر کی کمرہ عدالت میں موت

    دنیا کی عدالت کی سزا نہ دے سکی، مصر کی سابق صدر کی کمرہ عدالت میں موت

    مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیل میں وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی اور طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں طبی علاج کے لئے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے.

    واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.

  • معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر پاکستانی باکسر عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ آج بھارت نے پاکستان کو شکست دی ہے اور اس کا بدلہ میں آنے والی 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والی فائٹ میں نیراج گویت کو ہرا کر لوں گا.

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے سے قوم بہت افسردہ ہوئی اور اسی لیے عامر خان نے قوم کو حوصلہ دینے کے لیے کہا کہ کرکٹ میچ بھارت نے جیتا ہے اور انشا اللہ باکسنگ فائٹ پاکستان جیتے گا.

    معروف باکسر عامر خان پاکستان کا فخر ہیں. وہ اب تک 38 فائٹس لڑ چکے ہیں اور 33 میں فاتح رہے. اولمپکس 2004 میں سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں اور کئی ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں.

  • ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو لیک ہونے پر جوابی ٹویٹ کیا کہ جو ویڈیو آپ نے بنا پوچھے بنائ اور کسی کی پرائیوسی کا احترام بھی نہیں کیا جبکہ ہمارے ساتھ ہمارہ بچہ بھی تھا.

    بنا اجازت کے ویڈیو بنائ اور ایسی کم معیاری والی حرکت کی. وہ آؤٹنگ صرف ڈنر کرنے کے لیے تھی اور کھانا کھانے کی اجازت تو ہوتی ہی ہے اگر میچ ہار جائیں. ثانیہ مرزا نے مزید مذاق اڑاتے ہوۓ کہا یہ بہت ہی بے وقوفی والی حرکت تھی. اگلی بار ٹرول کرنے کے لیے کوئ اچھا ثبوت ڈھونڈیں.

    شعیب ملک کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں خراب رہی. سینیئرز کے شعیب ملک کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے کے مشورے کے باوجود بھی کپتان سرفراز احمد نے انہیں ٹیم میں رکھا. ورلڈ کپ میں 6 بار بھارت سے ہار کر اس بار بھی اپنی روایت پر قائم رہے اور شائقین کرکٹ کے ساتھ پوری قوم کو افسردہ کیا.

    میچ ہارنے کے بعد باہر ڈنر کرنے گئے تو ایک آدمی نے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی اور کہا کہ میچ ہرا کر خود آؤٹنگ پرآ ۓ ہوۓ ہیں. اس بات کے جواب میں ثانیہ مرزا نے جوابی ٹویٹ کیا.

  • جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    ڈانسر کی نوکری کرنے والے خاتون کو جسمانی تعلقات کے لئے مجبور کیا گیا تو خاتون نے انکار کر دیا، انکار پر خاتون کے کپڑے اتار کر شدید تشدد کیا گیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست حیدر آباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں ایک ڈانسر خاتون نے پولیس کو درخواست دی جس میں اسنے کہاکہ جہاں وہ کام کرتی ہے اس بار میں جسمانی تعلقات سے انکار پر اس کے کپڑے اتار کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل ہی اس عورت نے یہاں ڈانسر کی نوکری حاصل کی تھی۔ یہاں صرف ڈانس کرنے کیلئے ہی معاہدہ کیا گیا تھا لیکن بار انتظامیہ نے اس ڈانسر کو گاہکو ں کے جسمانی خواہشات پر بھی زور ڈالنے لگے۔ لیکن ڈانسر نے انکارکیا تو اس کے ساتھیوں نے پانچ افراد بشمول ایک خاتون کے اس کے کپڑے اتارے اوراس پر شدید تشدد کیا۔ پولیس نے ان پانچ افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 509،506،323کے تحت مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا خاص طور پر 2012 میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعدازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ بھات میں 2007 سے 2016 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں ہر گھنٹے میں جنسی زیادتی کے 4 کیسز ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔