Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • لیچی کھانے سے ہوئیں 100 بچوں کی اموات، لچی کھانیوالے ہو جائیں خبردار

    لیچی کھانے سے ہوئیں 100 بچوں کی اموات، لچی کھانیوالے ہو جائیں خبردار

    لیچی کھانے سے 100 بچوں کی اموات ہو چکی ہیں، لیچی کھانے والے بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے.
    بھارت کی ریاست بہار میں لیچی کھانے کے بعد دماغی بیماری سے 100 بچے ہلا ک ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں لیچی کھانے کے بعد 100 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے. خطرناک دماغی بیماری کے باعث زیر علاج بچوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور انھیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے. بھارتی ڈاکٹرز کے مطابق دماغی بیماری کو مقامی طور پر چمکی بخار کہا جاتا ہے، ڈاکٹرز نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ لیچی میں زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے ،بچوں میں یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پھیلتی ہے کیونکہ بچے لیچی کو بہت پسند کرتے ہیں اور شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ بھارتی حکام کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے گرمی کی شدت بڑھتے ہی والدین کو بچوں کا خیال رکھنے کی ہدایات کی تھیں تاہم والدین کی جانب سے ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دماغ کی سوزش کی بیماری میں مبتلا کا بلڈ شوگر اچانک گر جاتا ہے جس سے موت ہو جاتی ہے۔ مظفر گڑھ اور ہمسایہ ریاستوں میں گرمیوں کے موسم میں یہ بیماری 1995 سے سامنے آ رہی ہے جس کو مقامی زبان میں’ چھمکی‘ بخار بھی کہا جاتا ہے .

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں بھی بھارتی ریاست بہار میں اسی بیماری سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں .

  • وفاداری کا صلہ، گولان پہاڑیوں‌ پر نئی یہودی آبادی کا نام کس سربراہ مملکت کے نام پر رکھا گیا ہے؟ اہم خبرآ گئی

    وفاداری کا صلہ، گولان پہاڑیوں‌ پر نئی یہودی آبادی کا نام کس سربراہ مملکت کے نام پر رکھا گیا ہے؟ اہم خبرآ گئی

    اسرائیلی وزیراعظم نےگولان پہاڑیوں پرنئی یہودی آبادکاری کاافتتاح کر دیا ہے اور گولان پہاڑیوں پرنئی یہودی آباد ی کانام امریکی صدر ٹرمپ کےنام پررکھا گیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مارچ میں شام اسرائیل متنازع گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کرلیا تھا. اسی وفاداری کے صلہ میں‌ نئی یہودی آبادی کا نام ٹرمپ کے نام پر رکھا گیا ہے.

    واضح رہے کہ ٹرمپ جس دن سے برسراقتدار آئے ہیں‌ اسرائیل کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں. ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر پوری دنیا کی جانب سے مذمت کی گئی تھی.

  • رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارت میں‌ مودی کی حکومت آنے کے بعد بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئے. بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکر نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قانون سازی کر کے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ایودھیا کا دورہ کیا اس موقع پر شیو سینا کے 18 رکن اسمبلی اور ٹھاکرکے اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ تھے. ایودھیا میں ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت قانون سازی کرے اور رام مندر بنائے. ہم نے مودی کی اسی لئے سپورٹ کی تھی کہ وہ دوبارہ جیت کر رام منرر بنائیں گے، شیو سینا ہندتوا کی حامی ہے بے جی پی بھی ہندتوا کی بات کرتی ہے دونوں کی طاقت سے مودی وزیراعظم بنے اب رام مندر کے لئے قانون سازی کریں اور بنائیں. ٹھاکر نے مزید کہا کہ پہلے رام مندر پھر حکومت، مودی اب پہلے رام مندر بنائیں اور پھر حکومت کریں ، لوک سبھا اجلاس میں قانون سازی مودی کروائے اور مندر بھی بنوائے.

  • ورات کوہلی کے 11,000 رنز مکمل

    ورات کوہلی کے 11,000 رنز مکمل

    ون ڈے انٹرنیشنل میں ورات کوہلی نے 11,000 رنز مکمل کر لیے. ورات کوہلی کا اس میچ میں ایک اور اعزاز او ڈی آئ میں تیز ترین گیارہ ہزار رنز مکمل.

    پاک بھارت میچ میں بھی ورات کوہلی نےچار چوکے لگا کر 71 رنز بنا لیے ہیں. روہت شرما نے 14 چوکے اور 3 چھکے لگا کر تیز ترین اننگز کھیلی. بھارت نے 47 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنا لیے ہیں اور بارش نے کھیل روک دیا ہے.

    بارش کی وجہ سے اگر دونوں ٹیمز کو 1 1 پوائنٹ ملتا ہے تو پاکستان کے لیے خطرہ ہے.آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے.

  • بیرون ملک مقیم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر

    بیرون ملک مقیم شائقین کرکٹ کے لیے بُری خبر

    عمان (مسقط- نمائندہ باغی ٹی وی)  پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے قبل پی ٹی وی اسپورٹس کی بندش پر شائقین کرکٹ شدید غصے اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ دیکھنا بھی مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے واحد قومی اسپورٹس چینل Ptv Sports نے چند روز قبل اپنی نشریات کو فری آن ائر ہونے سے روک دیا تھا جس کے باعث بیرون ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانی کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کے میچز اپنے قومی چینل پر دیکھنے سے محروم ہو گئے۔ اب میچز دیکھنے کا واحد ذریعہ ڈش ٹی وی پر ہندوستانی اسپورٹس چینل ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی اسپورٹس چینل بالخصوص اسٹار اسپورٹس ہندی پر میچ دیکھتے ہوئے شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہندوستانی کمنٹیٹرز کے تعصب بھرے تبصرے سننے پڑتے ہیں۔ جبکہ باقی انگریزی کمنٹری والے چینلز پر بھی پاکستان مخالف اشتہارات اور تضحیک آمیز جملے ہر اوور کے بعد مسلسل دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ جس کے باعث میچ کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔ شائقین کرکٹ نے وزیراعظم عمران خان سے Ptv Sports کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسپورٹس چینل کی فری آن ائر نشریات کو فوراً بحال کیا جائے تاکہ بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے قومی چینل پر میچ کو دیکھ سکیں۔ یاد رہے اس سے پہلے ن لیگ کی گزشتہ دور حکومت میں Ptv Sports کو فری آن ائر سے روک دیا گیا تھا جسے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد دوبارہ فری آن ائر کیا گیا تھا جو اب ورلڈ کپ کے دوران دوبارہ سے آف کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے. سرفراز احمد کہتے ہیں کہ مانچسٹر کے موسم کی صورت حال کے مطابق کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

    بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون میں شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ شاداب خان اور عماد وسیم کھیلیں گے. پاکستان کے لۓ آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ورنہ سیمی فائنل تک رسائ کا سفر مشکل ہے.

    شائقین کرکٹ ایک اچھا کھیل دیکھنے کے منتظر ہیں اور بارش نہ ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں

  • امریکی طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    امریکی طیارہ رن وے سے پھسل گیا

    امریکا کا طیارہ پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ، امریکا کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گی امریکن
    فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔

    ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافرمعمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔

    حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔متعلقہ ایجنسیز نے واقعے کی انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا.

  • نائن الیون  حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

    نائن الیون حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

    دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا ،ترک انٹیلی جنس سابق عہدیدار کا دعوی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینتڑ پر حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ترکی کے انٹیلی جنس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ایک سابق عہدہ دار محمد ایمور نے دعویٰ کیا ہےکہ ترک خبر رساں اداروں کو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں‌ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا مگراُنہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا ہےکہ ترکی کو یہ معلومات ترکی کے منشیات کے ایک تاجر مصطفیٰ کے ذریعے حاصل ہوئی تھیں۔ ایمور نے دعویٰ‌ کیا کہ وہ بعض ملکوں میں جاسوس کے طور پرکام کرتے رہےہیں تاہم انہوں‌نے ان ملکوں‌کا نام نہیں لیا۔

    ترک انٹیلی جنس سابق آفیسر کاکہنا ہے کہ اگر انٹیلی جنس ادارے ان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیتے تو دہشت گردانہ حملے میں ہزاروں‌افراد کو بچایا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں واقع جڑواں ٹاورز پرجہازوں کے ذریعے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں القاعدہ کو ملوث بتایا جاتا ہے مگر اس حوالے سے کئی اور مفروضے بھی مشہور ہیں۔ ترک انٹیلی جنس کے سابق عہدیدار کا بیان بھی ان مفروضوں اور قیاس آرائی پرمبنی کہانیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔

  • امریکہ، فرانس کے بعد ایک اور ملک نے ایران کی بڑی فضائی کمپنی پر پابندی عائد کر دی، اہم خبر آ گئی

    امریکہ، فرانس کے بعد ایک اور ملک نے ایران کی بڑی فضائی کمپنی پر پابندی عائد کر دی، اہم خبر آ گئی

    جرمنی کے شہر لونبرگ میں مقامی انتظامی عدالت نے ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر کے جرمنی کی فضاؤں میں سفر پر پابندی سے متعلق سابقہ عدالتی فیصلے کی تائید کر دی ہے اور یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر جس پر پابندی لگائی گئی ہے یہ ایران کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے اور 1992 میں ایران کی پہلی نجی فضائی کمپنی کے طور پر اس کا قیام عمل میں‌ لایا گیا تھا. یہ وہ کمپنی ہے جس کے پاس ایران میں طیاروں‌کا سب سے بڑا بیڑا ہے. امریکہ نے دس سال قبل 2011 میں مذکورہ فضائی کمپنی ماہان ایئر پر پابندیاں عائد کیی تھیں اور یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ماہان ایئر نے ایرانی پاسداران انقلاب کی مالی مدد کے علاوہ دیگر صورتوں میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔

    امریکہ کی جانب سے پابندیوں‌ کے بعد دیگر مغربی ملکوں سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ ماہان ایئر پر پابندیاں‌ لگائیں. جس کے بعد پہلے فرانس نے پابندی لگائی تھی اور اب جرمنی کی طرف سے یہ اقدام سامنے آیا ہے. جرمنی میں کئے جانے والے عدالتی فیصلے کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی وجوہات کا تعلق خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سے ہے۔ جرمن وزارت خارجہ نے ماہان ایئر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے عسکری ساز و سامان اور عسکریت پسندوں کو شام منتقل کیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ تیل بردار جہازوں پر حملوں کے بعد ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کئے جارہے ہیں.

  • خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کیا، برطانوی وزیر خارجہ

    خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں‌ پر حملہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کیا، برطانوی وزیر خارجہ

    برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں‌ پر حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کو ملوث قرار دیا اور کہا ہے کہ ان جہازوں پر حملوں سے کسی اور ملک کو فائدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی ایران کے سوا کوئی دوسرا ملک اس واقعے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ ایران ماضی میں بھی تیل بردار جہازوں‌ پر حملے کرتا رہا ہے۔ ہماری تحقیقات اور ان کے نتائج یہ بتا رہے ہیں کہ تیل بردار جہازوں‌ پر حملوں‌ میں‌ ایرانی پاسداران انقلاب ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران خطے کو افراتفری کا شکار کرنا چاہتا ہے اوروہ اس پورے خطہ کیلیے سب سے بڑا خطرہ بن کرابھر رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ انہیں‌اس بات کا بھی یقین ہے کہ چند دن قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ ریاست کے قریب علاقائی پانیوں میں چار تیل بردار جہازوں پر حملے میں بھی ایران کا ہاتھ تھا۔

    برطانوی وزیر خارجہ سے قبل امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ خلیج عمان میں‌ تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں‌ میں ایران ملوث ہے.