Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    موجودہ حالات میں امریکہ سے بات چیت کیلئے صورتحال موزوں نہیں. ایرانی صدر حسن روحانی

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارت کاری کو درست سمجھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں مذکورہ امور کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہاکہ ہمارا آپشن مزاحمت ہے. ملک میں سیاسی گروپوں کے درمیان یک جہتی کا مطالبہ کیا تھا تا کہ موجودہ حالات سے نمٹا جا سکے جو روحانی کے نزدیک عراق کے ساتھ جنگ کے دوران ملکی صورت حال سے زیادہ دشوار ہو چکے ہیں۔

    ایرانی صدرحسن روحانی نے چند دن قبل کہا تھا کہ ان کے ملک کو غیر معمولی جنگ درپیش ہے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں‌ ایران اور امریکہ کے درمیان سخت کشیدگی چل رہی ہے اور دونوں طرف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں آرہی ہے.

  • ایران دھمکیاں دینے سے کبھی بات نہیں‌ کرے گا. ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کوصاف جواب دے دیا

    ایران دھمکیاں دینے سے کبھی بات نہیں‌ کرے گا. ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کوصاف جواب دے دیا

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران تناؤ نہیں چاہتا لیکن ایسا ہواتو اس کے بہت سنگین نتائج ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ایران پر مسلط کردہ معاشی جنگ فوری ختم کرے. بات چیت عزت کےساتھ ہوسکتی ہے دھمکیوں کے ساتھ نہیں. ایران دباؤ ڈالنے یا دھمکیاں دینےسےکبھی بات نہیں کرےگا.

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم وعدے توڑنےوالے لوگوں سے بات کرنےکاارادہ نہیں رکھتے. امریکا خطےمیں اپنی فوجی طاقت بڑھا کر بےحدخطرناک کھیل کھیل رہاہے. ایران نے عالمی جوہری معاہدےپر اچھی نیت سےعمل کیا.

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے اور جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے.

  • دس روپے دیکر سفاک ملزم نے کی نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    دس روپے دیکر سفاک ملزم نے کی نو سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں الیکشن کے دن پولنگ بوتھ کے پاس نو سالہ کی بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دیو بھومی کلو میں لوک سبھا انتخابات کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب نو سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے‌آیا ہے. مقامی سکول میں الیکشن کے لئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کے قریب بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے. سکول کے ساتھ ملحقہ گرائوند میں بچی کھیل رہی تھی اور اس کی ماں کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی. ملزم نے بچی کے پاس جا کر اسے دس روپے دئیے اور کہا کہ دکان سے چیز لے آو ، بچی چیز لینے جا رہی تھی تو ملزم نے راستے میں اس بچی کے ساتھ زیادتی کی. بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی پہچان دیوندر سنگھ کے طور پر ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

  • اقوام متحدہ نے امریکہ و ایران سے مطالبہ کر دیا، کہا لفظی جنگ بندی ختم کریں

    اقوام متحدہ نے امریکہ و ایران سے مطالبہ کر دیا، کہا لفظی جنگ بندی ختم کریں

    اقوام متحدہ نے امریکا اورایران سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک حالات معمول پر لانے کے لئے کردار ادا کریں

     

    ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکا و ایران دونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ لفظی جنگ ختم کریں اور حالات کو معمول پر لائیں، ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا و ایران کے مابین بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش ہے. ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اسوقت اضافہ ہوا جب امریکا نے خلیج میں جنگی بیڑہ تعینات کیا

  • الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے دو صحافیوں‌ کیخلاف کاروائی، کام سے روک دیا

    الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے دو صحافیوں‌ کیخلاف کاروائی، کام سے روک دیا

    قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دو صحافیوں‌ کو کام کرنے سے روک دیا ہے. کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہولوکاسٹ سے متعلق ایک ویڈیو کلب کی تیاری کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیار کئے جانے والے ویڈیو کلپ میں‌ الجزیرہ نیٹ ورک کے مقررکردہ ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ ٹی وی پر پیش کی گئی ویڈیو میں‌ کہا گیا ہے کہ نازیوں کے ہاتھوں ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کی "کہانی” صہیونی تحریک کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ وڈیو پہلی مرتبہ 18 مئی کو نشر کی گئی تھی۔

    الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں‌ صحافیوں‌کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں‌ اور چینل کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کو حذف کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ چینل کی ادارتی پالیسی سے مطابقت نہیں‌ رکھتی تھی. الجزیرہ نیٹ ورک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسر بشر نے اس وڈیو سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے.

    الجزیرہ کی طرف سے دو صحافیوں‌ کو کام سے روکے جانے کو بعض‌ حلقوں‌کی جانب سے اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے.

  • مسجد الحرام میں‌ 138 برس قبل دی گئی اذان کی آڈیو جاری کر دی گئی

    مسجد الحرام میں‌ 138 برس قبل دی گئی اذان کی آڈیو جاری کر دی گئی

    سعودی عرب میں‌ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے 138 برس قبل دی گئی حرم مکی الشریف کی اذان کی آڈیو جاری کی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس دور میں‌ اذان لاؤڈ سپیکر نہ ہونے کی وجہ سے براہ راست دی جاتی ہھی. جاری کردہ اذان کی آڈیو سن کر زمانہ قدیم میں پہنچ جانے کا احساس ہوتا ہے۔

    شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حرم مکی شریف میں اذان کی ریکارڈنگ 1302 ہجری 1885 عیسوی کی ہے جو ہالینڈ کے ایک مستشرق کرسٹین سنوک ہور نے ریکارڈ کی تھی ۔ شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے یہ ریکارڈنگ ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے جو کہ آج بھی وہاں‌ محفوظ ہے.

    اذان کی یہ ریکارڈنگ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ہے. اس کے ساتھ حرم مکی کی ایک پرانی تصویر بھی دکھائی گئی ہے جس سے اس دور کی حرم شریف کی عمارت کا اندازہ ہو تا ہے.

    ٹویٹر پر یہ اذان اپ لوڈ ہونے پر لوگوں‌ کی طرف سے اس میں گہری دلچسپی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    سعودی عرب کی ائر ڈیفنس فورس نے سوموار کی صبح حوثی باغیوں‌ کی جانب سے مکہ او ر جدہ پر میزائل حملوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس سے متعلق کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں‌ کی ناکامی سے مکہ مکرمہ اور جدہ شہر بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں. حوثی باغیوں‌ کے ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا جس کا ہدف مبینہ طور پر مکہ مکرمہ تھا اسی طرح‌ کہا گیا ہے کہ دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔

    اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق سعودی ائر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان ابھی تک جاری نہیں‌ کیا گیا.

    یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں‌ آ رہی ہے.

  • امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں‌ ہو گا

    امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں‌ ہو گا

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر صدر ٹرمپ کی ’نسل کشی‘ پر مبنی طنز سے ایران کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کا جواب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صورت میں ایران کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایرانی ہزاروں سال سے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تمام جارحیت پسندوں کا حاتمہ ہو گیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں‌ ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں‌ طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں.

  • ایران نے ایک منٹ‌ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

    ایران نے ایک منٹ‌ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

    ایران نے ایک منٹ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے مقبول ہو رہی ہے. ویڈیو میں ایک ہی لمحہ میں بیسیوں‌ میزائلوں‌کو پے درپے فائر کرتے ہوئے فضا میں دیکھا جاسکتا ہے.

    یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں‌ جاری کی گئی ہے کہ جب ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے مابین جارحانہ بیان بازی کا سلسلہ دیکھنے میں‌ آ رہا ہے.

  • شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے.انتہائی افسوسناک خبر

    بھارتی ریاست راجھستان میں شوہر نے بیوی کے پاوں کاٹ ڈالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقہ سورت گڑھ میں کرشن لال نے اپنی بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں. کرشن لال کی یوی کانتا کی عمر 30 برس تھی، پولیس کے مطابق کرشن لال نے شراب کے نشہ میں آ کر بیوی کے دونوں پاوں کاٹ دئیے ہیں ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کی بیوی کانتا دیوی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت میں خواتین کو غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے، خواتین کے ساتھ دن دیہاڑے زیادتی کے واقعات عام ہیں