Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • برطانیہ وزارت عظمیٰ کے امیداوار بورس جانسن نے پھر اسلام کی توہین کردی

    برطانیہ وزارت عظمیٰ کے امیداوار بورس جانسن نے پھر اسلام کی توہین کردی

    لندن :عام برطانوی نہیں وزارت عظمی کے امیدوار بورس جانسن اسلام دشمنی میں‌ساری حدیں پار کرگئے.برطانیہ کی وزارت عظمی کے مضبوط امیدوار بورس جانسن نے اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے اس آسمانی مذہب کو معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ کے مشہور روزنامہ گارڈین میں چھپے اپنے ایک مقالے میں بورس جانسن نے دعوی کیا ہے کہ اسلام، دنیا کے بعض علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔جانسن نے گزشتہ سال حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی توہین کرتے ہوئے انہیں بینک ڈکیتوں سے تشبیہ دی تھی۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات ریکارڈ، اور ان کا جائزہ لینے والے ادارے ٹیل ماما کمپنی نے بورس جانسن کے اس قسم کے بیانات کو اس بات کی علامت قرار دیا ہے کہ انہیں اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

    ادھر دوسری طرف اسلامی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے مطابق اسّی فی صد برطانوی مسلمانوں کا خیال ہے کہ انہیں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

  • شامی مسلمانوں پر امریکی طیاروں نے  بمباری کرکے15 شہری مار دیئے

    شامی مسلمانوں پر امریکی طیاروں نے بمباری کرکے15 شہری مار دیئے

    واشنگٹن: امریکہ کی بے شرمی کی انتہا نہ رہی ،شام کے مسلمانوں پر شدید بمباری کرکے 15 شامی ماردیئے.یہ واقعہ شام کے صوبے دیرالزور کے مشرقی دیہات میں پیش جہاں پر امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم پندرہ عام شہری ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے ایک ہیلی بورن کارروائی کے دوران دیرالزور کے الطکیحی نامی گاؤں پر بمباری کی ہے۔امریکی اتحاد نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے سن دو ہزار چودہ سے شام پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے دوران ہزاروں عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

  • چین کے ساتھ تعاون کیوں؟گوگل نے  غداری کی، تحقیقات ہونی چاہیے، امریکی صدر

    چین کے ساتھ تعاون کیوں؟گوگل نے غداری کی، تحقیقات ہونی چاہیے، امریکی صدر

    واشنگٹن :امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی نے گوگل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا .گوگل پر چین کے ساتھ کام کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض ہوگئے .اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہا ہے یا نہیں۔

    امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے پیٹیر تھائیل کا ماننا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کے تحقیقات ہونی چاہیے۔ جو ٹیکنالوجی کو کسی سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گی‘۔

    دوسری طرف اس حوالے سے گوگل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور تحقیقات سے متعلق پیٹر تھائیل کے مقاصد پر سوال اٹھایا جو ایک طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی

    اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی

    غزہ:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ہے.تازہ واقعہ میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم جاری ہیں۔ قابض فوج نے گھر منہدم کرنے کے بعد فلسطینیوں کونماز بھی پڑھنے نہیں دیتی. مغربی کنارے میں نماز ادا کرنے والے امام اور دیگر لوگوں پر آنسو گیس کے شیلنگ پھینکے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل یروشلم، مغربی کنارے، الخلیل اور دیگر علاقوں میں زمین پر قبضہ کررہاہے بلکہ گھر میں آباد خاندانوں کا سامان نکال کر گھر کو منہدم کررہاہے۔عدالت جانے پر فوج اور میونسپل کمیٹی دعویٰ کرتی ہے کہ یہ گھر غیرقانونی طریقے سے بنے ہوئے ہیں جبکہ ان فلسطینی آباو و اجداد انہیں گھروں میں رہتے تھے۔

    یاد رہے کہ صیہونی فوج اب فلسطینیوں کو نماز بھی ہڑھنے نہیں دیتی۔متاثرین فلسطینیوں اور امام نے ایک جھونپڑی میں نماز شروع کی تو اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر شیلنگ کی اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔اسرائیلی رویے پر فلسطینی بہت ناراض ہیں اور نماز کی ادائیگی سے روکنے پر نفرت کا اظہار بھی کرتےہیں

  • امریکی ایک دوسرے کو مارنے لگے ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

    امریکی ایک دوسرے کو مارنے لگے ، فائرنگ کے تازہ واقعات میں درجنوں ہلاک اور زخمی

    واشنگٹن :دنیا کی سپر پاور میں اس وقت اس قدر بے چینی اور بغاوت کی سی کیفیت پائی جاتی ہے کہ اب امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپئے ہوچکے ہیں. تازہ واقعہ میں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ میں کم سے کم 68افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تریسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔

    گن کنٹرول تنظیم کے مطابق پچھلے48 گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چونسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید وفروش اور نمائش کی کھلی آزادی کی وجہ سے مسلح تشدد اور فائرنگ کے واقعات، روز کا معمول بن گئے ہیں۔

  • مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

    مقبوضہ بیت المقدس:صیہونی آبادکار نے فلسطینی بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

    مقبوضہ بیت القدس:فلسطینیوں پر صیہونیوں کےظلم وتشدد جاری ایک تازہ واقعہ میں‌غرب اردن میں ایک صیہونی نے اپنی کار سے کچل کر ایک چھے سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔غرب اردن کے شہر الخلیل کے علاقے ترقومیا کے قریب یہ فلسطینی بچہ سائیکل سے جا رہا تھا کہ ایک صیہونی نے اس پر اپنی کار چڑھا دی۔
    اپریل میں بھی ایک صیہونی نے بیت لحم میں ایک ٹرک سے بیالیس سالہ ایک فلسطینی خاتون کو کچل کر شہید کر دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا صیہونی حکومت کی نیتسال جیل کی کال کوٹھری میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ اسے گذشتہ مہینے بیت لحم کے علاقے بیت فجار سے صیہونی فوجیوں نے حراست میں لیا تھا۔یہ فلسطینی شدید بیمار تھا مگر صیہونی حکومت نے اسے طبی سہولیات فراہم نہیں کیں اور نتیجے میں شہید ہو گیا۔

  • آخر میلانیہ ٹرمپ خاموش کیوں………؟

    آخر میلانیہ ٹرمپ خاموش کیوں………؟

    نسل پرستانہ ٹویٹ پر امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید جاری ،اس پر میلانیہ کی خاموشی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ: میلانیہ ٹرمپ امریکا کی دوسری خاتوں اول ہیں جس کی پیدائش غیر امریکہ کی ہے.پہلی خاتون اول لوئزہ ایڈم تھی جو انگلیند میں پیدا ہوئی تھی.ٹرمپ کی طرف سے نسل پرستی پر مبنی بیان پر میلانیہ کا چپ رہنا عجیب محسوس کیا جارہا ہے اور اس پر تنقیدجاری ہے.امریکی صدر کہ جس کی اپنی اہلیہ کی غیر ملکی پیدائش ہے وہ کیسے غیر ملکی اور غیر امریکی باشندوں پر تنقید کر سکتےہیں.

    واضح رہے کہ توار کی صبح ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’ترقی پسند ڈیموکریٹک ارکان کانگریس کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے، جو پیدا تو دوسرے ملکوں میں ہوئی ہیں جہاں حکومتیں مکمل طور پر تباہ حال ہیں، بدتر ہیں، کرپٹ ترین اور نا اہل ہیں لیکن اب یہ خواتین کھل کر امریکا کے عوام کو یہ بتا رہی ہیں کہ یہاں کی حکومت کو کیسے کام کرنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو واپس جانا چاہیے اور پہلے اپنے ٹوٹے پھوٹے، جرائم سے بھرے ممالک کو سدھارنا چاہیے، اس کے بعد یہ واپس آئیں اور ہمیں بتائیں کہ کام کیسے ہوتا ہے۔
    امریکی صدر نے کسی خاتون رکن کانگریس کا نام تو نہیں لیا تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا اشارہ چار ترقی پسند ارکان کانگریس الیگزینڈریا کورتیز، الہان عمر، رشید طلیب، ایانا پریسلی کی طرف تھا۔
    امریکی صدر کے اس متنازعہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے حوالے سے متنازعہ ٹویٹس کرنے پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 413 بھارتی فوجی ہلاک .رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر: 5 سال میں 413 بھارتی فوجی ہلاک .رپورٹ

    پچھلے 5 سال میں مقبوضہ کشمیر کے اندر 413 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ، بھارت کا رپورٹ میں اعتراف

    باغی ٹی وی رپورٹ بھارتی لوک سبھا میں رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ پچھلے پانچ سال میں مقبوضہ کشمیر میں 960 بندوق بردار حریت پسند شہید اور 413 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریاست کے ہوم سیکرٹری جے کرشن ریڈی نے لو سبھا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال میں یعنی 2014 سے جون2019 تک 960 حریت پسند کشمری شہید اور 413 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے کافی اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں.اور ریاست میں ملی ٹینسی کو کم کرنے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں.

  • بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،افغانستان میں اربوں ڈالرز کی بھارتی سرمایہ کاری ضائع، بھارت افغان امن عمل سے باہر، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بھارت پریشان، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں ایک تفصیلی مضمون شائع ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اربوں ڈالر کی سرمایہ کار کے باوجود بھارت پورے افغان امن عمل میں نظر نہیں آرہا، نئی صورتحال کے مطابق پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے ساتھ طالبان امن معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس سے اسلام آباد کو افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں بھارت کی موجودگی یا آواز برائے نام رہ گئی ہے جبکہ پاکستان نے اس موقع کو خطے کی جیوپولیٹکس میں مرکزی کردار منوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

    اخبار کے مطابق اب امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔ بھارت کو تازہ دھچکا اس وقت لگا جب افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا کہ افغانستان میں 28ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن طالبان کے ساتھ امن مذاکرات مکمل ہونے تک موخر کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے دورہ دہلی کے دوران اس کی مخالفت کی تھی۔ اجیت دوول نے افغانستان میں وقت پر انتخابات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت نے اٹھارہ سال تک زیادہ تر افغان حکومت سے سرمایہ کاری کی۔ امریکہ چین اور روس کو ایک صفحے پر لانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور گزشتہ ہفتہ پاکستان بھی امن عمل میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بھارت سیکورٹی تحفظات کے باوجود اس عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے قریب سمجھے جانے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی دوحا اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے سہولت کار تھے۔دریں اثنا افغانستان کی موجودہ منتخب حکومت غیر معمولی دباؤ میں ہے۔
    پاکستان اس پوزیشن سے مکمل طور پر مطمئن اورخوش ہے، امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں۔ چین اور پاکستان اصولی اتحادی ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے ٹویٹس کے باوجود اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔ جبکہ امریکہ، صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کے لئے تیار ہے۔

  • احتجاج کرنے والے ایتھوپین نوجوان کو گولی مارنے والا اسرئیلی فوجی رہا

    احتجاج کرنے والے ایتھوپین نوجوان کو گولی مارنے والا اسرئیلی فوجی رہا

    اس فوجی کو رہا کر دیا گیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا

    اسرائیلی وزارت انصاف نے اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ اس ہلاکت نے ملکی سطح پر وسیع احتجاج کو جنم دیا۔

    پولیس افسر نے جو ملازمت سے باہر تھا یہ بتایا کہ اس نے 30 جون کو حیفا کے نزدیک کریات حائیم میں چند نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوتے دیکھا تو ان کو علاحدہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم جب اس افسر کو محسوس ہوا کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے تو اس نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں 19 سالہ سولومن تیکا نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

    تاہم عینی شاہدین نے اس افسر کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ افسر پر پابندیاں عائد ہوں گی اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔