Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی ٹیم کی شکست پر انڈیا میں صف ماتم، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    بھارتی ٹیم کی شکست پر انڈیا میں صف ماتم، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے پر بھارت میں اس وقت صف ماتم کی کیفیت میں‌ ہے اور ہندوستانی عوام کی طرح میڈیا بھی سخت سیخ پا نظر آتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید دھونی پر کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ جب نیوزی لینڈ کے 230 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے چار کھلاڑی صرف 24 سکور پر آؤٹ‌ ہو گئے تھے تو اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے تھا مگر اس اہم موقع پر ہاردک پانڈیا کو بیٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ہادک پانڈیا کھیلنے کیلئے آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا او رماہرین نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر دھونی کیوں‌ بیٹنگ کیلئے نہیں‌ آئے؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھونی کے پانچویں‌ نمبر پر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر بھارت سے لیکر پاکستان تک سوال اٹھائے جارہے ہیں. سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیکجنڈرنے کہا ہے کہ’جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ جب کم رن بنانے ہوتے ہیں تب آتے ہیں اورماحول بنا دیتے ہیں’۔

    بھارتی میڈیا نے ایک پاکستانی صحافی کامران مظفر کا بھی حوالہ دیا جنہوں‌نے لکھا کہ وقت کیسے بدلتا ہے۔ 2011 عالمی کپ کے فائنل میں وہ یوراج سنگھ سے پہلے آئے تھے۔ 2019 میں وہ رشبھ پنت اورپانڈیا کے پیچھے بلے بازی کریں گے’۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ
    کمنٹری کرنے والے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے بھی مہندرسنگھ دھونی کے نہ آنے پرسوال اٹھائے اور کہا کہ ‘مہندرسنگھ دھونی کیوں نہیں، یہ سمجھ سے بالا تر۔ انڈیا جب دباو میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے۔ یہ بات نہیں مانی جاسکتی’۔ کمنٹیٹراورکرکٹ ایکسپرٹ ہرشا بھوگلے نے پوچھا کہ دھونی زخمی تونہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘دھونی؟ زخمی ہیں؟ نہیں توانہیں کریزپرہونا چاہئے تھا’۔ اسی طرح‌ سنجے مانجریکرنے بھی اعتراض‌ اٹھایا کہ کوہلی نے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کیوں کھیلنے کیلئے بھیجا۔

    واضح‌ رہے کہ بھارت نے حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر رکھنے کیلئے جان بوجھ کر نیوزی لینڈ سے میچ ہارا لیکن آج وہ خود نیوزی لینڈ سے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو گیا ہے.

  • ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی بڑی شکست

    ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت کی بڑی شکست

    ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزیلینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. جان بوجھ کر ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت خود بھی ورلڈ کپ کی ریس سے باہر ہو گیا.
    کیویز کی شاندار پرفارمنس نے بھارت کی بیٹنگ کو دو چار کر دیا اور ورلڈ کپ کے پہلے فائنلسٹ بن گئے. ہینری 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار.

    کیویز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے.1 رن پر ہی پہلی وکٹ گواہ دی. 47 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے پھر بارش نے کھیل میں خلل ڈال دیا اور بقیہ میچ اگلے دن تک ڈیلے کر دیا گیا.

    نیوزیلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا. روز ٹیلر نے پریشر میں 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی, کپتان کین ولیئمسن نے 67 رنز بنائے.

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی. روہت شرمہ 1 سکور بنا کر ہینری کی بال پر آؤٹ ہو گئے. 5 سکور پر 3 وکٹیں گر جانے پر بھارت کے سپورٹر اداس ہو گئے تاہم دھونی اور جدیجہ کی پارٹنر شپ سکور آگے لے گئی. جدیجہ نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو امید کی کرن دکھائی لیکن ٹرینٹ بولٹ نے جدیجہ کو بھی آؤٹ کر دیا.

    کیویز نے ورلڈ کپ کی نمبر ون ٹیم کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا. پاکستانی قوم بھی بھارت کے باہر ہونے پر بہت خوش ہے اور مٹھائیوں کی تقسیم جاری ہے.

  • دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید

    دفتر امورحجاج ،مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں.فاروق رشید

    دفتر امور حجاج ، مدینہ منورہ کے تمام شعبے مکمل طور پر فعال ہیں۔ شعبہ میڈیکل، شکایات، گمشدگی و بازیابی، مدینہ آمد و روانگی، رہائش و خوارک کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ یہ بات دفتر امور حجاج پاکستان مدینہ منورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق رشید نے مختلف شعبوں کی کارکردی بارے سوال کے جواب میں کہی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق رشید نے کہا کہ اب تک 14 ہزار 250 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ چکے جبکہ آج رات تک مزید 13 پروازوں سے 3 ہزار 283 عازمین مدینہ پہنچیں گے۔ مدینہ منورہ میں دفتر امور حجاج کے تمام شعبہ جات دن رات 24 گھنٹے شفٹوں میں کام کر رہے ہیں پاکستان حج میڈیکل مشن کے ذریعے عازمینِ حج کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے ۔ مدینہ منورہ میں 19 ڈاکٹرز اور 34 پیرا میڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے ۔ حج میڈیکل مشن کے تحت ایک عارضی ہسپتال اور دو فیلڈ یونٹ عازمینِ حج کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے ایمو لینس کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک 680 عازمینِ حجاج کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی شکایات پر فوری کارروائی اور فالو اپ کیا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ میں عازمینِ حج کی رہائش گاہوں کو انتظامی لحاظ سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر سیکٹر میں ایک سیکٹر انچارج اور معاونینِ حج کام کر رہے ہیں۔ اب تک راستہ بھولنے والے 24 عازمینِ حج کو رہائش گاہ تک پہنچایاگیا ہے اور گمشدہ سامان بھی تلاش کر کے عازمین تک پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج سعودی عرب میں رہنمائی یا پریشانی کیلئے مفت ہیلپ لائن 08001122266 پر کال کریں یا قریبی معاونِ حج سے رابطہ کریں

  • پان کی دکان رات کو کیوں کھولی، عدالت نے دی سزا،پان فروش گیا چیل

    پان کی دکان رات کو کیوں کھولی، عدالت نے دی سزا،پان فروش گیا چیل

    رات کے وقت پان شاپ کو کھلا رکھنے پر دکاندار کو پولیس نے پکڑا تو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رات کو پان شاپ کھلی رکھنے پر دکاندار کو عدالت نے جیل بھجوا دیا، یہ واقعہ بھارتی ریاست حیدر آبار میں پیش آیا. رکشا پورم کنچن باغ کے علاقے میں 45 سالہ رحیم کی پان کی دکان ہے، رحیم نے رات کے وقت پان کی دکان کھلی رکھی ہوئی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا.

    بھارتی پولیس نے پان فروش رحیم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے پان فروش کو رات کو دکان کھلی رکھنے کے جرم میں دو دن کے لئے جیل بھجوا دیا

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست حیدر آباد میں گٹکا کی فروخت پر پابندی ہے، حیدرآباد میں رات کے اوقات میں پان کے فروخت پر بھی پابندی ہے.

  • کشمیر میں سوشل میڈیا کا ہتھیار کے طورپرپاکستان کر رہا ہے استعمال،بھارتی آرمی چیف کی دہائی

    کشمیر میں سوشل میڈیا کا ہتھیار کے طورپرپاکستان کر رہا ہے استعمال،بھارتی آرمی چیف کی دہائی

    بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن روات نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر میں تحریک چلا رہا ہے. پاکستان نے کشمیر میں سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے کشمیر کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک چلا رہا ہے. بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ آپریشن شروع کیا اس کے بعد پاکستان نے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا شروع کردیا.

    بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ 30 برس سے کشمیر میں درپردہ جنگ لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات ہیں، پاکستان اب سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری جوانوں کو بھارت کے خلاف نکلنے کی ترغیب دے رہا ہے ،

    بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کا فیصلہ سیاسی قیادت کا ہو گا، فوج سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرتی.

  • بنک مسقط صارفین ہو جائیں ہوشیار، عمانی بنک نے خبردار کر دیا

    بنک مسقط صارفین ہو جائیں ہوشیار، عمانی بنک نے خبردار کر دیا

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان کے بڑے بنک ” بنک مسقط” نے اپنے صارفین کو جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعل ساز پچھلے کچھ عرصہ سے بنک کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے وٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو پیغام ارسال کرتے ہیں کہ ان کا بنک اکاؤنٹ اور ATM کارڈ بند کیا جا رہا ہے جبکہ اکاؤنٹ کو بحال رکھنے کے لیے آپ سے کچھ معلومات درکار ہیں اس کے لیے ساتھ ایک موبائل نمبر بھی لکھا ہوتا ہے جس پر رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے کی صورت میں بنک صارف سے ذاتی اور بنک اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ اور پھر اکاؤنٹ ہیک کر کے اس شخص کو اپنے بنک اثاثوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
    بنک مسقط نے خبردار کیا ہے کہ یہ پیغامات دھوکہ دہی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ بنک نے ایسا کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ براہ مہربانی ایسے جعل سازوں اور دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں۔ اور اپنی ذاتی نوعیت کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

  • بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

    بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

    امرتسر:پاکستان کی طرف سے بھارت کو خیر سگالی کے پیغامات اور جزبات کے باوجود بھارت کی پاکستان دشمنی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی . بھارت جہاں پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے کئی دہائیوں سے اپنے فوجیوں کو جدید اسلحہ اور ٹریننگ دے رہا ہے وہاں اب فوج کے ساتھ ساتھ بھارت سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالب علموں پر بھی فوجی تربیت لینے لازمی قرار دیا ہے.

    طالب علموں کو فوجی تربیت دینے کا آغاز بھارتی پنجاب سے کیا جارہا ہے جہاں این سی سی کے نام سے طالب علموں کو فوجی تربیت دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے.ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نئی دہلی میں اہم فیصلے ہو چکے ہیں اور تمام ریاستوں‌میں‌ فوجی تربیت کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا .

    بھارت پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے ایک اہم میٹنگ میں کہا ہے کہ بہت جلد تمام تعلیمی اداروں میں فوجی ٹریننگ کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے لیے فریم ورک تیار ہو گیا ہے.وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز میں تین اضلاع سے فوجی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے. جن میں 9ویں سے لیکر 12ویں تک کے طالب علموں کو ٹریننگ دی جائے گی ان اضلاع میں گورداسپور،ترن تران اور امرتسر شامل ہیں. اس کے بعد یہ سلسلہ پوری ریاست میں پھیلا دیا جائے

    ذرائع کے مطابق پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابھی 365 ہائی اور 365 ہایئر سیکنڈری سکولوں کے طالب علموں کو ٹرینینگ دی جارہی ہے.ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج کو کمک کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ طالب علم این سی سی کرکے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دے سکیں اور پاکستان کو کسی جارحیت میں سبق بھی سکھا سکیں

    یاد رہے کہ پاکستان میں این سی سی کے نام سے سکولوں اور کالجوں میں تربیت دی جاتی تھی لیکن امریکہ ،بھارت اور دیگر ہم نوا ملکوں کی سازشوں سے پاکستان میں یہ ٹریننگ ختم کروا دی گئی اورنائن الیون کے بعد پاکستان پر بہت دباو بڑھایا گیا تھا کہ وہ اس طالب علموں کو یہ کو رس نہ کروائے کیونکہ اس سے طالب علموں کے ذہینوں میں انتہا پسندی پیدا ہوسکتی ہے. امریکہ اور دیگر امریکی ہم نواوں کے سخت دباو پر اس وقت کے سربراہ مملکت جنرل پرویز مشرف کو بالآخر این سی سی کوختم کرنا پڑا

  • امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے حزب اللہ ملیشیا کے مزید تین ارکان پر پابندی عائد کردی،دو کارکنان لبنانی پارلیمنت کے منتخب ارکان بھی ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مزید تین کارکنان پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان میں لبنانی پارلیمان کے دو منتخب ارکان بھی ہیں۔ان پر اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے حزب اللہ کی سیاسی ومالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    امریکا کے محکمہ خزانہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی سیاسی اور سکیورٹی کی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے ضرررساں ایجنڈے کی معاونت اور ایران کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ نے لبنانی پارلیمان کے جن دو ارکان پر پابندیاں عاید کی ہیں، ان کے نام امین شری اور محمد حسن رعد ہیں۔ان کے علاوہ ملیشیا کےایک سکیورٹی عہدے دار وفیق صفا بھی امریکا کی ان نئی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔
    اس سے قبل امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ واشنگٹن کو جاسوسی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران اپنے وفادار گروپوں‌کو امریکی فوجیوں‌ پر حملوں‌اور انہیں‌ نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.

    امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے قائم کئے گئے آپریشنل یونٹ ‘فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب بھیجا گیا جس میں اس سے امریکی فوجیوں‌کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری دی گئی ہے.
    کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔

  • عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو صدمہ

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو صدمہ

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان کو صدمہ ان کی بھتیجی آئرس اینا بل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گولڈ سمتھ خاندان کی چشم وچراغ 15 سالہ آئرس اینابل حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔آئرس گولڈ سمتھ اورروتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بینزکی بیٹی تھی،آئرس جمائما خان اورٹوری ایم پی زیک گولڈ سمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔

    واضح رہے کہ جمائما خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس کے بعد پاکستان سے لندن رہائش پزیر ہیں ،عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اپنی ماں جمائما کے پاس ہیں

  • امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو افزودہ یورینیم کی مقررہ حد پار تجاوز کرنے پر ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کرے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کو پھر سے متنبہ کرتے ہوئے انھوں نے منگل کے روزوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران بہت سے غلط کام کررہا ہے،ان ( ایرانیوں) کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ وہ بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں‘‘۔

    صدر ٹرمپ نے اختتام ہفتہ پربھی نیوجرسی میں ایران کے لیے اسی قسم کا انتباہ جاری کیا تھا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے مقررہ حد سے زیادہ سطح پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیاہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں