Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. کپتان کہتے ہیں کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    اوپنر فنچ اور وارنر اچھا سکور کرنے کے لیے پر امید ہیں. اچھا ہدف دینے سے ہی انگلینڈ پہ پریشر آئے گا.

    انگلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.اگر اوپنرز پہلے دس اوور تک وکٹ نہ دیں تو دوسری ٹیم پر پریشر آ جاتا ہے.
    آج کا میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کڑی محنت کرنا ہوگی.

    واضح رہے نیوزیلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے. اب جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی فائنل میں نیوزیلینڈ کے ساتھ ٹاکرا کرے گی.

  • امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا .ٹرمپ کی سخت تنقیدبرداشت سے باہر

    امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا .ٹرمپ کی سخت تنقیدبرداشت سے باہر

    لندن:امریکہ صدرکی سخت نتقید یا فرائض منصبی میں نااہلی ،امریکہ میں برطانوی سفیر کو استعفیٰ‌دینا پڑگیا.اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے واشنگٹن میں سفیر کم ڈیروچ نے سفارتی مواصلات لیک ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے اور واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں. رواں ہفتے ایک اخبار کی طرف سے برطانیہ اور امریکا کے درمیان خفیہ مواصلات عیاں کیے تھے جس کے بعد سے دونوں اتحادی ممالک میں تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

    امریکی اور برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کم ڈیروچ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں ‘انتہائی احمق شخص’ قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف برطانوی سفیر پر تنقید کی بلکہ ٹرمپ نے تھریسا مے کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور اسے ‘احمقانہ’ قرار دیا اور کہا کہ ‘اچھا ہے کہ وہ جا رہی ہیں’۔دوسری طرف برطانویسیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے امریکی صدر کے رد عمل کو ‘غلط اور غیر مودبانہ’ قرار دیا اور کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا.

    ڈیروچ جنوری 2016 سے واشنگٹن میں موجود ہیں جبکہ انہیں رواں سال کے اختتام تک اس ہی عہدے پر رہنا تھا تاہم ایک بیان میں انہوں نے کہا ‘موجودہ صورتحال میں میرا کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے’۔انہیں برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت حاصل تھا.واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بورس جونسن کا بھی امریکی صدر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔

  • امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں.مائیکل کگلمین

    امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں.مائیکل کگلمین

    واشنگٹن:پاکستان نے امریکہ کو بے وقوف بنا رکھا ہے امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں .اس قسم کے ملے جلے ردعمل کا اظہار امریکی ڈپٹی ڈائریکٹر ایشن پروگرام اور سنیئر نمائندہ برائے پاکستان،افغانستان،بھارت اور بنگلہ دیش مائیکل کگلمین نے اپنی ایک ٹویٹ میں‌کیا ہے.

    مائیکل کگلمین کہتے ہیں‌کہ امریکہ کی پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں اور امریکہ نے اس مقصد کے لیے بہت مشقت اٹھائی ا ور ایک طویل جدوجہد کی لیکن اس کے بدلے میں‌امریکہ کو پاکستان سے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں‌ملا،پاکستان ہمارے حکمرانوں کوبے وقوف سمجھتا ہے.


    مائیکل کگلمین ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ اس بار بھی عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات پر امریکہ سیر حاصل گفتگو چاہتا ہے .ایجنڈے میں بڑے اہم اہم ایشوز ہیں .امریکہ چاہتا ہے کہ ان بر کھل کر بات ہو لیکن دوسرا فریق پاکستان ہے جسے امریکی مطالبات اورتحفظات کی پرواہ تک نہیں

  • حوثیوں باغیوں نے فلور مل کو نشانہ بنا دیا

    حوثیوں باغیوں نے فلور مل کو نشانہ بنا دیا

    یمن میں حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں بحر احمر فلور ملز پر چار مارٹر گولے داغےدیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے بدھ کی شام الحدیدہ شہر میں بحر احمر فلور ملز پر چار مارٹر گولے داغ جو غلے کے گوداموں سے چند میٹر کی دوری پر گرے۔ فلور ملز کی انتظامیہ نے عالمی خوراک پروگرام کے زیر انتظام گندم کے اس ذخیرے کی صفائی مکمل کرنے کے بعد وہاں محفوظ کی ہوئی ہے۔

    یہ کارروائی کمپنی کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد عمل میں آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ فلور ملز کی بحالی اور از سر نو کام کرنے کا عمل 90% مکمل ہو چکا ہے۔ کمپنی حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کے ضرورت مندوں میں 55 ٹن گندم تقسیم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    گذشتہ چند ماہ کے دوران حوثی ملیشیا بحر احمر فلور ملز کو ایک سے زیادہ مرتبہ بم باری کا نشانہ بنا چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود گوداموں میں سے دو تباہ ہو گئے اور ان کے اندر موجود گندم برباد ہو گئی۔ یہ ذخیرہ 30 لاکھ افراد کی بھوک مٹانے کے لیے کافی تھا۔

    حوثی ملیشیا ستمبر 2018 سے اب تک ایک سے زیادہ مرتبہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو بحر احمر فلور ملز تک پہنچنے سے روک چکی ہے ، یہ ملز یمنی حکومت کی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے۔ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا۔ بعد ازاں محدود تعداد میں ٹیم کے اہل کاروں کو رواں سال مئی میں فلور ملز پہنچنے کی اجازت دی گئی۔

  • غزہ میں چھ ماہ کے دوران قابض یہودی فوجیوں کے ہاتھوں 16 بچے شہید،1233 زخمی

    غزہ میں چھ ماہ کے دوران قابض یہودی فوجیوں کے ہاتھوں 16 بچے شہید،1233 زخمی

    غزہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی صہیونی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونےلگا جس کی وجہ سے فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کےدوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

    انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوجی چن چن کر فلسطینی بچوں کو شہید کررہے ہیں.

    القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔

  • ہمارے طیارے ایران تو کیا پورےخطے کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں:نیتین یاہوکی دھمکی

    ہمارے طیارے ایران تو کیا پورےخطے کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں:نیتین یاہوکی دھمکی

    تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعطم بنیامین نیتن یاہونے ایران سمیت خطے کے تمام ملکوں کے لیے دھمکی آمیز پیغام دےکر خطے می اسرائیلی دلچسپی کو آشکار کردیا ہے. اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے F-35ایس طیارے ہیں جو چاہیں توایران اورشام سمیت پورے مشرق وسطی کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔

    نیتین یاہو نے جنوبی اسرائیل میں واقع نواتیم فضائی اڈے کے دورے کے دوران ایک بیان میں ایران کو دھمکی دی اورکہا کہ حالیہ دنوں میں ایران اسرائیل کو مٹانے کی بات کر رہا ہے لیکن وہ جان لے کہ ہمارے طیارے ایران اور شام سمیت پورے مشرق وسطی کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کی طرف سے یہ خطرہ منڈلا رہا تھا کہ اسرائیلی جنگی جنوں پورے عالم عرب کےساتھ ساتھ ایشیا کے کئی ممالک تک جا پہنچتا ہے .بعض دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہوکا یہ پیغام کہ پورے خطے میں کاروائی کرسکتے ہیں پاکستان کے لیے بھی پیغام ہے .یہ بھی خیال رہےکہ نیتین یاہو نے ایران پرالزام لگایا کہ وہ مسلسل جوہری اسلحہ بنانے کی دھن میں ہے لیکن اگراسرائیل کے بس میں ہوتا تواس کی نوبت ہی نہیں آتی ۔

  • برطانیہ اور ایران آمنے سامنے ،ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پردھمکی

    برطانیہ اور ایران آمنے سامنے ،ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پردھمکی

    تہران:امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات شدید ہونے کے بعد اب برطانیہ بھی ایران کی مخالفت پر اتر آیااور ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی دھمکی دے ڈالی .برطانیہ کی دھمکی کے جواب میں ایران نے بھی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔

    دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل کا سامناکرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے،اس کے نتائج اچھے نہیں آئیں گے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایک ایرانی ٹینکر کو روک کر الزام لگایا تھا کہ یہ آئل ٹینکر ایران پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو خام تیل کی سپلائی کیلئے جارہا تھا۔عالمی معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکی دباو کی وجہ سے ایران پر دباو بڑھانا چاہتا ہے.

    SHAREFacebook Twitter

    RELATED ARTICLESMORE FROM AUTHOR

  • بھارت، بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو ہو گی اب موت کی سزا

    بھارت، بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو ہو گی اب موت کی سزا

    بھارت میں بچوں‌ کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اس قبیح جرم کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون میں‌ ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس امر کی منظوری ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق اس میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کی جائے گی.

    رپورٹ کے مطابق مسٹر جادڈیکر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں کو نشہ آور دوائیں دینے پر پابندی کے لئے بھی اس ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی، واضح رہے کہ بھارت میں بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں.

  • بھارت:یونیورسٹی کے نصاب میں‌آر ایس ایس کی تاریخ شامل،نیا تنازع شروع ہوگیا

    بھارت:یونیورسٹی کے نصاب میں‌آر ایس ایس کی تاریخ شامل،نیا تنازع شروع ہوگیا

    نئی دہلی:بھارت کا جنگی جنوں انتہا کی بلندیوں کو چھونے لگا کہں ایک طرف سکولوں میں فوجی تربیت لازمی قرار دے دی گئی تو کہیں دوسری طرف ہندو انتہا پسند ،اسلام اور مسلمان مخالف دہشت گرد تنظیم کی تاریخ کو یونیورسٹی کے نصاب میں شامل کردیا گیا ہے.

    یہ پہلی بار نہٰیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی ناگپور یونیورسٹی میں سنگھ کی تاریخ کو متعارف کرنے کاکام کیاگیا ہے۔ سال2002سے ایم اے کے نصاب میں ’آرایس ایس‘ کے قومی تعمیر میں رول کے عنوان پرلیکچر دیئے جاتے رہے.ناگپور یونیورسٹی کے شعبہ تعلیمات چیرمن برائے تاریخ شیام کوریٹی کے مطابق مئی کے مہینے میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران آر ایس ایس کو نصاب کے لئحے متعارف کروانے کا فیصلہ لیاگیاتھا۔ایم اے (تاریخ) میں پہلے سے مذکورہ مضمون پڑھایاجارہا ہے‘ ہم نے سونچا کہ بی اے کے نصاف میں اس کو شامل کریں گے تاکہ اسٹوڈنٹ کو تنظیم کے متعلق اس بات کوسمجھنے میں آسانی ہوسکے کہ ہندوستان کی آزاد ی سے قبل تنظیم کی کیا خدمات تھیں.

    دوسری طرف کانگریس ترجمان سچن ساونت نے اس اقدام کو ”غیر معمولی“ قراردیا اور ناگپور یونیورسٹی انتظامیہ پر آر ایس ایس کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا.انہو ں نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ہر کوئی جانتا ہے کہ سنگھ کی تاریخ ایک سیاہ باب ہے اور انہوں نے آزادی کے جدوجہد کے دوران انگریزوں کی مدد کی تھی۔وہ آ رایس ایس ہی تھی جس نے دستور کی مخالفت کی تھی اور قومی پرچم کو بھی مستردکردیاتھا اور 52سالوں تک اپنے ہیڈکوارٹر پر قومی ترنگا بھی نہیں لہرایاتھا۔یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے منوسمرتی کو فروغ دیا تاکہ شہریوں کے درمیان میں نفرت کو بڑھاوا دیاجاسکے۔

    سچن ساونت نے کہا کہ سنگھ کی سونچ رکھنے والے ناتھو رام گوڈسے‘ مہاتما گاندھی کا قاتل ہے اور پھر اس طرح کی تنظیموں کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔ان کے مطابق وی سی نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا وہیں کورتی اطمینان بخش جوابات دینے میں ناکام بھی رہے ہیں.یونیورسٹی انتظامیہ کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر متنازع مواد کو نہ ہٹایاگیاتو وہ اپنے احتجاج مزید سخت کردیں گے.

  • وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو خود وائٹ ہاوس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے حوالے سے پاکستان کے چند الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیا پرپھیلائی جانی والی ان خبروں کے بعد وضاحت کی جن میں عمران خان کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ تیسرے درجے کا ہے اور امریکہ میں اس دورے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاری

    وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالےسے یہ بھی تفصیلات دی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ معاملات کے علاوہ ،افغانستان،کشمیراور پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بھی بات چیت ہوگی .امریکی میڈیا عمران خان کے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہا ہے اورخطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہ رہا ہے.