Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارت، ہندوانتہاپسندوں کیخلاف کاروائی کی بجائے مظاہرہ میں شریک مسلم نوجوان گرفتار

    بھارت، ہندوانتہاپسندوں کیخلاف کاروائی کی بجائے مظاہرہ میں شریک مسلم نوجوان گرفتار

    بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوان کو شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک کم عمر نوجوانوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے بعد اب الہ آباد میں بھی مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں. آج الہ آباد میں ہونے والے مظاہرہ میں جن نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم ہے. مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مقامی مسلمانوں میں غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے اور بھارتی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے.

    مجلس اتحاد المسلمین کی طرف سے مسلم نوجوانوں پر ہندوانتہاپسندوں کے حملوں اور قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. مظاہرہ میں شامل کئی نوجوانوں کو ان کے گھروں پر چھاپے مارکر اٹھا لیا گیا اور تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے. مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نوجوانوں سے متعلق کچھ آگاہ نہیں‌ کر رہی. مجلس اتحادالمسلمین کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو تنظیم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی۔

  • برطانیہ کا ٹرمپ کی تنقید کرنے پر ایوانکا  سے معذرت کا اظہار

    برطانیہ کا ٹرمپ کی تنقید کرنے پر ایوانکا سے معذرت کا اظہار

    برطانیہ کی طرف سے امریکا میں‌ برطانوی سفیرکے لیک سرکاری خط و کتابت پر معذرت کا ارادہ کیا گیا ہے جس میں ٹرمپ اور اس کی انتظامیہ پر تنقید کی گئی تھی.اس بات کا اعلان گیاکہ اس پر ایسا کیا جانا ٹھیک نہیں تھا .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر تجارت لیام فوکس نے سوموار کے روز کہا ہے کہ ان مراسلوں کا افشا ہونا ’بہت ہی سنگین خلاف ورزی‘ ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار ٹارم ٹوگن نے بھی تقریبا ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے معذرت پر زور دیا ہے۔

    خیال رہے کہ واشنگٹن میں برطانوی سفیر سر کِم ڈارک کی لیک ہونے والی سفارتی ٹیلی گرامز میں ٹرمپ انتظامیہ کو ‘ناکارہ’، ’غیر محفوظ‘ اور ’نااہل‘ کہا گیا ہے۔

    وزیر تجارت نے کہا کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے، میں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن سر کِم کا دفاع بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر کا کام ’امریکا کے احساسات کی نہیں بلکہ برطانوی شہریوں کے مفادات اور خواہشات کی ترجمانی کرنا ہے۔ ٹیلی گرامز لیک کے ذریعے جو کچھ ہوا وہ غلطی تھی اور ہمیں اس پرمعافی معانگنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے’۔

  • طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق

    طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق

    طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان اور افغان وفد کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے اتفاق ہوگیا.
    قطر کے دورالحکومت دوحہ میں قطری حکومت اور جرمنی کی مشترکہ میزبانی میں مسئلہ افغانستان کے حل کے لیے مذاکرات ہوئے جن میں طالبان اور افغان وفود نے شرکت کی۔ بات چیت میں افغان حکومت نے شرکت نہیں کی تاہم اس کے تین نمائندے انفرادی حیثیت میں شریک ہوئے۔ مذاکرات کے دوران افغانستان میں امن کیلئے لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا جسے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان میں اسلامی اصولوں اور انسانی حقوق کے احترام، ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات نہ دینے، سرکاری اداروں پر حملے نہ کرنے، پرتشدد واقعات میں کمی اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فریقین نے عالمی برادری اور علاقائی و مقامی عناصر پر افغان اقدار کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔

    اعلامیے میں اسلامی اقدار کے عین مطابق خواتین کو سیاسی، سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی حقوق دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سخت بیانات نہ دینے، سرکاری اداروں پر حملے نہ کرنے اور پرتشدد واقعات میں کمی پر اتفاق بھی کیا گیا۔

  • نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزیلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    نیوزیلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے. بھارت کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نیں کی گئی. بھارت مضبوط ٹیم ہے اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا.

    بھارت کی پوزیشن بہت مضبوظ ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے. آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست نے آسٹریلیا کو پہلے سے دوسرے نمبر پر کر دیا.

    بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

  • سعودی خاتوں سفیر نے ٹرمپ کو اسناد پیش کردیں

    سعودی خاتوں سفیر نے ٹرمپ کو اسناد پیش کردیں

    امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتوں سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے سفارتی تقرر کے ڈاکیومنٹس وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیے۔

    امریکہ میں پہلی سعودی خاتون سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے اپنے تقرر کے کاغذات امریکی صدر کو پیش کردیے .شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "میں نے عزت مآب امریکی صدر کو واشنگٹن میں بطور سعودی سفیر اپنی سفارتی اسناد تقرر پیش کیں۔ اس موقع پر میں نے خادم الحرمین الشریفین اور مملکت کے ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر اور عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا”۔

    سعودی خاتون سفیر نے مزید کہا کہ "میں قومی مفادات اور ہم وطنوں کی خدمت کے لیے اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات مضبوط بنانے کے واسطے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی”۔

    شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچی تھیں۔

    واضح رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

  • میں اگر  "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ  نہیں.ٹرمپ

    میں اگر "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں.ٹرمپ

    میں اگر "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے .امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو” نکما” کہنے والے برطانوی سفیر کم ڈاروک کے بارے میں کہا ہے کہ میں اس سے اب کوئی واسطہ نہیں رکھوں گا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے برطانوی سفیرکو جواب دے ڈالا
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو” نکما” کہنے والے برطانوی سفیر کم ڈاروک کے بارے میں کہا ہے کہ میں اس سے اب کوئی واسطہ نہیں رکھوں گا۔

    ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں برطانوی سفیر سے واقف نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ واشنگٹن بھی موصوف سفیر کے بارے میں کچھ اچھا نہیں سوچتا اور بیزار دکھائی دیتا ہے ۔میں اس شخص سے کوئی واسطہ رکھنا نہیں چاہتا ہوں لیکن ایک اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ جلد ہی ایک نیا وزیراعظم منتخب کرے گا۔

    یاد رہے کہ برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔ ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔

    برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔

  • سعودی عرب نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا

    سعودی عرب نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا

    سعودی عرب نے حوثیوں نے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔ یہ طیارہ حوثیوں نے سعودی عرب کی سمت بھیجا تھا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں نے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔ عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب ڈرون طیارے بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔ یہ طیارے اپنے اہداف پورے نہیں کر سکے اور انہیں تباہ کر کے مار گرایا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق سخت ترین جوابی منہ توڑ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کے روز حوثیوں کی جانب سے بحر احمر کے جنوب میں ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

  • افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    دوحہ :افغانستان میں امن کی بحالی اور افغانستان سے امریکہ کی افواج کی پرامن واپسی کے حوالے سے جاری مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا. افغان طالبان اور مخالف گروہوں کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی معاملات طئے پا گئے ہیں.طالبان اور افغان گروپوں کی جانب سے اپیل اور تشدد کم کرنے کا عہد مذاکرات کے پہلے دورکےمکمل ہونے پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کا سب سے اہم حصہ ہے۔‘

    طئے پانے والے روڈ میپ کے مطابق سب سے پہلے امن بحال کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کرنا ہے اس کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور خطے کی قوتوں کی جانب سے افغانستان میں مداخلت روکنا ہوگی۔دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں خواتین کے سیاسی، سماجی، معاشی، اور ثقافتی حقوق کی اسلامی اقدار کے اندر رہتے ہوئے یقینی بنانے کا عہد بھی شامل ہے۔ مذاکرات میں شریک خاتون مندوب اور افغان وومن نیٹ ورک کی ڈائریکٹر میری اکرامی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معاہدہ نہیں بلکہ یہ مذاکرات شروع کرنے کی بنیاد ہے۔

    امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوبارہ آغاز آج کو دوحہ میں پھر ہوگا۔ مذاکرات میں دونوں فریقین کی نظریں 18 سال سے جاری طویل لڑائی کے خاتمے پر ہوں گی۔دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ رواں برس ستمبر میں ہونے والے افغانستان کے صدارتی انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ سیاسی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کا انخلا ممکن ہو۔

    قطر کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی متلق الا قحتانی کہتے ہیں‌کہ دونوں جانب سے بہت ذیادہ سنجیدگی کے مظاہرے پر ہم حیران ہے اور وہ اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کہتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اب تک ہونے والے مذاکرات میں سے سب سے زیادہ بارآور ثابت ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان اور دیگر متحارب گروہوں کے مابین ہونے والے مزاکرات کا یہ تیسرا دور تھا۔ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کی جانب سے افغان سرزمین پر جہادی گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینا طالبان کے ساتھ متوقع امریکی معاہدے کے دو اہم ستون ہوں گے۔

  • اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    وادی اردن :اسرائیل کی شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازش ،یہودی آبادکاروں کےلیے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے.اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز وادی اردن کے شمال میں آبادکاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔

    مقبوضہ بیت القدس میں‌اس کے علاوہ بھی صہیونی حکومت نے یہودی شہریوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فلسطینی شہریوں کے حقوق پر قبضہ کرکے پریشان کیا اور پھر ان کو جیلوں میں ڈالا ہے. وادی اردن سے آبادکاری کے مخالف کارکن عارف ضراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصبح غیر قانونی صہیونی بستی مسقیت کے قریب صرف صہیونی آبادکاروں کے استعمال کے لیےنئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔

    مکانات مسماری اور زمین ضبط کرنے کی کاروائیاں فلسطینوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے اور شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں.فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ہر اسرائیلی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کوکشمیریوں سے بچانے کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار جیکٹوں کی ضرورت ہے. وزارت دفاع

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کوکشمیریوں سے بچانے کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار جیکٹوں کی ضرورت ہے. وزارت دفاع

    مقبوضہ کشمیر:تمام تر ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود بھارتی افواج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہ صرف دبانے میں‌ناکام ہوئی ہے بلکہ خود کشمیری حریت پسندوں کی مزاحمت کے دباو میں آگئی ہیں. بھارت وزارت دفاع کی دستاویزات اور حکومت سے مطالبے نے بھارتی فوج کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے. معتبر ذرائع کے مطابق بھارت فوجیوں نے اپنے جرنیلوں سے کشمیری حریت پسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے بلٹ پروف جیکٹوں کا مطالبہ کردیا ہے.

    بھارتی فوج کے مطالبے کے بعد بھارت وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پہلے ہی بھارتی فوج کو کشمیر میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے .وزارت دفاع کے مطابق اس وقت کشمیر میں بھارتی فوج کو حریت پسندوں سے بچانے کے لیے 1 لاکھ 86 ہزار بلٹ پروف جیکٹوں کی شدید ضرورت ہے جس پر 6 ارب 39 کروڑ روپے خرچ آئیں گے .وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان کو بتایا کہ بلٹ پروف جیکٹیں بنانے کے لیے چین سے خام مال لینے کے حوالے سے سپلائرز کی طرف سے معاہدے کے مطابق کام نہ کرنے کی شکایات مل رہی ہیں. اگر اب ایسا ہوا تو پھر ان کے ٹینڈرز منسوخ کردیئے جائیں گے.

    وزیر دفاع نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ ایسے ہی 2009 میں بھی ساڑھے تین لاکھ جیکٹوں کمی تھی . 2016 میں 1 لاکھ 87 ہزار جیکٹیں آر ایف پی کو فراہم کی گئی تھیں.تاہم موجودہ ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور جس کو پورا کرنے میں وقت لگے گا اور اپریل 2020 تک یہ جیکٹیں فراہم کردی جائیں گی