Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی وفات پا گئے ہیں جس پر شارجہ کے شاہی خاندان میں‌ سوگ کی کیفیت ہے جبکہ شارجہ میں‌ رہنےو الے عوام بھی غم کی کیفیت سے دوچار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد بن سلطان برطانیہ میں فوت ہوئے ہیں .شارجہ میں‌ شاہی حکمران کے دربار کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلطان لندن میں مقیم تھے جب رضائے الٰہی سے اُن کی زندگی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ جواں سال شہزادہ خالد بن سلطان کی وفات پر شارجہ میں تین دِن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارات پر اماراتی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔ شہزادہ خالد بن سلطان بھری جوانی میں‌ وفات پا گئے ہیں. نوجوانی میں ہی ان کی وفات پر شارجہ میں‌ ہر کوئی غمگین ہے.

    شہزادہ شیخ خالد بن سلطان کی میت کے شارجہ پہنچنے کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شارجہ کے شاہی دربار کی جانب سے جاری اعلان میں شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، اُن کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم شیخ خالد کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔ شہزادہ خالد کی وفات کی خبر پر دیگر اماراتی ریاستوں کے فرمانرواؤں، اعلیٰ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ممتاز کاروباری افراد کی جانب سے انتہائی افسوس اورغم کا اظہار کیا گیا ہے،

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر اہم شخصیات اور مختلف ملکوں‌ کے سربراہان اور نمائندوں‌ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو: روسی وزارت دفاع کے مطابق Losharik نامی روسی آبدوز میں آگ لگنے کے وجہ سے چودہ فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئےہیں.روسی حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابولیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔روسی وزارت دفاع کے حکام نے ماسکو سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آبدوز میں آگ شمال میں روسی سمندری حدود میں لگی اور تمام فوجی دم گھنٹے کے باعث مرگئے۔حکام نے مزید کہا کہ آبدوز کو بحیرہ برینٹ کے بندرہ گاہ پر لایا گیاہے اور آگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

    یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر2016 میں ہوا جب روسی فضائیہ کے کریش ہونے میں ریڈ آرمی اہلکاروں سمیت 92 فوجی ہلاک ہوگئےتھے.یہ طیارہ روس سے شام جاتے ہوئے تباہ ہوا تھا جس میں‌سوار سارے افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • ماسکو: روس کا جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس کا جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو:روس کو کہیں آبدوز میں دھماکے کے نتیجے میں‌ہلاکتوں کا غم تو دوسری طرف اپنے دفاع کو پہلے سے بہتر کرنےکے لیے مزید اقدامات کرنے کی خوشی .ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق جدید ترین انٹرسیپٹ میزائل کا یہ تجربہ قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ سے کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگا کر انہیں فضا ہی تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

    روسی دفاعی حکام نےمیزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے یہ تجربہ طے شدہ معیاروں کے مطابق انجام پایا ہے۔سابق سویت یونین نے مغربی ملکوں کی جانب سے بین البراعظمی ایٹمی میزائلوں کے خطرات کے پیش نظر قزاقستان کی ٹیسٹ سائٹ پر انٹر سیپٹ میزائلوں کی تیاری کا خفیہ پروگرام شروع کیا تھا۔

  • بھارت:مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالیگاوں کے 1 لاکھ سے زائد مسلمانو‌ں کااحتجاج

    بھارت:مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالیگاوں کے 1 لاکھ سے زائد مسلمانو‌ں کااحتجاج

    مالیگاﺅں :بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کے خلاف مالی گاوں کے 1 لاکھ سے مسلمان احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے .مسلمانوں کے پر ہونے والے ظلم و تشدد کو روکا جائے.اب مسلمان ظلم اور تشدد برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں.اس حوالے سے مالی گاوں کے شہید اسمارک پارک میں بہت بڑا اجتماع ہوا .جس میں مسلمانوں نے ہندو انتہا پسندوں کے ظلم وتشدد کو روکنے کا مطالبہ کردیا .

    جمعیت علماءسے منسلک افراد اور کچھ مقامی این جی اوز کی کوششوں سے منعقد اس ریلی کے دوران لوگوں نے اپنی بات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ”ہم بدلا نہیں چاہتے اور ہم تشدد میں یقین بھی نہیں رکھتے۔ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ اس ریلی میں لوگ شہید اسمارک پر جانے سے پہلے مالیگاوں قلعہ میں جمع ہوئے اور وہاں پر جذباتی تقریریں بھی ہوئیں۔ تقریروں میں پولس انتظامیہ اور ریاستی و مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی کہ وہ آئین کو مٹی میں نہ ملنے دیں اور شر پسند عناصر پر کنٹرول کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھارکھنڈ میں تبریز انصاری کی بھیڑ نے زبردست پٹائی کر دی تھی جس سے وہ بیہوشی کی حالت میں چلے گئے تھے اور پھر علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔ تبریز کی اہلیہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ 17 جون کی رات اس کا شوہر تبریز انصاری جمشید پور سے گاوں لوٹ رہا تھا جب دھت کیڈیہہ گاوں میں کچھ لوگوں نے انھیں گھیر لیا اور پٹائی شروع کر دی۔ چوری کے الزام میں رات بھر تبریز کو بجلی کے پول سے باندھ کر رکھا گیا اور اس کی بے رحمی سےتشدد کرتے رہے۔ اس دوران اسے ’جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ کے نعرہ لگانے کے لیے بھی کہا گیا۔ نعرہ لگانے کے باوجود بھیڑ انھیں پیٹتی رہی۔ صبح نیم مردہ حالت میں تبریز کو پولس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔

  • یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی 10 جولائی کو لندن میں پروگرام کرے گی، شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے

    یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی 10 جولائی کو لندن میں پروگرام کرے گی، شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے

    لندن میں‌ یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی کے زیراھتمام 10 جولائی کو ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں‌ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ پروگرام لندن میں‌ ساؤتھ ھال میں ھوگا. اس پروگرام میں‌ گورنر کے پی کے شاہ فرمان، ھائی کمشنر برطانیہ نفیس زکریا، فیڈرل منسٹر شہریار آفریدی اور برطانوی مسلم ایم پیز ، لارڈرز اور میرز شریک ہوں‌ گے.

    پروگرام کا انعقاد یونائیٹد پشتون سوسائٹی یوکے کی جانب سے کیا جارہا ہے. واضح‌ رہے کہ یہ پروگرام پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر کیا جارہا ہے. خٰبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان اور شہر یار آفریدی بھی پروگرام میں ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

  • ایران کے جھوٹ کا پول جلد کھول دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    ایران کے جھوٹ کا پول جلد کھول دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    اسرئیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران تیزی سے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف بڑھ رہا ہے ہم اس کے جھوٹ کو جلدی بے نقاب کریں گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مبطابق کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ‘آج ایران کہتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو توڑ رہا ہے اور اس نے 300 کلو گرام یورینیم کی افزودگی کی حد سے تجاوز کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھ رہا ہے’۔

    انہوں‌ نے کہا کہ جب ہم نے ایران کے خفیہ جوہری ذخیرئے کا انکشاف کیا اور ثابت کیا کہ تہران دنیا کے سامنے جوہری معاہدے کے ذریعے جھوٹ بول رہا ہےتو دنیا نے ہماری بات نہیں مانی تھی۔ آج ایران بھی اس کا اعتراف کر رہا ہے۔ میں مزید شواہد اور دلائل بھی جلد پیش کروں گا کہ ایران مسلسل کس طرح جھوٹ بولتا رہا ہے۔

    نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ‘میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں‌ کہ اسرائیل کسی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آج میں تمام یورپی ملکوں سے کہتا ہوں‌کہ تم ایران کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرو اور تہران پر فوری طورپر اقتصادی پابندیاں عائد کرو

  • ایران آگ سے کھیل رہا ہے ، ٹرمپ

    ایران آگ سے کھیل رہا ہے ، ٹرمپ

    امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور اس پر اقتصادی دباو برقرار رہے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جانتا ہے کہ وہ کیا کام کررہا ہے ، ایران کو معلوم ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہےلہذا میں کسی صورت میں ایران کے نام کوئی پیغام نہیں دوں گا۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں ایران کو یورینیم افزودکرنے کی اجازت دینا غلطی تھی ۔

    واضح رہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں یورینیم کی افزودگی کی مقدار کو 300 کلو کی حد سے پار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ایوانکا ٹرمپ پررُکن کانگرس کی تنقید، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا منہ توڑ جواب

    ایوانکا ٹرمپ پررُکن کانگرس کی تنقید، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا منہ توڑ جواب

    امریکی حکومت نے ڈیموکریٹس رکن کانگرس کی طرف سے ‘جی 20’ اجلاس میں اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ جاپان کے دورے پرآئی ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ پر شدید تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی سبکدوش ہونے والی خاتون ترجمان ‘سارہ ھاکابی سینڈرز نے ڈیموکریٹس رکن کانگرس الیکذنڈریا اوکاسیو کورٹیز کی ایوانکا ٹرمپ پرتنقید کو مسترد کردیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ پر تنقید ان کے والد کے جاپان کے دورے کے دوران کی گئی۔

    مسز کورٹیز نے ‘ٹویٹر’ پر ایوانکا کو مخاطب کرکے لکھا کہ’آپ ایک ایسے شخص کی بیٹی ہیں جو ایک ایسے منصب پر فائز ہے جس کا وہ پیشہ وارانہ طورپر اہل نہیں ہے’۔

    انہوں‌ نے مزید لکھا کہ’ٹرمپ نے ہماری سفارتی شہرت اور عالمی سطح پرامریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ امریکا کو ‘جی 20 اجلاس میں باصلاحیت اور پیشہ ور سفارت کاروں کی ٹیم درکار تھی مگر صدر ٹرمپ نااہل ہونے کی وجہ سے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں’۔
    یال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ جاپان میں’جی ٹوئنٹی’ سربراہ اجلاس میں چینی، جاپانی، روسی، بھارتی اور آسٹریلوی قیادت سےملاقات کے وقت اپنے والد کے ہمراہ تھیں۔

    ڈیموکریٹس سیاست دان کی تنقید پروائٹ ہائوس سےحال ہی میں سبکدوش ہونے والی سارہ سینڈرز نے جوابی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ نیویارک میں ملازمتیں ضائع ہو رہی ہیں اور کورٹیز ٹویٹر پر وقت برباد کرتی ہیں۔

    انہوں‌نے مزید لکھا کہ ایوانکا نے کروڑوں نئی ملازمیں تخلیق کیں اور وہ امریکا کو عالمی سطح پر طاقت ور بنانے کے لیے کوشاں ہیں مگرہم آپ کا شکریہ ادا کرتےہیں کہ آپ نے ہمیں ایک بار پھر یاد دلایا کہ ٹرمپ کو صدر منتخب کرنے پرہم امریکی عوام کا شکریہ ادا کریں۔

  • جرمنی میں دو سو سیاست دانوں کے قتل کا منصوبہ کیسے ناکام ہوا

    جرمنی میں دو سو سیاست دانوں کے قتل کا منصوبہ کیسے ناکام ہوا

    جرمنی کی خفیہ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے سابق صدر سمیت دو سو سیاست دانوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو نازیوں کے ایک گروہ ’نورڈ کرویٹس‘ نے منصوبہ سازی کی جس میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے فوج یا پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    جرمن پارلیمنٹ میں جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں اس کے مطابق فہرست میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، کرسچین ڈیموکرٹیک الائنس، گرین پارٹی اور لفٹسٹ پارٹی کے دو سو سیاستدانوں کے نام اور رہائش گاہ کی معلومات شامل تھیں۔
    نورڈ کرویٹس نے سیاست دانوں کے متعلق مذکورہ بالا معلومات پولیس کے کمپیوٹرز سے چرائی تھیں۔ جن سیاست دانوں کے نام فہرست میں شامل ہیں ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مہاجرین کے حق میں ہیں۔

    فہرست میں موجودہ وزیرخارجہ، ملک کے سابق صدر اور جرمن پارلیمنٹ کی سابق نائب صدر کا نام بھی شامل ہے۔
    جرمنی کے قومی سلامتی کے لیے کام کرنے والے ادارے نے پارلیمنٹ کو یہ بھی بتایا کہ نازیوں کے اس گروہ نے ایسے پچیس ہزار افراد کی فہرست بھی تیار کر رکھی تھی جو پناہ گزینوں کی مدد کرتے ہیں۔

    خفیہ ایجنسی کے علم میں معاملہ اس وقت آیا جب ایک وکیل نے دو ہفتے قبل عدالت میں درخواست دی کہ نیونازیوں کے ایک گروہ نے میت پیک کرنے والے 200 بیگز تیار کروانے کا آرڈر دیا ہے اور حکومت کو اس معاملے کی چھان بین کروانی چاہیے۔

    مقامی اداروں کے پاس اس بارے میں پہلے معلومات تھیں کہ نورڈ کرویٹس نامی گروہ 2017 سے بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس کے تین کارندے بھی پولیس کی ہراست میں ہیں جن پر بھاری سرکاری اسلحہ چرانے کا الزام ہے۔

  • بھارتی صدر کے آبائی گاوں کی حالت کیسی؟ جان کر ہوں حیران

    بھارتی صدر کے آبائی گاوں کی حالت کیسی؟ جان کر ہوں حیران

    بھارتی‌ صدر کے آبائی علاقے کی حالت زار پر علاقہ مکین اپنے صدر کے خلاف پھٹ پڑے کہا بھارت کا صدر لیکن گاوں کی سڑکیں کچی ، پینے کا صاف پانی نہیں، ہم ایسے صدر کو کیا کریں جو اپنے علاقہ کے مسائل حل نہیں کروا سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کا آبائی علاقہ اترپردیش کے ضلع کانپور کا گاوں پرونکھ ہے جس کی حالت زار پر وہاں کے مکین آج بھی ماتم کر رہے ہیں، رام ناتھ کووند کے‌صدر کی کرسی پر ہونے کے باوجود ان کا آبائی گاوں مسائل کا گڑھ ہے ، بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے آبائی گاوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رام ناتھ کووند صدر بن گئے لیکن زیادہ تر سڑکیں آج بھی کچی ہیں ،کسی نے ان سڑکوں‌پر توجہ نہیں دی، راستے ٹوٹے ہوئے ہیں، جن کی مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا.

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے گاوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صدر کے آبائی گھر کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام جاری ہے لیکن گاوں کے مسائل کو کسی نے دیکھا. گاوں میں پانی کی قلت ہے، صاف پانی اکثر دستیاب نہیں ہوتا، بھارتی صدر کے گاوں کے مکین صدر سے مایوس ہو چکے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ یہاں صرف بجلی کی‌صورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن بجلی تو پورے اترپردیش میں‌ بہتر ہوئی.

    بھارتی‌ صدر کے گاوں میں ایک ہی طبی مرکز ہے جو ہمیشہ بند رہتا ہے اس کے خلاف بھی مکینوں نے احتجاج کیا ہے.