Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ انہیں بم سے اڑا دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی جین کو خط موصول ہوا جس میں امت شاہ اور انہیں طم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی

    بی جے ہی کی رکن اسمبلی لینا جین کے دفتر میں ایک خط پہنچایا گیا جس میں بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی اور کہا گیا کہ اگر وہ مدھیہ پردیش کے اس ضلع میں آئے تو انہیں رکن اسمبلی سمیت بم سے اڑا دیا جائے گا ،خط میں گنجبا ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور اسپتال پر بھی دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی ہے.

    بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ کو دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، بھارت کے سیکورٹی اداروں نے خط کو تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ خط کہاں سے آیا اور کس نے بھیجا، متعلقہ علاقوں میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جبکہ بھارتی وزیر داخلہ کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ امت شاہ بھارت کی حکمران جماعت کے صدر اور بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہائی قریبی ہیں

  • لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں ایک شخص جہاز سے گرگیا

    لندن میں جہاز سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والا شخص غیر قانونی طریقے سے سفر کررہا تھا۔

    تفصیل کے مطابق لندن کے جنوبی علاقے میں ایک گھر کے باہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مرنے والا شخص جہاز کے لینڈنگ گئیر سے گرا اور وہ غیرقانونی طریقے سے نجی پرواز پر سوار ہوا تھا۔
    ٕ

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اس نے کسی زور دار چیز کی اونچائی سے گرنے کی آواز سنی جس پر گھبرا کر گھر سے باہر آکر دیکھا تو ایک شخص کی خون آلود لاش پڑی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیا کے شہر نیروبی سے اڑنے والی پرواز میں پیش آیا۔ جہاز کے لینڈنگ گئیر سے ایک بیگ، پانی کی بوتل اور کھانے کی اشیاء بھی ملیں ہیں۔

    مقامی پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹمارٹم کرایا جائے گا جبکہ ائیر لائن حکام نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور لاش کی شناخت جاری ہے۔

  • ایران نے مقررہ حد سے بڑھ  کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایران نے مقررہ حد سے بڑھ کر یورینیم افزودہ کر لی

    ایرانی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ افزودہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے میں وضع کردہ 300 کلو گرام کی حد کو پار کر گئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے 26 جون کو ایک اعلان کرتے ہوئے یورپی فریقین کو دی گئی مہلت کے پورا ہونے کے بعد یورینیم کی افزودگی کے عمل کو جاری رکھنے کا کہا تھا۔

  • حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    حزب اللہ نے دمشق اور جنوبی شام سے اپنے جنگجو خاموشی سے نکال دیئے:آبزر ویٹری

    ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے۔ القلمون پراس وقت مکمل طورپر حزب اللہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔

    سیرین آبزر ویٹری نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت قارہ شہر کے مغرب میں کئی سال قبل قائم کردہ کیمپ میں جمع ہے۔ اِدلب میں سیف زون میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میں‌حزب اللہ کے جنگجوئوں‌نے حصہ نہیں لیا جب کہ ماضی میں ادلب میں ہونے والی لڑائیوں میں حزب اللہ اور اس کے حامی ایرانی جنگجو اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے ہیں۔

    ادھر دوسری جانب آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز شام کے شہروں حمص اور دمشق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 عام شہریوں اور 9 بشارالاسد نواز جنگجوئوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

  • جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا بڑا مظاہرہ

    جنیوا- (نمائندہ خصوصی) یورپ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا سینکڑوں کی تعداد میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کشمیر میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا سوئیزرلینڈ کے شہر جنیوا میں سینکڑوں یورپین کشمیری شہری اور مختلف کشمیری تنظیموں کے رہنماء اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا. کشمیریوں کا اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے میں انسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ سے مطالبہ کہ کشمیریوں کو انڈیا کی دہشت گردی سے آزاد کروایاجائے اور کشمیر میں جو ظلم انڈین فوج نہتے کشمیریوں پر کر رہی ہے اسکو رُکوایا جائے.

    کشمیری رہنماؤں نے مزید کہا اگر اقوام متحدہ کشمیر میں انڈین دہشت گردی کو نہیں روک رہی جس کی وجہ سے کشمیری نوجوان اپنے حقوق کے لیےبندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں نے انڈیا کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر آزادی کشمیر کی تحریریں آویزاں تھی اور اقوام متحدہ کے مردہ ضمیر جگانے کے لئے مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا.

    احتجاجی مظاہرے میں شریک کشمیریوں نے پاکستان کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے اور مظاہرے کے شرکا کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔کشمیری رہنماؤں کا اپنے خطابات میں مزید کہنا تھا آزادی کشمیر تک ہم ہر فورم اور ہر سطح پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور دنیا کی توجہ کشمیر کی طرف دلاتے رہیں گے.

  • سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

    سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

    سعودی عرب ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کی جانب سے‌ ڈرون حملے کے نیتجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں

    سعودی عرب کے ائیر پورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، ناکام بنا دیا، سعودی عرب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نیتجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں،حملے کے بعد ایئرپورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی .

    ڈرون حملوں کے دو دن بعد آرامکو نے تیل سپلائی بحال کر دی

    حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

    کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے  ائیر پورٹ ہزاروں لوگ استعمال کرتے ہیں سویلین لوگوں‌کو خصوصی حفاظت کی ضرورت ہے، سویلین لوگوں‌ پر حملہ بنیادی انسانی قوانین کے خلاف ہے.

    واضح رہے کہ ابھا ایئرپورٹ سعودی عرب کا ایک مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ آمدورفت کے لیے موجود تھے ہیں۔ ابہا ائیر پورٹ حوثی باغیوں کا خصوصی ہدف ہے ،اس ائیر پورٹ پر کئی بار ڈرون حملے کئے جا چکے ہیں. حال ہی میں سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔ 12 جون کو بھی ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حوثی باغی اس سے قبل نجران کے ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

  • بھارت:ریاستوں میں ہندی زبان مسلط کرنے کا فیصلہ ریاستی زبانوں کو خطرہ

    بھارت:ریاستوں میں ہندی زبان مسلط کرنے کا فیصلہ ریاستی زبانوں کو خطرہ

    نئی دہلی :بھارت کی انتہا پسند بی جے پی ہندوکی طرف سے پورے بھارت میں‌ہندی کو باقاعدہ دفتری اور ذریعہ تعلیم کے طور پر نافذ کرنے کی نریندرا مودی کی منصوبہ بندی کھل کر سامنےآگئ ہے. اطلاعات کے مطابق حکومت سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکزکی جانب سے ریاستوں میں ہندی زبان کو مسلط کرنے کے منصوبہ کو ریاستی زبانوں کے لیے خطرہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر حکومت کو اپنے ریاستی زبان کی حفاظت کے لیے کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

    مرکزی حکومت قومی سطح پر یکساں تعلیمی نظام پالیسی کا مسودہ تیار کرکے اب علاقائی زبانوں کو ختم کرنے کی کوشش کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودہ کو دیکھنے کے بعد اس پر اعتراضات ظاہر کیے جاچکے ہیں جس کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی اس مسودہ پر اپنے اعتراضات جتائے ہیں اور ریاستی حکومت کا مکتوب بھی مرکزکو روانہ کیا جاچکا ہے۔

    سدارامیا نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لسانی میڈیم کا انتخاب کرنا حکومت کا کام نہیں ہے،وہ بچوں کی والدین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بچوں کو جس زبان میں چاہے تعلیم دیں۔ زبردستی کسی زبان کے سیکھنے کے لیے والدین یا بچوں کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ سدارامیا نے کنڑا زبان سے دوری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مادری اور ریاستی زبان سے عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔

  • اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

    اسرائیلی ریاستی دہشت گردی سے 84 فلسطینی شہید،سیکڑوں زخمی

    رام اللہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں جاری وساری.فلسطینیوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 84 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطین میں شہداء کے قومی فورم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2019ء کے پہلے چھ ماہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں 84 فلسطینی شہید ہوئے جن میں غزہ 59 شہداء کے ساتھ اسرائیلی فوج کے خونی کھلواڑ کا سب سے زیادہ نشانہ بنا۔ غرب اردن میں 25 فلسطینی شہید کیے گئے۔ شہداء میں 8 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں۔

    غزہ کی پٹی میں مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ میں دو بچے ان کی مائوں کے پیٹ میں شہید کیے گئے۔ ان میں سب سے چھوٹا شہید عبداللہ ابو عرار کو4 مئی اور غزہ کی الزیتون کالونی اور ایمن محمود مدھون کو 5 مئی کو بیت لاھیا میں بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔ چونکہ دونوں بچے اپنی مائوں کے بطن میں تھے۔ بمباری میں ان کی مائیں شہید ہوئیں اور ساتھ ہی ان کے بچے بھی شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال شہید کیے گئے 12 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ حالیہ فلسطینی تحریک کے دوران اب تک 266 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

  • انقرہ:یورپ اب آذری گیس استعمال کرگا.

    انقرہ:یورپ اب آذری گیس استعمال کرگا.

    انقرہ :تاناپ کے ذریعے آذری گیس کی یورپ کو ترسیل ممکن ہوگئی ہے. ساؤتھ گیس کوریڈور منصوبے کے طویل ترین حصے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس تاناپ کی بدولت آذری گیس کی یورپ کو ترسیل ممکن بن گئی ہے۔تاناپ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق آردا خان کی تحصیل پوسوف سے ترکی میں داخل ہونے والی اور 20 اضلاع، 67 تحصیلوں اور 600 دیہاتوں سے گزرنے کے بعد ایدرنے کی تحصیل اسپالہ سے یورپ سے جا ملنے والی ایک ہزار 850 کلو میٹر طویل پائپ لائن کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

    ترک حکام نے اس سلسلے میں‌معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے آذربائیجان کے سمندر ِ شاہ کے دو نمبر کے فیلڈ سے نکالی جانے والی قدرتی گیس کو ترکی۔ یونان کی سرحدوں سے ٹرانس اڈریاٹیک قدرتی گیس پائپ لائن تک ترسیل ممکن بن گئی ہے۔

  • ترکی:ایس۔400 کی پہلی کھیپ 10 دنوں کے اندر ترکی پہنچ جائیگی، طیب اردوان

    ترکی:ایس۔400 کی پہلی کھیپ 10 دنوں کے اندر ترکی پہنچ جائیگی، طیب اردوان

    استمبول:ترک صدر طیب رجب اردوان نے بالآخر روس سے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری سے متعلق امریکی دباو کو مسترد کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ترکی روس سے ایس -400 میزائل سسٹم لے گا نہیں بلکہ لے چکا ہے اور پہلی کھیپ اگلے دس دنوں تک ترکی پہنچ جائے گی.ایس ۔400 کے معاملے میں ٹرمپ کے ترکی کو حق بجانب ٹھرانے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ”جناب ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ ترکی پر فلاں فلاں پابندیاں عائد کی جائینگی۔ ایس۔400 کے معاملے میں بھی انہوں نے کہا کہ”آپ کا مؤقف درست ہے، یہ چیز انتہائی اہم ہے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن سے سہہ رکنی ملاقات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر معقول باتیں کیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کی پریشانی کے بغیر ہم اس سلسلے کی تکمیل کریں گے۔ ایک ہفتہ۔ 10 دنوں میں ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائیگی۔”

    طیب اردوا ن نے کہا ہے کہ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔”

    مذاکرات میں ایف۔35 کی ترکی کو حوالگی کا معاملہ ایجنڈے میں آنے کا ذکر کرنے والے صدرِ ترکی نے بتایا کہ اس سلسلے کا تعاقب وزارت دفاع و خارجہ کریں گی۔ ترک ہوائی فرم امریکہ سے ایک سو بوئنگ طیارے خریدے گی اور ٹرمپ کے دورہ ترکی سے ان تعلقات کو مزید آگے لیجایا جائیگا۔