Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • جیل پر حملہ،150 قیدی خواتین سے زیادتی،زندہ جلا دیا گیا

    جیل پر حملہ،150 قیدی خواتین سے زیادتی،زندہ جلا دیا گیا

    اقوام متحدہ کے مطابق، جمہوریہ کانگو کے شہر گومہ میں جیل پر حملے کے دوران 150 سے زائد خواتین قیدیوں کو زیادتی کا شکار بنایا گیا اور انہیں زندہ جلا دیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان سیف میگانگو نے سی این این کو بتایا کہ 27 جنوری کو جیل کے مرد قیدیوں نے فرار ہونے کے دوران جیل میں آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 165 خواتین قیدیوں میں سے بیشتر جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد اس آگ میں جل کر ہلاک ہو گئیں۔میگانگو نے بتایا کہ اس آگ میں 9 سے 13 خواتین قیدی بچ گئی تھیں، اور ان سب کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ نے اس عدالتی بیان کو قابلِ اعتبار سمجھا ہے، حالانکہ انہوں نے خود اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مرد قیدیوں نے، جن میں سے کچھ کو جیل کے محافظوں نے مار ڈالا تھا، گومہ میں جاری ایم 23 باغی گروپ کی حکومت مخالف جنگ کے دوران جیل سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، 4,000 سے زیادہ قیدی اس دن جیل سے فرار ہو گئے تھے، اور جیل اب مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔کانگو کے وزیرِ اطلاعات پیٹرک میوایا نے بھی اس وحشیانہ جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس جرم کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ واقعات وہ دردناک منظرنامہ ہیں جو دہرے ہوئے ہیں اور جنسی تشدد کے واقعات جمہوریہ کانگو میں دہائیوں سے جاری ہیں۔

    جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایک اور رپورٹ بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ جنوبی کیوو میں کانگولین فوج اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں مزید جنسی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس میں 52 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں اجتماعی زیادتی کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔مقامی فوجی حکام سے اس الزام پر ردعمل کے لئے رابطہ کیا گیا، لیکن اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان جیریمی لارنس نے کہا "ہم کانگو کی فوج کے ہاتھوں کیے گئے ان جرائم کی تصدیق کر رہے ہیں۔”

    حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں اب تک تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گوما کی سڑکوں سے دو ہزار سے زائد لاشیں اٹھائی گئی ہیں۔ ایک ہزار کے قریب لاشیں مختلف ہسپتالوں میں پڑی ہوئی ہیں۔

    عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

    عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی حفاظتی ویکسین لازمی ، سعودی حکومت نے ویکسین لگانے کی شرط ختم کر دی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کےمطابق گردن توڑ بخار کی ویکسین مارکیٹ میں شارٹ ہو گئی تھی ، ویکسین بلیک میں فروخت ہو رہی تھی،عمر زائرین کے لیے ویکسین یکم فروری سے لازمی قرار دی گئی تھی۔دوسری جانب پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت پر صوبائی وزیر صحت کا ایکشن ، 16 ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے ویکسئین کی قلت پر ایکشن لیا، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین کو تمام بڑی فارمیسی پر بھجوایا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا میننجائٹس ویکسین کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فائزر کمپنی سے وافر سٹاک منگوانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ڈرگ انسپکٹرز کو ویکسین کی مارکیٹ میں مقررہ ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ، گردن توڑ بخار کی ویکسین مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی گئی ۔

    اے ایس ایف بھرتی ٹیسٹ، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

    امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

  • امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

    امریکی صدر کی وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز

    امریکی صدر کا وفاقی ملازمین کو استعفے کی پیشکش کا آخری روز، استعفے کی صورت میں ملازمین کو ستمبر تک کی تںخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ استعفے دینے والے ملازمین مزید کام نہیں کرسکیں گے،استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ملازمین کو برطرف کیا جا سکتاہے،امریکی صدر نے لاکھوں وفاقی ملازمین کو استعفی کی پیشکش کی تھی۔اطلاعات کے مطابق کم از کم 40,000 سرکاری ملازمین نے آٹھ ماہ کے ریٹائرمنٹ پیکیج کے ساتھ استعفیٰ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ خبر سی این این کے نشریاتی ادارے نے اس معاملے سے واقف ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے دی۔ این بی سی نیوز براڈ کاسٹر نے جنوری کے آخر میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو آٹھ ماہ کے ریٹائر منٹ پیکج کی پیشکش کی جو رضا کارانہ طور پر استعفی دینے کے لیےتیار ہیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ 10 فیصد امریکی افسران نے اس تجویز کو قبول کر لیا ہے جس سے حکومت کو اربوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ براڈ کاسٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر ، امریکہ میں تقریباً 20 لاکھ سرکاری ملازمین کو یہ پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے براڈ کاسٹر کو بتایا شرائط کے تحت استعفیٰ دینے کے خواہشمند افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن دفتر برائے پر سنل مینجمنٹ ڈیڈ لائن کے بعد استعفوں کو قبول کرنا جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

  • امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے ، بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔

    جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا، بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    واضح رہے 3 روز قبل جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ہوائی اڈے پر ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ لگنے پر طیارے کو ٹیک آف سے روک کر مسافروں کو نکال لیا گیا تھا، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت ایک سو چارمسافر سوار تھے۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل چھوڑنے کا اعلان

    اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل چھوڑنے کا اعلان

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ حقوقِ انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے دستبردار ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے صدر جورگ لاوبر کو ایک خط میں کہا ہے، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہے انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف جاری اور بے رحمانہ ادارہ جاتی تعصب کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 2006 میں اس کے قیام کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔

    گیدون سار نے ایکس پر (یو این ایچ آر سی) پر ”یہودی دشمن“ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ادارہ “ مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت اسرائیل کو جنونی طور پر شیطان کی حیثیت سے بیان کرتا ہےانہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اعلان کیا کہ اسرائیل کونسل سے دستبردار ہو رہا ہے۔

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔

    الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

  • فلپائن میں  امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    منیلا: جنوبی فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ فلپائنی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ منڈاناؤ جزیرے پر ہونے والے حادثے کے بارے میں معلومات جاری نہیں کر سکتی کیونکہ یہ کلاسیفائیڈ معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں تھوڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو فلپائن میں قلیل وقت کے لیے روٹیشن پر تعینات پر رکھا ہے، جہاں امریکی فوج نے اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لیے فوجیوں کو انٹیلی جنس فراہم کرنے میں مدد کی ہے، جو منڈاناؤ میں سرگرم رہتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    امریکی ریاست ہوائی میں امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ علاقائی پولیس ترجمان جوپی وینٹورا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک امپاتوان کی میونسپلٹی کے قریب کریش ہونے والے طیارے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہلاک ہونے والوں میں سے کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شواہد کے ساتھ کسی بھی ممکنہ چھیڑ چھاڑ کو روکا جاسکے۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    طیارے کا ٹیل نمبر ’این 349 سی اے‘ ہے، فلائٹ ٹریکنگ سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق دفاعی فرم میٹریا میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، جس کے مطابق یہ بیچ کرافٹ سپر کنگ ایئر بی300 تھا،کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق میٹریا متعدد ڈومینز اور ایک درجن سے زیادہ مشن کے شعبوں میں قومی سلامتی کے شراکت داروں کے لیے سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔

    میونسپل ریسکیو کرنے والی ریا مارٹن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کو جائے حادثہ سے چار لاشیں ملی ہیں۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے منصوبے کے مطابق جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے ذریعے غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں کہا کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے صرف اس وقت امریکا کے حوالے کی جائے گی جب اس جنگ زدہ علاقے میں لڑائی ختم ہو جائے گی اور اس کی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کی جائے گی، جب لڑائی ختم ہوجائے گی، غزہ میں ترقی کی تعمیر کےلیے دنیا بھر کی ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، غزہ کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی،امریکا آہستگی اور احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا، غزہ تعمیر نو اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک بن جائے گی۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے لے گا اور ضرورت پڑنے پر ظاقت کا استعمال بھی کرے گا-

    اڈیالہ جیل جانے سے روکے جانے پر فیصل چودھری کی درخواست

  • بینک آف انگلینڈ کا شرح سود میں  کمی کا اعلان

    بینک آف انگلینڈ کا شرح سود میں کمی کا اعلان

    لندن: بینک آف انگلینڈ نے رکتی ہوئی معیشت کے خدشات کے درمیان شرح سود میں کمی کر دی –

    باغی ٹی وی : لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی رکتی ہوئی معشیت کے خدشات کے پیش نظر کی. مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے تازہ ترین فیصلے میں سطح کو 4.75 فیصد سے کم کر کے 4.5 فیصد کر دیا یہ 18 مہینوں سے زیادہ میں سب سے کم پوائنٹ ہے دواراکین 0.5 فیصد پوائنٹس کی بڑی کمی چاہتے تھے-

    بینک نے کہا کہ افراط زر امید سے کہیں زیادہ آہستہ آہستہ کم ہوا ہے، توانائی کی لاگت، پانی کے بل میں اضافے اور قومی بیمہ میں اضافے کے باعث اس سال کی پہلی ششماہی میں ‘مادی طور پر’ بڑھے گا –

    سندھ میں14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

    اس سال کے لیے نمو کی پیشن گوئی 1.5 فیصد سے 0.75 فیصد تک آدھی رہ گئی ہے، حالانکہ یہ بعد میں بڑھنے والی ہے، ٹریژری کے OBR واچ ڈاگ نے اکتوبر میں بجٹ کے وقت 2 فیصد کے اعداد و شمار پر بتائے تھے –

    گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم ،پیداوار بھی شروع ہو گئی

  • مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت

    سائنسدانوں نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے بھی 12 گنا بڑا سیارہ دریافت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:Astrophysical جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق درحقیقت اس سیارے کے مقابلے میں مشتری بونا سیارہ محسوس ہوتا ہے اور زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ بہت بڑا سیارہ ہمارے سورج سے چھوٹے ستارے کے گرد چکر لگا رہا ہے سائنسدانوں نے اس سیارے کو زمین سے 244 نوری برسوں کے فا صلے پر دریافت کیا اور اسے Gaia-4b کا نام دیا، جس کے ساتھ ایک چھوٹا سیارچہ Gaia-5b بھی موجود ہے جو 134 نوری برسوں کے فاصلے پر موجود ہے۔

    یورپین اسپیس ایجنسی کے Gaia اسپیس کرافٹ نے اس سیارے کو دریافت کرنے میں مدد فراہم کی، اس اسپیس کرافٹ کا ایندھن حال ہی میں ختم ہوگیا تھا اور اس کی مدد سے سائنس دانوں کو اس عظیم الجثہ سیارے کا اشارہ ملا، جس کے بعد دیگر سائنسی آلات کی مدد سے اس کی تصدیق کی گئی، اگرچہ Gaia اسپیس کرافٹ کے سائنسی مشاہدے کا سلسلہ 15 جنوری 2025 کو ختم ہوگیا تھا مگر اس کے ڈیٹا میں کافی کچھ چھپا ہوا ہے اور ان تمام تفصیلات کو بتدریج سامنے لایا جائے گا۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

    یورپین اسپیس ایجنسی سے تعلق رکھنے والے محقق میتھیو اسٹیڈنگ نے بتایا کہ سیارے کی دریافت پرجوش کر دینے والی ہے، درحقیقت ہمارا تو ماننا ہے کہ یہ مستقبل میں Gaia اسپیس کرافٹ کے ڈیٹا سے سامنے آنے والے رازوں کا محض آغاز ہےاب تک سائنسدان مجموعی طور پر کائنات میں 5800 سیاروں کو دریافت کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جن کے بارے میں چھان بین کی جا رہی ہے جس کے بعد باضابطہ طور پر انہیں سیاروں کے طور پر قبول کیا جائے گا۔

    کلائمیٹ چینج ایک بڑا چیلنج ہے، صو بو ں کو ان کا شئیر دینا چاہیے، علی امین گنڈا پور

    ایک تخمینے کے مطابق کائنات میں اربوں کھربوں کہکشائیں موجود ہیں تو سیاروں کی تعداد ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ ہوگی، سائنس دانوں نے Gaia-4b کو سپر مشتری قرار دیا ہے جو سرد گیس سے بنا ہے اور اپنے ستارے کے گرد چکر زمینی 570 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔

    سائنسدانوں کے خیال میں اس سیارے کا حجم اپنے ستارے کے 64 فیصد رقبے کے برابر ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ کسی چھوٹے ستارے کے مدار میں گھومنے والے چند بڑے سیاروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ

    بھارتی ایئر فورس کا ایک لڑاکا میراج 2000 طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ 2 نشستوں والا لڑاکا طیارہ تھا جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک علاقے میں پیش آیا۔

    حادثے کے بعد بھارتی ایئر فورس کے حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹس، جو اس طیارے میں سوار تھے، اس حادثے میں محفوظ رہے اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارے کی کریش کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اور حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بھارتی ایئر فورس کے ترجمان نے کہا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور ایئر فورس نے فوراً امدادی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ پائلٹس نے ایمرجنسی کے دوران کامیابی سے طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔

    یہ حادثہ بھارتی ایئر فورس کے طیاروں کی سلامتی کے حوالے سے ایک اور سوالیہ نشان ہے، خصوصاً اس بات کے بعد کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فضائیہ کے کچھ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔