Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کو بند کروا دیا جبکہ ریڈیو اسٹیشن کے 2 ملازمین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں طالبان نے خواتین کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کروادی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ریڈیو اسٹیشن بیرون ملک مقیم ایک ٹی وی اسٹیشن کو مواد اور پروگرام فراہم کر رہا تھا جو کہ براڈ کاسٹنگ پالیسی کی خلاف ورزی اور لائسنس کا غلط استعمال ہے۔

    یان میں کہا گیا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن کے لائسنس کی بحالی کا حتمی فیصلہ دستاویزات، اہداف اور مقاصد کا بغور جائزہ لیکر کیا جائے گا۔دوسری جانب ریڈیو اسٹیشن ’ بیگم‘ کے ترجمان نے کہا کہ کبھی بھی کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہے اور خاص طور پر افغان خواتین کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں۔صحافتی تنظیموں اور رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے ریڈیو اسٹیشن پر عائد پابندیوں کو ہٹانے اور گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ ریڈیو ’’ بیگم‘‘ کا آغاز 8 مارچ 2021 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہوا تھا جس کے کچھ ماہ بعد ہی افغانستان میں اقتدار طالبان کے ہاتھوں میں آگیا تھا۔ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ سے خواتین کے لیے تعلیمی، کتب بینی بک اور کال ان کاؤنسلنگ کے پروگرام پیش کیے جاتے رہے ہیں۔بعد ازاں گزشتہ برس 2024 میں ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کی افغان نژاد سوئس بانی حمیدہ امان نے ایک سیٹلائٹ ٹیلی ویژن اسٹیشن، بیگم ٹی وی کا آغاز کیا تھا۔

    اس ٹی وی اسٹیشن پر پیرس سے تعلیمی پروگرام نشر کیے جاتے تھے تاکہ افغان لڑکیوں اور خواتین تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملتی رہے۔ان کی ویب سائٹ پر افغان قومی نصاب سے متعلق ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں جہاں طالبات کی رسائی مفت ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں بھی طالبان نے ’آرزو ٹی وی‘ کو بند کرکے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

    تنگوانی: جے یو آئی کا اجلاس، بد امنی پر تشویش کا اظہار

    وزیر اعظم صاحب یکجہتی کے نام پر گناہوں کو دھونے کی کوشش نہ کریں ،تابش قیوم

  • شترو گھن سنہا  کا خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ

    شترو گھن سنہا کا خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئیر اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :شتروگھن سنہا نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا، 78 سالہ اداکار سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریا ستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔

    شتروگھن سنہا نے کہا کہ ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے، میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں غیر سبزی خور کھانے پر بھی پابندی ہونی چاہیے تاہم، کچھ جگہوں پر گائے کا گوشت کھانا قانونی ہے، بشمول شمال مشرق کے علاقوں، وہاں کھاؤ تو مزیدار، لیکن ہمارے شمالی ہندوستان میں کھاؤ تو ماں (مذہبی جذبات) کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

    سنہا نے اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے بارے میں بھی بات کی، جو 27 جنوری کو اس قانون کو متعارف کرانے والی پہلی ریاست بنی، انہوں نے اس اقدام کی تعریف کی، لیکن یہ بھی کہا کہ اسے پورے ملک میں نافذ کرنا بڑے چیلنجز کے ساتھ ہوگااتراکھنڈ میں یو سی سی کا نفاذ بظاہر قابل تعریف ہے ملک میں یو سی سی ہونا ضروری ہے، اور مجھے یقین ہے کہ سب مجھ سے اتفاق کریں گے لیکن اس میں بہت سی پیچیدگیاں اور خامیاں ہیں۔

    ’وہ بہترین آپریشن تھا‘ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف

    انہوں نے خاص طور پر خبردار کیا کہ شمالی ہندوستان میں کام کرنے والے دفعات شمال مشرقی ریاستوں کے لیے موزوں نہیں ہو سکتیں، کیونکہ اس خطے کی ثقافت اور روایات الگ ہیں یو سی سی کا مقصد تمام مذہبی برادریوں کے لیے شادی، طلاق، وراثت اور گود لینے جیسے ذاتی معاملات پر ایک ہی قانون بنانا ہے تاہم، سنہا نے کہا کہ اس قانون کو قومی سطح پر نافذ کرنے سے پہلے احتیاط اور وسیع مشاورت کی ضرورت ہے۔

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    سینئیر اداکار نے کہا کہ یو سی سی کے دفعات مرتب کرنے سے پہلے تمام پارٹیوں کی میٹنگ ہونی چاہیے، ہر ایک سے ان کی رائے اور خیالات کے لیے مشورہ کیا جانا چاہیے،انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ یو سی سی کو انتخابی یا ووٹ بینک کی حکمت عملی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے،اسے احتیاط اور ہوشیاری سے ہینڈل کیا جانا چاہیے۔

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

  • ’وہ بہترین آپریشن تھا‘ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف

    ’وہ بہترین آپریشن تھا‘ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف

    واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے میں دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوں کا حوالہ تھاامریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’وہ بہترین آپریشن تھا‘۔

    بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش دی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب میں درج ہے ’ایک عظیم رہنما بی بی (نیتن یاہو) کے لیے‘۔

    4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی،وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

    ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گےعلاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے ، شہریوں کو بسائیں گےفلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے، مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سےبات ہوئی، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا۔

    امریکا کی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی،اقوام متحدہ

    17 ستمبر 2024 کو لبنان میں سیکڑوں کی تعداد میں پیجرز میں دھماکے ہوئے تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھےان دھماکوں کے اگلے ہی روز لبنان میں کئی واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں مزید 25 افراد ہلاک اور 608 افراد زخمی ہوئے تھےلبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنےوالا مسافر گرفتار

  • ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سر ی لنکا کے کمیندو مینڈس 1 درجے ترقی کے ساتھ 6 نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    رینکنگ کے مطابق بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کے بولر نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن لائن 2 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بہترین آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹر بابر اعظم 1 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر جبکہ محمد رضوان 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما لمبی چھلانگ لگا کر 38 درجے ترقی کے بعد 2 نمبر پر آگئے ہیں-

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    ٹی 20 فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 1 درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید 1 درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے وارون چکرو رتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آگئے ہیں، ٹی 20 فار میٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

  • صدر مملکت کی  چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ نے دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا،اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تزویراتی باہمی اعتماد پاک چین دوستی کی بنیاد ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا-

    فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی ایک روشن مثال ہے-

    دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

    ملاقات میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ،حماس کا ردعمل

  • دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

    دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

    امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :فہرست میں عالمی درجہ بندی میں امریکہ سرفہرست ہے، اس کے بعد چین دوسرے اور اسرائیل دسویں نمبر پر ہے فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے درجہ بندی کا یہ طریقہ بی اے وی گروپ کے محققین نے تیار کیا ہے جس کی قیادت یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین کر رہے ہیں، اور اس کا تعلق یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ سے ہے۔

    فہرست کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں، لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

    چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان

    2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست درج ذیل ہے؛

    امریکہ 30.34 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 34.5 کروڑ کی آبادی کے ساتھ درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے۔

    چین 19.53 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 1.419 بلین کی آبادی کے ساتھ دوسرا طاقتور ملک ہے۔

    2.2 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 84 ملین کی آبادی کے ساتھ روس دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

    برطانیہ اس سال فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جس کی جی ڈی پی 3.73 ٹریلین ڈالر اور آبادی 69 ملین ہے۔

    جرمنی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے اس کی معیشت 4.92 ٹریلین ڈالر ہے اور اس کی آبادی 8.54 کروڑ ہے۔

    اقتصادی طاقت، تکنیکی ترقی اور فوجی طاقت کے امتزاج کی وجہ سے جنوبی کوریا کو فہرست میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے اس کی جی ڈی پی 1.95 ٹریلین ڈالر اور آبادی 5.17 کروڑ ہے۔

    فرانس 3.28 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 6.65 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں طاقتور ملک ہے۔

    جاپان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے 4.39 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 12.37 ملین کی آبادی کے ساتھ اس سال آٹھویں نمبر پر ہے۔

    سعودی عرب 1.14 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 3.39 کروڑ کی آبادی کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

    اسرائیل کو اس سال فہرست میں دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی جی ڈی پی 550.91 بلین ڈالر اور آبادی 93.8 لاکھ ہے۔

    جبکہ بھارت دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں 12 ویں نمبر پر ہے، اس کی جی ڈی پی کا تخمینہ 3.55 ٹریلین ڈالر اور آبادی 1.43 بلین ہے۔

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

  • چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے  روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان

    چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان

    بیجنگ: چین نے 2026 میں چاند کے جنوبی قطب پر ایک روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو وہاں پانی کی تلاش کرے گا۔

    باغی ٹی وی : چینی خبر رساں ادارے ”ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ“ کے مطابق چین اگلے سال اپنے Chang’e-7 مشن کے حصے کے طور پر قطب قمری پر پانی کی تلاش کے لیے ایک سمارٹ روبوٹک "فلائنگ ڈیٹیکٹر” تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے – جو پانچ سالوں میں انسانوں کو چاند پر اتارنے کے ملک کے ہدف میں ایک قدم ہے۔

    چینی خلائی ماہرین نے پیر کو سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اڑنے والے روبوٹ کے منصوبوں کا انکشاف کیاچینی خلائی ماہرین نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ مشن مستقبل میں چاند پر ایک تحقیقاتی اسٹیشن کے قیام کے لیے بنیادی کام انجام دے گا فلائنگ روبوٹ ”چانگ ای-7“ مشن کا حصہ ہوگا، جس میں ایک آربیٹر، ایک لینڈر، ایک قمری روور اور ایک فلائنگ روبوٹک ڈیٹیکٹر شامل ہوگا، یہ مشن چاند کے ان دائمی سائے والے گڑھوں میں پانی کی موجودگی اور تقسیم کی تصدیق کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی –

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    مشن کے نائب چیف ڈیزائنر تانگ یوہوا کے مطابق، چانگ ای-7 مشن کا مقصد چین کی قمری تحقیقاتی صلاحیتوں کو جانچنا ہے کہ آیا وہ چاند کے کسی بھی حصے میں پہنچ سکتی ہے اگر چاند پر پانی کی برف کی شکل میں کامیابی سے نشاندہی ہو گئی تو اس سے زمین سے پانی لانے کے اخراجات اور وقت میں نمایاں کمی آئے گی اس کے نتیجے میں، چاند پر انسانی بیس کے قیام اور مریخ یا دیگر خلائی مشنز کے لیے مزید تحقیق میں آسانی ہوگی۔

    تانگ یوہوا کے مطابق، یہ فلائنگ ڈیٹیکٹر ایک ”انتہائی ذہین روبوٹ“ ہوگا، جو چاند کی سطح پر مختلف ڈھلانوں پر بار بار اترنے اور واپس اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بالکل ایسے جیسے کوئی انسان اونچائی سے چھلانگ لگانے کے بعد اپنے گھٹنوں کو موڑتا ہے۔ یہ روبوٹ لیگ ٹریکٹری پلاننگ اور جوائنٹ ڈریون موومنٹ کے ذریعے چاند کی سطح پر نقل و حرکت کرے گا۔

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک بار پھر حملہ

    چین کے قمری تحقیقاتی پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو وی رین نے وضاحت کی کہ چانگ ای-7 مشن کو منفی 100 ڈگری سیلسیس سے بھی کم درجہ حرارت اور چاند کی پیچیدہ سطح جیسے سخت چیلنجز کا سامنا ہوگا اس مشن کے لیے تیار کیا گیا ”موبائل ہاپر“ روشنی والے علاقوں سے اندھیرے گڑھوں تک چھلانگ لگا کر وہاں کی تفصیلی جانچ کرے گا۔

    رپورٹس کے مطابق، یہ فلائنگ ڈیٹیکٹر ایک ہی جست میں درجنوں کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے اس کا ملٹی لیگڈ ڈیزائن اسے چاند کی ناہموار سطح پر مؤثر طریقے سے چلنے میں مدد دے گا، جس سے چانگ ای-7 چاند کے ان حصوں تک پہنچ سکے گا جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی اور جہاں ممکنہ طور پر برف موجود ہو سکتی ہے۔

    پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لینے کا فیصلہ

    اس کا راکٹ پاورڈ سسٹم اسے چاند کے بغیر ہوا والے ماحول میں کام کرنے کے قابل بنائے گا اس کے جسم میں چار فیول ٹینکس اور ایک چھوٹے تھرسٹرز کا دائرہ موجود ہوگا، جو اسے مختلف مقامات پر اترنے اور اڑنے کی صلاحیت فراہم کرے گا مشن کے دوران یہ فلائنگ ڈیٹیکٹر کم از کم تین بار پاورڈ لیپس کرے گا، اس کے بعد طویل مدتی قمری تحقیق کے لیے سولر پاور پر منتقل ہو جائے گا۔

    پانی کی تلاش کے علاوہ، چانگ ای-7 مشن چاند پر طویل مدتی انسانی قیام کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز اور حالات کا بھی جائزہ لے گاچین 2028 میں چانگ ای-8 مشن لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو چانگ ای-7 کے ساتھ مل کر ایک خودکار قمری تحقیقاتی نیٹ ورک قائم کرے گا، جس سے 2030 تک انسان بردار قمری مشن کی راہ ہموار ہوگی۔

    عمران خان کا افغان قیادت کیلئے خصوصی پیغام

  • بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے  خاموشی توڑ دی

    بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی

    ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی-

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے متعلق گفتگو کی بل گیٹس نے اپنے اور پاؤلا ہرڈ کے درمیان تعلقات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھا وقت ساتھ گزار رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری ایک سنجیدہ گرل فرینڈ ہے جس کا نام پاؤلا ہے، ہم اچھا وقت گزار رہے ہیں، ہم اولمپکس میں جا رہے ہیں اور بہت ساری اچھی چیزیں کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلا ہرڈ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ،حماس کا ردعمل

    واضح رہے کہ بل گیٹس کی اس سے قبل میلنڈا سے 1994ء میں شادی ہوئی تھی، 27 سالہ یہ شادی 2021ء میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، اس جوڑے کے 3 بچے بھی ہیں،حال ہی میں دیئےگئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے انکشاف کیا تھا کہ طلاق سب سے بڑی غلطی تھی، جس کا انتہائی زیادہ پچھتاوا ہے، زندگی میں واحد ناکامی طلاق ، والد کے مقابلے بچوں کیساتھ زیادہ وقت گزارا، میلنڈا زیادہ تر کام کرتی تھی،جب میلنڈا اور میری طلاق ہوئی تو یہ مشکل تھا، پھر اس نے فاؤنڈیشن چھوڑنے کا فیصلہ کیا ،مجھے مایوسی ہوئی کہ اس نے جانے کا آپشن لیا۔

    مریم وزیراعلی نہیں بلکہ ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ،نواز شریف

    بل گیٹس نے کہا تھا کہ طلاق کی بات میرے اور میلنڈا کے لیے کم از کم 2 سال تک افسوسناک رہی۔ وہ ان کی علیحدگی کے بعد تقریباً ان 4 سالوں میں زیادہ خوش مزاج ہو گئے ہیں، لیکن پھر بھی وہ سمجھتے ہیں کہ غلطی کا مجھے سب سے زیادہ افسوس ہے۔ میلنڈا اور میں اب بھی ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں – ہمارے 3 بچے اور 2 پوتے ہیں، اس لیے خاندانی تقریبات ہوتی ہیں، بچے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی اچھی اقدار ہیں۔

    میلنڈا بھی علیحدگی پربات کرچکی ہیں کہ ان کی طلاق’مشکل‘ اور’تکلیف دہ‘ تھی میلنڈا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کووڈ کے دوران الگ ہوگئے تھے، طلاق کے بارے میں مکمل فیصلہ کرنے سے پہلے میں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    وزیراعظم کی مظفر آباد میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات

    بل گیٹس برسوں تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں رہے فوربز میگزین کا دنیا کی امیر ترین شخصیت کا ٹائٹل 1995 سے 2010 تک اور پھر 2013 سے 2017 تک بل گیٹس کے پاس رہا تھا۔

    سابق جوڑے کی پہلی ملاقات 1987 میں ہوئی، جب میلنڈا مائیکروسافٹ میں پروڈکٹ مینیجر بنی، اور آخرکار انہوں نے 1994 میں ہوائی میں شادی کی جوڑے نے 2000 میں غربت اور بیماری سے نمٹنے کے لیےبل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی راہیں جدا ہو نے کے بعد60 سالہ میلنڈا نے مئی 2024 میں فاؤنڈیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

    سعودیہ کی دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف تحقیقات میں تعاون کی منظوری

  • ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ،حماس کا ردعمل

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ،حماس کا ردعمل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ غزہ کا انتظام سنبھال لے۔

    وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ غزہ کا انتظام سنبھالے گا اور اس پر کام کرے گا۔ وہ غزہ کی ترقی کے خواہش مند ہیں اور وہاں کے عوام کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ غزہ ایک خوبصورت علاقہ ہے جسے دوبارہ تعمیر کرنا اور وہاں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ایک شاندار منصوبہ ہوگا۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ کس طرح غزہ پر کنٹرول حاصل کریں گے۔ ٹرمپ نے امریکی فوج کو غزہ بھیجنے کے امکان کو مسترد بھی نہیں کیا اور کہا کہ اگر ایسا ضروری ہوا تو امریکہ یہ قدم اٹھا سکتا ہے۔

    اس تجویز پر فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے ممالک جیسے مصر، اردن اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبے سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے اور یہ تنازعے کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

    ٹرمپ کی اس تجویز کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی سختی سے مسترد کیا ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھرے گا۔

    حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو "مضحکہ خیز اور غیر معقول” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خیالات خطے میں مزید تنازعہ اور آگ بھڑکا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فلسطینی عوام اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان پر سابق امریکی پالیسی مشیر طارق حبش نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ حبش نے ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجویز کو نسل کشی کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو غزہ کے بارے میں فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ امریکی مفاد میں نہیں ہے۔

    یہ صورتحال اس وقت اور پیچیدہ ہو گئی جب اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا اور لاکھوں فلسطینی غزہ کے جنوبی علاقوں سے شمالی علاقوں میں واپس جانے لگے۔ ان فلسطینیوں کو جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونا پڑا تھا۔غزہ کے مستقبل کے بارے میں اس بیان پر مختلف عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل آ رہا ہے اور یہ ممکنہ طور پر خطے میں مزید تنازعات کا باعث بن سکتا ہے۔

  • امریکی ڈاک سروس میں چین اور ہانگ کانگ کے  پارسلز کی وصولی عارضی طور پر معطل

    امریکی ڈاک سروس میں چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی عارضی طور پر معطل

    واشنگٹن: امریکی ڈاک سروس (USPS) نے چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے پارسلز کی وصولی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے،جس سے ای کامرس کمپنیاں شین اور ٹیمو کے کاروباری ماڈلز کو خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی :سی این این کے مطابق یونائیٹڈ اسٹیٹس پوسٹل سروس کی ویب سائٹ کے مطابق، اس پابندی کا اطلاق صرف پارسلز پر ہوگا جبکہ چین اور ہانگ کانگ سے بھیجے جانے والے خطوط اور دیگر ڈاک معمول کے مطابق جاری رہے گی،یہ فیصلہ 4 فروری 2025 سے نافذ العمل ہوچکا ہے اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

    دوسری جانب ابھی تک امریکی ڈاک سروس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین اور دیگر ممالک سے ”ڈی مینیمس“ شپمنٹس کو ختم کرنے کی پالیسی سے جڑا ہے یا نہیں۔

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک بار پھر حملہ

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چین پر اضافی 10 فیصد اور کینیڈا و میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کے تحت سیکشن 321 ڈی مینیمس کو معطل کر دیا ہے،ڈی مینیمس کے تحت کسی مخصوص ملک سے آنے والی شپمنٹس پر ڈیوٹی فیس چارج نہیں کی جاتی۔

    امریکی کانگریس کی چین پر قائم کمیٹی کے مطابق، جون 2023 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ تقریباً نصف ڈی مینیمس شپمنٹس چین سے آتی ہیں۔

    انسانی سمگلنگ،لاہور میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج