Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    لاہور: آسٹریلیا ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہی آسٹریلیوی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونا شروع ہوگئے،آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کردیا وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

    بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں، آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے-

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور مچل مارش انجری کا شکار ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک نہیں ہو سکتے، بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے نئے کھلاڑیوں کے لیے عالمی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیے قدم بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔

    آسٹریلیا اس وقت اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں گال میں دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیل رہا ہے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

  • امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 100 سے زائد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سے کچھ بھارتی شہریوں نے وطن پہنچنے پر تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے 104 غیر قانونی بھارتی مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا جس میں 19 خواتین اور 13 بچے بھی شامل تھے، امریکا سے ملک بدر کیے گئے بھارتیوں کو گزشتہ روز امرتسر پہنچایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پاؤں بندھے رکھے گئے بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔

    کراچی:حادثات میں اضافہ، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    جسپال سنگھ کا کہنا تھا ہم سمجھے کہ ہمیں کسی دوسرے کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طیارے میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر بتایا گیا کہ آپ سب کو واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے وہ بھارت بھیجے جانے سے پہلے 11 روز سے امریکی حکام کی تحویل میں تھاجسپال سنگھ اور دیگر بھارتی شہریوں کو امریکا کی بارڈر پیٹرول فورس نے میکسیکو کی سرحد کے قریب سے 24 جنوری کو حراست میں لیا تھا۔

    امریکا بدر ہونے والے ایک اور بھارتی شہری ہروندر سنگھ نے بتایا کہ میکسیکو پہنچانے سے قبل انہیں قطر، پیرو، کولمبیا، پاناما اور نکارا گوا لے جایا گیا، میکسیکو میں ہمیں پہاڑوں پر بھی سفر کروایا گیا اور سمندر میں کشتی پر بھی بٹھایا گیا، ایک موقع پر ہماری کشتی ڈوبنے والی تھی تاہم ہم محفوظ رہے۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    دوسری جانب بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں یا بیڑیوں میں جکڑا گیا فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ تصویر میں دکھائے جانے والے تارکین وطن کو بھارت نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجا جا رہا ہےبظاہر بھارتی میڈیا نے ایک پرانی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے اس امر کو جھٹلانے کی کوشش کی کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔

    india

    مذکورہ پرانی تصویر پر بھارتی حکام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ تصویر دراصل ان لوگوں کی ہے جو بھارت کی نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں،لیکن امریکہ میں ڈی پورٹیشن کے چیف مائیکل ڈبلیو بینکس نے ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس نے پورے بھارتی بیانیے کو جھٹلا دیا،ویڈیو میں ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے دکھایا گیا تھا۔

    america

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    علاوہ ازیں بی جے پی حکومت مخالف جماعت کانگریس کے ایک رہنما پرتھوی راج ساٹھے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 200 سے زائد بھارتیوں کو امریکہ سے ظالمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کیا گیا انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، طویل پرواز میں صرف ایک بیت الخلا دستیاب تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ تک کا انتظام نہیں کر سکتی؟

    صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

  • ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    تل ابیب: امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹز نے آج بروز جمعرات اپنی افواج فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کیے جس کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے باشندوں کو آزادانہ طور پر نکلنے اور ہجرت کرنے کی اجازت دینے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں کیونکہ یہ دنیا بھر میں ایک عام عمل ہے فلسطینیوں کو کون لے گا؟کے سوال پر اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایسے ممالک ہونے چاہئیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مخالفت کی۔

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ “اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور دیگر جیسے ممالک، جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف الزامات اور جھوٹے دعوے کیے ہیں، لہٰذا قانونی طور پر وہ پابند ہیں کہ وہ غزہ کے کسی بھی باشندے کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیں، ہم غزہ کے شہریوں کو بھیجنے کے لیے زمینی راستے سمیت جہاز اور سمندری راستے سے خصوصی انتظامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ پر طویل مدت کے لیے قبضے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم غزہ کی تعمیر نو کریں گے اور وہاں ہزاروں نوکریاں پیدا کریں گے جس کے لیے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن میں بسائیں گے۔

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا پاکستان نے ردعمل میں کہا کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے ہٹانے کا بیان غیر منصفانہ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

  • نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: معروف ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں، اور بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار

    نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے "Snake” کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ نورا فتحی آج 6 فروری 2025 کو 33 برس کی ہوچکی ہیں وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں مگر ان کا آبائی خاندان مراکش سے ہے۔

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

  • ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو  خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

    ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس حکمنامے کا مقصد خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے زمرے میں شامل ہونے سے منع کرنا ہے۔حکم نامے کے مطابق، امریکی وفاقی حکومت ان تعلیمی اداروں کو فنڈز فراہم نہیں کرے گی جو ٹرانس جینڈرز، خاص طور پر ٹرانس لڑکیوں اور خواتین کو، خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے اور خواتین کے لاکر رومز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے کے ذریعے "خواتین کے کھیلوں کے خلاف جنگ” کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مردوں کو خواتین کھلاڑیوں کا حق نہیں چھیننے دیں گے۔

    یہ حکم نامہ امریکہ میں جنسیت اور کھیلوں کے اصولوں کے حوالے سے جاری ہونے والی بحث کو مزید بڑھا دے گا، کیونکہ اس فیصلے کو بہت سے افراد اور گروہ مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بعض حلقے اسے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ دیگر نے اس پر تنقید کی ہے اور اسے ٹرانس جینڈرز کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس اقدام کے اثرات کھیلوں کے عالمی منظرنامے پر بھی پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر ان شعبوں میں جہاں ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکار شہید،پانچ زخمی

  • بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے گھر پرمظاہرین کا حملہ،گھر جلا کر گرا دیا

    بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے گھر پرمظاہرین کا حملہ،گھر جلا کر گرا دیا

    ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے بنگلا دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر پر حملہ کر کے اسے جلا دیا اور بعد میں کرین کی مدد سے گرا دیا۔

    بنگلادیشی عوام نے انڈیا کے ساتھ ملکر شیخ مجیب کی 1971 میں کی جانے والی سازش کی ایک بار پھر تسخیح کر دی ، بدھ 5 فروری کی رات بنگلادیشی عوام نےدھانمنڈی 32 میں واقع شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوابولا،عوامی ہجوم نے شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی،عوامی ہجوم کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا، منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں گھر کی ایک منزل پر آگ کے شعلے دکھائی دے رہے تھے

    مقامی میڈیا کے مطابق،”سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی آن لائن تقریر کے بعد عوامی لیگ کے خلاف احتجاج شروع ہوا”،”سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا گیا تھا کہ "اگر شیخ حسینہ آن لائن تقریر کرتی ہیں توشیخ مجیب الرحمان کی دھانمنڈی 32 میں واقع رہائش گاہ کی طرف "بلڈوزر جلوس” لے جایا جائے”

    رات 8 بجے کے قریب مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں شیخ مجیب کی رہائش گاہ پہنچے،عوام مین گیٹ کو توڑتے ہوئے زبردستی اندر گھس گئی،مظاہرین نے رہائش گاہ میں موجود شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر کو بھی نذ ر آتش کردیا،امتیازی سلوک مخالف اسٹوڈنٹ موومنٹ کے کنوینر حسنات عبداللہ نے فیس بک پر پوسٹ کیاکہ:
    "آج رات، بنگلہ دیش کی سرزمین فاشزم سے آزاد ہو جائے گی”،مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ ’’شیخ مجیب الرحمان کا خاندان آمریت اور فسطائیت کی علامت ہے‘‘،بنگلہ دیش سے مجیب ازم کے فاشزم کے ہر نشان کو مٹا دیا جائے گا،مظاہرین کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کو واپس لا کر پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا،”دیگر شخصیات، بشمول انقلاب منچہ کے کنوینر اور جاتیو ناگورک کمیٹی کے رکن شریف عثمان ہادی نے بھی حملے کی وارننگ پوسٹ کی”،

    "گزشتہ سال5 اگست کوبھی مظاہرین نے شیخ مجیب کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور کچھ حصےکو آگ لگا دی تھی”یہ گھر بنگلہ دیش کی تاریخ میں ایک علامتی حیثیت رکھتا تھا کیونکہ شیخ مجیب نے یہاں سے نام نہاد تحریک آزادی کی قیادت کی تھی،شیخ حسینہ کے دور حکومت میں اسے ایک عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جہاں عالمی رہنما سرکاری پروٹوکول کے تحت دورہ کرتے تھے،بنگلہ دیش میں انقلاب اور حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ تاحال زیرعتاب ہے،شیخ حسینہ کیخلاف عوامی غصہ اب بھی برقرار ہے اور عوام کی جانب سے احتجاج کیے جاتے ہیں،

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد بنگلا دیش سے فرار ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے متعدد بار بھارت سے شیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا یہ حملہ شیخ حسینہ واجد کے خلاف بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور عوامی غم و غصے کا حصہ دکھائی دیتا ہے، جس نے بنگلا دیش میں ایک نیا سیاسی بحران جنم دے دیا ہے۔

    ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

  • فساد کا ذمہ دار کون؟ مسلم یا غیر مسلم؟

    فساد کا ذمہ دار کون؟ مسلم یا غیر مسلم؟

    فساد کا ذمہ دار کون؟ مسلم یا غیر مسلم؟
    تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
    دنیا میں فساد اور بدامنی کا مسئلہ ایک عالمی حقیقت ہے، جس کے بارے میں مختلف نظریات اور خیالات پیش کیے جاتے ہیں۔ مغربی میڈیا اور کچھ مخصوص حلقے بار بار یہ بیانیہ دہراتے ہیں کہ دہشت گردی اور جرائم کے زیادہ تر واقعات میں مسلمان ملوث ہوتے ہیں، لیکن جب ہم اعداد و شمار اور حقائق کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں تو یہ دعوی بے بنیاد ثابت ہوتا ہے۔ دنیا میں فساد اور دہشت گردی کے اصل عوامل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم مختلف جرائم کے حوالے سے مستند اعداد و شمار کا تجزیہ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ دنیا میں بدامنی اور جرائم میں زیادہ تر کون لوگ ملوث ہیں۔

    اگر ہم دنیا میں جسم فروشی، چوری، ڈکیتی، شراب نوشی، قتل، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کی فہرستوں کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ ان جرائم میں ملوث افراد کی اکثریت غیر مسلموں پر مشتمل ہے۔ مختلف بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق دنیا کے وہ ممالک جہاں جسم فروشی سب سے زیادہ عام ہے، وہ زیادہ تر عیسائی یا دیگر غیر مسلم اکثریتی ممالک ہیں۔ اسی طرح، وہ ممالک جہاں چوری، ڈکیتی اور قتل کی شرح سب سے زیادہ ہے، ان میں بھی زیادہ تر غیر مسلم آبادی والے ممالک شامل ہیں۔ اگر ہم دنیا میں سرگرم خطرناک غنڈہ گرد گروہوں اور منشیات اسمگلنگ مافیاز کا تجزیہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ان گروہوں کے زیادہ تر سرغنہ غیر مسلم ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود مغربی میڈیا مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

    یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مغربی میڈیا جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ تشکیل دیتا ہے اور انہیں بنیاد پرست اور شدت پسند قرار دیتا ہے۔ جب کوئی غیر مسلم کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث پایا جائے تو اسے ذہنی مریض، نفسیاتی طور پر غیر مستحکم یا کسی ذاتی محرومی کا شکار فرد قرار دیا جاتا ہے، جبکہ اگر کوئی مسلمان کسی جرم میں ملوث ہو جائے تو فورا پوری مسلم کمیونٹی کو اس سے جوڑ دیا جاتا ہے اور اسلام کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ دوہرا معیار صرف میڈیا تک محدود نہیں بلکہ عالمی سیاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پالیسیوں میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کی کئی مثالیں موجود ہیں جہاں مسلمانوں کو بلاوجہ مشتبہ قرار دے کر ان کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، جبکہ غیر مسلم مجرموں کے جرائم کو زیادہ تر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو مکمل طور پر امن، بھائی چارے اور عدل و انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں کسی بھی قسم کے تشدد، قتل و غارت اور معاشرتی بگاڑ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ قرآن اور حدیث میں واضح ہدایات موجود ہیں کہ کسی بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ اس کے باوجود اگر کچھ افراد جو مسلمان کہلاتے ہیں، جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ پوری امت مسلمہ کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ کسی بھی معاشرے میں کچھ افراد ایسے ضرور ہوتے ہیں جو قانون شکنی کرتے ہیں، لیکن کسی مخصوص قوم یا مذہب کو جرائم سے جوڑنا سراسر تعصب اور غیر منطقی رویہ ہے۔

    ہمیں اپنی شناخت اور اسلامی اقدار پر فخر کرنا چاہیے اور دنیا کو یہ باور کرانا چاہیے کہ اسلام واقعی امن و سلامتی کا دین ہے۔اسلام امن، بھائی چارے اور عدل و انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں کسی بھی قسم کے تشدد، قتل و غارت اور معاشرتی بگاڑ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ اگر کچھ مسلمان جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پوری امت مسلمہ کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ ہمیں چاہیے کہ مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں اور دنیا کے سامنے اسلام کا اصل پیغام پیش کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم تحقیق اور مستند معلومات کو فروغ دیں اور اپنے نوجوانوں کو تعلیم اور شعور سے آراستہ کریں۔ دنیا میں فساد پھیلانے والے کسی ایک مذہب یا قوم سے تعلق نہیں رکھتے، بلکہ جرائم میں ملوث افراد ہر مذہب اور قوم میں پائے جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ تعصب اور نفرت سے بالاتر ہو کر حقائق کا جائزہ لیں اور دنیا کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کو موسول غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں اسٹاک کی مقدار میں اضافے اور امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی خام تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کی کوششوں کو متوازن کردیا۔تبدیلی کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر 39 سینٹ یا 0.51 فیصد کی کمی سے 75.81 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 26 سینٹ یا 0.36 فیصد کی کمی سے 72.44 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔چین کی جانب سے تیل مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا، ڈبلیو ٹی آئی میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی جو 31 دسمبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

    اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانیوں کو نکالنے فیصلہ

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے خوشخبری

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

  • مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے  خوشخبری

    مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے خوشخبری

    مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔

    واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی نمائندہ ڈس انفیکشن ایجنسی رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کے امور کو منظم کرتی ہے۔ اس میں مسجد نبوی ﷺ میں افطاری کے وقت بچھائے گئے دسترخوانوں کو مختصر وقت میں سمیٹنا بھی شامل ہے۔مسجد نبوی ﷺ کے ڈس انفیکشن ڈپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری محمد معیض العمری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان روزانہ 3000 سے زیادہ افطار دسترخوان صرف پانچ منٹ میں سمیٹے جاتے ہیں۔ اس موقعے پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد 450 سے زیادہ ہے۔ انہیں پانچ منٹ کے اندر اندر 180 کنٹینرز میں ہٹا دیا جاتا ہے۔

    سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ہی ملوث نکلی

    سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

    گھوٹکی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا دورہ، امن و امان کے سخت احکامات

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

  • آئی سی سی کا  چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایونٹ میں قومی امپائر احسن رضا سمیت 12 امپائر ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے میچ 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔میچ ریفریز کے پینل میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اور اینڈریو پائی کرافٹ کا نام شامل ہے۔

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا