Baaghi TV

Category: بین الاقوامی

  • سائبیریا میں برف میں منجمد ہزاروں سال پرانا  گینڈا  صحیح حالت میں دریافت

    سائبیریا میں برف میں منجمد ہزاروں سال پرانا گینڈا صحیح حالت میں دریافت

    سائنسدانوں نے روس کے علاقے سائبیریا سے برف میں منجمد ہزاروں سال پرانے گینڈے کو دریافت کیا ہے جس کا جسم اب بھی صحیح حالت میں ہے،یہ گینڈوں کی ایسی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو اب معدوم ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : جرنل Doklady Earth Sciences میں شائع تحقیق کے مطابق موت کے وقت اس گینڈے کی عمر 4 سال تھی اور صحیح حالت میں منجمد ہونے کے باعث سائنسدانوں کو اس نسل کے گینڈوں کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع ملے گا، جو گینڈا سائبیریا کے برفانی خطے سے دستیاب ہوا وہ 32 ہزار سال پہلے منجمد ہوا تھا۔

    وولی رینو نامی نسل کے یہ گینڈے مشرقی سائبیریا میں 30 ہزار سال سے زائد عرصے قبل موجود تھے اور یہ اپنے عہد کے چند بڑے جانداروں میں سے ایک تھے،موجودہ عہد کے گینڈوں کی طرح وولی رینو کے سر پر بھی 2 سینگ ہوتے تھے مگر وہ بہت بڑے اور بلیڈ کی طرح تیز دھار ہوتے تھے،مرنے کے بعد یہ گینڈا برف میں منجمد ہوگیا اور اسے روسی سائنسدانوں نے اگست 2020 میں دریائے Tirekhtyakh کے کسی کنارے پر دریافت کیا تھا۔

    تحقیق میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس منجمد گینڈے کو کہاں دریافت کیا گیا مگر سائبیریا کے اس خطے میں اس طرح کے منجمد جانداروں کے ملنے کا امکان کافی زیادہ ہے جب اس جانور کو دریافت کیا گیا تو سائنسدانوں نے اس کی کھال اور دیگر حصوں کے نمونے اکٹھے کیے تھے، جس کے لیے برف کو عارضی طور پر پگھلایا گیا۔

    گینڈے کے جسم کا دایاں حصہ برف میں اچھی طرح محفوظ تھا مگر اس کے بائیں حصے کو نقصان پہنچا ہے اور سائنسدانوں کے خیال میں اس جگہ کا گوشت درندوں نے کھایا جبکہ اس کی آنتیں بھی غائب ہیں۔

  • بنگلا دیش کی حکومت کی پاکستان سے سارک کی بحالی کے لیے مدد کی درخواست

    بنگلا دیش کی حکومت کی پاکستان سے سارک کی بحالی کے لیے مدد کی درخواست

    نیویارک: جنوبی ایشیا میں تعاون کی تنظیم (سارک) کی بحالی کے لیے بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے جبکہ بھارت اس اہم معاملے میں مکمل طور پر عدم دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور سارک تنظیم کی بحالی پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ جنوبی ایشیا کی یہ اہم علاقائی تنظیم ایک بار پھر فعال ہو اور خطے میں اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تاہم، بھارت اس بحالی میں دلچسپی لینے سے انکاری ہے، جو کہ سارک کی بحالی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

    سارک 2016 سے غیر فعال ہے۔ اس کی غیر فعالیت کی بڑی وجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اُڑی کے مقام پر بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد اس پلیٹ فارم کو اہمیت نہ دینا ہے۔ بھارت کی قیادت نے اس وقت سے اب تک سارک کی بحالی کی کسی بھی کوشش کو نظرانداز اور مسترد کیا ہے۔ اس صورتحال میں بنگلا دیش اور پاکستان، دونوں ممالک، خطے میں تعاون کے فروغ کے لیے اس تنظیم کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان نے ماضی میں بھی سارک کی بحالی کے حوالے سے کئی بار بات چیت کی ہے اور خطے کے دیگر ممالک کو اس پلیٹ فارم کو دوبارہ فعال کرنے کی دعوت دی ہے، لیکن بھارتی قیادت نے ہمیشہ اس تصور کو نظرانداز کیا ہے۔ بھارت، جو سارک کا ایک کلیدی رکن ہے، نے کبھی بھی اس تجویز کو مثبت ردعمل نہیں دیا۔

    پاکستانی قیادت کا موقف رہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، اور اس میں سارک ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ میں اپنی ملاقات کے دوران بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا کی رینڈ کارپوریشن میں قومی سلامتی اور انڈو پیسفک امور کے ماہر ڈیرک جے گراسمین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش دونوں سارک کی بحالی کے حق میں ہیں اور اس تنظیم کو دوبارہ فعال کرنا چاہتے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے عدم دلچسپی اور مزاحمت اس مقصد کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

    سارک، یعنی جنوبی ایشیا کی علاقائی تعاون کی تنظیم، 8 دسمبر 1985 کو قائم کی گئی تھی۔ اس کا صدر دفتر نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں واقع ہے۔ اس تنظیم کے رکن ممالک میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، بنگلا دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔ اس کا مقصد جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سماجی تعاون کو فروغ دینا تھا تاکہ خطے میں ترقی و خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔سارک کی بحالی کے حوالے سے بنگلا دیش اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس بات کا دارومدار بڑی حد تک بھارت کے رویے پر ہے۔ بھارت کا اس تنظیم کے لیے رویہ اور اس کی علاقائی پالیسی خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ تاہم، جنوبی ایشیا کے مفاد میں علاقائی تعاون کی تنظیم کی بحالی کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

    نیویارک: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ اعظم سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، عالمی مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے بعد ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات اور ٹیکس بیس میں توسیع شامل ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کو ملک کے اقتصادی مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔

    وزیرِ اعظم نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا کرنے والے ممالک میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، اس چیلنج کے حوالے سے بھی برطانوی ہم منصب کو آگاہ کیا اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے دنیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔شہباز شریف نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی ترقی میں ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی روابط اور تبادلوں کو فروغ دینا باہمی ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات: پولیو کے خاتمے اور صحت کے امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات: پولیو کے خاتمے اور صحت کے امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے شعبوں میں بھی گیٹس فاؤنڈیشن کی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔بل گیٹس نے وزیراعظم کو بتایا کہ پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کی صحت کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ صحت کے جامع ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔وزیراعظم نے غزہ میں گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو مہم کی بھی تعریف کی اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ یہ ملاقات صحت اور ترقیاتی امور میں دونوں فریقین کی جانب سے مشترکہ کوششوں کے عزم کا مظہر ہے۔

  • شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    کانپور : بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا،میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا،دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

    علاوہ ازیں شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے،کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

  • خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ دریافت

    خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بڑی وجہ دریافت

    چھاتی کا کینسر خواتین میں سب سے زیادہ عام کینسر کی قسم ہے اور اب اس کا خطرہ بڑھانے والی ایک بڑی وجہ کا انکشاف ہوا ہے –

    باغی ٹی وی : فرنٹیئرز ان ٹوکسیکولوجی جرنل میں شائع ایک نئی تحقیق میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر چھاتی کے کینسر کا باعث بننے والے 189 کیمیکلز یا کارسنوجنز زیادہ تر فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) میں پائے جاتے ہیں جن کا استعمال فوڈ پیکیجنگ میں ہوتا ہے۔

    فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) وہ مادے اور اشیا ہوتے ہیں جو فوڈ کی پیداواری پروسیسنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج اور استعمال کے دوران براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں آتے ہیں،محققین نے کھانے کی پیکیجنگ میں پائے جانے والے 40 کیمیکلز کو خطرناک قرار دیا ہے اور ان میں ممکنہ سرطان پیدا کرنے والی خصوصیات پائی گئی ہیں،اس کے علاوہ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ لوگ سرطان کی وجہ بننے والے 76 کیمیکلز کو اپنی خوراک کے ساتھ جسم میں شامل کررہے ہیں،40 سال سے کم عمر کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس سے زائد عمر کی خواتین بھی اس مرض میں مبتلا ہیں اور لاکھوں خواتین اپنی جانوں کی بازی بھی ہار بیٹھی ہیں۔

  • پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    پاکستان کابھاری شرح سود پر قرضہ لینا ہمارے علم میں نہیں،آئی ایم ایف

    نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے نجی بینک سے 11 فیصد کی بھاری شرح سود پر قرض وصولی کو غیر ضروری قرار دیا-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکومت نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پُر کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے یہ کہہ کر قرض مانگا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کیلئے اس قرض کا حصول ضروری ہے،حکومت نے لندن کے اسٹینڈرڈ چارٹر بینک سے 11فیصد کی شرح سود پر 600 ملین ڈالر قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے، جو اب تک حاصل کیے گئے قرضوں میں سب سے زیادہ شرح سود پر حاصل کیا گیا قرض ہے۔

    وزارت خزانہ نے دعوی کیا کہ ابتدائی طور پر اس قرض کے حصول میں ہچکچاہٹ کا شکار تھی، لیکن دیگر ذرائع سے قرض کے حصول میں ناکامی کے بعد یہ کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا،کوئی بھی بینک کم شرح سود پر قرض فراہم کرنے کو تیار نہیں ہے، لہذا مجبوری میں یہ قرض بھاری شرح سود پر لینا پڑا ہے۔

    تاہم گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دی اور آج ترجمان آئی ایم ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 11 فیصد شرح سود پر کمرشل فنانسنگ کا حصول ہمارے علم میں نہیں ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو اس قسم کا کمرشل قرضہ لینے کا نہیں کہا، آئی ایم ایف پروگرام کی یقین دہانیوں کیلئے اس طرح کی کوئی فنانسنگ ضروری نہیں۔

  • ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو  ایران  کو تباہ کردیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو ایران کو تباہ کردیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر کسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو جواب میں ایران یا اس کے کسی شہر کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا اور ایران ہمارے کسی صدارتی امیدوار کے قتل کی دھمکی دیتا تو جواب میں سخت ردعمل دیتا میں ایران کو کہتا کہ اگر ہمارے کسی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچایا تو تمھارے پورے ملک یا کسی بڑے شہر کو تباہ کردیں گے، موجودہ حکومت کو بھی ایسا ہی ردعمل دینا چاہیے اور ایران کو سختی سے متنبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش سے خبردار کرتے ہوئے انھیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جولائی میں پنسلوینیا اور فلوریڈا میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھیں جن میں سے ایک حملے میں وہ زخمی بھی ہوگئے تھے تاہم ان دونوں حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کردیا گیا تھا۔

  • خالصتانی رہنما کے قتل کی سازش،مودی سرکار کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر

    خالصتانی رہنما کے قتل کی سازش،مودی سرکار کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر

    خالصتانی رہنما گرپتوات سنگھ نے ہندوستانی حکومت کے اپنے خلاف قاتلانہ حملہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ، انڈین نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈول کے خلاف بھی مقدمہ کی پیروی ہوگی ۔ ہندوستان کی مودی سرکار بین الاقوامی دہشت گرد بن کر ابھر رہی ہے

    نیو یارک کی ایک عدالت میں گرپتوات سنگھ نے مودی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سکھ علیحدگی پسندوں، خاص طور پر ‘ سکھ فار جسٹس’ سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،یہ مقدمہ امریکی سرزمین پر سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر اور امریکی شہری، گرپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے،مبینہ سازش میں ایک بھارتی سرکاری ملازم اور دیگر شامل ہیں ،امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گرپتوات سنگھ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، را کے سابق سربراہ کو طلب کر رکھا ہے،واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے نے تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

    نجار کو سکھ گوردوارے کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،چار بھارتی شہریوں پر قتل میں فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے اس کے بعد گزشتہ نومبر میں اعلان کیا کہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر نیویارک میں پنن کے خلاف مبینہ طور پر کرایہ کے لیے قتل کی سازش کو ناکام بنانے کے بعد الزام عائد کیا گیا تھا۔

    پنون اور نجار بیرون ملک مقیم سکھوں کی آزادی کی تحریک میں نمایاں شخصیات ہیں جو ہندوستان کے اندر خالصتان کے نام سے ایک علیحدہ ریاست کے خواہاں ہیں۔اس تحریک نے بیرون ملک مقیم سکھ برادریوں میں متعدد غیر پابند ریفرنڈم کا انعقاد کیا ہے، جن میں بھارت میں سکھوں کے ایک آزاد وطن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    نجار کے قتل نے کینیڈا اور بھارت کے درمیان اس وقت سفارتی تنازع کھڑا کر دیا جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس نے اس قتل کو بھارت کی حکومت سے جوڑا ہے۔ہندوستان، جو خالصتانی تحریک میں ملوث بہت سے لوگوں کو دہشت گرد، انتہا پسند اور عسکریت پسند علیحدگی پسند سمجھتا ہے، نے نجار اور پنن کے کیسوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔ہندوستان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد اس نے پنون کیس کی اعلیٰ سطحی انکوائری شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ کینیڈین حکام اور فائیو آئیز انٹیلیجنس ایجنسی نے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا، امریکہ میں بھی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی 9 نومبر 2023 کو ہرپریت سنگھ اوپل کا کینیڈا میں قتل کر دیا گیا، واردات کے دوران 11 سالہ بیٹا بھی ہلاک ہوا کینیڈا میں گرفتار تینوں بھارتی شہریوں کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہےعلاوہ ازیں امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا مودی سرکار نے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی-

    مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کے پاس جدید اسلحہ،ڈرون،گوریلا وار،بھارتی فوج کی نیندیں حرام

    جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • مہاراشٹر میں 25 سال قبل تعمیر کی گئی مسجد   مسمار

    مہاراشٹر میں 25 سال قبل تعمیر کی گئی مسجد مسمار

    ممبئیٖ: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتظامیہ نے 25 سال قبل تعمیر کی گئی مسجد کے ایک حصے کو مسمار کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں میونسپل ادارے کے اہلکار سبحانیہ مسجد کو بغیر کوئی نوٹس دیئے منہدم کرنے مشینری سمیت پہنچ گئے جس پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور متعصبانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    امام مسجد اور مسجد کمیٹی نے تعمیرات سے متعلق تمام دستاویز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن انتظامیہ نے ایک نہ سنی اور مسجد کے ایک حصے کو مسمار کردیا اپوزیشن جماعت کانگریس کے ہندو رکن اسمبلی ورشا سنگواڈ بھی مسجد کی مسماری کے خلاف مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    ورشا سنگواڈ نے مسلم آبادی کو یقین دلایا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے مداخلت کی درخواست کی ہے جس پر انھوں نے مسجد کی مزید مسماری کو فی الحال رکوا دیا ہے وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود میونسپل ادارے کے اہلکار اپنی مشینری کے ہمراہ چلے تو گئے لیکن 8 روز بعد دوبارہ آنے کی دھمکی دی ہے۔