Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارت کے صوفی مشن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کیا سلوک ہوا؟

    بھارت کے صوفی مشن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کیا سلوک ہوا؟

    بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لانچ کیا گیا صوفی مشن مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صوفی رہنماﺅں کا ایک گروپ بھیجا تھا۔ اس گروپ کا کشمیریوں نے بھارت مخالف نعروں سے استقبال کیا۔حضرت بل کی درگاہ پر بھی اس گروپ کوسخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    کشمیریوں کے مطابق مودی حکومت کشمیریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے صوفی کارڈ کھیل رہی ہے۔ 5 اگست کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیری عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا

    عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں لوگوں نے گروپ کی مزار آمد کے موقع آزادی کے حق ، بھارت اور مودی مخالف نعرے لگائے۔
    کشمیریوں نے یہ نعرے لگائے، ”گو انڈیا، گو بیک“، ”ہم کیا چاہتے ،آزادی“ ۔ مظاہرین نے صوفی گروپ کا گھیراﺅ بھی کیا تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ صوفی دوپہر کی نماز کے دوران پہنچے تھے۔ ایک بزرگ رہائشی کے بقول، انہوں نے نماز بھی ادا کی لیکن اس کے بعد ، لوگ ان کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے ۔

    واضح رہے کہ درگاہ اجمیر شریف کے سید ناصرالدین چشتی کی سربراہی میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کا وفد مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہے۔وفد کے 17 ارکان کا تعلق اجمیر شریف اور نظام الدین سمیت متعدد مزارات سے ہے۔

  • اسلام آبادمیں کشمیرملین مارچ کا اعلان

    اسلام آبادمیں کشمیرملین مارچ کا اعلان

    اسلام آباد:نوجوان تنظیموں پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق اور صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سیدمجاہد گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں 30سے زائد یوتھ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی،

    ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بدستور موبائل،انٹرنیٹ سروس کی بندش،کرفیو و پابندیوں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر اظہار تشویش کیا گیااور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف طبقات زندگی کا وسیع اتحاد قائم کر کے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں جناح ایونیو پر کشمیر ملین مارچ کیا جائے جبکہ کشمیر ملین مارچ میں ہزاروں نوجوان کشمیر کا طویل ترین پرچم اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

    معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہر روز چوبیس گھنٹے مسلسل بھی آواز اٹھائیں تو ہم ان لاکھوں قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے جو بہتر سال سے کشمیری پاکستان سے محبت میں دے رہے ہیں،راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان طلباء بیس اکتوبر کو اپنے گھروں سے نکلیں اور جناح ایونیو ڈی چوک پر دنیا کا طویل ترین پرچم لہرا کر اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کریں،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے تمام یوتھ تنظیمات کومارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی ایک جماعت یا تنظیم کا نہیں ہے بلکہ یہ قومی شو ہوگا،

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    کشمیری عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ اے اہل کشمیر تم پاکستانی ہو پاکستان تمہارا ہے،اجلاس میں مسلم کانفرنس کی یوتھ ونگ کے صدر سردار عثمان، کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین کاشف ظہیر کمبوہ، نوید احمدسمیت مختلف تنظیمات کے صدور و نمائندگان جن میں شہیر سیالوی، فرحان خان ورک،عبداللہ حمید گل،عثمان رضا جولاہا، راشد ملک، سجاد مہر، عامر رضا، عبید قریشی،عامر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فضل ربی، جلال شیرازی، ڈاکٹر کاشف، ریحان زیب، ڈاکٹر عبداللہ شریک ہوئے۔

  • کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    بھارت جھوٹ بول رہا ہے، نہ تو کشمیر میں‌ نرمی کررہا ہے اور نہ ہی کشمیریوں‌کو مارنے سے باز آرہا ہے ، دوسری طرف بھارت یہ تو کہتا ہےکہ کشمیر میں‌ بہت سی پابندیاں‌ختم کردی گئی ہیں‌یہ بھی جھوٹ ہے ،

    یہ اہم اور تازہ ترین صورت حال امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افشاں کی ہے ، اخبار نے اپنے اداریے میں‌ لکھا ہےکہ بھارتی حکام کشمیرمیں پابندیاں ختم ہونےکا کوئی وقت نہیں بتارہے ، یہ ہی نہیں‌بلکہ بھارتی عدالتوں میں بھی کشمیرکی صورتحال سےمتعلق کیسزالتواکا شکارہیں،

    یف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

    بھارتی مظالم کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ گرفتارکشمیریوں کوڈنڈوں،سریوں اورالیکٹرک شاک سےتشددکانشانہ بناتےہیں، عارضی قراردی جانےوالی پابندیاں دوماہ سےزائدعرصےسےجاری ہیں، بھارتی حکومت غیرملکی صحافیوں اورآزادمبصرین کووادی میں جانےبھی نہیں دےرہی

    ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں

    امریکی اخبار نے مزید لکھا ہےکہ بھارت اپنےآپ کوبڑاجمہوری کہتاہےلیکن جمہوری حکومت کےایسےاقدامات نہیں ہوتے ، دوسری طرف اخبار کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارتی حکومت ان باتوں سےانکارکرتی ہے، مودی حکومت نےپابندیوں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،وادی سےمسلسل بھارتی فورسزکےکشمیریوں پرمظالم کی خبریں آرہی ہیں

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اورپابندیوں کےدوران انٹرنیٹ،موبائل سروسزبندرکھی گئیں، پابندیوں کےدوران بغیرالزام کےہزاروں کشمیریوں کوقیدرکھاگیا،مودی حکومت نےپابندیاں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،
    کشمیرمیں جاری بھارت کی جبری پابندیاں جمہوریت سےہم آہنگ نہیں،

  • میر پور میں پھر زلزلہ، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے

    میر پور میں پھر زلزلہ، شہری راتیں جاگ کر گزارنے لگے

    میرپور میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور میں قیامت خیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک نہ رکا سکا، زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے باسی پریشان ہیں، آج بھی میر پور و جہلم میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت3اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی،زلزلےکامرکزجہلم سے10کلومیٹرشمال مشرق تھا،آج زلزلے کے آنے والے آفٹر شاکس سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    زلزلہ متاثرین کے 1600 خاندانوں میں ٹینٹ،کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں،

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے

  • کشمیر سے متعلق امریکی ہاؤس کمیٹی میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق امریکی ہاؤس کمیٹی میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا، اہم خبر

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بحران سے متعلق سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا،

    مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سردار مسعود خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی پی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں میساس ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام “کشمیر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال اور کشمیر ساگا” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، سردار مسعود نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت حکومت کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جس نے اپنے فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا اور فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مغربی ممالک اور امریکہ کا اس کی طرف جھکاؤ کم ہوگیا ہے۔ سردار مسعود نے کہا کہ پوری قوم ، مسلح افواج اور سول سوسائٹی کشمیر پر مبنی جدوجہد کے لیے متحد ہیں،اس وقت کسی بھی عالمی طاقت کا کوئی منفی منصوبہ قوم کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے،

    مودی نے صرف کشمیر ہی نہیں‌ پورے بھارت میں ٹائم بم نصب کر دیے ہیں، سردار مسعود خان

    انہوں نے کہا کہ امریکی ہاؤس کمیٹی میں نیا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سوال کیا جاسکے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا اور معاشرتی اتحاد کو مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نے پہلی بار عالمی سطح پر پاکستان اور کشمیر کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پروزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر اپنے کارڈ کھیل لیے ہیں اور اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو پیچھے چھوڑ رہا ہے،

    کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

  • پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر

    پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے،بھارت اپنے انجام کے لیے تیار رہے ؛فاروق حیدر

    مظفرآباد:بھارت نے بہت ظلم کرلیئے اب بھارت اپنے انجام کےلیے تیار رہے ، کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور وہ آزادی لے کر رہیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھارتی جارحیت سے پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شیخ خلیفہ زید اسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا، وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔دورے کے دوان وزیراعظم نے زخمیوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ایل اوسی کے اس پار ہمارے بھائی قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی فوج جان کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے، پاک فوج کبھی ایل اوسی کے اس پارشہری آبادی پر فائرنگ نہیں کرتی۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری بھارتی جارحیت سے پہلے ڈرے نہ اب خوفزدہ ہوں گے۔

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

  • مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا

    مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا

    سری نگر: بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے، تھمنےکا نام نہیں لے رہا ، تازہ واقعہ میں بھارتی فوج نے کولگام کے علاقے میں کشمیری مسلمانوں پر تشدد کی انتہا کردی ، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر ی بھی ڈٹ گئے ،

    وراثت سمیت 6 نئے قوانین بزریعہ صدارتی آرڈینینس نافذ کرنے کی تیاریاں

    باغی ٹی وی کے مطابق کل سے کولگام کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کشمیری ڈٹ گئے ہیں، اطلاعات کےمطابق بھارتی افوا ج نے کشمیری مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، مقبوضہ کشمیر سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات اور تصاویر سے بھارتی مظالم کی زندہ داستانیں عام دکھائی دیتی ہیں

    پی ایچ ڈی اساتذہ کو مبارک ہو!

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج کشمیریوں کو گھروں سے نکال نکال کر کیمپوں کیطرف لے جاتے ہیں اور وہاں ان کو دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں ، مقبوضہ وادی سے باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ تمام تر بھارتی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے بھارتی فوجی کشمیریوں کا حوصلہ پست نہیں کرسکے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    استنبول: ترک صدر نے واقعی مسلمانوں کی ترجمان ہونے کا حق ادا کردیا ، ہمیشہ کی طرح اب بھی ترک صدر کشمیریوں کی ازادی کی بات کررہے ہیں ، اپنے تازہ بیان میں پھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل تک ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

    9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

    ذرائع کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ترک صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکر کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جس میں کشمیر کی صورت حال، امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو قالب ایک جان کی مانند ہیں، پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔

    مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے ادا کروں، عاطف اسلم

    اس موقع پر اسد قیصر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عظمیم مسلمان بھائی کی مہمان نوازی کے لیے منتظر ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

  • صدر آزاد کشمیر نے بھارت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    صدر آزاد کشمیر نے بھارت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    صدر آزاد کشمیر نے بھارت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم سمیت مختلف سیکٹروں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری اور اس کے نتیجہ میں انسانی جانوں کے ضیاع اور شہریوں کی املاک کا نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یہ بزدلانہ اقدامات آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے

    ۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گاؤں چانگن، دودھنیال اور شاردہ میں گزشتہ روز سے جاری فائرنگ اور گولہ باری اور اس سے ایک کمسن بچے کی شہادت اور نو دیگر شہریوں کے زخمی ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوج کلسٹر ایمونیشن استعمال کر رہی ہے جو کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت ایک جرم ہے اور خود بھارت اس بین الاقوامی معائدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اُنہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑانے پر بھارت کا محاسبہ کر ے اور اسے خطہ میں جنگی جنون کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈا لے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر کے دونوں حصوں میں کھلے عام دہشت گردی کر رہا ہے اور انسانوں کی جان و مال سے کھیل رہا ہے جس کی اُسے بھارت قیمت چکانے پڑے گی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور ملک کی بہادر افواج بھارت کی کسی بھی شر انگیزی اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی حمایت میں ایک اور متحد ہے۔

    صدر ریاست نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ ظلم، جبر اور جنگ کی دھمکیوں سے کشمیریوں کو اپنی جدو جہدآزادی ترک کرنے پر مجبور کر دے گا۔ کشمیریوں کا عزم ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے جسے شکست دینا بھارت کے بس میں نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حکمرانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ نازی جرمنی بھی ایک زمانے میں طاقتو ر تھا اور اس نے بھی بہت ظلم کئے تھے لیکن پھر ایسا وقت بھی آیا جب اسے اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑا۔

    آزادی مارچ، کریک ڈاؤن شروع، کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

  • مقبوضہ کشمیر، گرنیڈ حملہ سے کتنا نقصان ہوا؟

    مقبوضہ کشمیر، گرنیڈ حملہ سے کتنا نقصان ہوا؟

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے گذشتہ 69دنوں سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ سڑکوں پر گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے صرف بھارتی فوجی ہی نظر آتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے

    ان تمام سخت حفاظتی انتظامات کے باوجودسری نگر میں ہری سنگھ ہائٹ اسٹریٹ کے قریب گرنیڈ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 5 کشمیری شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور تلاشی کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا کشمیریوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ یہ حملہ مجاہدین کو بدنام کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے خوفزدہ بھارتی فوجی رات کے وقت دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں ۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے تحریک آزادی سے ان کی توجہ ہٹانا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کیسے

    مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے واقعات سے علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق 05 اگست سے دکانوں اور بازاروں پر ہندوستانی فوجی کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرفیو کی وجہ سے علاقے میں صرف فوجی موجود تھے اور وہ دکانوں کو نذر آتش کررہے تھے۔