Baaghi TV

Category: کشمیر

  • سسکتی وادی کشمیر کا واحد مسیحا پاکستان ہے‘ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

    سسکتی وادی کشمیر کا واحد مسیحا پاکستان ہے‘ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی

    فتح جنگ: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1فتح جنگ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہیں سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیری پاکستان کا نام لے کر جیتے ہیں‘ زندگی بھر اسی نام کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی نام کی پکار کے ساتھ جان دیتے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کا مقروض ہے، کشمیر کے لئے آواز اٹھانا ہم سب پر فرض ہے‘

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 68روز سے کرفیو کی وجہ سے زندگی اجیرن بنادی گئی ہے، عالمی ادارے ابھی تک خاموش تماشائی ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے کوئی اقوام متحدہ یا امریکہ معنی نہیں رکھتا، ان کی نظریں صرف اور صرف پاکستان پر ہیں، پاکستان نے ہی کشمیری عوام کو آزادی دلانے کا وعدہ وفا کرنا ہے،

    ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے بتایا کہ گزشتہ68روز سے صرف ایک بار ماموں سے رابطہ ہوااور 20سیکنڈ کی گفتگو میں صرف یہ سن سکا کہ ہم ابھی زندہ ہیں۔کانفرنس سے ملک منہاج الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جب سید علی گیلانی کا نام آتا ہے تو ہم چومتے ہیں، طلبہ کشمیر کے بارے میں کلاسز میں سوال کرتے ہیں اور فکر مند رہتے ہیں،

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

    کشمیر کانفرنس کے سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یوتھ الائنس ملک کے کونے کونے میں یہ پیغام لے کر جارہی ہے کہ پاکستان کے ہر ذی النفس نے کشمیر کا سفیر بننا ہے، کشمیری یہ نعرہ لگاتا ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں بازو کھول کر انہیں کہنا ہے ہاں تم پاکستانی ہو،

    سابق سیکریٹری پر جنسی ہراسگی کی وجہ سے پابندی لگ گئی

    کشمیر کانفرنس سے سینئر صحافی سلطان سکندر، ریڈیو براڈ کاسٹر مہوش ناز اور قاضی خضرالزمان ضیاء نے بھی خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا، کانفرنس میں قاضی محمد صفدر،ملک کامران خاکی، سید وجاہت علی شاہ،ملک رفاقت اعوان، ملک عابد داؤد،عابد حبیب، طارق قادری، حاجی اعظم،عادل خانزادہ، ملک افتخار خاری خان، ملک سفیر، قاضی محمود الحسن،خضر حیات نیازی،ممتاز چیئرمین،ساجد لنگڑیال، ملک ارشد،علی عمران سمیت صحافی و سماجی قائدین، عوام اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی، آخر میں کشمیری عوام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل سروس کب بحال ہو گی؟ اہم خبر

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل سروس کب بحال ہو گی؟ اہم خبر

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 68روز سے کرفیو نافذ ہے اور اتنے ہی دن سے موبائل سروس بھی بند ہے۔ اب مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل سروس بحال کی جا رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    بھارتی میڈیا نے آج خبر دی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل یعنی ہفتہ کے دن سے پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال کی جا رہی ہے ۔ قابض حکام نے اس بات کی تصدیق کر د ی ہے ۔

    تاہم حکام نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی تاریخ دینے سے انکار کیا ہے ۔ حکام کے مطابق ابھی وادی کے باسیوں کو انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔اسی طرح پریپیڈ سروس بھی بعد میں بحال کر دی جائے گی۔ کشمیر میں موبائل صارفین کی کل تعداد66 لاکھ ہے جن میں سے 40 لاکھ پوسٹ پیڈ ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کا68 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    مقبوضہ کشمیر:بدترین لاک ڈاؤن:کرفیو کا 67 واں دن،ظلم وتشدد جاری

    مقبوضہ وادی سے آنے والی اطلاعات کےمطابق بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، چپے چپے پر تعینات بھارتی فوج کی وجہ سے وادی اوپن ائیر جیل بن چکی ہے۔ کشمیری روز مرہ کی اشیاء کے لیے ترس کر رہ گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی میں صحافی، سیاسی رہنما سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 284 لوگ وادی کی صورتحال پر پٹیشن دائر کرچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دسویں جمعہ بھی قابض انتظامیہ نے سری نگر کی جامع مسجد اور دیگر کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجاز ت نہیں دی گئی۔ سری نگر کی جامع مسجد 5اگست سے مسلسل بند ہے اورفورسز کی سینکڑوں کی نفری جامع مسجد کے اردگرد تعینات ہیں۔ جامع مسجد کے خطیب حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل آٹھویں جمعہ نماز جمعہ نہ ہو سکا

    دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف او ر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرے کیے۔

    کشمیری نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر ، بادگام ، گاندربل ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، شوپیاں ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے ۔ فورسز کے تشدد کی وجہ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 68 ویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ عام زندگی بری طرح متاثر ہے۔تمام دکانیں ، بازار ، کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ روڈ بند ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

  • امریکی سینیٹر کا دورہ آزاد کشمیر، ٹوئٹر پر دیا اہم پیغام

    امریکی سینیٹر کا دورہ آزاد کشمیر، ٹوئٹر پر دیا اہم پیغام

    امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد امریکی سینیٹر میگی حسن نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیا۔

    پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز کو صاف صاف بتادیا

    امریکی سینیٹر نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستے تلاش کیے جائیں۔امریکی سینیٹر کے مطابق کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ ایسے راستے ڈھونڈھے جائیں جو دونوں کشیدگی کو ختم کر سکیں۔

    میگی حسن نے مزید کہا ، "میں اب ہندوستان کا سفر کر رہی ہوں جہاں میں حکام سے ملاقات کروںگی ۔”

    مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز ملاقات

    اپنے دورہ کے دوران امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔عمران خان سے امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے ملاقات کی ، ملاقات میں امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید ،ناظم الامور پال جونز بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    امریکی سینیٹرز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر اور کشمیریوں کی بات پہلے کروں گا، باقی امور بعد میں دیکھیں جائیں گے، ایک انچ بھی کشمیر ایشوسے پیچھے نہیں ہٹ سکتا ، کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے ، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

    دریں اثنا امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  بچوں کی ریلی

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کی ریلی

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بچوں کی ریلی ، ریلی میں پنجاب یو نیورسٹی لیبارٹری ہائی سکول کے بچوں کی شرکت کی

    ریلی میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدم اساتذہ اور انتظامی افسران کی شرکت بچوں نے وائس چانسلر آفس کے باہر آزاد کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا

    وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حالیہ دورہ چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کارگر ثابت ہو گا،

    لاہور میں مال روڈ پر کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگوں کی ریلی


    کشمیری چاہتے ہیں کہ انہیں حق خود ارادیت دیا جائے،اقوام متحدہ سے درخواست ہے کہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اس جمعہ کو پھر ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا


    5 اگست سے وادی میں کرفیو ہے، لوگ گھروں میں مردے دفنا رہے ہیں، عبادات نہیں کر سکتے،
    بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی مشکلات ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہیں،
    وزیر اعظم اور فوجی افسران دیگر ممالک کا دورہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لئے کر رہے ہیں،
    مسئلہ کشمیر پر ہماری بھرپور سفارتی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں،

    شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  • مظفرگڑھ کےڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کےخلاف ریلی

    بچیوں کے عالمی دن کے موقع پرمظفرگڑھ میں کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی میں کشمیری بچیوں پر بھارتی ظلم وستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی.بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ریلی نکالی گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاظم نے کی.ریلی میں ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری بچیوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم اور انکی عصمت دری کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،اقوام عالم کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے.ریلی ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.

  • حج 2020: کشمیری حج کو جائیں گے یا نہیں، اہم خبر آ گئی

    حج 2020: کشمیری حج کو جائیں گے یا نہیں، اہم خبر آ گئی

    بھارت میں حج 2020ء کے لیے فارم بھرنے کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ تاہم اگلے سال مقبوضہ کشمیر کے باسی حج کو جائیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتا دیا ہے۔

    بھارت، 2020 میں کتنے مسلمان حج کے لیے جائیں گے، خبر آ گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق پورے بھارت میں سال 2020 کے سفرحج کے لئے آئن لائن فارم بھرنے کاعمل آج سے شروع ہو چکا ہے۔ تاہم مقبوضہ جموں کشمیر میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے جس کی وجہ سے یہاں آن لائن فارم جمع نہیںکروائے جا سکتے ۔

    واضح رہے کہ بھارت کی مرکزی حج کمیٹی نے اس مرتبہ حج کے لیے فارم آن لائن بھرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین ، انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے فارم نہیں بھر سکے۔ چندعازمین نے حج ہاوس کا رخ کیا تو وہاں بھی آن لائن درخواست جمع کروانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    یاد رہے کہ آل انڈیا حج کمیٹی کے نائب چیئرمین جینا نبی کے مطابق 2020 میںحج کے سفر کے لیے بھارت سے تقریباً دولاکھ عازمین حج سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔بھارت میں تقریباً 19کروڑ مسلمان آباد ہیں اور ہر سال تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار مسلمان حج کرنے جبکہ چھ لاکھ لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب :ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل کی چھت کا ایک حصہ گرگیا ، جانی جان سے محفوط رہے

  • بھارت باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے ایک بچہ شہید، دس افراد زخمی

    بھارت باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے ایک بچہ شہید، دس افراد زخمی

    بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سول آبادی پر گولہ باری کر رہی ہے، بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر نیلم دودھنیال پر بھارتی فورسز نے گولہ باری کی، مقامی پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید اور 9 افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے،

    بھارتی فوج کی جانب سے نیلم میں شاردہ ، دودھنیال اور چانگن میں گولہ باری سے 10 سالہ معصوم بچہ فیضان میر ولد فیاض میر شہید ہو گیا ہے ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ ظاہرہ 15 سالہ صغریٰ بی بی . 55 سالہ اجمل سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہجیرہ منتقل کیا جا رہا ہے

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    قبل ازیں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے قوم کے بیٹے پاک فوج کے بہادر سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش کرگئے.بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ اور بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے سپاہی نعمت ولی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہے.

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    جبکہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے قریبی گاؤں سیریاں میں‌ دو خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے اس کی چوکی کو تباہ کردیا اوردشمن کی کئی ہلاکتوں کی خبریں ہیں.

    بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

  • مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

    مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین بھارت نواز سیاستدانوں کو رہا کرد یا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ وادی میں 5اگست کو کرفیو کے نفاذ کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو نظر بند یا گرفتار کیا تھا جن میں بھارت نواز سیاست دان بھی شامل تھے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن سیاستدانوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں یاورمیر، بارمولہ ضلع کے سابق کانگریس صدرشعیب اورنیشنل کانفرنس کے لیڈرنور محمد شامل ہیں۔

    حکام کے مطابق ”مذکورہ لیڈروں سے دستاویز پر دستخط لیے گئے ہیں کہ وہ وادی کے امن اورہم آہنگی خراب نہیں کریں گے۔“

    مقبوضہ کشمیر، سماجی رہنما شہلا رشید نے سیاست کیوں چھوڑ دی؟

    یاد رہے کہ قبل ازیں کشمیر کے تین بھارت نوازسیاسی رہنماﺅں کو رہا کیاگیا تھا، جن میں پیپلز کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیرعمران رضا انصاری، نیشنل کانفرنس کے رہنما سید اخون اور پی ڈی پی رہنما خورشید عالم شامل تھے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سابق وزیراعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیاتھا جبکہ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوریاست کے مختلف گیسٹ ہاوسوں میں بند رکھا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    مودی حکومت کا مسلسل دعوی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اپنے دعوی کو سچا ثابت کرنے کے لیے حکومت نے پرانی تصاویر کا سہارا بھی لیا ہے۔ مقبوضہ وادی کی صورت حال بھارتی بیانیہ سے مکمل طور پر مختلف ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

    بھارتی حکومت کے ایک سرکاری نوٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پتھر بازی کے 306 مختلف واقعات رونما ہوئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اپنی ایک دستاویز میں پتھر بازی کے ان واقعات میں 100 سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کا ذکر کیا ہے جن میں 89 کا تعلق نیم فوجی دستوں سے ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا دعوی ہے کہ مقبوضہ وادی میں پتھربازی کے ایک دو واقعات ہوئے ہیں اس کے علاوہ حالات پرامن رہے ہیں۔ اب سرکاری نوٹ بھارتی حکومت کے اس دعوی کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بدترین لاک ڈاؤن:کرفیو کا 67 واں دن،ظلم وتشدد جاری

    یاد رہے کہ وادی میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی گذشتہ دو ماہ سے بند ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام بھارت نواز سیاستدان بھی گذشتہ دو ماہ سے نظر بند یا قید ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، تعینات بھارتی افسروں نے کی بھارتی بیانیہ کی نفی