Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کشمیر،کرفیو کا 54 واں روز،آج جمعہ کو کرفیو توڑ کر سرینگر کے لالچوک پہنچنے کا اعلان

    کشمیر،کرفیو کا 54 واں روز،آج جمعہ کو کرفیو توڑ کر سرینگر کے لالچوک پہنچنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے کرفیو کو 54 واں دن ہو چکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 واں روز ہو چکا ہے، بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو لگا کر وادی کو جیل خانہ بنایا ہوا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    یوتھ لیگ نے آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عزت اور شناخت کی خاطر سرینگر کے لالچوک پہنچیں ،یوتھ لیگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز تقسیم کئے گئے جن میں اپیل کی گئی کہ کشمیری کرفیو توڑیں اور جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں.

    جب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہے تب سے کشمیریوں کو نما زجمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، مساجد کو تالے ہیں، یوتھ لیگ کی جانب سے کرفیو توڑنے کے اعلان کے بعد بھارتی فوج نے کرفیو میں مزید سختی کر دی ہے،.

     

    سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

    گزشتہ روز بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے  سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

     

    روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

    مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

    طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    اجیت ڈووال نے مقبوضہ وادی کی تمام اہم فوجی تنصیبات بشمول سری نگر ایئر بیس کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اجیت نے کسی بھی تخریبی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
    اجیت ڈووال نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے محض ایک دن پہلے کیا ہے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

  • قدرت کا کرشمہ،تین دن بعد ملبے سے 14 سالہ لڑکی زندہ سلامت نکال لی گئی

    قدرت کا کرشمہ،تین دن بعد ملبے سے 14 سالہ لڑکی زندہ سلامت نکال لی گئی

    رب کی شان، میر پور زلزلے میں تین دن بعد ملبے کے نیچے دب جانے والی لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا، اہلخانہ خوشی سے سرشارہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین دن قبل آنے والے زلزلے نے میر پور میں تباہی مچا دی ہے، چالیس کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے ہیں ،انہی تباہ مکانات میں میر پور کے نواحی گاؤں میں چودہ برس کی لڑکی مکان گرنے سے ملبے کے نیچے دب گئی تھی جسے آج تین دن بعد زندہ سلامت ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے

    زلزلے سے 450 گھرتباہ،125بری طرح متاثر،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پاکستان

    ریکسیو حکام کے مطابق میر پور کے گاؤں عبدپور میں اہلخانہ خود ملبہ اٹھا رہے تھے، چودہ سالہ بچی نہیں مل رہی تھی اہلخانہ کو شک تھا کہ بچی ملبے کے نیچے دب گئی ہے اور وہ تین دن گزرنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ہو گی لیکن آج جب ملبہ اٹھاتے ہوئے بچی زندہ سلامت برآمد ہوئی تو اہلخانہ کے آںکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، بچی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ،چند دن میں اسکی طبیعت بحال ہو جائے گی.

     

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


    دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

  • سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج  پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

    سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

    وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارت سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں گے، سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان نیویارک میں موجود ہیں جو کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.وہ اپنے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اٹھائیں گے اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے،

    نیویارک میں پاکستان کے وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور کشمیر کی صورتحال سے انہیں آگاہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ مودی کو کہیں کہ وہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر پر ثالثی کے لئے اب بھی تیا رہیں،

     

    نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کیساتھ ایک اہم ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس پر اعتراض نہیں کیا تھا۔ اے پی پی کے مطابق پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات ہوئی ہے ،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورمقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی اورتاریخی تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہےانڈونیشیاکشمیریوں کی حالت زارپرپاکستان کےموقف کی حمایت کرےگا،انڈونیشیااقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن ہے.

    اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں ایرانی صدر، ترک صدر، مصری صدر،اٹلی کے وزیراعظم، ایتھوپیا کے صدر نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے تمام رہنماؤں کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کی مصرکےصدرعبدالفتاح السیسی سےملاقات ہوئی ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوَں نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کےفروغ پراتفاق کیا، مصری صدر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی مسائل سےنمٹنے کے لیے پاکستان کےتجربات سےمستفید ہونے کے خواہاں ہیں

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم جوسپی کاﺅنٹے سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی.

     

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کی صدر سہلی ورک زیوڈے نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی تعاون کے مزید فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اے پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں ایران کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد میں تعاون بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایرانی قیادت بالخصوص سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنائی کا کشمیری عوام اور ان کے جائز حق کے حصول کے لئے غیر مبہم حمایت پر شکریہ ادا کیا

    اے پی پی کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ گزشتہ روز نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں اپنے دورہ ترکی کا زکر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ترکی دو طرفہ تعلقات باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے اہم قومی دلچسپی کے معاملات پر پاکستان کی بھر پور حمایت پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اہم قومی و بین العقوامی امور پر ترکی کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کی سائڈ لائنز پر ہوئی، دونوں رہنماوں نے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالف جذبات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا،عمران خان نے وزیراعظم نیوزی لینڈکومقبوضہ کشمیرکےشہریوں کی ابتر حالت سے آگاہ کیا ،عمران خان نے بتایا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی بہت بڑا بحران منظر عام پر آئے گا،عمران خان نے نیوزی لینڈ مساجد حملوں کے بعد جیسنڈا آرڈن کی قیادت کے اقدامات کو سراہا ،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

     

  • بھارت کشمیر کا معاملہ خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا،وزیر خارجہ

    بھارت کشمیر کا معاملہ خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا،وزیر خارجہ

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا معاملہ خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا،

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہونا تھا ،میں نے کہا تھا سارک فورم باہمی تنازعات سے بالا تر ہے ،سارک کے تمام رکن ممالک کو اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس کی دعوت دی،طے پایا کہ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ،پچھلے سال بھارت نے اجلاس پر اعتراض کیا تھا اس بار نہیں کیا،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان چیزوں پراعتراض اٹھا رہےہیں جن کوبھارت خود یواین میں متنازع کہہ چکاہے ،بھارت کشمیر کا معاملہ خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا،بھارت نےبزور طاقت متنازع علاقے کوشامل کرنےکی کوشش کی ،بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر سےمتعلق 14پٹیشنز آئی ہوئی ہیں ،

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کل جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے،کشمیر کے معاملے پربھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،

    سارک کانفرنس،بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر منہ لٹکا کر چل پڑے

    سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دیےبغیر چلےگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں سارک کا اجلاس ہو رہا ہے جہاں پاکستانی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ کیا اورکہاکہ کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا،بھارتی وزیر خارجہ سارک کانفرنس میں شریک ہوئے ،مختصر خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے بغیر چلے گئے،

    پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا،اعلان ہو گیا

    ایک صحافی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کشمیر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ جب میں نے سوال ہوچھا کہ آپ کشمیر پہ کچھ بولیں گے تو انہوں نے کہا کہ ‘نہیں’

    شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریرکا بائیکاٹ کیا ہے،وزیرخارجہ نےفیصلہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خاتمے، کرفیو اٹھانے سےمشروط کر دیا.

    روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

    مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

    طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا،انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں،کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،بھارت کےہاتھ معصوم کشمیریوں کےخون سےرنگےہیں

     

  • کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں سارک وزرائے خارجہ کا سالانہ اجلاس ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیرخارجہ کےبیان دینے کے وقت اجلاس میں موجود نہ رہنےکافیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سارک وزرائے خارجہ جلاس میں بھارتی خارجہ امور کے وزیرسبرامنیم جےشنکرموجود ہیں،شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کی تقریرکا بائیکاٹ کیا ہے،وزیرخارجہ نےفیصلہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خاتمے، کرفیو اٹھانے سےمشروط کر دیا.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہو گا،انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں،کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،بھارت کےہاتھ معصوم کشمیریوں کےخون سےرنگےہیں

    رجمان دفتر خارجہ کے مطابق سارک وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن میٹنگ ہر سال ہوتی ہے ،بھارت کی رضامندی کے بعد سارک سربراہ اجلاس کی تیاریاں کی گئیں ،مارچ 2016 میں طے ہواتھاسارک سربراہ اجلاس 9،10نومبرکواسلام آباد میں ہوگا،وزیراعظم بھی یہ بات کئی با ر کہہ چکےہیں کہ ہم پازیٹو ہیں تو یہاں آئے ہیں ،سارک سربراہ اجلاس پانچ بار ملتوی ہوچکا ، بھارت کا کسی نہ کسی سے جھگڑا ہوجاتاہے ،اس وقت کےبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان بھی آئے تھے ،بعد میں بھارت کو کچھ خیال آیا اور اسلام آباد میں سارک سربراہ اجلا س نہیں ہوسکا،

    پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا،اعلان ہو گیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہم آگے نہیں بڑھ پا رہے ،ضروری ہے کے دوملکوں کے باہمی معاملات کثیر الجہتی فورم پر نہ لائے جائیں ،معاملات کو آگے لے کر جانے کا دانشمندانہ طریقہ کار موجود ہے افسوس ہمارے ہمسائے کوسمجھ نہیں آتی،پانچویں سارک سربراہ اجلاس التوامیں ہے،خطے میں غربت،بھوک اوربیماری ہےاس پر کام ہونا چاہیے

    روس نے کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس بارے اعتراض نہیں کیا، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

    مشن کشمیر،وزیراعظم عمران خان سےانڈونیشیا کےنائب صدریوسف کالاکی ملاقات

    طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

  • ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی

    ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طیب اردگان نے کشمیریوں پرمظالم کےخلاف آوازاٹھائی، ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،

    ترک صدرطیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا، ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکوحل کیے بغیرخطے میں خوشحالی ممکن نہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80لاکھ کشمیری محصورہیں،مسئلہ کشمیر کوجنگ سےنہیں مذاکرات سےحل ہوناچاہیے،

    وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن سے ملاقات

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ گزشتہ روز نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں اپنے دورہ ترکی کا زکر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ترکی دو طرفہ تعلقات باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیر اعظم نے اہم قومی دلچسپی کے معاملات پر پاکستان کی بھر پور حمایت پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اہم قومی و بین العقوامی امور پر ترکی کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ حال ہی میں طے شدہ سٹریٹجک اکانومک فریم ورک اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر رجب طین اردوان کے دورہ پاکستان کا شدت سے منتظر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام اور تازہ صورتحال کے حوالے سے بریف کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آبادی کا تنسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششیں بیالاقوامی قوانین اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں فوری کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا

  • کشمیر پرتوجہ چاہتا ہوں،سوشلسٹ انٹرنیشنل آواز بلند کرے، بلاول

    کشمیر پرتوجہ چاہتا ہوں،سوشلسٹ انٹرنیشنل آواز بلند کرے، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہونے کی حیثیت سےمسئلہ کشمیر پرتوجہ چاہتا ہوں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ سوشلسٹ انٹرنیشنل سے وابستہ سیاسی جماعتیں کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی پرآوازبلند کریں ،9 لاکھ بھارتی فوجیوں نےکشمیر میں کرفیونافذ کر رکھا ہے،50دن سے زائد ہوچکے،کشمیری کرفیو کی وجہ سےبنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں.یقین ہے سوشلسٹ انٹرنیشنل کشمیریوں کیلیے آوازبلند کرکے اپنےاقدارکوبرقراررکھے گی ,

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 53 ویں روز کا آغاز ہو گیا، 53 دن سے بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، آج جمعرات کو کرفیو کو 53 دن ہو چکے ،کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ سروس، ہوٹلز بند ہیں.

    مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں 53 دنوں سے ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی معطل ہے، سرینگر کی جامع مسجد کو بھی 53 روز سے تالہ لگا ہوا ہے، کسی کو مسجد میں‌ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، باقی علاقوں میں بھی مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں،

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    سرینگر میں ڈاک سروس بھی معطل ہے، ایک میڈیا ادارے کو اس کے ہیڈ آفس سے بھجوایا جانے والا خط 52 دن بعد موصول ہوا،ڈاک سروس معطل ہونے سے طلبا کوداخلوں کے فارم نہیں مل سکے جس سے کشمیری طلبا کا سال ضائع ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ لیگ کے ایک بار پھر بینرز سامنے آئے ہیں جس میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کو کرفیو توڑ کر گھروں سے سڑکوں پر آئیں اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کریں، یوتھ لیگ نے سرینگر کے لالچوک میں دھرنے کا اعلان کیا اور کشمیریوں سے جمع ہونے کی اپیل کی

    کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    یوتھ لیگ کی جانب سے سرینگر و دیگر علاقوں میں لگائے گئے بینرو و پوسٹرز میں کہا گیا کہ اپنی عزت اور شناخت بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور عالمی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں، کشمیری سخت ترین کرفیو میں بھی بھارتی بالا دستی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں،کشمیری حق خودارادیت چاہتے ہیں، پوسٹرز میں مزید کہا گیا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، اپنی حفاظت کریں گے،ہم کسی شیطان کو آپ کے پاس نہیں آنے دیں گے، پہلے بھی ہم نے مودی سرکار کے فیصلے مانے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک آزادی کے لیے لڑیں گے۔

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    مسلسل کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کو غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے.لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے ہیںا ور جموں کشمیر اپنے ہی باشندوں کے لیے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔

     

    68 سال سے قائم سوشلسٹ انٹرنیشنل کی دنیا کےمختلف ممالک کی 147سےزائدسیاسی جماعتیں رکن ہیں

  • انتظامیہ کی دہشت، جمہوریت کا خاتمہ: غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا دی

    کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنے دورہ کشمیر کے دوران وہاں کے حالات کو بدترین بتایا ہے۔

    غلام نبی آزاد نے بھارتی حکومت کے کشمیر متعلق بیانیہ کی قلعی کھول دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق غلام نبی آزاد نے گزشتہ روز کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ کی دہشت چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے اور کشمیر سے جمہوریت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

    غلام نبی آزاد نے سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مقبوضہ کشمیر ککا درجہ بدلے جانے کے بعد سے کشمیر میں کہیں بھی جمہوریت نہیں ہے۔ لوگوں میں بے چینی ہے، لوگ تڑپ رہے اور پرانے حالات بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔“

    جہاز میں کشمیریوں نے جو بتایا اسے سن کر پتھر بھی رو پڑے گا،راہول اور غلام نبی آزاد کی دہلی میں گفتگو

    غلام نبی آزاد نے اپنے کشمیر دورہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل میں زندگی بسر کرنے والے لوگوں سے مل کر ان کی پریشانی نہیں جان سکے، ایسے کشمیری باشندوں سے نہیں مل سکے جو ان کے سامنے ریاست کی حقیقی تصویر رکھنا چاہتے تھے۔

    کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

    غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ بی جے پی سے وابستہ سو سے 200 لوگوں کے علاوہ کشمیر میں آرٹیکل370 کے ہٹنے اور ریاست کے تقسیم ہونے سے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کے بعد سے لوگوں کی آواز بھی دبا دی گئی ہے۔

  • اجیت ڈووال کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    اجیت ڈووال کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے جمعرات کے روز سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے مقبوضہ کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجیت ڈووال جمعرات (آج) سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اجیت ڈووال نے مقبوضہ وادی کی تمام اہم فوجی تنصیبات بشمول سری نگر ایئر بیس کی سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں اجیت نے کسی بھی تخریبی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
    اجیت ڈووال نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے محض ایک دن پہلے کیا ہے۔

    کشمیری رہنما کب تک نظر بند رہیں گے…. اجیت ڈووال نے بتا دیا

    واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

    چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

    یاد رہے کہ اجیت ڈوال نے اگست کے آغاز میں مقبوضہ کشمیر کا گیارہ روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے جنوبی کشمیر اور سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

  • مقبوضہ کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار

    مقبوضہ کشمیر،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی برقرار

    بھارت میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کا اطلاق کرنیوالے ٹربیونل نے اسیر کشمیری حریت پسند رہنما محمد یاسین ملک کی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پرعائد کردہ پابندی کی توثیق کر دی ہے۔

    جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

    ٹریبونل کے مطابق جے کے ایل ایف کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کی متعدد وجوہات موجود ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے رواں برس مارچ میں فرنٹ پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔ قبل ازیںایک اور کشمیری سیاسی و سماجی تنظیم جماعت اسلامی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکام نے ان دونوں تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں اور لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دلی ہائی کورٹ کے جج چندر شیکھر کی زیرصدارت ٹریبونل نے جاری نوٹفکیشن میں کہا کہ جے کے ایل ایف کی سرگرمیاں ملک مخالف ہیں اور فرنٹ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

    جج کے مطابق جے کے ایل ایف جموں و کشمیر میں امن وامان خراب کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کر کام کررہی ہے۔ بھارتی حکومت کے پاس اس تنظیم کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کافی ثبوت ہیں۔

    واضح رہے کہ اس گروپ کے خلاف جو مقدمات درج ہیں ان میں فضائیہ کے چار ملازموں کا قتل اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ جے کے ایل ایف نے کشمیر میں 1989 میں مسلح جدوجہد شروع کی تھی تاہم یاسین ملک نے1994 میں بندوق چھوڑ کر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔