Baaghi TV

Category: کشمیر

  • اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مظاہرہ

    اسلام آباد، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مظاہرہ

    اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت حریت رہنماوں سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے کی۔

    بنگلہ دیش بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ، چٹاگانگ میں ہزاروں بنگالی مسلمانوں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

    مظاہرین آزادی کشمیر کے حق میں جبکہ بھارتی ظلم و جبرکے خلاف بھرپور نعرے لگائے۔

    مظاہرے سے جوائنٹ سیکریٹری مرزا امتیاز احمد ، ممبر بار کونسل جواد سلیم، شائستہ تبسم ایڈووکیٹ، خلیق الرحمان صافی ایڈووکیٹ، ہما جمیل بابر ایڈووکیٹ،کلثوم رفیق ایڈووکیٹ، ایوب ارباب اور دلاور خان نے خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر شکیل سرانجام دیئے۔

    اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ53 روز سے کرفیو نافذ ہے اور عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔بچوں کے لیے اشیائے ضروریہ کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے۔ کرفیو سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

    مقررین نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ دریں اثناءمقررین نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی مبنی بر انصاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔

  • سفارت خانوں میں قائم کشمیر ڈیسک میں کشمیریوں‌ کو تعینات کیا جائے؟ جماعت اسلامی آزاد کشمیر

    سفارت خانوں میں قائم کشمیر ڈیسک میں کشمیریوں‌ کو تعینات کیا جائے؟ جماعت اسلامی آزاد کشمیر

    جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر تک سیز فائر لائن نہ توڑنے کی اپیل کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی انتہاہوچکی ہے، حکومت پاکستان کی مجبوریوں کا ادراک ہے ، سفارت خانوں میں قائم کشمیرڈیسک میں کشمیریوں کوتعینات کیا جائے، کشمیریوں پرسیزفائرلائن توڑنےکی کوئی پابندی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جنگ مسلط کررکھی ہے پوری قوم تیار رہے،

    انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارتی قابض فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہیں 80 لاکھ کشمیریوں کو قید خانے میں ڈال کر ان کا قتل عام کیا جارہا ہے، عالمی برادری اور اسلامی ممالک اس کا نوٹس لیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور جنگی جرائم کے مرتکب ہونے والے بھارت کے خلاف کارروائی کرے،

  • جمعہ کو یوم استغفار منایا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر، تین روزہ تعطیل کا اعلان

    جمعہ کو یوم استغفار منایا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر، تین روزہ تعطیل کا اعلان

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جمعہ کو یوم استغفار منانے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کو یوم استغفار منایا جائے ،علماء کرام نماز جمعہ کے بعد خصوصی طور پر دعائیں کروائیں،

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں مزید تین روز کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے، آزاد کشمیر کے تعلیمی ادارے تین دن تک بند رہیں گے، آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد کے تحت ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں.

    رپورٹ کے مطابق میرپورمیں زلزلے کےباعث 38افرادجاں بحق ہوئے،723افرادزخمی ہوئے،زلزلےمیں 454 گھروں کونقصان پہنچا،زلزلےکی وجہ سےمنگلا ڈیم کوکوئی نقصان نہیں ہوا،

    آج جعمرات کو آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں زلزلے کے آفٹر شاکس سے 46 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،میرپور کے علاقے سیکٹرای تھری میں مکان گرنے کے باعث دروازے تلے آ کر ایک شخص جاں بحق ہوا ہے،

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    آج جعمرات کو اسلام آباد سمیت میر پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ آنے پر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکلے ,جہلم اور نوشہرہ ورکاں ,کھاریاں،وزیرآباداورپنڈی سبروال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    میرپور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ 46زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے،میرپورکے علاقے چتر پڑی میں پلازہ گرنے کے باعث 20افراد زخمی ہوئے ہیں، میرپور اور جہلم کو ملانے والا منگلا پل عارضی طور پر بند کر دیا گیا

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 تھی،زلزلے کا مرکز میر پور آزادکشمیر کے قریب تھا ، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی،زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس ہیں،

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

    زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

  • بھارتی ٹریبونل نے کشمیری سیاسی تنظیم پر پابندی کی تصدیق کر دی

    بھارتی ٹریبونل نے کشمیری سیاسی تنظیم پر پابندی کی تصدیق کر دی

    بھارت میں نام نہاد غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ ٹریبونل نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کشمیری لیڈر محمد یٰسین ملک کی جماعت جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی تصدیق کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج چندر شیکھر کی سربراہی میں کام کرنے والے ٹریبونل نے اس سلسلہ میں جاری کردہ نوٹفکیشن میں کہا ہے کہ جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کی سرگرمیاں بھارت مخالف ہیں اور یہ انڈیا کی خود مختاری اور سا لمیت کے لئے خطرہ ہے، بھارتی جسٹس نے کہاکہ جے کے ایل ایف جموں کشمیر میں مبینہ طور پر امن اور ہم آہنگی خراب کرنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ سرگرم ہوکر کام کررہی ہے،

    بھارتی ٹریبونل نے کہاکہ انڈیا کی مرکزی حکومت کے پاس اس تنظیم کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کافی ثبوت ہیں، واضح رہے کہ مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جے کے ایل ایف پر چند ماہ قبل پابندی لگا دی گئی تھی اور یسین ملک کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کر دیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں علاج کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں،

  • اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر پہنچ گئے۔

    چور مچائےشور ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی

    واضح رہے کہ اجیت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو بھارتی زیرانتظام علاقوںمیں تقسیم کرنے کے منصوبے میں اہم کردار بتایا جاتا ہے۔اجیت کی ہدایت پر ہی مقبوضہ کشمیر میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ مودی حکومت کے فیصلوں کےخلاف وادی میں احتجاج نہ ہو سکے۔ تاہم کشمیریوں نے بھارتی پابندیوں کو ٹھکراتے ہوئے اکثر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

    یہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اجیت کا دوسرا دورہ ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اجیت مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال دیکھیں گے اور بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی نظربندی کا بھی جائزہ لیں گے۔

    یاد رہے کہ اجیت نے 5اگست کے بعد بھی مقبوضہ وادی میں کئی دن تک قیام کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم ہونے کے بعد 53دن سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

    کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے بھی اپنے 4روزہ دورہ کشمیر سے واپسی پر کہا تھا کہ وادی میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔

  • زلزلے کے آفٹرشاکس،46 افراد زخمی، دو مکان تباہ، ایک شخص جاں بحق

    زلزلے کے آفٹرشاکس،46 افراد زخمی، دو مکان تباہ، ایک شخص جاں بحق

    آزاد کشمیر کے علاقے میں زلزلے کے آفٹر شاکس سے 46 افراد زخمی ،دو مکانا ت تباہ ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جعمرات کو آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں زلزلے کے آفٹر شاکس سے 46 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،میرپور کے علاقے سیکٹرای تھری میں مکان گرنے کے باعث دروازے تلے آ کر ایک شخص جاں بحق ہوا ہے،

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    آج جعمرات کو اسلام آباد سمیت میر پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ آنے پر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکلے ,جہلم اور نوشہرہ ورکاں ,کھاریاں،وزیرآباداورپنڈی سبروال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    میرپور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ 46زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہے،میرپورکے علاقے چتر پڑی میں پلازہ گرنے کے باعث 20افراد زخمی ہوئے ہیں، میرپور اور جہلم کو ملانے والا منگلا پل عارضی طور پر بند کر دیا گیا

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 تھی،زلزلے کا مرکز میر پور آزادکشمیر کے قریب تھا ، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی،زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس ہیں،

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


    دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

    زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

  • زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آج جمعرات کو زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے میرپور اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،

    زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ انجنیئرزکی ٹیمیں جلد میرپورمیں متاثرہ گھروں کا جائزہ لیں گی، بیشترگھروں میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جوخطرناک ہے، زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جعمرات کو اسلام آباد سمیت میر پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ آنے پر شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور گھروں و دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکلے

    میرپور،جہلم اور نوشہرہ ورکاں ,کھاریاں،وزیرآباداورپنڈی سبروال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

     

    زلزلے کے تازہ ترین جھٹکوں میں 47 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لئے میرپور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.4 تھی،زلزلے کا مرکز میر پور آزادکشمیر کے قریب تھا ، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی،زلزلے کے جھٹکے آفٹر شاکس ہیں،

    واضح رہے کہ تین روز قبل آنے والے زلزلہ سے آزاد کشمیر کے علاقہ میر پور میں 37 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں، علاقہ میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے جوان اور آزاد کشمیر حکومت امدادی کام کر رہی ہے، پنجاب حکومت بھی آج امدادی سامان میر پور بھجوا رہی ہے

    زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

    وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

    آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے


    دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ‏زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد39ہوگئی،‏زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 614 ہے،زلزلےسے450 گھروں کو نقصان پہنچا ،135گھروں کوشدیدنقصان جبکہ315کوجزوی نقصان پہنچا،

    زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

  • پول رپورٹ ، ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر ے گا ؟ باغی کے قارئین نے رائے دے دی

    پول رپورٹ ، ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر ے گا ، باغی کے قارئین نے رائے دے دی

    باغی پول میں‌ پوچھیے گئے سوال "ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر یں گا؟” میں قارئین نے اپنی رائے دیتے ہوئے 5 فیصد نے ہاں میں‌جواب دیا ہے اور 92.5 فیصد نے نہیں‌میں‌جواب دیا ہے، جبکہ 2.5 فیصد نے کہا ہے کہ پتا نہیں. ہے اسی طرح انگریزی ویب سائٹ میں‌ قارئین نے جنہوں نے ہاں میں جواب دیا ان کا تناسب 11.1 فیصد ہے. ناں والے 77.8 فیصد ہیں اور 11.1 فیصد نے کہاہے کہ ہمیں علم نہیں ہے.

  • کشمیریوں پر مظالم، اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج

    کشمیریوں پر مظالم، اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں یو این کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے،بھارت قید کشمیری نوجوانوں کو رہا کرے،

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی نے ہیوسٹن میں جو تقریر کی وہ انتہائی جارحانہ اور دھمکی آمیز تھی،

    کرفیو کے 51دن، مقبوضہ کشمیر میں کتنے بچے غائب ہوئے، چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

    کشمیر، یوتھ لیگ مزاحمتی تحریک نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا، بھارت پریشان

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کو 53 ویں روز کا آغاز ہو گیا، 53 دن سے بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے ایک روز قبل بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، آج جمعرات کو کرفیو کو 53 دن ہو چکے ،کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برسائے جاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے، موبائل، انٹرنیٹ سروس، ہوٹلز بند ہیں.

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل کرفیو کا 53 واں دن، مساجد کو تالے،یوتھ لیگ کا کرفیو توڑنے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں 53 دنوں سے ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی معطل ہے، سرینگر کی جامع مسجد کو بھی 53 روز سے تالہ لگا ہوا ہے، کسی کو مسجد میں‌ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں، باقی علاقوں میں بھی مساجد کو تالے لگے ہوئے ہیں،

  • مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری ، وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 53 واں روز، کشمیری پرامید ، بھارت پریشان

    مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی مظالم جاری ، وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 53 واں روز، کشمیری پرامید ، بھارت پریشان

    سری نگر : بھارتی مظالم رکے نہیں ، ابھی تک بھارتی افواج کشمیریوں‌کی تحریک آزادی کو دبانے میں‌ ناکام رہے ، اور کشمیر ی تمام تر مظالم کے باوجود ابھی بھی پرامید ہیں‌کہ آزادی کی منزل بہت قریب ہے، بھارت پریشان ہےکہ جبر اور ظلم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں‌ہوئے ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کا53 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    ویسے تو بھارت نے ہمیشہ ہی مقبوضہ کشمیر میں‌ فوجی بالادستی قائم رکھنےکی کوشش کی لیکن جو نیا سلسلہ شروع ہوا ہے وہ بہت ہی درد ناک ہے، ، یاد رہےکہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی ابتر ہو چکی ہے،مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں‌کہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔

    مقبوضہ وادی سے اطلاعات کےمطابق وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ بھی اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔