Baaghi TV

Category: کشمیر

  • کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے، سردار عتیق

    کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے، سردار عتیق

    آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ،کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کابل سے کشمیر تک گونج رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے کشمیر بنے گا پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں نے نریندر مودی کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیر کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ تسلیم نہ کرنا اور صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش یہ بتا رہی ہے کہ کشمیر حل طلب مسئلہ کشمیر ہے۔

    سردار عتیق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر شدید کرفیو میں ہے،بھارتی تسلط میں ہے اور ایسے میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے فیصلے کو جموں ہائی کورٹ مسترد کر چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اس پر بحث ہو رہی ہے۔مودی کے اس فیصلے نے ہندوستان میں انتشار اور علیحدگی کے رجحانات کو مضبوط کیا،ہندوستان میں کئی ریاستوں اور قوموں نے اس خدشے کا اظہار کرنا شروع کیا ہے کہ اب اگلے مرحلے پر بھارت ان کی شناخت کو بھی ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔پاکستان کی کوششوں سے دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ کشمیر بھارت کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے.

     

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بھارت کرفیو ہٹائے، حریت قیادت کو رہا کرے، کشمیری قیادت سے ملنے دے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

  • تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی جانب تاجروں اور سول سوسائٹی کا مارچ جاری ہے، ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت بھی مظفر آباد میں احتجاج کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے چناری میں کشمیریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، مارچ کے شرکاء کو چناری کے مقام پر روک لیا گیا ہے، احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی حکومت کے‌خلاف تحریریں درج تھیں، اس دوران شرکاء کی جانب سے مودی سرکار اور غاصب ہندوستانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی رہی،

    احتجاجی مارچ میں شریک افراد میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا، کنٹرول کے قریبی علاقے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتے رہے، دریں اثناء مظفر آباد میں پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہروں میں کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

  • مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کو بھی سخت مشکل پیش آ رہی ہے، ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ہندوستانی فوج کے کشمیر میں موجود مخبروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے غاصب بھارتی فوج کو بھی خفیہ معلومات نہیں مل رہیں اور ان اطلاعات کے ملنے میں ستر فیصد کمی آئی ہے، جس طرح پہلے لوگوں سے رابطہ ہو جاتا تھا ویسے نہیں‌ ہو رہا،

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف تکنیک استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے میں بھی ہندوستانی فوج کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے، دریں اثناء بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کی طرف سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں کہ بھارتی فوج کیلئے کوئی مخبری نہ کرے وگرنہ اس کا انجام برا ہو گا، تحریک آزادی کامیابی کے قریب ہے، کشمیری قوم کو جلد آزادی ملے گی،

  • یکجہتی کشمیر، کئی سیاسی و مذہبی رہنما منظر عام سے غائب

    یکجہتی کشمیر، کئی سیاسی و مذہبی رہنما منظر عام سے غائب

    پاکستان بھر میں جمعہ کو سرکاری طور پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ پاکستان کے طول وعرض میں لاکھوں پاکستانیوں نے باہر نکل کر مظلوم کشمیریوں کو اپنے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ لیکن اس موقع پر کئی ایسے رہنما بھی تھے جن کا ماضی میں کشمیرکمیٹی یا حکومت سے تعلق رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے نظر نہیں آئے۔
    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
    ان میں ایک نام کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ فضل الرحمن کا ہے جو دس سال سے زیادہ عرصہ تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ مولانا فضل الرحمن جو عمران حکومت کے خلاف تو روز بیان دیتے رہتے ہیں لیکن کل مظلوم کشمیریوں کے لیے سٹرک پر نہ آسکے۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جو کہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیراعلی رہ چکے ہیں، وہ بھی کل منظر عام سے غائب رہے۔شہباز شریف خود کشمیری ہیںلیکن وہ کشمیریوں کی حمایت میں روڈ پر نہ نکل سکے۔

    ماضی میں جماعت اسلامی پاکستان میں کشمیریوں کی وکیل سمجھی جاتی رہی ہے۔ لیکن جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نہ نکلنا بہت سوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ماضی میں ’مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگاتے رہے ہیں۔وہ مخالف سیاستدانوں کو اس بات پر تنقید کا بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔ کل جمعہ کو جب ساری قوم کشمیریوں کے لیے یک آواز تھی ، بلاول کی آواز اس میں کہیں بھی نظر نہیں آئی۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وہ وزرا جو ہر موضوع پر پریس کانفرنس کرتے رہتے ہیں وہ بھی خاموش تھے۔

    اسی طرح ماضی محمود خان اچکزئی اور اسفند یار ولی بھی کسی نہ کسی طریقے سے حکومت میں رہے ہیں لیکن کل وہ بھی منظر عام سے غائب تھے۔

    ایسے میں پاکستانی قوم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ کیا مسئلہ کشمیر صرف پاکستانی عوام کا ہے؟

  • کشمیری عوام کی امداد، ریڈکراس کو فون یا ای میل کریں

    کشمیری عوام کی امداد، ریڈکراس کو فون یا ای میل کریں

    پوری کشمیری قوم اس وقت 10لاکھ بھارتی فوج کے نرغے میں ہے۔ مسلسل کرفیو کا آج 27واں دن ہے۔ کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ بھارتی حکومت نے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی ہوئی ہے۔ کشمیرمیں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ اب سامان بھیجنے کی صرف ایک ہی صورت رہ جاتی ہے وہ انٹرنیشنل ریڈکراس ہے ۔ بھارت ہر کسی کو انکار کر سکتا ہے لیکن انٹرنیشنل ریڈ کراس کو انکار نہیں کر سکتا۔
    مقبوضہ کشمیر،مسلسل کرفیو کے 27روز، انسانی بحران سنگین تر ہو گیا
    ایسے تمام لوگ جو انسانی ہمدردی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں امدادی سامان بھجینا چاہتے ہیں۔ ان سے التماس ہے وہ فی الفور ریڈ کراس کو فون یا ای میل کرنا شروع کردیں۔

    ریڈکراس کا نیویارک کا نمبر 2123389832 ہے جبکہ ویب سائٹ www.ifrc.org ہے۔

  • ہندو برادری کا ایل او سی پر جانے کا اعلان

    ہندو برادری کا ایل او سی پر جانے کا اعلان

    پاکستان کی ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ایل اوسی پر جانے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غلطیوں کا ازالہ کرے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ہندو برادری کا وفد لائن آف کنٹرول پر جائے گا،بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دے ،مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں ،بھارت کشمیریوں کو ان کا حق دے ،

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے ریلی کا آغاز ڈگری کالج سے ہوا اورپاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک ہندو براداری کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے نعرے لگاتی ہے، ڈیرہ بگٹی کی فضا پاکستان زندہ باد اورکشمیربنے گا پاکستان کےنعروں سے گونجتی رہی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

  • کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے ریلی کا آغاز ڈگری کالج سے ہوا اورپاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک ہندو براداری کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے نعرے لگاتی ہے، ڈیرہ بگٹی کی فضا پاکستان زندہ باد اورکشمیربنے گا پاکستان کےنعروں سے گونجتی رہی

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی، بلوچستان کی سرزمین کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

  • مسلمانوں سے ہمدردی کیوں کی ، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا غدار قرار

    مسلمانوں سے ہمدردی کیوں کی ، کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا غدار قرار

    نئی دلی:یہ ہے بھارت کہ چہرہ اور نام نہاد جمہوریت ، نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈ کر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ جب کہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟

    نئی دہلی سے آمدہ اطلاعات کےمطابق ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کردیا اور وہ حسب روایت اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ویبھو نامی صارف نے ارمیلا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم آنی چاہئیے۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔ میری بات یاد رکھنا یہ سب تمہارے ہی خلاف جائے گا اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے

    یاد رہے کہ بھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی اداکاریا اداکارہ پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونےوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدار قرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر بھارتیوں کے غصے کا شکار ہوئی ہیں اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانے لگیں‌، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

    وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانے لگیں‌، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی کوششیں‌رنگ لانا شروع ہوگئیں پاکستان کی زبردست سفارتکاری کی وجہ سے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی راہ ہموار ہو گئی۔امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جلد سماعت کرے گی جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر توجہ مرکوز ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے پیش نظر ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی کے ڈیموکریٹ چیئرمین بریڈ شرمین نے کمیٹی کا خود اجلاس بلایا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر بات ہو سکے۔مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر کمیٹی میں سماعت کے بارے میں ڈیموکریٹ کانگریس مین کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور حد یہ کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون تک بند کر کے روزمرہ زندگی کو جام کر دیا ہے۔

    نیویارک سے ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ کانگریس مین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست سے جاری کرفیو کے سبب لوگوں کو غذا اور دوائیں تک میسر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین نے انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔بریڈ شر مین نے ساتھی رکن کانگریس آندرے کارسن کے ساتھ مل کر وادی سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے ملاقات کی تھی۔ جس میں کشمیریوں نے انہیں مقبوضہ وادی میں اپنے عزیزوں کے حوالے سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

  • کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نژاد ڈاکٹر طلب

    کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نژاد ڈاکٹر طلب

    کشمیری حریت پسندوں کی مالی معاونت کے شبہ میں کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول طلب، وضاحت کے بعد کلین چٹ دے دی گئی

    بھارتی اخبار کے مطابق معروف کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کے معالج اور نامور کشمیری نڑاد کارڈیک سرجن ڈاکٹر اوپندرا کول کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک ای میل کی وضاحت کیلئے طلب کیا جس پر آئی این آر 2.78درج تھا۔آئی این آر کا مطلب انٹرنیشنل نارمولائزڈ ریشو ہے جو خون کی رپورٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ دوسری طرف این آئی اے اسے 2کروڑ 78 لاکھ روپے کیش حوالگی سمجھا ۔ ڈاکٹر کی طرف سے وضاحت دیئے جانے کے بعد انہیں کلین چٹ مل گئی۔

    دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کول نے بتایا کہ ان کا کشمیری حریت پسندوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یاسین ملک کے ساتھ بھی ان کا رشتہ ڈاکٹر مریض والا ہے۔ 1996 میں انہوں نے یاسین ملک کے دل کا والوتبدیل کیا تھا، جس کے بعد وہ کئی مرتبہ معمول کے چیک اپ کرانے آئے۔