Baaghi TV

Category: کشمیر

  • پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان

    پاکستانی ڈاکٹرز کا کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان

    لاہور: کشمیری مسلمانوں کو تکلیف میں نہیں‌دیکھ سکتے ، پاکستانی ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیکل نے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے ایل او سی عبور کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحت عامہ کی ابتر صورت حال ہے، تشویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں کو بھی کشمیر سے باہر نیہں بھیجا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس خط کے متن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی خوراک، ادویات کی سپلائی بھی نہیں دی جارہی ہے، مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں۔

    ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں، پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت ڈاکٹرز کی ٹیم کو کشمیریوں کو علاج معالجہ کرنے دے۔

  • کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کیا جائے ، ہیومن رائٹس واچ نے بڑا مطالبہ کردیا

    کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کیا جائے ، ہیومن رائٹس واچ نے بڑا مطالبہ کردیا

    نیویارک : بھارت کشمیریوں کے حقوق کا قاتل بن گیا ہے ، تمام تر انسانی بنیادی حقوق دبا لیے گئے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بندش فوری ختم کرے، پابندیوں سے کشمیری آبادی میں غصہ اور افواہیں جنم لے رہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق ہیومن رائٹس واچ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون پر طویل عرصے سے پابندی ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ لہٰذا بھارت کشمیر سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بندش فوری طور پر ختم کرے، میناکشی گنگولی کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی بندش سے کشمیر میں آباد لوگوں کو غیرمتناسب نقصان پہنچ رہا ہے۔

  • امام مسجد نے کشمیر میں  بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    امام مسجد نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا

    سری نگر سری نگر کی جامع مسجد کے امام نےبھی بھارتی مظالم کاپردہ چاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق امام مسجدحافظ الطاف احمد شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نمازپڑھنے پربھی ہراساں کررہی ہیں،

    ذرائع کے مطابق امام مسجد حافظ الطاف احمد شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کہا جاتا ہے نماز نہ پڑھو۔ بھارت نے وادی میں سب کچھ بند کردیا، ظلم کا بازار گرم ہے، بزرگوں کوبے عزت کیاجارہا اورعورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہے۔

  • کل سندھ کی ہندو کمیونٹی  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کرے گی ، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ پہنچ  گئے

    کل سندھ کی ہندو کمیونٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی ، شاہ محمود قریشی عمر کوٹ پہنچ گئے

    عمر کوٹ :ہندو برادری کے ہزاروں افراد کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کی ہندو برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں ان کے حقوق محفوظ ہیں

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ہفتہ کو عمر کوٹ میں ہندو برادری سے خطاب کریں گے۔عمر کوٹ میں‌ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر سے ہندو کمیونٹی پہنچے گی ، اطلاعات کے مطابق نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کی ٹیمیں کوریج کے لیے کراچی پہنچ گئیں ۔

  • پوری قوم نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ، دو بڑی جماعتیں خاموش تماشائی

    لاہور : تاریخ یہ بھی لکھے گی کہ جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کےساتھ بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کیا جارہا تھا تو پاکستان کو دو بڑی جماعتوں نے قوم کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کرنے کو پسند نہ کیا .

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بات بڑی شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آخر ان دوبڑی جماعتوں نے کس کو خوش کرنے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی حامی کیوں نہ بھری ، کیوں نہ کسی لیڈر نے اپنے دیگر ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کیا ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی ایسا مظاہر ہ نہیں‌کیا گیا ، صرف شہباز شریف کی طرف سے پریس ریلیز جاری کی گئ ، یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میاں شہباز شریف کے بڑے بھائی جان کئ بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وہ کشمیری ہیں .لیکن کشمیریوں کے لیے اظہار یکجہتی نہ کرکے انہوں نے اپنے ہی موقف کی نفی کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آج قوم کے ساتھ تو مل کر کشمیریوں کےلیے یکجہتی کا اظہار نہیں کیا البتہ اعلان کیا ہےکہ وہ 6 ستمبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

  • یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

    یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

    یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو برسلز میں طلب کر لیا گیا ہے۔
    کشمیر کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی اسد قیصر سے ملاقات
    اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کمیٹی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ یورپین ایکسٹرنل ایکشن کمیٹی کی کشمیر پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کمیٹی کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر پر خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 روزسے کرفیو نافذ ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے ہیں۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاونی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

  • مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    لاہور : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ہر پاکستانی نے اپنے اپنے انداز پیش کیے ، جہاں ملک بھر کی تمام جماعتوں نے بھرپور انداز سے اظہار یکجہتی کیا وہاں محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا

    محکمہ سیاحت پنجاب کا ترجمان معظم کے مطابق ڈبل ڈیک بسوں پر پاکستانی و کشمیری پرچم لگائے گئے تھے بسیں قذافی سے واہگہ تک گئیں ۔شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے لگاتے رہے، ترجمان کے مطابق محکمہ سیاحت نے بھرپور انداز سے اپنے کشمیری بھائیوں سے محبت و وفا کا اظہار کیا

    یاد رہے کہ محکمہ سیاحت پنجاب نے ڈبل ڈیک بسوں کو پاکستانی اور کشمیری جھنڈوں سے سجا رکھا تھا اور بسوں پر کشمیریوں سے بھرپور انداز سے محبت کے جزبات کا اظہار کیا گیا تھا

  • بھارتی آرمی چیف 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے

    بھارتی آرمی چیف 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے

    بھارتی آرمی چیف بپن راوت 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے۔
    بھارتی آرمی چیف کا دورہ کشمیر، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
    بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت نے جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ فورسز کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ جنرل بپن راوت کاآرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں خصوصا کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی آپریشنل تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف کو سری نگر میں قائم 15 کور کے صدر بادامی باغ ہیڈکوارٹر میں مشرقی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    دریں اثنا بھارتی آرمی چیف کی آمد پرنماز جمعہ کے بعد وادی میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔

  • ہم کھڑے ہیں . علی چاند کا بلاگ

    ہم کھڑے ہیں . علی چاند کا بلاگ

    جناب 30 منٹ کھڑے کیوں ہونا ہے ؟
    جواب ملا قوم کو بیدار کرنے کے لیے ۔
    جناب قوم تو پہلے سے ہی بیدار ہے اپنے ضمیر پر سے پیسے کے لالچ کا بوجھ اتاریں تاکہ آپ کا ضمیر بیدار ہو ۔

    قوم کو بہت بہت مبارک ہو کہ میری قوم ابھی بھی زندہ ہے لیکن دکھ تو یہ ہے کہ صرف 30 منٹ کھڑے ہونے کے لیے زندہ ہے ، نعرہ تکبیر کہہ کر آگے بڑھنے کے لیے نہیں ۔ آج قوم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر بتا دیا کہ ہم آج بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، ہم اپنی کشمیری بہنوں کی عزتوں کے لیے ابھی بھی فکر مند ہیں ، ہم آج بھی کشمیریوں کے لیے جان دینے کو تیار کھڑے ہیں ، ہم آج بھی کشمیریوں سے وفا نبھانے کو تیار کھڑے ہیں ۔ آج قوم نے اپنے حکمرانوں اپنے لیڈروں سمیت ثابت کر دیا کہ ہم آج بھی اپنے کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مبارک ہو میری قوم کو کہ آج ہم نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے دیا ہے دنیا والوں کو ۔

    میرے کشمیری لوگو فکر نا کرنا بس ابھی دیکھنا ابھی مودی کا فون آٸے گا کہ پاکستانیوں تم نے 30 منٹ کھڑے ہوکر ہمیں بہت زیادہ خوف زدہ کر دیا ہے لے لو پلیز لے لو ہم سے کشمیر واپس ، میری کشمیری بہنوں دیکھنا ابھی انڈیین آرمی والے تمہاری عزتوں کو تار تار کرنے کی بجاٸے تمہارے محافظ بن جاٸیں گے اور ہاتھ جوڑ کر تمہارے سامنے اعتراف کریں گے کہ پاکستانی قوم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر ہمیں بہت خوفزدہ کر دیا ہے ، میرے کشمیری بوڑھوں فکر نا کرو ہم نے 30 منٹ کھڑے ہو کر انڈیا والوں کو اس قدر ڈرا دھمکا لیا ہے کہ وہ آٸندہ کبھی تمہارے جوانوں کو شہید کر کے اجتماعی قبروں کے قبرستان نہیں بناٸیں گے ، میری کشمیری ماٶں آج سر فخر سے بلند کر لو کہ ہم پاکستانیوں نے 30 منٹ کھڑے ہوکر انڈین فوجیوں کو اتنا خوف زدہ کر دیا ہے کہ وہ اب تمہارے جوان بیٹوں کو کبھی شہید نہیں کریں گے ، کبھی تمہارے سر سے آنچل نہیں کھینچے گے ، میری کشمیری بیٹیوں خوش ہوجاٶ کہ آج کے بعد کبھی تم یتیمی کی زندگی نہیں گزارو گی ، آج کے بعد ہندو تمہیں کبھی پریشان نہیں کریں گے ، آج کے بعد کبھی تمہارے گھروں میں گولی اور بارود نہیں آٸے گا ، آج کے بعد کبھی تمہاری آنکھوں میں آنسو نہیں آٸیں گے ، آج کے بعد تم میں سے کوٸی معزور نہیں ہوگا ، میری کشمیری بچیوں آج کے بعد کوٸی دکھ تمہارے قریب نہیں آٸے گا کیونکہ آج تمہارے پاکستانی بھاٸی تمہارے لیے 30 منٹ کھڑے ہوٸے ہیں ۔

    پاکستانیو ! مبارک ہو ہم نے بالآخر وہ طریقہ ڈھونڈ ہی نکالا جس کا علم نا محمد بن قاسم کو تھا ، نا محمود غزنوی کو تھا ، نا صلاح الدین ایوبی کو تھا یہ طریقہ تو صرف اور صرف پاکستانی حکمرانوں کے پاس ہے کہ بغیر ہتھیار اٹھاٸے ، بغیر جنگ کٸیے ، بغیر خون خرابہ کیے کس طرح کشمیر فتح کر لیا ہے آج ہم نے کہ دنیا کفر ہمارے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے ، میری اپنے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ اپنی افواج سے جدید ترین ہتھیار ، بلکہ ہر قسم کے ہتھیار لے کر واپس بلا لیں اور ہر جمعہ پاکستانی قوم کو 30 منٹ کے لیے کھڑا کر دیا کریں تاکہ عالم کفر ہم سے خوف زدہ رہے ۔ میری پیاری پاکستانی قوم کبھی تم لوگوں نے محسوس نہیں کیا کہ ہم پاکستانی کم اور کوفی زیادہ ہیں ۔ میدان کربلا میں ایک ایک ہیرا کٹتا رہا اور اہل کوفہ کیسے خاموش رہے تھے جانتے ہو کیسے تھے ؟ بالکل ہم جیسے ، جیسے ہم ہیں ویسے ہی اہل کوفہ تھے ۔ کشمیری ہمارے پرچم کے ساتھ شہید ہوتے رہے ، عزتیں لٹاتے رہے ، جانیں دیتے رہے ، اور ہم ان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں وہی جو اہل کوفہ نے سادات کے ساتھ کیا تھا ۔ شاید ہم انڈیا کے ساتھ تجارت بند کرتے ، فضاٸی حدود بند کرتے ، یا نعرہ تکبیر بلند کر کے اعلان جہاد کرتے تو ہم انڈیا کو اتنا نقصان نہ پہنچا پاتے جتنا ہم نے 30 منٹ کھڑے ہوکر انڈیا کا نقصان کر دیا ہے ۔میری اپنے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ آٸیندہ جب 30 منٹ کھڑے ہونے کا اعلان کریں تو عالم کفر کو زیادہ خوف زدہ کرنے کے لیے قوم کے مردوں سے کہے کہ وہ ہاتھوں پر مہندی لگا کر ، چوڑیاں پہن کر اور سر پر دوپٹہ لے کر 30 منٹ کھڑیں ہوں تاکہ 30 منٹ کھڑے ہونے کی نوبت ہی نا آٸے بلکہ یہ مسلہ 3 4 منٹ میں حل ہوجاٸے ۔

    محمد بن قاسم ، صلاح الدین ایوبی کی منتظر قوم کو ایسی بہادری مبارک ہو جس میں صرف 30 منٹ کھڑے ہوکر ہماری قوم نے کشمیر کے ساتھ ساتھ مسٸلہ فلسطین و مسٸلہ برما اور دیگر تمام مساٸل حل کر لیے ہیں ۔

  • پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    لاھور :وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان زندہ باد موومنٹ کیطرف سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ، پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی راہنماء و صدر جان محمد رمضان جانباز نے ریلی کی قیادت کی ۔

    ریلی راوی پل چوک سے شروع ھوکر چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ چیئرنگ کراس پر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد مودی کا پتلا جلایا گیا ۔بانی و مرکزی صدر جان محمد رمضان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں

    ھم وزیراعظم پاکستان عمران خان و سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ھم کشمیر و کشمیری عوام سے وفا کی آخری حد تک جائیں گے ھم کشمیر لیکر رہیں گے ھم مودی کے ہر اقدام پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ھونگے

    پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی صدر جان محمد رمضان نے کہا کہ ھم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان پر یکجہتی کشمیر پر لبیک کہتے ہیںجب بھی وطن کے استحکام و سلامتی کیلئے نکلنا پڑا ھم افواج پاکستان کے جوانوں کے سینوں کے آگے کھڑے ھوکر اپنے ملک کا دفاع کریں گے ۔

    ریلی میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر سمیع اللہ شنواری، مرکزی نائب صدور ملک عتیق،عمر مرزا ، ملک عمران ، میاں قیصر ۔ چوھدری ناصر ، محمد عارف ، قاری فہید اللہ ، قاری سعید احمد شاہ صدر پنجاب رانا یاسین ، نائب صدر ظہیر احمد گڈو ، ملک طیب عتیق ، ملک طہور عتیق ، عصمت اللہ خان ، میاں مظفر رمضان، حافظ شاہد ،عبدالمنان جان اور کارکنان نے شرکت کی اور یکجہتی کشمیر کے لئے ہر محاذ پر دفاع کا ارادہ کیا