Baaghi TV

Category: کشمیر

  • بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری بچے پر تشدد،بھارتی صحافی نے پول کھول دیا

    بھارتی فورسز کا معصوم کشمیری بچے پر تشدد،بھارتی صحافی نے پول کھول دیا

    سری نگر:ایک طرف بھارتی مظالم کے خلاف دنیا احتجاج کررہی ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج ننھے کشمیری بچوں پر مظالم کرنے سے باز نہیں آرہی ، انہیں بھارتی فوج کے مظالم کی بھارتی صحافی نے قلعی کھول دی ۔

    بھارتی صحافی رعنا ایوب نے ٹویٹ مین کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ابھی لوٹی ہیں، مقبوضہ وادی میں جو دیکھا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سالہ بچے کو حراست میں لے کر پیٹا جارہا تھا، خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

    بھارتی صحافی رعنا ایوب نے کہا کہ لڑکوں کو الیکٹرک شاکس دئیے جارہے ہیں، پوچھتی ہیں کیا یہ سب معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر بھارتی میڈیا کے لیے جو غصہ اور نفرت ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈاؤن کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

  • کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتارام  نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

    کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتارام نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

    مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم ) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا۔ سیتارام پارٹی کے بیمار کارکن محمد یوسف تاریگامی سے ملاقات کے لیے جمعرات کو سری نگر گئے۔
    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل، چھتیس گڑھ کے علیحدگی پسندوں کا کشمیر کی حمایت کا اعلان
    جمعہ کو نئی دہلی واپس آنے پر میڈیا انٹرویو میں سیتارام یچوری نے کہا ، "ہمیں کسی اور سے ملنے کی اجازت نہیں تھی لہذا صورتحال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تھا۔ لیکن میں نے سڑکوں پر جو کچھ دیکھا ، وہ صورتحال حکومتی دعووں کے برعکس ہے۔ ہم جمعرات اور جمعہ کی صبح محمد یوسف سے دو بار ملے۔ جمعہ کو ڈاکٹربھی ساتھ تھے۔“

    وادی کشمیر کی تازہ صورتحال کے حوالے سے سیتارام نے کہا کہ انہیں کسی قسم کی معلومات اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ”یوسف تاریگامی کے قیام کی جگہ سے ، ہمیں ایک گیسٹ ہاوس میں لے جایا گیا جہاں ہم رات رہے۔ لیکن جو ظاہر ہوا وہ ان دعووں کے بالکل برعکس ہے جو دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جو کچھ میں نے دیکھا ہے، میں اسے سپریم کورٹ میں جمع کروں گا۔

    سیتارام نے مزید کہا ، ”محمد یوسف اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر میں قید ہے۔ نہ وہ اپنا گھر چھوڑ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس سے مل سکتا ہے۔“

  • بھارت کو کشمیر یوں پر مظالم سے روکیں ، شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیرخارجہ کو فون

    بھارت کو کشمیر یوں پر مظالم سے روکیں ، شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیرخارجہ کو فون

    اسلام آباد ۔ پاکستان نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے مسلم ممالک سے رابطے تیز کردیئے ، شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے حوالے سے بات چیت کی ، سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ اتفاق رائے جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے اور جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 25 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی اور مساجد کو مقفل کر دیا گیا۔

    پاکستانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کےلئے عالمی برادری کو اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

    دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے وزراءخارجہ سے ہونے والے حالیہ روابط اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر سیکورٹی کونسل اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کو لکھے گئے خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے اس گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطہ میں قیام امن کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، 19برسوں میں ہزاروں کشمیری سرکاری حراست میں غائب

    مقبوضہ کشمیر، 19برسوں میں ہزاروں کشمیری سرکاری حراست میں غائب

    مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 19برسوں میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں ہزاروں کشمیری دوران حراست غائب کر دیے گئے اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان
    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8000 سے زیادہ کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں ، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پکڑنے کے بعد حراست میں غائب کردیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ہزاروں بے نام قبریں ملی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں ان گمشدہ کشمیریوں کی ہوسکتی ہیں۔

    آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے مکروہ قوانین کے ذریعہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو جو استثنیٰ فراہم کیا گیا تھا ، اس نے انہیں لوگوں کو مارنے اور ہراساں کرنے اور ان سے بازپرس کرنے کا لائسنس دے دیاہے اور المیہ یہ ہے کہ ثبوت فراہم کرنا بھی متاثرین کے ذمے ڈال دیا گیا ہے۔

  • پاکستانیوں کا ایک اور سنگ میل ، "کشمیرآور” دنیا بھر میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستانیوں کا ایک اور سنگ میل ، "کشمیرآور” دنیا بھر میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستانیوں نے عظیم اور شاندار کرادار ادا کرتےہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے جو مثال قائم کی اس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا. شوشل میڈیا پر عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیر آور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا. اور یہ ٹاپ ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر، بھارت سمیت دنیا بھر میں قائم رہا.یوں دنیا تک ایک مضبوط اور شاندار پیغام پہنچاہے.جس کی ماضی میں مثال نہیں‌ملتی .

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرمقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی قوم آج کشمیر آورمنایا گیا۔یوں ٹویٹر پر کشمیر آور دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا۔

    کشمیر آور دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ، بھارت میں بھی کشمیر آور دوسرے نمبر پر نظر آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹس کئے گئے۔ سیو کشمیر کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

    پاکستانی صارفین کا کہنا تھا ایک قوم ایک آواز ہم کشمیر کےساتھ ہیں۔ لوگوں نے کشمیر آور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا لوگوں کی غیرمتوقع تعداد گھروں سے نکل آئی۔ معمر شہری بھی پیش پیش رہے۔

    ایک نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر بھارت پریشان ہو گیا۔ ایک بچہ کشمیر کی آزادی کا بینر پکڑے بھی نظر آیا۔

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا تھا ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا تھا۔

  • مظفرگڑھ بھی "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا!

    مظفرگڑھ بھی "کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا!

    مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر سائرن بھی بجایا گیا اور شہریوں نے کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی۔ریلی میں طلباء،سرکاری اداروں کے ملازمین،وکلاء، پولیس،ڈاکٹروں، تاجروں، سیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ ساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر سائرن کی آواز پر شہریوں نے کھڑے ہوکر اور قومی ترانے کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے.پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت نے جارحیت کی اگر کوئی غلطی کی تو 22 کروڑ پا کستانی پاک فوج کے ہمراہ دشمن سے لڑے گی۔

  • کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    برہان مظفر وانی کے والد مظفر وانی کا کنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خاموشی ہے جو یہ طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تین برس قبل 2016ء میں شہید ہونے والے کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کے والد مظفر وانی نے کہا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خاموشی ہے جو یہ طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    مظفر وانی کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو ختم ہونے کے بعد آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔

     

    مقبوضہ کشمیر میں 26 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ میں نماز پڑھ کر آ رہا تھا کہ بھارتی فوجی نے مجھ پر تین بار پیلٹ گنز چلائی، جس کی وجہ میں شدید زخمی ہو گیا اور لوگ مجھے ہسپتال لے کر گئے۔ زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال جانے کے لیے مجھے دس بار روکا گیا۔

    کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • لاہور کی تاجر برادری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئی

    لاہور کی تاجر برادری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آگئی

    لاہور : ہر پاکستانی کشمیری ہے اورپھر پاکستانیوں نے یہ ثابت بھی کردکھایا ، آج وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ہر پاکستانی گھروں سے باہر نکل آیا اورکشمیریوں سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا ، ایسے ہی لاہور میں بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کی تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی، تاجر برادری نے کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگائے اور کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے رہنے کے مصمم عزم کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق شہرکی تاجر برادری بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آگئی، پاکستان ٹریڈرزالائنس کے مرکزی قائدین کے زیراہتمام لبرٹی گول چکر پر تاجروں کیساتھ ریلی نکالی گئی، مرکزی قائدین عرفان اقبال شیخ، محمدعلی نے کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کر کے تاجروں کا لہو گرمایا۔

    کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے لاہور چیمبر عہدیداران کی جانب سے چیمبر سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی، سینئرنائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سیگل نے ریلی کی قیادت کی، سینکڑوں تاجر رہنماؤں اور صنعتکاروں نے ریلی میں شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کی دیگر مارکیٹوں کے تاجروں کی طرح اچھرہ مارکیٹ، فوٹو کیمرہ مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ کے تاجروں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں، صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق نے کہا کہ بھارت آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے ختم کر کے کشمیریوں کا الگ تشخص ختم نہیں کرسکتا۔

    لاہور شہرکی تاجر برادری نے کشمیریوں کی مالی، سماجی، سیاسی حمایت جاری رکھنے اور کشمیر کی آزادی کیلئے تن من دھن کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ تاجر برادری پہلے بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتی ہے اور اپنا سب کچھ کشمیری مسلمانوں کی خاطر قربان کرنے کا عزم بھی رکھتی ہے.

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوروکریسی کشمیریوں کی حمایت میں عملی طور پر دفاتر سے باہر نکل آئی

    لاہور : ہر پاکستانی کشمیری ہے یہ دعویٰ نہیں بلکہ ہر پاکستانی صدق دل سے یہ ثابت بھی کررہا ہے. پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیوروکریسی نے دفاتر سے نکل کر کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا . سول سروس کے چھوٹے بڑے تمام افسران نے اس موقع پر اس عہد کے اعلان کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں‌گے.

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے استنبول چوک پہنچے، جہاں افسران و ملازمین نے پندرہ منٹ کھڑے ہو کر کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹریز کا کیا کہنا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ بیورکریسی کو بھی کشمیریوں سے اتنی ہی محبت ہے جتنے کسی دوسرے محب وطن پاکستان کو ، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے والی حکومتوں نے علامتی طور پر تو کئی بار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا لیکن موجودہ حکومت نے ہر پاکستانی کو موقع دیا کہ وہ اپنے جزبات کا اظہار کرکے کشمیری مسلمانوں کے یہ پیغام دے کہ ہم تیار ہیں اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کی مدد کرتے رہیں گے ، اسی تناظر میں آج کے دن پوری قوم نے یک زبان ہو کر بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • آزاد کشمیراسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکی عوام کو نمائندگی دی جائے ،سراج الحق

    آزاد کشمیراسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکی عوام کو نمائندگی دی جائے ،سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت جوبھی اقدامات کرتی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی کال پرکشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 26دن کے کرفیو کے نتیجے میں زندگی رک گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں روز حادثات ہو رہے ہیں اور دنیا تماشائی ہے،کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت جوبھی اقدامات کرتی ہے ہم اس کے ساتھ ہیں،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی حمایت کرتے ہیں مگر خدارا حکومت دو قدم بڑھ کر عملی اقدام کرے، تبھی دنیا ساتھ دے گی۔ صرف الفاظ و بیانات سے کام لیتے رہے تو دنیا تماشا دیکھے گی ،

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    سراج الحق نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نمائندگی دی جائے آزاد کشمیر اسمبلی کو دنیا بھر میں کشمیریوں کا ترجمان ڈکلئیر کیا جائے,حکومت شملہ معاہدہ کے خاتمہ کا باقاعدہ اعلان کرے ایل او سی پر لگائی باڑ فوری ختم کی جائے:

     

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

     

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا