Baaghi TV

Category: کشمیر

  • یکجہتی کشمیر وزیر اعظم آفس کے دروازے کھول دیے گئے ،عوام کا جم غفیر

    یکجہتی کشمیر وزیر اعظم آفس کے دروازے کھول دیے گئے ،عوام کا جم غفیر

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیر اعظم آفس کے دروازے کھول دیے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت علی محمدخان،یوسف بیگ مرزا اورارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے، مزیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی موجود ہیں، ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی صدر مظہر برلاس بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں.

    وزیراعظم شاہراہ دستور تک ریلی کی قیادت کریں گے،

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لگا دئیے گئے ،وزیراعظم آفس میں سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات پہنچ گئے، وزیراعظم خطاب کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے

  • وزیراعظم ہاؤس پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

    وزیراعظم ہاؤس پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

    کشمیریوں سے یکجہتی ، وزیراعظم ہاؤس پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لگا دئیے گئے ،وزیراعظم آفس میں سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات پہنچ گئے، وزیراعظم خطاب کریں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

    پاکستان بھر میں عوام اپنے مقام کار یا جہاں بھی موجود ہوں گے وہ نصف گھنٹہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ وزیراعظم اور چاروں وزراءاعلی اپنے اپنے ارکان پارلیمنٹس کے ہمراہ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ/ آفس کے سامنے جمع ہونے والوں کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر میں عوام اپنے مقام کار، دفاتر کی عمارتوں، گھروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز سے باہر آ کر قریبی سڑکوں اور گلیوںمیں جمع ہوں گے۔

  • مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی، بچے ،بزرگ اورجوان شریک

    مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی، بچے ،بزرگ اورجوان شریک

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

    یکجہتی کشمیر، فیصل چوک میں کشمیری پرچموں کی بہار، شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے

    چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں26 روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

  • وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن  کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    وادی پر جبری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کا 26 واں روز، کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں 26ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں بارہمولا میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ 5 اگست سے اب تک 500 چھوٹے بڑے مظاہرے ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ سے سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے، حکومتی اہلکار کے مطابق اب تک 36 افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔

  • کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    لاہور : دیگر ہم وطنوں کی طرح پنجاب پولیس نے بھی کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے ایسا فیصلہ کرلیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حکم، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں 12 بجے 5 منٹ ٹریفک سگنل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام افسران واہلکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب میں شرکت کریں۔ شہر سمیت پنجاب کے تمام سگنلز دوپہر 12 بجے 5 منٹ کیلئے بند رکھنے اور ہر قسم کی ٹریفک روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم تقسیم کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیں۔

  • وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں یکجہتی کشمیر ریلیاں

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مختلف شہروں میں ریلیوں کا آغاز ہو گیا، وادی لیپا، جامشورو، لکی مروت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،جامشورو میں‌ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے سول سوسائٹی آربی بی کالونی سے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں سول سوسائٹی اوراسکولوں کے اساتذہ کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیرکی عوام پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں،

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،

    ملک بھرکی طرح گوادرمیں بھی سیکڑوں طالبات کی کشمیرسےیکجہتی ریلی نکالی گئی،ریلی گرلز ہائی اسکول سے برآمد ہوئی ،ریلی کےشرکا نے پاکستان اورکشمیرکے پرچم اٹھائے بھارت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے ، کشمیر بنے گا پاکستان،پاک فوج قدم بڑھاؤہم تمہارےساتھ ہیں کےنعروں کی گونج سنائی دیتی رہی،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، گلگت میں جمعہ سے پہلے ریلیاں نکالی جائیں گی،بھارت کے مظالم اب بے نقاب ہونے والے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم آج جمعہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کےلئے نصف گھنٹہ کے لئے سب کام چھوڑ کر باہر نکلیں اور کشمیریوں کو واضح پیغام دیں کہ پاکستانی قوم بھارت کے جبر و فسطائیت، مودی حکومت کے نسل کشی کے ایجنڈا اور خطہ کی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیری عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے جاری پروگرام کے مطابق آج جمعہ کو یکجہتی آور 12 بجے سے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا، جس کے آغاز پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے۔ پاکستان اورکشمیر کا ترانہ بجایا جائے گا۔ ترانے بجانے کے دوران 12 بجے سے 12 بج کر 5 منٹ تک تمام ٹریفک رک جائے گی، ٹرینیں ایک منٹ کے لئے کھڑی کی جائیں گی،

  • بھارتی فوجی سربراہ آج کریں گے مقبوضہ کشمیر کا دورہ

    بھارتی فوجی سربراہ آج کریں گے مقبوضہ کشمیر کا دورہ

    بھارتی فوج کے آرمی چیف جنرل بپن راوت آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے آرمی چیف جنرل بپن روات آج جمعہ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا چوتھا ہفتہ چل رہا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں، انہیں گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے ،ان حالات میں آج بھارتی فوج کے سربراہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ،اور فوجی حکام سے ملاقات کریں گے .

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    بھارتی فوج کے سربراہ اپنی فوج کو کشمیریوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا کہیں گے، بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی سوپور میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کیا،

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،علیحدگی پسندوں نے دفعہ 370ہٹانے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت تنقید کی،نکسل علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کرختم کیا،

    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    کشمیر، کرفیو 26 ویں روزمیں داخل،چھتیس گڑھ کےعلیحدگی پسندوں کا کشمیرکی حمایت کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن چھبیسویں روز میں داخل ہو گیا،بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا،علیحدگی پسندوں نے دفعہ 370ہٹانے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت تنقید کی،نکسل علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کرختم کیا،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    مقبوضہ کشمیر میں 26 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    سرینگر،سورہ،گاندربل،اسلام آباد،امام صاحب اور شوپیاں میں مظاہروں کی شدت کے باعث آج کا احتجاج روکنے کیلئے کرفیوکی پابندیاں مزید سخت کردی گئیں،اکثر علاقوں میں فوجی گاڑیوں سے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور آج غیر ضروری باہر نہ نکلنے کے اعلانات کیے گئے ،اس مقصد کیلئے ان علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے نمازجمعہ کے بعد نمازجنازہ میں شرکت پر پابندی عائد کردی،سرینگر کی مرکزی جامع مسجد ،امام صاحب کی مرکزی مسجد،حضرت بل اور دیگر بڑی مساجد کو قابض فوج نے گھیرے میں لے لیا، لوگوں کے بڑے اجتماعات کو روکنے کیلئے ان مساجد کو تالے لگائے جارہے ہیں تاکہ جمعہ کی نماز نہ پڑھنے دی جائے

    کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے ، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صحافتی تنظیموں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار

    سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پچیس روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ،بھارت جبراً مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں عید اور نماز جمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنے دی گئی،مسلسل کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ،بھارتی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور یواین کی قراردادوں کے منافی ہیں ،بھارتی جارحیت روکنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا،

    کشمیری تنہا نہیں، آج پاکستانی قوم عظیم الشان یکجہتی کرے گی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو حالیہ روابط ،یواین اور او آئی سی کو خطوط کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ،سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ،دونوں وزراء خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے ، روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

  • خورشید قصوری انڈیا کے خلاف میدان میں

    خورشید قصوری انڈیا کے خلاف میدان میں

    قصور
    پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری اور تحریک انصاف قصور کی پوری قیادت آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دن 12 بجے دربار بابا بلھے شاہ قصور پر جمع ھونگے اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالیں گے نیز اس کے علاوہ مقررین عوام کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی داستان بھی سنایئں گے