Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر، کشمیریوں‌ کا ہے ، بھارت غیرقانونی اقدامات سے باز رہے ، امریکی محکمہ خارجہ

    مقبوضہ کشمیر، کشمیریوں‌ کا ہے ، بھارت غیرقانونی اقدامات سے باز رہے ، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کے بعد امریکہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا درکھے کہ امریکہ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کا ہے. بھارت کشمریوں پر زیادتی کررہا ہے.

    مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پر بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ یہ بیان داغ چکا ہےکہ بھارت نے امریکہ کو بتائے بغیر یہ قدم اٹھایا ہے.

  • کشمیریوں پر قیامت صغریٰ ، انسانی زندگی مفلوج  اور عالمی برادری خاموش تماشائی

    کشمیریوں پر قیامت صغریٰ ، انسانی زندگی مفلوج اور عالمی برادری خاموش تماشائی

    سری نگر : بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سکو ہتھیانے کے بعد حالات مزید خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش اور مکمل سیکیورٹی لاک ڈاؤن پانچویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے چند نیوز ادارے اپنا سامان اٹھا کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بھارتی قابض افواج ہر طرف سڑکوں پر پیٹرولنگ کرتی نظر آرہی ہیں، دکانیں بند ہیں جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے علیحدہ کیا گیا اور وادی میں ایسی خاموشی تاری رہی کہ صرف سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سائرن کے علاوہ کوے کی کائیں کائیں ہی سنائی دیں۔

    دوسری طرف اطلاعات کے مطابق سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال پیلٹ گن اور ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہونے والے اب تک 69 سے زائد افراد لائے جاچکے ہیں۔

    اس وقت مقبوضہ وادی میں ہر طرف تاریکیاں ہی چھائی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ تمام فون سہولیات چھین لی گئی ہیں . حتی کہ لینڈ لائنز، موبائل فونز اور انٹرنیٹ، تمام کی بندش کا مطلب ہے کہ کشمیر خطے کے باہر کسی سے بات تک نہیں کرسکتا اور صرف مقامی کیبل ٹی وی اور ریڈیو کی معلومات پر انحصار کر رہا ہے۔

  • محبت میرا ایمان ، اگر وہ آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے  ! اداکارہ سجل علی نے کس کو چیلنج کردیا

    محبت میرا ایمان ، اگر وہ آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے ! اداکارہ سجل علی نے کس کو چیلنج کردیا

    لاہور:بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد جس طرح کی حرکتیں کی ہیں اس کے ردعمل میں پاکستان کی خوبصورت اداکارہ سجل علی سامنے آگئیں، ادکارہ سجل علی نے بھارت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے.

    ذرائع کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار ملک ہے وہ انسانی جانیں سے نہیں کھیلنا چاہتا اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو پھر دونوں طرف کئی انسانی جانیں لقمہ اجل بن سکتی ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ کنٹرو ل لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم سے بھارت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا اگر بھارت کو جنگ کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق پورا کرلے اگر بھارت نے پاکستان کو آزمانے کی غلطی تو اسے سبق سیکھا دیں گے ۔

    اداکارہ سجل علی نے کہاکہ پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے اور ہم اپنے وطن کی خاطر کیریئر ، مال و دولت سمیت جان بھی قربان کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا

  • مودی ہٹلر ، عالمی برادری پھر غلطی دہرا رہی ہے، عمران خان برس پڑے

    مودی ہٹلر ، عالمی برادری پھر غلطی دہرا رہی ہے، عمران خان برس پڑے

    کیا دنیا کو یہ نظر نہیں آرہا تھا کہ بھارت کشمیر میں قتل عام کررہا ہے اور اس سے پوچھا جائے اسے یہ جرات کیوں‌ہوئی ، عمران خان کے اسلام اباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ریمارکس ، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پھر وہ تاریخ دہرائی جارہی ہے جس طرح مغرب نے ہٹلر کو ابھارا تھا جس کی وجہ سے دنیا کو عالمی جنگ کا سامنا کرنا پڑا

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نےعالمی برادری سے کہا کہ کیا عالمی برادری مودی کو بھی ہٹلر بنانا چاہتی ہے. ، عالمی برادری میں اتنی ہمت نہیں‌کہ وہ بی جے پی کی انتہاپسند حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کو روک سکے،


    اپنی ٹویٹ میں ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پتہ تو تب چلے گاجب بھارت کرفیو اٹھائے گا ، پھر بھارت کیسے روک پائے گا کشمیریوں کی جدوجہد کو ، کیسے سامنا کر پائے گا کشمیریوں کی ناراضگی کا .عمران خان نے کہ کب تک بھارت طاقت کے بل بوتے پر مظالم جاری رکھے گا. عمران خان نے کہا کہ بھارتی افواج کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے روک پائے گا.

  • برکھادت باغی ہوگئی ، بھارت پر پریشانی کے سائے

    برکھادت باغی ہوگئی ، بھارت پر پریشانی کے سائے

    نئی دہلی : بھارتی خاتون صحافی صحافی برکھادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کی شدید مخالف نکلیں اور مودی کے اس اقدام سے اعلان بغاوت کردیا ہے، بھارت میں غیرجانبدار لکھاری کی حیثیت سے پہچان رکھنے والی صحافی برکھادت نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگی

    صحافی برکھادت بھارتی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ دنیا بھر میں جہاں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کی پُرزور مذمت کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کے دوران لی گئیں تصاویر بھارتی صحافی برکھادت نے ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ ’لوگ سہمے ہوئے ہیں۔

    صحافی برکھادت کہتی ہیں کہ آرٹیکل70 کا خاتمہ تازہ دھچکا ہے، لوگ اس کے اثرات کی سنگینی کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، اصل امتحان تو اس وقت ہوگا جب عید کے بعد کرفیو اٹھایا جائے گا، فون کھولے جائیں گے۔ برکھادت مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنے ٹوئٹس سے مؤقف واضح کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل چوتھے روز کرفیو، وادی کے لوگ کس حال میں ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے روز بھی کرفیو نافذ ہے اور دیگر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بیرونی دنیا کے ساتھ اس خطے کے تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔
    کشمیر کی موجودہ صورتحال 1846کے مقابلے میں بدترین ہے۔ کشمیری صحافی مزمل جلیل
    کشمیر میڈیا سروسس کے مطابق بھارتی حکومت نے جموں و کشمیرسے آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر کو فوجی محاصرے میں رکھا تھا۔

    ہزاروں ہندوستانی فوجی ، نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار مقبوضہ وادی میں ویران سڑکوں پر پہرہ دیتے ہیں۔ سری نگر میں تعینات فوجیوں نے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو آنے جانے سے منع کر دیاہے۔ وادی کشمیر میں سڑکیں ویران ہیں ، جبکہ جموں ، کٹھوعہ ، سمبا ، پونچھ ، ڈوڈا ، راجوری ، ادھم پور ، کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں بھی ایسی صورتحال ہے۔

    وادی میں چوتھے روز بھی مواصلات کا بلیک آوٹ جاری ہے ، قابض حکام انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کے رابطوں کو معطل رکھتے ہیں۔ حکام نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لئے ٹیلیویڑن ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ رابطوں کومنقطع کر دیا تھاجس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کا پوری دنیا رابطہ کٹ گیا ہے ۔ لینڈ لائن فون تک کو بند کر دیا گیا ہے ، جس سے لوگوں میں زیادہ پریشانی پھیل رہی ہے۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ، مقامی اخبار اپنے آن لائن ایڈیشن بھی اپ لوڈ نہیں کر سکے۔ زیادہ تر اخبارات پرنٹ ہی نہیں ہوسکے۔ تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    اشیائے ضروریہ کی قلت ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جا رہی ہے کیونکہ رہائشیوں ، بچوں اور مریضوں کے لئے دودھ ، دودھ کی چیزیں اور دوائیں حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

  • کیا بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے جا رہا ہے؟ وزیٹرز کی اکثریت نے تصدیق کر دی

    کیا بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے جا رہا ہے؟ وزیٹرز کی اکثریت نے تصدیق کر دی

    باغی ٹی وی کے پول میں اکثریت نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے جا رہا ہے۔ 92فیصد وزیٹرز نے ہاں میں ووٹ دیا جبکہ صرف 8فیصد نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا کہ بھارت کشمیر کو فلسطین میں تبدیل کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی کے روزانہ ہونے والے پول میں مختلف معاملات پر لوگوں سے رائے لی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس میں رائے دیتی ہے۔

  • بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں

    بھارت نے جموں و کشمیر کے بعد ایک اور ضلع میں دفعہ 144نافذ کر دی، جانئے اس رپورٹ میں

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370سے ہٹائے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد بھارت نے مقبوضہ وادی میں مسلسل چاردن سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ اب بھارتی حکام نے لداخ کے ضلع کارگل میں دفعہ 144 نافذکر دی ہے۔
    کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد مسلم اکثریتی علاقہ کارگل میں مکمل ہڑتال اور احتجاج شروع ہوا۔ کارگل کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر بھارتی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے عوام کی رائے جانے بغیر کیا گیا ہے۔

    ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے خلاف لوگوں کے احتجاج کو روکنے کے لئے حکام نے کارگل میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردیں۔

    دریں اثنا ، ضلع بھر کی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد ، آل پارٹیز ایکشن کمیٹی (اے پی اے سی) کارگل نے ہندوستانی صدر کو ایک یادداشت میں آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا صورتحال مزید خراب ہوتی رہے گی۔

  • کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

    کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

    جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد جب کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد سری نگر ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ غلام نبی آزاد کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ غلام نبی آزاد کو واپس نئی دہلی بھیج دیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    غلام نبی آزادی کے ساتھ آئے جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر کو بھی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کانگریسی رہنما مقبوضہ وادی کے حالات جاننے کے لیے سری نگر پہنچے تھے۔

  • بوسنیا کے سفیر نے پاکستان بارے بڑا اعلان کردیا

    بوسنیا کے سفیر نے پاکستان بارے بڑا اعلان کردیا

    پاکستان میں بوسنیائی سفیر ندیم مکاریوک نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں بوسنیائی سفیر نے لکھا کہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ ہے۔
    ورلڈ سکھ فیڈریشن کے صدر دلجیت سنگھ نے ایسی بات کی کہ کشمیری عوام کے دل جیت لیے
    یاد رہے کہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے ۔