Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی وکیل اظہر صدیق نے بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط بھارتی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو لکھا گیاہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    خط میں قانونی چارہ جوئی کے لئے بھارتی سپریم کورٹ تک رسائی کی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر کی خود مختار حیثیت میں تبدیلی ریاستی اسمبلی کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آرٹیکل 370ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کا صدارتی آرڈیننس بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے ہے کہ آرٹیکل 370کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قرارداداورشملہ معاہدے کی نفی کی گئی۔ ماضی میں بھارتی سپریم کورٹ ارٹیکل 370 میں اس طرح سے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

    خط میں بھارتی سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ کشمیریوں کے آئینی حقوق ہر مارے گئے شب خون کا ازخود نوٹس لے۔
    مزید براں پاکستانی وکلاءکوکشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے بھارتی سپریم تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

  • کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹرپر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    چدمبرم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ فیصل کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہ فیصل پہلے سول سروس امتحان میں آئے اورآئی اے ایس میں شامل ہوئے۔ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر پر حکومت کے کاموں کو سب سے بڑا دھوکہ بتایا ہے۔ اگر شاہ فیصل یہ سوچ رہے ہیں تو ذرا سوچیے کہ کشمیر کی عوام کیا سوچتی ہوگی۔ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی مسئلہ کا حل نکلا ہے۔“

    یاد رہے کہ کشمیری آئی اے ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل بیان ’لاک ڈاون‘ کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست کی پوری 80 لاکھ آبادی آج کی طرح کبھی قید میں نہیں رہی۔ فیصل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”کشمیر میں مکمل خوف ہے۔ ہر کوئی ٹوٹ گیا ہے۔ ہر چہرے پر شکست کا جذبہ واضح ہے۔“

    شاہ فیصل نے مزید لکھا کہ ”شہریوں سے لے کر موضوعات تک۔ تاریخ نے ہم سبھی کے لیے ایک بھیانک موڑ لیا ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ کشمیری عوام کی زمین، پہچان، تاریخ دن دہاڑے چھین لی گئی ہے۔“ شاہ فیصل نے وادی میں سخت سیکورٹی کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کے ذریعہ ملک کے عوام کوآگاہ کیا۔

    شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا تھا ،”کشمیر ایک ناقابل بیان لاک ڈاون کا تجربہ کر رہا ہے۔ زیرو برج سے ہوائی اڈے تک گاڑیوں کی کچھ آمد و رفت نظر آ رہی ہے۔ صرف مریضوں اور کرفیو کا پاس رکھنے والوں کو چھوڑ کردیگر مقامات پر بالکل سناٹا ہے۔ “

  • ملالہ کی عالمی برادری سے کشمیریوں کی تکلیف کی جانب توجہ کرنے کی اپیل

    ملالہ کی عالمی برادری سے کشمیریوں کی تکلیف کی جانب توجہ کرنے کی اپیل

    نوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسف زئی نے کشمیر کے حالات اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ
    7 دہائیوں سے کشمیر ی بچے صرف تشدد کے درمیان پلے بڑ ھے ہیں۔مجھے کشمیر کی بہت فکر ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میرا گھر ہے۔ ہمارے مختلف کلچرز،زبانیں، مذاہب اور رسم ورواج ہیں۔ اس کے باوجود مجھے یقین ہے کہ ہم امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے کشمیری خواتین اور بچوں کے غیرمحفوظ ہونے پر شدیدتشویش ہے جنہیں کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ملالہ کے مطابق ہمیں اختلافات بھلا کر عورتوں اور بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے۔
    ملالہ نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشائی عوام، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام ان کی تکالیف کی طرف توجہ دیں گے۔

  • پاکستان نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا  ہے. عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں نےدعویٰ کردیا

    پاکستان نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے. عالمی دفاعی تجزیہ نگاروں نےدعویٰ کردیا

    لندن :پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو بھارت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑے گا ، پاکستان نے بھارتی غنڈہ گردی کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کسی بھی وقت خطے میں کچھ ہوسکتا ہے. ان خیالات کا اظہار برطانوی تھنک ٹینک اور عالمی حالات پر نظر رکھنے والی شخصیات نے اپنی تجزیاتی رپورٹوں میں کیا ہے.

    برطانیہ کے اس تھنک ٹینک کے سربراہ ایف جیفری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ پاکستان نے بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کا سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے. پاکستان کس طرح یہ بدلہ لے گا اس کا تعین اعلیٰ فوجی قیادت اور عمران خان کریں گے.
    https://twitter.com/IndoPac_Info/status/1158925697114505216
    ایف جیفری کہتے ہیں کہ پاکستان نے یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے بار بار بد عہدی کے بعد کیا ہے. پاکستان نے اب بھرپور کھل کر بھارت کو چن چن کر زخم لگانے کی ٹھان لی ہے. اور پاکستان اب کسی کے دباو میں نہیں آئے گا. پاکستان بھارت کو وہ زخم دے گا جس سے خون کے فوارے پھوٹتے رہیں.

    بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان کو کس قدر غصہ ہے اس پر انڈو پیسفیک فورم کے ماہرین نے بھی اپنا ماہرانہ تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا . پاکستان اب ہر صورت بھارت کی خباثت کا جواب دے گا کیسے اور کب دے گا یہ پاکستان کی ذمہ دار قیادت ہی جانتی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ، پیر کو بھارت نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے 500 سے زیادہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر میں‌ مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیاروں‌ کا استعمال، کتنے کشمیری شہید ہو گئے؟ بڑی خبر
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت چیئرمین سید علی گیلانی ، اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے یسین ملک اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت تقریباً تمام حریت رہنماوں کو نظربند یا جیلوں میں رکھا گیا ہے۔سری نگر کے علاوہ وادی کے دیگر حصوں میں بھی سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، 560 کارکن سری نگر ، بارہمولہ ، گوریج اور دیگر علاقوں میں عارضی نظربند مراکز میں بند ہیں۔ وادی کی جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں جھوٹے مقدمات کے تحت پہلے ہی سیکڑوں حریت رہنماوں اور کارکنوں کی وجہ سے بھر چکی ہیں۔

    اس بار ، قابض حکام نے بھارت نواز سیاست دانوں جیسے فاروق عبد اللہ ، عمر عبد اللہ ، محبوبہ مفتی اور سجاد لون کو بھی نہیں بخشا – جو کشمیری عوام کی تکالیف کی قیمت پر بھی ہمیشہ علاقے میں ہندوستان کے مفادات کو آگے بڑھاتے ہیں۔

    وادی کشمیر سے مظاہرین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں لیکن اب تک مواصلاتی رابطوں پر پابندی کی وجہ سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف مظاہروں پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 6 افراد شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

    دریں اثنا ، سخت کرفیو کے درمیان ، سری نگر میں ایک خاموشی طاری ہے ، ویران گلیوں میں کنسرٹینا تار کی رکاوٹیں، بھارتی پولیس و مسلح افواج کے اہلکاروں کی بھاری تعیناتی اور سخت پابندیوں کی وجہ سے لوگ زیادہ تر گھر کے اندر ہی قید رہتے ہیں کیونکہ حکام نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے مواصلاتی رابطے ختم کردیئے ہیں۔

    گورگاوں کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سسٹم انجینئر عادل ڈار نے وادی کشمیر سے واپسی پر کہا ،”معلومات کے بہاو¿ پر مکمل پابندی ہے – ڈیٹا ، آواز اور ٹیلی مواصلات کی سہولیات جیسی لینڈ لائن چھین لی گئی ہیں“۔

    ”ہم نہیں جانتے کہ یہ کب تک جاری رہے گا۔ ہمارے نزدیک اور عزیزوں کے حالات کو جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کشمیر سے باہر یا شہر کے اندر سے کسی سے رابطہ نہیں ہے “۔ہوٹل کے منیجر امتیاز بیگ نے بتایا ، جو سرحدی شہر کپواڑہ میں اپنے کنبے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

  • کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    کشمیر کی آزادی یقینی ہے

    قصور
    سی او ایجوکیشن قصور کا کشمیریوں کے حق میں ریلی سے خطاب
    تفصیلات کے مطابق سی او ایجوکیشن قصور ناہید واصف نے کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی یقینی ہے ظلم و جبر سے بھارت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا
    ناہید واصف نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور اسلام کی نسبت سے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ہم افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور کشمیریوں کی آواز کو دبنے نہیں دینگے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناجائز ہے اور اب کشمیر کی آزادی یقینی ہے

  • بھارتی فوجیوں‌ کا انتہائی شرمناک سلوک، کشمیری بیٹیاں امت محمد کو مدد کیلئے پکار اٹھیں

    بھارتی فوجیوں‌ کا انتہائی شرمناک سلوک، کشمیری بیٹیاں امت محمد کو مدد کیلئے پکار اٹھیں

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و دہشت گردی کی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجی کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا ریپ کر رہے ہیں، حکومت پاکستان اس کا نوٹس لے اور دنیا کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بعض کشمیری جو سری نگر سے دہلی پنچے ہیں، میری ان سے بات ہوئی ہے انہوں‌ نے روتے ہوئے یہ سب کچھ بتایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے؟ اس وقت کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں امت محمد کب بیدار ہو گی؟

    مشعال ملک کا نجی ٹی وی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کیلئے جو کر سکتا ہے کرے، اس وقت بھارت کشمیریوں سے دھوکہ کر رہا اور انہیں نہتا کر کے مار رہا ہے، کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی عملی مدد ہونی چاہیے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر کو اس وقت ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت اس قدر خراب ہے کہ وہ اپنے پاؤں‌ پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، حکومت پاکستان میرے شوہر کی رہائی کیلئے بھی کردار ادا کرے اور کشمیری خواتین کی عصمت دری کے واقعات پر بھی دنیا میں آواز بلند کرے، حکومت پاکستان کو ان معاملات کا ضرور نوٹس لینا چاہیے.

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ مظاہرین کیخلاف مہلک ہتھیاروں‌ کا استعمال، کتنے کشمیری شہید ہو گئے؟ بڑی خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند فائرنگ اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنانے سے 6 کشمیری شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کے سینے او رچہروں کے نشانے لے کر پیلٹ گن کے چھرے بھی برسائے جاتے رہے جس سے کئی کشمیریوں کی آنکھوں اور چہرے پر پیلٹ کے چھرے لگے ہیں اوران کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین پر مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے ٹی وی چینلز، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز بھی معطل رہی جس سے بدھ کے دن بھی کئی اخبارات نہیں چھپ سکے،

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے دن بھی زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری۔ اس دوران ہزاروں کشمیریوں نے کرفیو کی پابندیاں توڑ کر سری نگر،پلوامہ،بارہ مولہ، شوپیاں، اسلام آباد(اننت ناگ) اوردیگر علاقوں میں سڑکوں پرنکل کر شدید احتجاج کیا۔ قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی۔ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیری مظاہرین کے درمیان جگہ جگہ جھڑپیں ہوئی ہیں،

    بھارتی فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پرکی جانے والی اندھا دھند فائرنگ، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے 6 کشمیری شہید ایک سو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ نہتے کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک کشمیر کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے اس وقت پوری حریت قیادت حتیٰ کہ بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی نظربند کر رکھا ہے۔

  • کشمیر جل رہا ہے ” امن کی آشا” کہاں غائب ہے ؟

    کشمیر جل رہا ہے ” امن کی آشا” کہاں غائب ہے ؟

    لاہور : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے باقاعدہ اعلان کے بعد جہاں اس ملک کے ذمہ دار حلقے بڑے غصے میں‌ہیں ، وہاں پاکستان کے طالب علم بھی بھارتی ہتھکنڈوں پر بڑے ناراض دکھائی دیتے ہیں ، بھارت کی طرف سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد باغی ٹی وی نے جہاں ملک کے سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات ، تنظیموں اور اداروں کے جزبات اپنے عزیز ہم وطنوں تک پہنچانے کے لیے اپنا فرض ادا کیا وہاں اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی رائے بھی جاننے کے لیے ان کے تاثرات کو احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش کی ہے.

    باغی ٹی وی نے سروے کے دوران پاکستان کی چند معروف یونیورسٹیوں کے ہونہار طالب علموں کے جو تاثرا ت لیے ہیں‌ وہ کچھ اس طرح ہیں کہ لاہور میں سروے کے دوران ا یک طالب علم رہنما نے تو حیران کردینے والی بات کی نوجوان رہنما کا کہنا تھا کہاں ہے اب سیفما ، کہاں ہے امن کی آشا؟ یہ بھارت نواز اس وقت تو بڑے متحرک تھے . اب ملت پر مشکل وقت آیا ہے اور یہ پاکستان کے لیے ایک لفظ تو درکنار ، نظر بھی نہیں آرہے ، کوئی بیرون ملک بھاگ گیا ہے تو کوئی بیٹھا مزید سازشوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے.

    یاد رہےکہ پاکستان کے چند بھارت نواز اینکرز جو ” امن کی آشا ” اور ” سیفما ” کی آڑ میں بڑے بڑے پروگرامز اور سیمینارز کروا کے بھارت کو معصوم قرار دینے کی کوشش کرتے تھے . لیکن اب جب بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کرکے ان کو زبردستی غلام بنانے کی سازش کی ہے وہ ” امن کی آشا” اور ” سیفما ” والے غائب ہوگئے ہیں کہیں وہ نظر نہیں آرہے . ان کو تو چاہیے تھاکہ وہ بھارت کی مذمت کرتے اور کشمیریوں کےحقوق کےلیے آواز بلند کرتے لیکن اب ان کو چپ لگ گئی ہے، کوئی بھارت کے خلاف بولنا گناہ سمجھتا ہے تو کئی بیرون ملک فرار ہوگئے

  • کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    کشمیری عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جھڑپیں، پاکستانی پرچم لہرائے جاتے رہے

    مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف مقبوضہ وادی میں بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کشمیری عوام کرفیو کی پابندیاں‌ توڑ کر سری نگر،پلوامہ،بارہ مولہ اوردیگر علاقوں میں سڑکوں پرنکل کر شدید احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران بھارتی فوج اور کشمیری مظاہرین کے درمیان جگہ جگہ جھڑپوں‌ کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں‌ کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے،

    بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہے، نہتے کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے،