Baaghi TV

Category: کشمیر

  • جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بڑا فیصلہ کر لیا

    جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بڑا فیصلہ کر لیا

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( سی پی آئی) نے جمو ں و کشمیر سے آرٹیکل370 ہٹانے اور اس کو علیحدہ دو خطوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے ’آئین کا تختہ پلٹ‘ سے تعبیر کیا ہے۔
    سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا
    پارٹی نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اترپردیش سمیت پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نےآرٹیکل370 و 35اے کو بحال کرنے، جموں و کشمیر میں ایمرجنسی جیسے حالات ختم کر کے نظر بند اپوزیشن لیڈروں کو بلاتاخیر رہا کرنے اورآئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑکو فوری طور پربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پارٹی کے سیکرٹری سدھا کر یادو نے بتایا کہ آئین کے تحت جموں و کشمیر کی سرحدوں کی نئی حد بندی کرنے یا آرٹیکل 370 اور 35اے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ وہاں کی ریاستی حکومت کی رضا مندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہاں اسمبلی معطل ہے۔ اس لئے صدر کے ذریعہ جاری کیا گیا آرٹیکل 370 ہٹانے کے حکم کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے سے کشمیر کی گھیرا بندی کر رکھی تھی۔ اس علاقے میں 35 ہزار مزیدفوجیوں کو تعینات کیا گیا اس سے کشمیر مسئلہ کا حل نہیں ہوگا۔

  • کشمیر کے الگ ہونے سے بھارتی جمہوریت دم توڑ گئی، بھارتی نیوز سائٹ ہف پوسٹ

    کشمیر کے الگ ہونے سے بھارتی جمہوریت دم توڑ گئی، بھارتی نیوز سائٹ ہف پوسٹ

    بھارتی نیوز ویب سائٹ ہف پوسٹ کے چیف ایڈیٹر امن سیٹھی نے اپنے کالم میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کوبھارتی جمہوریت کے ساتھ جوڑا ہے۔
    کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا
    امن سیٹھی کے مطابق قانون سازی کے ذریعہ ریاست جموں و کشمیر کو ختم کرنے کا فیصلہ مطلق راز میں کیا گیا تھا ۔ سڑکوں پر ہزاروں فوجی تعینات کردیئے گئے ، حزب اختلاف کے رہنماوں کو آدھی رات کے وقت نظربند کردیا گیا ، انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا اور فون لائنوں کو منقطع کردیا گیا۔

    امن سیٹھی نے لکھا ہے کہ کابینہ کا اجلاس ہوا ، اور پھر اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں شور مچانے والی لیکن بڑی حد تک غیر موثر حزب اختلاف کو ایک گھنٹہ دیا گیا تاکہ وہ ہندوستان کے سیاسی نقشہ کو دوبارہ بنا سکے۔اگر سبھی کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو ریاست جموں وکشمیر کی جگہ دو مرکزی خطے لیں گے۔کشمیر ، ہندوستانی جمہوریت کی ایک باونڈری کنڈیشن ہے۔ اور اب اندھیرے میں جمہوریت مر چکی ہے۔

    امن سیٹھی نے مزید لکھا کہ کشمیری اس سب کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اس وقت یہ کہنا ناممکن ہے۔ ریاست سے آنے والی خبروں کو عام طور پر مواصلات کی تمام لائنیں بند کرکے ، ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ، اور کسی بھی عوامی مجلس پر پابندی لگا کر گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔ کشمیریوں کو خاموش کردیا گیا ہے اور اس خاموشی میں ہم ہندوستانی جمہوریت کا خاتمہ دیکھتے ہیں۔

    امن سیٹھی کے مطابق اس عجلت میں مزید کونسا ہنگامہ برپا ہوگا؟ امت شاہ کے چاقو کی تیز دھار کو کون سی ریاست محسوس کرے گی؟ کس شہر ، ضلع ، تالاب ، پہاڑ کی طرف ، ندی کی وادی ، گنے کے کھیت کی آبادی کو جمہوریت میں حصہ لینے کی اجازت نہ ہونے پر تکلیف ہوگی؟

    امن سیٹھی نے اپنے مضمون میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا مغربی بنگال جیسے ایک پریشان کن صوبے کو اچانک پتہ چلے گا کہ اسے ایک مرکزی خطے میں تبدیل کر دیا گیا ہے ؟ یا ریاست تامل ناڈو ، جس کی پوری سیاست دہلی کی خود مختاری کی تردید پر مبنی ہے ،کو اچانک معلوم ہوگا کہ اسے جمہوریت کی سیڑھیوں سے فوری طور پرالگ کر دیا گیا؟

    یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں کشمیر کا خاتمہ کیسے ہوگا۔ حکومت کے حمایتینیوز اینکرز نے پہلے ہی اپنے آقا کی دھنوں پر رقص کرنا شروع کردیا ہے۔ کسی موڑ پر،کوئی اسے سیاسی ماسٹر اسٹروک کے طور پر قبول کرے گا یاپھر کوئی اپوزیشن کو مورد الزام قرار دینے کا راستہ تلاش کرے گا۔

  • بھارتی ایجنسی نے میرے خلاف کیا اقدام اٹھایا ہے؟ مشعال ملک نے صاف بتا دیا

    بھارتی ایجنسی نے میرے خلاف کیا اقدام اٹھایا ہے؟ مشعال ملک نے صاف بتا دیا

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کوایل اوسی کےعلاقوں تک محدودکرکےمہاجرکا درجہ دیناچاہتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہےانہیں پنجرےنماسیل میں رکھاگیاہے، میرانام بھی بھارتی ایجنسی این آئی اےکی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، مقبوضہ کشمیرگئی تو مجھے گرفتار کرلیا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ بھارت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس پر کشمیری قوم میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، اس حوالہ سے بعض اطلاعات انتہائی دلسوز ہیں، یاد رہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ایک دن قبل کہا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اپنے قدموں پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، انہوں نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رہا کروانا چاہیے. یٰسین ملک کو رہا نہ کئے جانے پر کشمیری قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • مسلئہ کشمیر: اپوزیش اور حکومت نے مل کر ایسا اعلان کردیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

    مسلئہ کشمیر: اپوزیش اور حکومت نے مل کر ایسا اعلان کردیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

    اسلام آباد: چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلا لینا چاہیئے، جس پر حکومتی سینیٹر محمد علی سیف نے ان کی بات سے اتفاق کیا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلا لینا چاہیئے، جس پر ساتھ بیٹھے رکن قانون و انصاف کمیٹی سینیٹ سینیٹر محمد علی سیف نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلانا چاہیئے بلکہ بھارت کے ہائی کمیشنر کو بھی واپس بھارت بھیج دینا چاہیئے جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملک میں ڈپلومیٹک ایمرجنسی ڈیکلئر کردینی چاہیئے، اس وقت کشمیر کا ایک ہی ایجنڈا ہے جسے مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے.

    واضح رہے کہ بھارت نے آج آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کردیا ہے جس سے کشمیر اب علیحدہ سے ریاست نہیں رہی.

  • یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    بھارت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس پر کشمیری قوم میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، اس حوالہ سے بعض اطلاعات انتہائی دلسوز ہیں،

    واضح رہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ایک دن کہا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اپنے قدموں پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، انہوں نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رہا کروانا چاہیے. یٰسین ملک کو رہا نہ کئے جانے پر کشمیری قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    کوئٹہ (اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور حریت پسند کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،کشمیر کی خودمختار حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ انسانی حقوق سے متصادم قوانین سے کشمیریوں کی حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری رہنماﺅں کی نظربندی اور حراست میں لینے کا مقصددراصل بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے۔جام کمال خان نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے.

    واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تاہم اب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی بلوچستان میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے.

  • جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نظربند

    جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نظربند

    جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی نظربندی کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ کی نظربندی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انہیں اتوار کو رات دیر گئے نظر بند کیا گیا۔
    محبوبہ مفتی کو اچانک نظر بند کردیا گیا، کشمیر کی صورتحال مزید خراب
    بھارتی میڈیا کے مطابق مزید کشمیری لیڈروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا

    سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا

    سابق وزیرداخلہ اور کانگریس کے سینیئر رہنما چدمبرم نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کو تاریخی بھول قرار دیا ہے۔ چدمبرم کے مطابق اس فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور وہ اپنے اس فیصلے پر پشیماں ہوگی۔
    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج
    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا

    بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیر بھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

  • آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

    آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخی: بھارتی معیشت ڈوب گئی

    باغی (ویب ڈیسک) آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بھارت میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 70.78 کا ہوگا، اس سے قبل بھارت میں امریکی ڈالر کی قیمت 69.665 تھی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی راجیہ سبھا میں آرٹیکل 35 اے اورآرٹیکل 370 کی منسوخی کا بل پیش ہونے سے بھارتی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا ہے. بھارتی روپیہ کی قدر 1.5 روپے تک گرگئی ہے جس سے ڈالر مہنگا ہوکر 70.78 کا ہوگیا ہے. اس سے قبل بھارت میں امریکی ڈالر کی قیمت 69.665 تھی. یاد رہے کہ مودی سرکار نے آج بھارتی راجیہ سبھا میں آرٹیکل 35 اے اورآرٹیکل 370 کی منسوخی کا بل پیش یا ہے جس سے کشمیر کی خود مختاری ختم ہوگئی ہے.

    دوسری جانب مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوجی بھیجے ہیں اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے.

  • بھارتی سی 17ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے کتنے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر پہنچے

    بھارتی سی 17ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے کتنے بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر پہنچے

    مقبوضہ کشمیر میںآرٹیکل 370کے خاتمہ کے بعد، کم از کم8,000 مزید نیم فوجی دستوں کو ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مقبوضہ کشمیر منتقل کیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے فوجی دستوں کو سری نگر منتقل کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ تعداد پچھلے ہفتہ مقبوضہ کشمیرمنتقل کیے گئے 38000بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہے۔
    آرٹیکل 370 جموں وکشمیر کو اپنا آئین اور فیصلہ سازی کے حقوق دیتا ہے۔